Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 119

سورة آل عمران

ہٰۤاَنۡتُمۡ اُولَآءِ تُحِبُّوۡنَہُمۡ وَ لَا یُحِبُّوۡنَکُمۡ وَ تُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡکِتٰبِ کُلِّہٖ ۚ وَ اِذَا لَقُوۡکُمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا ۚ٭ۖ وَ اِذَا خَلَوۡا عَضُّوۡا عَلَیۡکُمُ الۡاَنَامِلَ مِنَ الۡغَیۡظِ ؕ قُلۡ مُوۡتُوۡا بِغَیۡظِکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۱۱۹﴾

Here you are loving them but they are not loving you, while you believe in the Scripture - all of it. And when they meet you, they say, "We believe." But when they are alone, they bite their fingertips at you in rage. Say, "Die in your rage. Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts."

اگر عقلمند ہو ( تو غور کرو ) ہاں تم تو انہیں چاہتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں رکھتے ، تم پوری کتاب کو مانتے ہو ، ( وہ نہیں مانتے پھر محبت کیسی؟ ) یہ تمہارے سامنے تو اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں لیکن تنہائی میں مارے غصّہ کے اُنگلیاں چباتے ہیں کہہ دو کہ اپنے غصّہ ہی میں مر جاؤ ، اللہ تعالیٰ دلوں کے راز کو بخوبی جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہٰۤاَنۡتُمۡ
خبردار تم
اُولَآءِ
وہ لوگ ہو
تُحِبُّوۡنَہُمۡ
تم محبت رکھتے ہو ان سے
وَلَا
اور نہیں
یُحِبُّوۡنَکُمۡ
وہ محبت رکھتے تم سے
وَتُؤۡمِنُوۡنَ
اور تم ایمان رکھتے ہو
بِالۡکِتٰبِ
کتاب پر
کُلِّہٖ
ساری کی ساری
وَاِذَا
اور جب
لَقُوۡکُمۡ
وہ ملاقات کرتے ہیں تم سے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
وَاِذَا
اور جب
خَلَوۡا
وہ تنہا ہوتے ہیں
عَضُّوۡا
وہ کاٹتے ہیں
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡاَنَامِلَ
انگلیاں
مِنَ الۡغَیۡظِ
غصے سے
قُلۡ
کہہ دیجیے
مُوۡتُوۡا
مرجاؤ
بِغَیۡظِکُمۡ
اپنے غصے کے ساتھ
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں والے ( بھید)
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہٰۤاَنۡتُمۡ
دیکھو تم ہی
اُولَآءِ
وه لو گ ہو
تُحِبُّوۡنَہُمۡ
تم محبت ركھتے ہو اُ ن سے
وَلَا
اور نہیں
یُحِبُّوۡنَکُمۡ
وه محبت ركھتے تم سے
وَتُؤۡمِنُوۡنَ
حا لا نكہ تم ایما ن ركھتے ہو
بِالۡکِتٰبِ
كتا بو ں پر
کُلِّہٖ
ساری كی ساری
وَاِذَا
اور جب
لَقُوۡکُمۡ
وه ملتے ہیں تم سے
قَالُوۡۤا
وه كہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایما ن لائے ہم
وَاِذَا
اور جب
خَلَوۡا
وہ اكیلے ہو تے ہیں
عَضُّوۡا
چبا تے ہیں
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡاَنَامِلَ
انگلیا ں
مِنَ الۡغَیۡظِ
غصے سے
قُلۡ
آ پ كہہ دیں
مُوۡتُوۡا
تم مر جا ؤ
بِغَیۡظِکُمۡ
اپنے ہی غصے سے
اِنَّ
بلا شبہ
اللّٰہَ
الله تعا لیٰ
عَلِیۡمٌۢ
خو ب جا ننے وا لا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
دلو ں كی با توں کو
Translated by

Juna Garhi

Here you are loving them but they are not loving you, while you believe in the Scripture - all of it. And when they meet you, they say, "We believe." But when they are alone, they bite their fingertips at you in rage. Say, "Die in your rage. Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts."

