Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 112

سورة آل عمران

ضُرِبَتۡ عَلَیۡہِمُ الذِّلَّۃُ اَیۡنَ مَا ثُقِفُوۡۤا اِلَّا بِحَبۡلٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ حَبۡلٍ مِّنَ النَّاسِ وَ بَآءُوۡ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ ضُرِبَتۡ عَلَیۡہِمُ الۡمَسۡکَنَۃُ ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ کَانُوۡا یَکۡفُرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ یَقۡتُلُوۡنَ الۡاَنۡۢبِیَآءَ بِغَیۡرِ حَقٍّ ؕ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوۡا وَّ کَانُوۡا یَعۡتَدُوۡنَ ﴿۱۱۲﴾٭

They have been put under humiliation [by Allah ] wherever they are overtaken, except for a covenant from Allah and a rope from the Muslims. And they have drawn upon themselves anger from Allah and have been put under destitution. That is because they disbelieved in the verses of Allah and killed the prophets without right. That is because they disobeyed and [habitually] transgressed.

ان پر ہر جگہ ذِلّت کی مار پڑی ، الّا یہ کہ اللہ تعالٰی کی یا لوگوں کی پناہ میں ہوں ، یہ غضبِ الٰہی کے مستحق ہوگئے اور ان پر فقیری ڈال دی گئی ، یہ اس لئے کہ یہ لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں سے کفر کرتے تھے اور بے وجہ انبیاء کو قتل کرتے تھے ، یہ بدلہ ہے ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ضُرِبَتۡ
ماردی گئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الذِّلَّۃُ
ذلت
اَیۡنَ مَا
جہاں کہیں
ثُقِفُوۡۤا
وہ پائے گئے
اِلَّا
مگر
بِحَبۡلٍ
ساتھ رسی (تعلق ) کے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی
وَحَبۡلٍ
اور رسی (تعلق ) کے
مِّنَ النَّاسِ
لوگوں کی
وَبَآءُوۡ
اور وہ لوٹے
بِغَضَبٍ
ساتھ غضب کے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَضُرِبَتۡ
اور ماردی گئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡمَسۡکَنَۃُ
محتاجی
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡفُرُوۡنَ
وہ کفر کرتے
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ کی آیات کا
وَیَقۡتُلُوۡنَ
اور وہ قتل کرتے
الۡاَنۡۢبِیَآءَ
نبیوں کو
بِغَیۡرِ
بغیر
حَقٍّ
حق کے
ذٰلِکَ
یہ
بِمَا
بوجہ اس کے جو
عَصَوۡا
انہوں نے نافرمانی کی
وَّکَانُوۡا
اور تھے وہ
یَعۡتَدُوۡنَ
وہ حد سے بڑھ جاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ضُرِبَتۡ
مسلط كی گئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الذِّلَّۃُ
ذلت
اَیۡنَ مَا
جہا ں كہیں بھی
ثُقِفُوۡۤا
وه پا ئےجا ئیں
اِلَّا
مگر
بِحَبۡلٍ
سا تھ پنا ه كے
مِّنَ اللّٰہِ
الله تعا لٰی سے
وَحَبۡلٍ
اور پنا ه كے
مِّنَ النَّاسِ
لو گو ں سے
وَبَآءُوۡ
اور وه لو ٹے
بِغَضَبٍ
سا تھ غضب كے
مِّنَ اللّٰہِ
الله تعا لٰی سے
وَضُرِبَتۡ
اور مسلط كر دی گئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡمَسۡکَنَۃُ
محتا جی
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
اس وجہ سے كہ یقیناًوه
کَانُوۡا
وه تھے
یَکۡفُرُوۡنَ
وه كفر كر تے
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
الله تعا لیٰ كی نشا نیوں كا
وَیَقۡتُلُوۡنَ
اور وه قتل كر تے تهے
الۡاَنۡۢبِیَآءَ
پیغمبروں كو
بِغَیۡرِ حَقٍّ
كسی حق كے بغیر
ذٰلِکَ
یہ
بِمَا
اس وجہ سے كہ
عَصَوۡا
انہو ں نے نا فر ما نی كی
وَّکَانُوۡا
اور تھےوه
یَعۡتَدُوۡنَ
وه حد سے گز ر جا تے تھے
Translated by

