Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 117

سورة آل عمران

مَثَلُ مَا یُنۡفِقُوۡنَ فِیۡ ہٰذِہِ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا کَمَثَلِ رِیۡحٍ فِیۡہَا صِرٌّ اَصَابَتۡ حَرۡثَ قَوۡمٍ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ فَاَہۡلَکَتۡہُ ؕ وَ مَا ظَلَمَہُمُ اللّٰہُ وَ لٰکِنۡ اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۱۱۷﴾

The example of what they spend in this worldly life is like that of a wind containing frost which strikes the harvest of a people who have wronged themselves and destroys it. And Allah has not wronged them, but they wrong themselves.

یہ کفّار جو خرچ اخراجات کریں اس کی مثال یہ ہے کہ ایک تند ہوا چلی جس میں پالا تھا جو ظالموں کی کھیتی پر پڑا اور اسے تہس نہس کر دیا ۔ اللہ تعالٰی نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَثَلُ
مثال
مَا
اس کی جو
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے ہیں
فِیۡ ہٰذِہِ الۡحَیٰوۃِ
اس زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
کَمَثَلِ
مانند مثال
رِیۡحٍ
ہوا کے ہے
فِیۡہَا
جس میں
صِرٌّ
سضت سردی ہو
اَصَابَتۡ
وہ پہنچے
حَرۡثَ
کھیتی کو
قَوۡمٍ
ایک قوم کی
ظَلَمُوۡۤا
جنہوں نے ظلم کیا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں پر
فَاَہۡلَکَتۡہُ
تو اس نے ہلاک کردیا اسے
وَمَا
اور نہیں
ظَلَمَہُمُ
ظلم کیا ان پر
اللّٰہُ
اللہ نے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
وہ ظلم کرتے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَثَلُ
مثا ل
مَا
اس كی جو
یُنۡفِقُوۡنَ
وه خر چ كر تے ہیں
فِیۡ ہٰذِہِ الۡحَیٰوۃِ
اس زند گی میں
الدُّنۡیَا
دنیا كی
کَمَثَلِ
مثا ل كی طر ح ہے
رِیۡحٍ
ہو اكی
فِیۡہَا
جس میں
صِرٌّ
شد ید سردی ہو
اَصَابَتۡ
وه پہنچی
حَرۡثَ
کھیتی کو
قَوۡمٍ
لو گو ں كی
ظَلَمُوۡۤا
جنہو ں نے ظلم كیا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جا نوں پر
فَاَہۡلَکَتۡہُ
تو اس نے تبا ه و بر با د كر دیا اسے
وَمَا
اور نہیں
ظَلَمَہُمُ
ظلم كیا اُن پر
اللّٰہُ
الله تعا لیٰ نے
وَلٰکِنۡ
لیكن
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جا نو ں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
وه ظلم كر تے ہیں
Translated by

Juna Garhi

The example of what they spend in this worldly life is like that of a wind containing frost which strikes the harvest of a people who have wronged themselves and destroys it. And Allah has not wronged them, but they wrong themselves.

یہ کفّار جو خرچ اخراجات کریں اس کی مثال یہ ہے کہ ایک تند ہوا چلی جس میں پالا تھا جو ظالموں کی کھیتی پر پڑا اور اسے تہس نہس کر دیا ۔ اللہ تعالٰی نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ کافر لوگ جو کچھ اس دنیوی زندگی میں خرچ کرتے ہیں (صدقہ خیرات وغیرہ) اس کی مثال اس ہوا کی سی ہے جس میں پالا ہو اور یہ ہوا ایسے لوگوں کی کھیتی پر جا پہنچے، جنہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہو اس کھیتی کو تباہ کر ڈالے۔ ایسے لوگوں پر اللہ ظلم نہیں کرتا بلکہ وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سردی ہو،جوایسے لوگوں کی کھیتی کو پہنچی جنہوں نے اپنی جانوں پرظلم کیا،تواس نے اسے تباہ وبربادکردیا،اﷲ تعالیٰ نے ان پرظلم نہیں کیابلکہ وہ اپنی جانوں پرخودظلم کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The example of what they spend in this worldly life is just like a wind which, having chill within, hit the tillage of those who wronged themselves, and destroyed it. And Allah has not wronged them, instead, they wrong themselves.

جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس دنیا کی زندگی میں اس کی مثال جیسے ایک ہوا کہ اس میں ہو پالا، جالگی کھیتی کو اس قوم کی کہ انہوں نے اپنے حق میں برا کیا تھا پھر اس کو نابود کرگئی اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

دنیا کی اس زندگی میں یہ لوگ جو بھی خرچ کرتے ہیں اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے ایک زور دار آندھی جس میں پالا ہو وہ کسی ایسی قوم کی کھیتی کو آپڑے جس نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہو پھر وہ اس (کھیتی) کو تباہ و برباد اور تہس نہس کر کے رکھ دے اور ان پر اللہ نے کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ اپنی جانوں پر خود ظلم ڈھا رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The example of what they spend in the life of this world is like that of a wind accompanied with frost which smites the harvest of a people who wronged themselves, and lays it to waste. It is not Allah who wronged them; rather it is they who wrong themselves.

