Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
نَمْلَۃٌ:چیونٹی (ج۔نمل) قرآن پاک میں ہے:۔ (قَالَتۡ نَمۡلَۃٌ یّٰۤاَیُّہَا النَّمۡلُ ) (۲۷۔۱۸) تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو!۔ طَعَامٌ مَّنْمُوْلٌ:طعام جس میں چیونٹیاں پڑگئی ہوں۔ نَمْلَۃٌ: (۱) ایک قسم کا پھوڑا۔جو پہلو میں نکلتا ہے اور اس کی شکل چیونٹی جیسی ہوتی ہے۔ (۲) جانور کے کھر کا شگاف۔اور اسی سے فَرَسٌ نَّمِلُ الْقَوَائِمِ کا محاورہ ہے یعنی سبک پاؤں والا گھوڑا جو ایک جگہ پر سکون سے کھڑا نہ ہو اور مجازاً النَّمْلُ بمعنی نَمِیْمَۃٌ بھی آتا ہے اور یہ معنی چیونٹی کی چال سے ماخوذ ہے۔ (ھُوَ نَمِلٌ وَذُوْنَمْلَۃٍ وَنَمَّالٌ) کے معنی چغل خور کے ہیں۔ تَنَمَّلَ الْقَوْمُ:مال جمع کرنے کیلئے چیونٹیوں کی طرح پھیل گئے۔اسی سے ھُوَ اَجْمَعُ مِنْ نِمْلَۃٍکا محاورہ ہے۔یعنی وہ چیونٹی سے بھی زیادہ ذخیرہ اندوز ہے۔اَلْاِنْمِلَۃُ:انگلیوں کے اطراف۔ج۔انامل۔
Surah:3Verse:119 |
انگلیاں
the finger tips
|