Juna Garhi

They have been put under humiliation [by Allah ] wherever they are overtaken, except for a covenant from Allah and a rope from the Muslims. And they have drawn upon themselves anger from Allah and have been put under destitution. That is because they disbelieved in the verses of Allah and killed the prophets without right. That is because they disobeyed and [habitually] transgressed.

ان پر ہر جگہ ذِلّت کی مار پڑی ، الّا یہ کہ اللہ تعالٰی کی یا لوگوں کی پناہ میں ہوں ، یہ غضبِ الٰہی کے مستحق ہوگئے اور ان پر فقیری ڈال دی گئی ، یہ اس لئے کہ یہ لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں سے کفر کرتے تھے اور بے وجہ انبیاء کو قتل کرتے تھے ، یہ بدلہ ہے ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جہاں بھی یہ لوگ پائے جائیں ذلت ان کے مقدر کردی گئی ہے الا یہ کہ اللہ کی یا دوسرے لوگوں کی ذمہ داری میں پناہ لے لیں۔ یہ لوگ اللہ کے غضب میں گھر چکے ہیں اور محتاجی ان پر مسلط کردی گئی ہے یہ اس لیے ہوا کہ وہ اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے اور انبیاء کو ناحق قتل کردیتے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ نافرمان تھے اور اللہ کی حدود سے آگے نکل جاتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ جہاں کہیں بھی پائے جائیں ذلت ان پر مسلط کردی گئی سوائے اس کے کہ اﷲ تعالیٰ کی یالوگوں کی پناہ میں ہوں اوروہ اﷲ تعالیٰ کے غضب کے ساتھ لوٹے اوران پر محتاجی مسلط کردی گئی،اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اﷲ تعالیٰ کی آیات سے کفرکرتے تھے اوروہ پیغمبروں کوکسی حق کے بغیرقتل کرتے تھے،یہ اس وجہ سے ہواکہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حدودسے گزرجاتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Disgrace has been stamped over them wherever they are found, unless (saved) through a source from Allah and through a source from men, and they have returned with wrath from Allah, and misery has been stamped over them. All this because they used to deny the signs of Allah and to slay the prophets unjustly. All this because they disobeyed and used to cross the limits.

ماری گئی ان پر ذلت جہاں دیکھے جائیں سوائے دست آویز اللہ کے اور دست آویز لوگوں کے اور کمایا انہوں نے غصہ اللہ کا اور لازم کردی گئی ان کے اوپر حاجت مندی یہ اس واسطے کہ وہ انکار کرتے رہے اللہ کی آیتوں سے اور قتل کرتے رہے پیغمبروں کو ناحق یہ اس واسطے کہ نافرمانی کی انہوں نے اور حد سے نکل گئے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے اوپر ذلت تھوپ دی گئی ہے جہاں کہیں بھی پائے جائیں سوائے یہ کہ (انہیں کسی وقت) اللہ کا کوئی سہارا حاصل ہوجائے یا لوگوں کی طرف سے کوئی سہارا مل جائے اور یہ اللہ تعالیٰ کے غضب کے مستحق ہوگئے اور ان کے اوپر کم ہمتی مسلط کردی گئی یہ اس لیے ہوا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کرتے رہے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے رہے اور یہ اس لیے ہوا کہ انہوں نے نافرمانی کی روش اختیار کی اور حدود سے تجاوز کرتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Wherever they were, they were covered with ignominy, except when they were protected by either a covenant with Allah or a covenant with men. They are laden with the burden of Allah's wrath, and humiliation is stuck upon them - and all this because they rejected the signs of Allah and slayed the Prophets without right, and because they disobeyed and transgressed.

