Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 120

سورة آل عمران

اِنۡ تَمۡسَسۡکُمۡ حَسَنَۃٌ تَسُؤۡہُمۡ ۫ وَ اِنۡ تُصِبۡکُمۡ سَیِّئَۃٌ یَّفۡرَحُوۡا بِہَا ؕ وَ اِنۡ تَصۡبِرُوۡا وَ تَتَّقُوۡا لَا یَضُرُّکُمۡ کَیۡدُہُمۡ شَیۡئًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِمَا یَعۡمَلُوۡنَ مُحِیۡطٌ ﴿۱۲۰﴾٪  3

If good touches you, it distresses them; but if harm strikes you, they rejoice at it. And if you are patient and fear Allah , their plot will not harm you at all. Indeed, Allah is encompassing of what they do.

تمہیں اگر بھلائی ملے تو یہ ناخوش ہوتے ہیں ہاں! اگر بُرائی پہنچے تو خوش ہوتے ہیں ، تم اگر صبر کرو اور پرہیز گاری کرو تو ان کا مکر تمہیں کچھ نقصان نہ دے گا ۔ اللہ تعالٰی نے ان کے اعمال کا احاطہ کر رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَمۡسَسۡکُمۡ
پہنچے تمہیں
حَسَنَۃٌ
کوئی بھلائی
تَسُؤۡہُمۡ
وہ بری لگتی ہے انہیں
وَاِنۡ
اور اگر
تُصِبۡکُمۡ
پہنچتی ہے تمہیں
سَیِّئَۃٌ
کوئی برائی
یَّفۡرَحُوۡا
وہ خوش ہوتے ہیں
بِہَا
اس پر
وَاِنۡ
اور اگر
تَصۡبِرُوۡا
تم صبر کرو
وَتَتَّقُوۡا
اور تقوی کرو
لَایَضُرُّکُمۡ
نہ نقصان دے گی تمہیں
کَیۡدُہُمۡ
چال ان کی
شَیۡئًا
کچھ بھی
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
بِمَا
اس کو جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
مُحِیۡطٌ
گھیرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَمۡسَسۡکُمۡ
پہنچےتمہیں
حَسَنَۃٌ
كو ئی بھلا ئی
تَسُؤۡہُمۡ
بری لگتی ہے انهیں
وَاِنۡ
اور اگر
تُصِبۡکُمۡ
پہنچےتمہیں
سَیِّئَۃٌ
كو ئی مصبیت
یَّفۡرَحُوۡا
وه خو ش ہو تے ہیں
بِہَا
اس پر
وَاِنۡ
اور اگر
تَصۡبِرُوۡا
تم صبر كر و
وَتَتَّقُوۡا
اور تم ڈرو
لَا
نہیں
یَضُرُّکُمۡ
نقصا ن دے گی تمہیں
کَیۡدُہُمۡ
خفیہ تد بیر ان كی
شَیۡئًا
کچھ بھی
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
الله تعا لیٰ
بِمَا
سا تھ اس كے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وه عمل كر تے ہیں
مُحِیۡطٌ
احا طہ كر نے وا لا ہے
Translated by

Juna Garhi

If good touches you, it distresses them; but if harm strikes you, they rejoice at it. And if you are patient and fear Allah , their plot will not harm you at all. Indeed, Allah is encompassing of what they do.

تمہیں اگر بھلائی ملے تو یہ ناخوش ہوتے ہیں ہاں! اگر بُرائی پہنچے تو خوش ہوتے ہیں ، تم اگر صبر کرو اور پرہیز گاری کرو تو ان کا مکر تمہیں کچھ نقصان نہ دے گا ۔ اللہ تعالٰی نے ان کے اعمال کا احاطہ کر رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو ان کو بری لگتی ہے اور کوئی مصیبت پیش آئے تو اس پر خوش ہوتے ہیں۔ اور اگر تم صبر سے کام لو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو ان کی مکاری تمہارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی۔ اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ یقینا اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے توانہیں بُری لگتی ہے اوراگرتمہیں کوئی مصیبت پہنچے تووہ اس پرخوش ہوتے ہیں اوراگرتم صبرکرواوراﷲ تعالیٰ سے ڈروتوان کی خفیہ تدبیر تمہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچائے گی۔یقیناًجو وہ عمل کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ اس کااحاطہ کرنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If something good happens to you, it annoys them and if something evil befalls you, they are delighted with it. And if you keep patience and fear Allah, their cunning shall not harm you at all. And Allah is All-Encompassing of what they do.

اگر تم کو ملے کچھ بھلائی تو بری لگتی ہے ان کو اور اگر تم پر پہنچے کوئی برائی تو خوش ہوں اس سے اور اگر تم صبر کرو اور بچتے رہو تو کچھ نہ بگڑے گا تمہارا ان کے فریب سے بیشک جو کچھ وہ کرتے ہیں سب اللہ کے بس میں ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمانو ! ) اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچ جائے تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچے تو اس سے وہ خوش ہوتے ہیں لیکن اگر تم صبر کرتے رہو اور تقویٰ کی روش اختیار کیے رہو تو ان کی یہ ساری چالیں تمہیں کوئی مستقل نقصان نہیں پہنچا سکیں گی جو کچھ یہ کر رہے ہیں یقیناً اللہ تعالیٰ اس کا احاطہ کیے ہوئے ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If anything good happens to you they are grieved; if any misfortune befalls you they rejoice at it. But if you remain steadfast and mindful of Allah their designs will not cause you harm. Allah surely encompasses all that they do.