جو کچھ وہ اپنی اس دنیا کی زندگی میں خرچ کر رہے ہیں اس کی مثال اس ہوا کی سی ہے جس میں پالا ہو اور وہ ان لوگوں کی کھیتی پر چلے جنھوں نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا ہے اور اسے برباد کر کے رکھ دے ۔ 91 اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا درحقیقت یہ خود اپنےاوپر ظلم کر رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو کچھ یہ لوگ دنیوی زندگی میں خرچ کرتے ہیں ، اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک سخت سردی والی تیز ہوا ہو جو ان لوگوں کی کھیتی کو جا لگے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کر رکھا ہو اور وہ اس کھیتی کو برباد کردے ۔ ( ٣٨ ) ان پر اللہ نے ظلم نہیں کیا ، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ لوگ یعنی کافر دنیا کی اس زندگی جو خرچ کرتے ہیں اس کے تلف ہونے کی مثال ایسی ہے جیسے ہو اجس میں پالا ہو ( یعنی سردی ہو وہ ان لوگوں (بدکاروں) کے کھیت پر چلے جہوں نے اپنے اوپر آپ ظلمہ کیا اور اس کو یعنی سارے کھیت کو 8 غارت کر دے اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا وہ پانے آپ پر ظلم کرتے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو وہ اس دنیوی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال ایسی ہے جیسے تیز ہوا جس میں سخت سردی ہو ایسے لوگوں کی کھیتی کو لگ جائے جنہوں نے اپنے ساتھ ظلم کیا ہو پس اسے برباد کردے اور اللہ نے اس کے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ خود انہوں نے اپنے آپ کے ساتھ زیادتی کی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ لوگ جو کچھ اس دنیا کی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال تو اس ہوا جیسی ہے جس میں سخت سردی ہو اور وہ ایسے لوگوں کی کھیتی کو پہنچ جائے جنہوں نے ظلم کا راستہ اختیار کر رکھا ہے ۔ اور وہ ہوا اس کو برباد کر کے رکھ دے۔ اللہ نے ان پر ظلم اور زیادتی نہیں کی بلکہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم و زیادتی کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ جو مال دنیا کی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال ہوا کی سی ہے جس میں سخت سردی ہو اور وہ ایسے لوگوں کی کھیتی پر جو اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے چلے اور اسے تباہ کر دے اور خدا نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا بلکہ یہ خود اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The likeness of that which they expend in this life of the world is as the likeness of a wind wherein is intense cold, it befalleth the tilth of a people who have wronged themselves, and destroyeth it. Allah wronged them not, but themselves they wrong.

یہ جو کچھ اس دنیوی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال تو ایسی ہے کہ جیسے ایک ہوا ہے جس میں سخت سردی ہے (اور) وہ ایسے لوگوں کی کھیتی کو لگ جائے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کر رکھا ہے۔ پھر وہ (ہو ا) اس (کھیتی) کو برباد کردے تو اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا بلہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ جو کچھ اس دنیا میں خرچ کرتے ہیں ، اس کی تمثیل یوں ہے کہ کسی ایسی قوم کی کھیتی پر ، جس نے اپنے اوپر ظلم کیا ہو ، پالے والی ہوا چل جائے اور وہ اس کو تباہ کرکے رکھ دے اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا ، بلکہ یہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کفار اس دنیاوی زندگی میںجو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ہوا کی سی ہے جس میں سخت سردی ہو جو ظالم لوگوں کی کھیتی پر پہنچ جائے پس اس کھیتی کو برباد کر دے اور اللہ ( تعالیٰ ) نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کچھ وہ اپنی اس دنیا کی زندگی میں خرچ کر رہے ہیں۔ اس کی مثال اس ہوا کی سی ہے جس میں پالا ہو اور وہ ان لوگوں کی کھیتی پر چلے جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے اور اسے برباد کرکے رکھ دے۔ اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ یہ خود اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مثال اس کی جو یہ (کافر) لوگ خرچ کرتے ہیں اس دنیا کی زندگی میں، ایسی ہے جیسے کہ ایک ہوا ہو جس میں پالا (سخت سردی) ہو، جو آپڑے ایسے لوگوں کی کسی کھیتی پر، جنہوں نے ظلم ڈھایا ہو اپنی جانوں پر، اور وہ ہلاک و برباد کر کے رکھ دے اس کھیتی کو، اور اللہ (سبحانہ وتعالیٰ ) نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا، مگر یہ لوگ اپنی جانوں پر خود ہی ظلم کرتے رہتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