یہ جہاں بھی پائے گئے ان پر ذلت کی مار ہی پڑی ، کہیں اللہ کے ذمّہ یا انسانوں کے ذمّہ میں پناہ مل گئی تو یہ اور بات ہے ، 90 یہ اللہ کے غضب میں گِھر چکے ہیں ، ان پر محتاجی و مغلوبی مسلط کر دی گئی ہے ، اور یہ سب کچھ صرف اس وجہ سے ہوا ہے کہ یہ اللہ کی آیات سے کفر کرتے رہے اور انہوں نے پیغمبروں کو ناحق قتل کیا ۔ یہ ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا انجام ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ جہاں کہیں پائے جائیں ، ان پر ذلت کا ٹھپہ لگا دیا گیا ہے ، الا یہ کہ اللہ کی طرف سے کوئی سبب پیدا ہوجائے یا انسانوں کی طرف سے کوئی ذریعہ نکل آئے جو ان کو سہارا دیدے ، انجام کار وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹے ہیں اور ان پر محتاجی مسلط کردی گئی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے ، اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے تھے ۔ ( نیز ) اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے ، اور ساری حدیں پھلانگ جایا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کی قسمت میں ذلت ہے جہاں دیکھتے مگر جب اللہ کی پناہ میں آجائیں یا لوگوں کی پناہ 1 اور خدا کے غضب میں پڑگئے اور محتاجی ان کو لگ گئی یعنی جزیہ دینا پڑیا مفلس ہوگئے یا ذلیل و خوار یہ سب خرابیاں اس و جہ سے کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے رہیں جیسے رجم کی آیت کا اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے رہے اس وجہ سے کہ وہ نافرمان تھے اور حد سے زیادہ بڑھ گئے تھے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جہاں کہیں بھی پائے جائیں ان پر ذلت مسلط کردی گئی سوائے اس کے کچھ سبب اللہ کی طرف سے ہو اور کچھ سبب انسانوں کی طرف سے اور وہ لوگ اللہ کے غضب میں گرفتار ہوئے اور ان پر ناداری مسلط کردی گئی یہ اس لئے کہ وہ اللہ کی آیات سے کفر کرتے تھے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے تھے یہ سب اس لئے تھا کہ وہ نافرمانی کرتے اور حد سے نکل جاتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ جہاں بھی پائے جائیں گے۔ ان پر ذلت ورسوائی چھائی رہے گی۔ کہیں اللہ کے ذمے یا انسانوں کے سہارے پناہ مل گئی تو یہ اور بات ہے۔ یہ اللہ کے عذاب میں گھر چکے ہیں۔ ان پر محتاجی مسلط کردی گئی ہے۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ اللہ کی آیات کا انکار کرتے اور پیغمبروں کو ناحق قتل کیا کرتے تھے۔ اور نافرمانیاں کرتے اور حد سے بڑھ جاتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ جہاں نظر آئیں گے ذلت (کو دیکھو گے کہ) ان سے چمٹ رہی ہے بجز اس کے کہ یہ خدا اور (مسلمان) لوگوں کی پناہ میں آ جائیں اور یہ لوگ خدا کے غضب میں گرفتار ہیں اور ناداری ان سے لپٹ رہی ہے یہ اس لیے کہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتےتھے اور (اس کے) پیغمبروں کو ناحق قتل کر دیتے تھے یہ اس لیے کہ یہ نافرمانی کیے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Stuck upon them is abjection wheresoever they may be come upon, except in a compact with Allah and a compact with men; and they drew upon themselves indignation from Allah; and stuck upon them is poverty. That is because they have been disbelieving in the signs of Allah, and slaying the prophets without justice. That is because they disobeyed and have been trespassing.