اگر عقلمند ہو ( تو غور کرو ) ہاں تم تو انہیں چاہتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں رکھتے ، تم پوری کتاب کو مانتے ہو ، ( وہ نہیں مانتے پھر محبت کیسی؟ ) یہ تمہارے سامنے تو اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں لیکن تنہائی میں مارے غصّہ کے اُنگلیاں چباتے ہیں کہہ دو کہ اپنے غصّہ ہی میں مر جاؤ ، اللہ تعالیٰ دلوں کے راز کو بخوبی جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سنو ! تم ایسے لوگ ہو جو ان یہود سے محبت رکھتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے حالانکہ تم تمام آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہو۔ وہ لوگ جب تمہیں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے مگر جب علیحدہ ہوتے ہیں تو تم پر غصہ کے مارے اپنی انگلیاں کاٹنے لگتے ہیں۔ آپ ان سے کہئے کہ اپنے غصہ میں جل مرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ دلوں کے راز تک خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

دیکھو!تم لوگ ہی ان سے محبت کرتے ہواوروہ تم سے محبت نہیں رکھتے حالانکہ تم ساری کتابوں پرایمان رکھتے ہواورجب وہ تم سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں اورجب اکیلے ہوتے ہیں توتم پرغصے سے اُنگلیاں چباتے ہیں،آپ کہہ دیں اپنے غصے ہی سے تم مرجاؤ،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ دلوں کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Look, you are the ones who love them and they do not love you. And you believe in the Book, in all of it. And when they meet you, they say, &We believe|", and when they are alone they bite their finger-tips out of rage against you. Say, &Die in your rage.|" Surely, Allah is All-Aware of what lies in the hearts.

سن لو لوگ ان کے دوست ہو اور وہ تمہارے دوست نہیں اور تم سب کتابوں کو مانتے ہو اور جب تم سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو کاٹ کاٹ کھاتے ہیں تم پر انگلیاں غصہ سے تو کہہ مرو تم اپنے غصہ میں اللہ کو خوب معلوم ہیں دلوں کی باتیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ تم ہی ہو کہ ان کو دوست رکھتے ہو لیکن (جان لو کہ) وہ تو تم سے محبت نہیں کرتے حالانکہ (تمہاری شان یہ ہے کہ) تم پوری کتاب کو مانتے ہو اور جب یہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم بھی مؤمن ہیں اور جب وہ خلوت میں ہوتے ہیں تو اب تم پر غصہ کی وجہ سے اپنی انگلیاں چباتے ہیں ان سے کہو مرجاؤ اپنے اس غم و غصہ میں یقیناً اللہ تعالیٰ جو کچھ سینوں کے اندر مضمر ہے اس سے بھی واقف ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Lo! It is you who love them but they do not love you even though you believe in the whole of the (heavenly) Book. When they meet you they say: 'We believe', but when they are by themselves they bite their fingers in rage at you. Say: 'Perish in your rage.' Allah knows even what lies hidden in their breasts.

تم ان سے محبت رکھتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے حالانکہ تم تمام کتب آسمانی کو مانتے ہو ۔ 93 جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے بھی ﴿تمہارے رسول اور تمہاری کتاب کو ﴾ مان لیا ہے ، مگر جب جدا ہوتے ہیں تو تمہارے خلاف ان کےغیظ و غضب کا یہ حال ہو تا ہے کہ اپنی انگلیاں چبانے لگتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ان سے کہہ دو کہ اپنے غصّہ میں آپ جل مرو ، اللہ دلوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