یہ کافرلوگ جو اس دنیاوی زندگی میں ( صدقہ خیرات ) خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ہواکی سی ہے جس میں کڑاکے کی سردی ہو اور وہ ایسے لوگوں کی کھیتی پر جا پہنچے ، جنہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا اوراس کھیتی کو تباہ کر ڈالے اور ایسے لوگوں پر اللہ ظلم نہیں کرتابلکہ وہ خودہی اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہاوت اس کی جو اس دنیا میں زندگی میں ( ف۲۱٤ ) خرچ کرتے ہیں اس ہوا کی سی ہے جس میں پالا ہو وہ ایک ایسی قوم کی کھیتی پر پڑی جو اپنا ہی برا کرتے تھے تو اسے بالکل مار گئی ( ف۲۱۵ ) اور اللہ نے ان پر ظلم نہ کیا ہاں وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ لوگ ) جو مال ( بھی ) اس دنیا کی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ہوا جیسی ہے جس میں سخت پالا ہو ( اور ) وہ ایسی قوم کی کھیتی پر جا پڑے جو اپنی جانوں پر ظلم کرتی ہو اور وہ اسے تباہ کر دے ، اور اللہ نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہ لوگ جو کچھ اس دنیوی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ہوا کی سی ہے جس میں سخت سردی ہو اور وہ ایسے لوگوں کی کھیتی پر چلے جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے ۔ اور اسے تباہ و برباد کرکے رکھ دے ۔ اللہ نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا ۔ بلکہ وہ خود اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What they spend in the life of this (material) world May be likened to a wind which brings a nipping frost: It strikes and destroys the harvest of men who have wronged their own souls: it is not Allah that hath wronged them, but they wrong themselves.

Translated by

Muhammad Sarwar

What they spend in this life is like the freezing wind that may strike and destroy the farms of the people who have wronged themselves. God has not done injustice to them, but they have wronged themselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The parable of what they spend in this world is that of a wind of Sir; it struck the harvest of a people who did wrong against themselves and destroyed it. Allah wronged them not, but they wronged themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The likeness of what they spend in the life of this world is as the likeness of wind in which is intense cold (that) smites the seed produce of a people who have done injustice to their souls and destroys it; and Allah is not unjust to them, but they are unjust to themselves.

Translated by

William Pickthall

The likeness of that which they spend in this life of the world is as the likeness of a biting, icy wind which smiteth the harvest of a people who have wronged themselves, and devastateth it. Allah wronged them not, but they do wrong themselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे इस दुनिया की ज़िंदगी में जो कुछ ख़र्च करते हैं उसकी मिसाल उस तूफ़ानी हवा की सी है जिसमें सख़्त सर्दी हो और वह उन लोगों की खेती पर चले जिन्होंने अपने ऊपर ज़ुल्म किया है, फिर वह उसको बरबाद कर दे, अल्लाह ने उन पर ज़ुल्म नहीं किया; बल्कि वह ख़ुद अपनी जानों पर ज़ुल्म करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس دنیاوی زندگانی میں اسکی حالت اس حالت کے مثل ہے کہ ایک ہوا ہو جس میں تیز سردی ہو وہ لگ جاوے ایسے لوگوں کی کھیتی کو جنہوں نے اپنا نقصان کر رکھا ہو پس وہ اس کو برباد کرڈالے اور اللہ تعالیٰ نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ خود ہی اپنے آپ کو ضرر پہنچا رہے ہیں۔ (117)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس دنیا میں کفار جو خرچ کریں اس کی مثال ایک تند ہوا کی طرح ہے جس میں پالا تھا جو ظالموں کی کھیتی پر پڑا اور اسے تباہ کردیا اللہ تعالیٰ نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کچھ وہ اپنی اس دنیا کی زندگی میں خرچ کررہے ہیں اس کی مثال اس ہوا کی سی ہے جس میں پالاہو اور وہ ان لوگوں کی کھیتی پر چلے جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے اور اسے برباد کرکے رکھ دے ۔ اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا ۔ درحقیقت یہ خود اپنے اوپر ظلم کررہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس کی مثال جو کچھ وہ اس دنیاوی زندگی میں خرچ کرتے ہیں ایسی ہے جیسے ایک ہوا ہو جس میں سخت سردی ہو جو ایسے لوگوں کی کھیتی کو پہنچ گئی جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا پھر اس کو برباد کردیا۔ اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس دنیا کی زندگی میں اس کی مثال جیسے ایک ہوا کہ اس میں ہو پالا جا لگی کھیتی کو اس قوم کی کہ انہوں نے اپنے حق میں برا کیا تھا پھر اس کو نابود کرگئی اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کفار اس دنیا کی زندگی میں جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ہوا کی سی ہے جس میں سخت پالا ہو وہ سرد ہوا ایسے لوگوں کی کھیتی کو جا لگے جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہو پھر وہ پانے والی ہو اس کھیتی کو بالکل نیست و نابود کر دے اور اللہ تعالیٰ نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں ۔