ان پر لیس دی گئی ہے ذلت خواہ کہیں بھی وہ پائے جائیں سوا اس کے کہ اللہ کی طرف سے کوئی عہد ہو یا لوگوں کی طرف سے کوئی عہد ہو اور وہ غضب الہی کے مستحق ہوگئے ہیں ۔ اور ان پر پستی لیس دی گئی یہ (سب) اس سبب سے ہوا کہ وہ اللہ کی آیتوں کے منکر ہوجاتے تھے اور نبیوں کو بلاوجہ قتل کر ڈالتے تھے۔ یہ (سب) اس سبب سے ہوا کہ انہوں نے نافرمانی کی اور حدود سے نکل نکل جاتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ جہاں کہیں بھی ہیں ، ان پر ذلت تھوپ دی گئی ہے ۔ بس ( اگر کچھ سہارا ہے تو ) اللہ اور لوگوں کے کسی عہد کے تحت اور وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹے ہیں اور ان پر پست ہمتی تھوپ دی گئی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اللہ کی آیتوں کا انکار اور نبیوں کا ناحق قتل کرتے رہے ہیں ، کیونکہ یہ نافرمان اور حد سے آگے بڑھنے والے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان پر ذلت مسلط کر دی گئی ہے ( خواہ ) جہاں کہیں بھی وہ چلے جائیں مگر یہ کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے عہد میں ہوں یا لوگوں سے کوئی معاہدہ ہو اور یہ اللہ ( تعالیٰ ) کے غضب کے مستحق ہو گئے اور ان پر محتاجی مسلط کر دی گئی ہے اللہ ( تعالیٰ ) کی آیتوں کا انکار کرنے کی وجہ سے اورانبیائے کرام ( علیہم السلام ) کو ناحق قتل کرنے کی وجہ سے اور یہ اس لئے ( ہوا ) کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے بڑھ جاتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ جہاں بھی پائے گئے ہیں ان پر ذلت کی مار ہی پڑی، کہیں اللہ کے ذمہ یا انسانوں کے ذمہ میں پناہ مل گئی تو یہ اور بات ہے۔ یہ اللہ کے غضب میں گھر چکے ہیں، ان پر محتاجی مسلط کردی گئی ہے اور یہ سب کچھ صرف اس وجہ سے ہوا ہے کہ یہ اللہ کی آیات سے کفر کرتے رہے اور انہوں نے پیغمبروں کو ناحق قتل کیا یہ ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا انجام ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چپکا دی گئی ان پر ذلت (و خواری) جہاں بھی یہ پائے گئے (کہیں بھی امان نہ پاسکیں گے) مگر اللہ کے عہد و پیمان سے، اور لوگوں کے عہد و پیمان سے، مستحق ہوگئے یہ لوگ اللہ کے غضب کے، اور چپکا دی گئی ان پر پستی و محتاجی، یہ سب اس وجہ سے ہوا کہ یہ لوگ کفر (و انکار) کرتے تھے اللہ کی آیتوں کا، اور یہ قتل کرتے تھے (اللہ کے) نبیوں کو بغیر کسی حق کے، (اور) یہ (کفر اور قتل انبیاء) اس بناء پر کہ یہ لوگ نافرمانی کرتے تھے (اللہ کی) اور تجاوز کرتے تھے (اللہ کی مقرر کردہ حدود سے)