دیکھو تم تو ایسے ہو کہ ان سے محبت رکھتے ہو ، مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے ، اور تم تو تمام ( آسمانی ) کتابوں پر ایمان رکھتے ہو ، اور ( ان کا حال یہ ہے کہ ) وہ جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ( قرآن پر ) ایمان لے آئے ، اور جب تنہائی میں جاتے ہیں تو تمہارے خلاف غصے کے مارے اپنی انگلیاں چباتے ہیں ۔ ( ان سے ) کہہ دو کہ : اپنے غصے میں خود مر رہو ، اللہ سینوں میں چھپی ہوئی باتیں خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سنتے ہو تم ان کو دوست ہو وہ تمہارے دوست نہیں حالانکہ تم سب کتابوں کو مانتے ہو 5 اور جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہہ دیدتے ہیں ہم بھی مومن ہیں اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو غصے کے مارے اپنی انگلیا دانتوں سجباتیں ہیں ( اے پیمبر) کہہ دے اپنے غصے میں جل مرو روز بروز اسلام کی ترقی ہوتی جائے گی بےت شک اللہ تعالیٰ دلوں کی بات جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہاں تم ہی وہ لوگ ہو جو ان سے محبت رکھتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں رکھتے اور تم (تو) ساری کتابوں پر ایمان لائے ہو اور جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تم پر غصے سے انگلیاں کاٹتے ہیں۔ (ان سے) کہو تم اپنے غصے سے مرجاؤ یقینا اللہ دلوں کی باتیں جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سنو ! تم تو ان سے محبت رکھتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے، حالانکہ تم تمام آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہو۔ جب وہ تم سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم تو ایمان لے آئے ۔ اور جب وہ تنہائی میں ہوتے ہیں تو تمہارے خلاف غصہ سے اپنی انگلیاں چباتے ہیں۔ ان سے کہہ دیجئے کہ تم اپنے غیض وغضب کی آگ میں جل مرو۔ اللہ دلوں کی باتوں کو اچھی طرح جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیکھو تم ایسے (صاف دل) لوگ ہو کہ ان لوگوں سے دوستی رکھتے ہو حالانکہ وہ تم سے دوستی نہیں رکھتے اور تم سب کتابوں پر ایمان رکھتے ہو (اور وہ تمہاری کتاب کو نہیں مانتے) اور جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے اور جب الگ ہوتے ہیں تو تم پر غصے کے سبب انگلیاں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں (ان سے) کہہ دو کہ (بدبختو) غصے میں مر جاؤ خدا تمہارے دلوں کی باتوں سے خوب واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Lo! it is you who love them whereas they love you not, and you believe in the Book, all of it. When they meet you, they say: we believe. And when they are alone, they bite their fingertips at you in rage. Say thou: die in your rage. Verily Allah is Knower of that which is in the breasts.

تم تو ایسے ہو کہ ان سے محبت رکھتے ہو اور یہ تم سے ذرا محبت نہیں رکھتے تم کتاب (آسمانی) پر ان کے کل کے کل پر ایمان رکھتے ہو ۔ اور یہ جب تم سے ملتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے اور جب الگ ہوتے ہیں تو تم پر (شدت) غیظ سے انگلیاں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ تم غیظ میں مررہو بیشک اللہ دلوں کی باتوں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ تمہی ہو کہ تم ان سے دوستی رکھتے ہو ، وہ تو تم سے دوستی نہیں رکھتے ، حالانکہ تم ساری کتاب پر ایمان رکھتے ہو اور جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم تو ایمان لائے ہوئے ہیں اور جب آپس میں ملتے ہیں تو تم پر غصہ سے انگلیاں کاٹتے ہیں ۔ کہہ دو: تم اپنے غصے میں مر جاؤ! بیشک اللہ سینوں کے بھید سے خوب واقف ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہاں تم تو ان سے محبت کرتے ہو اور وہ تم سے ذرا محبت نہیں کرتے حالانکہ تم تمام آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہو اور یہ لوگ جب تم سے ملتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے اور جب تنہائی میں ہوتے ہیں تو غصے سے تم پر اپنی انگلیاں کاٹ کھاتے ہیں آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ تم اپنے غصے ہی میں مر جائو بیشک اللہ ( تعالیٰ ) دلوں کی باتوں کو خوب جاننے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم ان سے محبت رکھتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے، حالانکہ تم تمام کتب آسمانی کو مانتے ہو جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے بھی مان لیا ہے مگر جب جدا ہوتے ہیں تو تمہارے خلاف ان کے غیض و غضب کا یہ حال ہوتا ہے کہ اپنی انگلیاں چبانے لگتے ہیں۔ ان سے کہہ دو اپنے غصہ میں آپ جل مرو، اللہ دلوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہاں (تم لوگ اتنے سادہ لوح اور غفلت شعار کیوں ہو کہ) تم تو ان سے محبت رکھتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے، حالانکہ تم لوگ ایمان رکھتے ہو تمام (آسمانی) کتابوں پر، اور ان کا حال یہ ہے کہ جب تم سے ملنے آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے، لیکن جب وہ الگ ہوتے ہیں، تو تم پر غیظ (و غضب) کے مارے اپنی انگلیاں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں، کہو کہ جل مرو تم اپنے اس غیظ (و غضب) میں، بیشک اللہ خوب جانتا ہے دلوں کی باتوں تک کو

Translated by

Noor ul Amin

سنو! تم ان ( یہود ) سے محبت رکھتے ہومگروہ تم سے محبت نہیں رکھتے حالانکہ تم تما م کتابوں پر ایمان رکھتے ہو اور جب تمہیں ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے مگر علیحدہ ہوتے ہیں تو تم پر غصہ سے اپنی انگلیاں کاٹنے لگتے ہیں آپ ان سے کہیے کہ ’’اپنے غصہ میں جل مرو‘‘بلاشبہ اللہ تعالیٰ دلوں کے رازخوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سنتے ہو یہ جو تم ہو تم تو انہیں چاہتے ہو ( ف۲۱۹ ) اور وہ تمہیں نہیں چاہتے ( ف۲۲۰ ) اور حال یہ کہ تم سب کتابوں پر ایمان لاتے ہو ( ف۲۲۱ ) اور وہ جب تم سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم ایمان لائے ( ف۲۲۲ ) اور اکیلے ہوں تو تم پر انگلیاں چبائیں غصہ سے تم فرمادو کہ مرجاؤ اپنی گھٹن ( قلبی جلن ) میں ( ف۲۲۳ ) اللہ خوب جانتا ہے دلوں کی بات ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آگاہ ہو جاؤ! تم وہ لوگ ہو کہ ان سے محبت رکھتے ہو اور وہ تمہیں پسند ( تک ) نہیں کرتے حالانکہ تم سب کتابوں پر ایمان رکھتے ہو ، اور جب وہ تم سے ملتے ہیں ( تو ) کہتے ہیں: ہم ایمان لے آئے ہیں ، اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تم پر غصے سے انگلیاں چباتے ہیں ، فرما دیں: مر جاؤ اپنی گھٹن میں ، بیشک اللہ دلوں کی ( پوشیدہ ) باتوں کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم ایسے ( سیدھے ) ہو کہ تم ان سے محبت کرتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں کرتے ۔ حالانکہ تم ( آسمانی ) کتاب پر ایمان رکھتے ہو ۔ ( ان کی حالت یہ ہے کہ ) جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ۔ اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تمہارے خلاف غیظ و غضب سے اپنی انگلیاں چبانے لگتے ہیں ۔ ان سے کہہ دو کہ اپنے غم و غصہ سے مر جاؤ ۔ بے شک اللہ سینے کے اندر والی باتوں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ah! ye are those who love them, but they love you not,- though ye believe in the whole of the Book. When they meet you, they say, "We believe": But when they are alone, they bite off the very tips of their fingers at you in their rage. Say: "Perish in your rage; Allah knoweth well all the secrets of the heart."

Translated by

Muhammad Sarwar

There are people whom you love, but they do not love you, despite your belief in all the (heavenly) Books. On meeting you They proclaim belief on meeting you, but in private, bite their fingers at you in anger. Tell them, "Perish in your rage! God knows well what is in everyone's hearts".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Lo! You are the ones who love them but they love you not, and you believe in all the Scriptures. And when they meet you, they say, "We believe." But when they are alone, they bite their Anamil at you in rage. Say: "Perish in your rage. Certainly, Allah knows what is in the breasts (all the secrets). "

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Lo! you are they who will love them while they do not love you, and you believe in the Book (in) the whole of it; and when they meet you they say: We believe, and when they are alone, they bite the ends of their fingers in rage against you. Say: Die in your rage; surely Allah knows what is in the breasts.