Translated by

Noor ul Amin

جہاں بھی یہ لوگ پائے جائیں ذلت ان کامقدرکردی گئی ہے سوائے یہ کہ اللہ کی یا دوسرے لوگوں کی ذمہ داری میں پناہ لے لیں یہ لوگ اللہ کے غضب کے مستحق ہوگئے اور محتاجی ان پر مسلط کر دی گئی ہے یہ اسلئے کہ وہ اللہ کی آیات کا انکارکرتے تھے اور انبیاء کو ناحق قتل کردیتے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ نافرمان تھے اور ( اللہ کی حدودسے ) آگے نکل جاتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان پر جمادی گئی خواری جہاں ہوں امان نہ پائیں ( ف۲۰٤ ) مگر اللہ کی ڈور ( ف۲۰۵ ) اور آدمیوں کی ڈور سے ( ف۲۰٦ ) اور غضب الٰہی کے سزاوار ہوئے اور ان پر جمادی گئی محتاجی ( ف۲۰۷ ) یہ اس لئے کہ وہ اللہ کی آیتوں سے کفر کرتے اور پیغمبروں کو ناحق شہید کرتے ، یہ اس لئے کہ نافرمانبردار اور سرکش تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ جہاں کہیں بھی پائے جائیں ان پر ذلّت مسلط کر دی گئی ہے سوائے اس کے کہ انہیں کہیں اللہ کے عہد سے یا لوگوں کے عہد سے ( پناہ دے دی جائے ) اور وہ اللہ کے غضب کے سزاوار ہوئے ہیں اور ان پر محتاجی مسلط کی گئی ہے ، یہ اس لئے کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے تھے ، کیونکہ وہ نافرمان ہو گئے تھے اور ( سرکشی میں ) حد سے بڑھ گئے تھے

Translated by

Hussain Najfi

یہ جہاں بھی پائے جائیں ان پر ذلت کی مار پڑ گئی مگر یہ کہ خدا کے کسی عہد پر یا انسانوں کے کسی معاہدہ کے سہارے کچھ پناہ مل جائے ۔ اور یہ خدا کے قہر و غضب میں گھر گئے ہیں اور ان پر محتاجی کی مار پڑی یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ وہ آیاتِ الٰہی کے ساتھ کفر کرتے رہے اور ناحق نبیوں کو قتل کرتے رہے نیز اس لئے کہ ( خدا کی ) نافرمانی اور زیادتیاں کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Shame is pitched over them (Like a tent) wherever they are found, except when under a covenant (of protection) from Allah and from men; they draw on themselves wrath from Allah, and pitched over them is (the tent of) destitution. This because they rejected the Signs of Allah, and slew the prophets in defiance of right; this because they rebelled and transgressed beyond bounds.

Translated by

Muhammad Sarwar

Humiliation will strike them wherever they seek protection, except when they seek protection from God and the people. They have incurred the wrath of God unto themselves and have been struck with destitution for their rejection of the revelations of God and for unjustly murdering the Prophets. It is all because of their transgression and rebellion.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are stricken with humility wherever they may be, except when under a covenant (of protection) from Allah, and a covenant from men; they have drawn on themselves the wrath of Allah, and destitution is put over them. This is because they disbelieved in the Ayat of Allah and killed the Prophets without right. This is because they disobeyed (Allah) and used to transgress (the limits set by Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Abasement is made to cleave to them wherever they are found, except under a covenant with Allah and a covenant with men, and they have become deserving of wrath from Allah, and humiliation is made to cleave to them; this is because they disbelieved in the communications of Allah and slew the prophets unjustly; this is because they disobeyed and exceeded the limits.

Translated by

William Pickthall

Ignominy shall be their portion wheresoever they are found save (where they grasp) a rope from Allah and a rope from men. They have incurred anger from their Lord, and wretchedness is laid upon them. That is because they used to disbelieve the revelations of Allah, and slew the prophets wrongfully. That is because they were rebellious and used to transgress.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे जहाँ भी पाए जाएं उन पर ज़िल्लत का ठप्पा लगा दिया गया है, सिवाए इसके कि अल्लाह की तरफ़ से कोई सबब पैदा हो जाए या इंसानों की तरफ़ से कोई ज़रिया निकल आए (जो उनको सहारा दे), अंजामकार वह अल्लाह का ग़ज़ब लेकर लौटे हैं, और उन पर मोहताजी मुसल्लत कर दी गई है, उसकी वजह यह है कि वे अल्लाह की आयतों का इनकार करते थे और पैग़म्बरों को नाहक़ क़त्ल करते थे, (नीज़) उसकी वजह यह भी है कि वे नाफ़रमानी करते थे और सारी हदें फलांग जाया करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جمادی گئی ان پر بےقدری (4) جہاں کہیں بھی پائے جاوئیں گے مگر ہاں ایک تو ایسے ذریعہ کے سبب جو اللہ کی طرف سے ہے اور ایک ایسے ذریعہ سے جو آدمیوں کی طرف سے ہے (5) اور مستحق ہوگئے غضب الہٰی کے اور جمادی گئی ان پر پستی یہ اس وجہ سے ہوا کہ وہ لوگ منکر ہوجاتے تھے احکام الہٰیہ کے اور قتل کردیا کرتے تھے پیغمبروں کو ناحق اور یہ اس وجہ سے ہوا کہ ان لوگوں نے اطاعت نہ کی اور دائرہ سے نکل نکل جاتے تھے۔ (112)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان پر ہر جگہ ذلت مسلط کردی گئی ہے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی یا لوگوں کی پناہ میں ہوں۔ یہ غضب الٰہی کے ساتھ پھریں گے اور ان پر ذلت و مسکنت ڈال دی گئی یہ اس لیے کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی آیات سے کفر کرتے اور بلا جواز انبیاء کو قتل کرتے تھے۔ یہ ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا بدلہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ جہاں پائے گئے ان پر ذلت کی مار پڑی ‘ کہیں اللہ کے ذمہ یا انسانوں کے ذمہ میں پناہ مل گئی تو اور بات ہے ۔ یہ اللہ کے غضب میں گھر چکے ہیں ‘ ان پر محتاجی اور مغلوبی مسلط کردی گئی ہے ‘ اور یہ سب کچھ صرف اس وجہ سے ہوا کہ یہ اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کرتے رہے اور انہوں نے پیغمبروں کو ناحق قتل کیا ۔ یہ ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا انجام ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جما دی گئی ان پر ذلت جہاں کہیں بھی پائے جائیں مگر ایسے سبب سے جو اللہ کی طرف سے ہو اور ایسے سبب سے جو لوگوں کی طرف سے ہو، اور وہ لوٹ گئے اللہ کے غصہ کو لے کر، اور جما دی گئی ان پر مسکنت، یہ اس لیے کہ وہ کفر کرتے تھے اللہ کی آیتوں کے ساتھ اور وہ نبیوں کو ناحق قتل کرتے تھے یہ اس لیے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے آگے بڑھ جاتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ماری گئی ان پر ذلت جہاں دیکھے جائیں سوائے دستاویز اللہ کے اور دستاویز لوگوں کے اور کمایا انہوں نے غصہ اللہ کا اور لازم کردی گئی ان کے اوپر حاجت مندی یہ اس واسطے کہ وہ انکار کرتے رہے ہیں اللہ کی آیتوں سے اور قتل کرتے رہے ہیں پیغمبروں کو ناحق یہ اس واسطے کہ نافرمانی کی انہوں نے اور حد سے نکل گئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ خواہ کہیں بھی پائے جائیں ان پر ذلت لازم کردی گئی مگر یہ کہ وہ اللہ کا ذمہ اور لوگوں کی پناہ حاصل کرلیں اور وہ غضب الٰہی کے مستحق ہوگئے اور ان پر ذلت و پستی چمٹا دی گئی یہ اس وجہ سے ہوا کہ وہ احکام خدا وندی کا انکار کرتے تھے اور ناحق جانتے ہو پیغمبروں کو قتل کردیا کرتے تھے اور ان کی اس دلیری کا سبب یہ تھا کہ وہ نافرمانی کے خوگر تھے اور حدود الٰہیہ سے نکل جاتے تھے۔