Translated by

William Pickthall

Lo! ye are those who love them though they love you not, and ye believe in all the Scripture. When they fall in with you they say: We believe; but when they go apart they bite their finger-tips at you, for rage. Say: Perish in your rage! Lo! Allah is Aware of what is hidden in (your) breasts.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम उनसे मुहब्बत रखते हो मगर वे तुम से मुहब्बत नहीं रखते; हालाँकि तुम सब आसमानी किताबों को मानते हो, और जब वे तुम से मिलते हैं तो कहते हैं कि हम ईमान लाए, और जब आपस में मिलते हैं तो तुम पर ग़ुस्से से उंगलियाँ काटते हैं, आप कह दीजिए कि तुम अपने ग़ुस्से में मर जाओ, बेशक अल्लाह दिलों की बात को जानता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں تم ایسے ہو کہ ان لوگوں سے محبت رکھتے ہو اور یہ لوگ تم سے اصلا محبت نہیں رکھتے حالانکہ تم تمام کتابوں پر ایمان رکھتے ہو اور یہ لوگ جب تم سے ملتے ہیں کہہ دیتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اور جب الگ ہوتے ہیں تو تم پر اپنی انگلیاں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں مارے غیظ کے۔ (2) آپ کہہ دیجئے کہ تم مررہو اپنے غصہ میں (3) بیشک خدا تعالیٰ خوب جانتے ہیں دلوں کی باتوں کو۔ (119)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہاں تم ان سے محبت رکھتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں رکھتے حالانکہ تم پوری کتاب کو مانتے ہو اور جب وہ تم سے ملتے ہیں تو اپنے ایمان دار ہونے کا دعو ٰی کرتے ہیں لیکن تنہائی میں غصے سے تمہارے خلاف انگلیاں چباتے ہیں۔ کہہ دو کہ تم اپنے غصہ میں ہی مرجاؤ اللہ تعالیٰ دلوں کے رازوں کو اچھی طرح جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم ان سے محبت رکھتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے ۔ حالانکہ تم تمام کتب آسمانی کو مانتے ہو ۔ جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے بھی (تمہارے رسول اور تمہاری کتاب کو ) مان لیا ہے ‘ مگر جب جدا ہوتے ہیں تو تمہارے خلاف ان کا غیض وغضب کا یہ حال ہوتا ہے کہ اپنی انگلیاں چبانے لگتے ہیں ۔ ان سے کہہ دو کہ اپنے غصے میں آپ جل مرو ‘ اللہ دلوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم لوگ ایسے ہو کہ ان سے محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں کرتے اور تم پوری کتاب پر ایمان لاتے ہو، اور جب وہ تم سے ملتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور وہ جب آپس میں تنہائیوں میں جاتے ہیں تو مارے غصہ کی جلن کے اپنی انگلیوں کو دانتوں سے کاٹے لیتے ہیں، آپ فرما دیجیے کہ مرجاؤ اپنی جلن میں، بیشک اللہ جاننے والا ہے ان سب چیزوں کو جو سینوں میں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سن لو تم لوگ ان کے دوست ہو اور وہ تمہارے دوست نہیں اور تم سب کتابوں کو مانتے ہو اور جب تم سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو کاٹ کاٹ کھاتے ہیں تم پر انگلیاں غصہ سے   تو کہہ ! مرو تم اپنے غصہ میں اللہ کو خوب معلوم ہیں دلوں کی باتیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مسلمانو تم ایسے ہو کہ ان سے محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں رکھتے حالانکہ تم تمام آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہو اور وہ لوگ جب تم سے ملتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں ہم ایمان لے آئے اور جب وہ تنہا ہوتے ہیں تو تم پر مارے غصے کے اپنی انگلیاں چبا چبا ڈالتے ہیں آپ کہہ دیجیے تم آپ اپنے غصے سے مر رہو بیشک اللہ تعالیٰ کو سینوں کے راز تک خوب معلوم ہیں۔