تمہارا بھلا ہوتا ہے تو ان کو برا معلوم ہوتا ہے ، اور تم پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یہ خوش ہوتے ہیں ۔ مگر ان کی کوئی تدبیر تمہارے خلاف کارگر نہیں ہو سکتی بشرطیکہ تم صبر سے کام لو اور اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس پر حاوی ہے ۔ ؏١۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تمہیں کوئی بھلائی مل جائے تو ان کو برا لگتا ہے ، اور اگر تمہیں کوئی گذند پہنچے تو یہ اس سے خوش ہوتے ہیں ، اگر تم صبر اور تقوی سے کام لو تو ان کی چالیں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گی ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ سب اللہ کے ( علم اور قدرت کے ) احاطے میں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تمہارا فائدہ ہو تو ان کو برا لگے اور جو نقصان ہو تو خوش ہوں۔ اور اگر تم صبر اختیار کرلو اور ان کی دوستی سے بچے رہو تو ان کے فریب سے تمہارا کچھ بھی نہیں بگڑ نے کا اس لیے وہ جو کچھ کر رہے ہیں اللہ کو سب معلوم ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تمہیں بھلائی نصیب ہو تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر تمہیں تکلیف پہنچے تو اس سے وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر کرو اور پرہیز گاری اختیار کرو تو ان کا فریب تمہیں کچھ نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ بیشک اللہ ان کے اعمال کا احاطہ کیے ہوئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تمہیں کوئی اچھی حالت پیش آتی ہے تو یہ ان کو سخت دکھ پہنچاتی ہے۔ اور اگر وہ تمہیں کسی بری حالت میں مبتلا دیکھتے ہیں تو اس سے خوش ہوتے ہیں اگر تم صبر وتقویٰ اختیار کئے رہے تو تمہیں ان کی چالیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکیں گی۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس پر غالب ہے جو کچھ یہ کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تمہیں آسودگی حاصل ہو تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر رنج پہنچے تو خوش ہوتے ہیں اور اگر تم تکلیفوں کی برداشت اور (ان سے) کنارہ کشی کرتے رہو گے تو ان کا فریب تمھیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس پر احاطہ کیے ہوئے ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If there happenoth unto you any good it grieveth them, and if there happenoth unto you an ill, they rejoice thereat. And if ye remain persevering and God-fearing their guile shall not harm you at all. Verily Allah is of that which they work Encompasser.

اگر تمہیں کوئی اچھی حالت پیش آجاتی ہے تو یہ ان لوگوں کو دکھ پہنچاتی ہے اور اگر تم پر کوئی بری حالت آپڑتی ہے تو یہ اس سے خوش ہوتے ہیں ۔ اور اگر تم صبر وتقوی اختیار کیے رہو تو تم کو ان کی چالیں ذرا بھی نقصان نہ پہنچا سکیں گی بیشک اللہ انکے اعمال پر (پورا) احاطہ رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تمہیں کوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو ان کو اس سے تکلیف پہنچتی ہے اور اگر تم کو کوئی گزند پہنچتا ہے تو اس سے خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر کرو گے اور تقویٰ اختیار کرو گے تو ان کی چال تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گی ۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں ، بیشک اللہ اس کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تمہیں کوئی بھلائی مل جاتی ہے تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر تم کو کوئی ناگوار حالت پیش آتی ہے تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر اور پرہیز گاری اختیاری کرتے رہو تو یہ تمہیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکیں گے ۔ بیشک اللہ ( تعالیٰ ) ان کے اعمال پر احاطہ کئے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارا بھلا ہوتا ہے تو ان کو برا معلوم ہوتا ہے اور تم پر کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ خوش ہوتے ہیں مگر ان کی کوئی تدبیر تمہارے لیے نقصان دہ نہیں ہوسکتی بشرطیکہ تم صبر سے کام لو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس پر حاوی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(نیز ان کا حال یہ ہے کہ) اگر تمہیں کوئی اچھائی پہنچے تو انہیں برا لگتا ہے اور اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچ جائے تو اس سے یہ لوگ خوش ہوتے ہیں، اور (یاد رکھو کہ) اگر تم صبر و (استقامت) سے کام لیتے رہے، اور تم نے تقوٰی (و پرہیزگاری) کو اپنائے رکھا، تو ان کے مکر (و فریب) سے تمہارا کچھ نہیں بگڑے گا، بیشک اللہ (اپنی قدرت کاملہ اور علم شامل سے) پوری طرح احاطہ کئے ہوئے ہے، ان کے ان تمام کاموں کا جو یہ لوگ کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے توا ن کو بری لگتی ہے اور کوئی مصیبت پیش آئے تواس پر خوش ہوتے ہیں اور اگرتم صبرکرواوراللہ سے ڈروتوان کی مکاری تمہاراکچھ نہیں بگاڑسکتی جو کچھ یہ کررہے ہیں اللہ تعالیٰ یقینًااس کا احاطہ کئے ہوئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں برا لگے ( ف۲۲٤ ) اور تم کہ برائی پہنچے تو اس پر خوش ہوں ، اور اگر تم صبر اور پرہیزگاری کیے رہو ( ف۲۲۵ ) تو ان کا داؤ تمہارا کچھ نہ بگاڑے گا ، بیشک ان کے سب کام خدا کے گھیرے میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں بری لگتی ہے اور تمہیں کوئی رنج پہنچے تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں ، اور اگر تم صبر کرتے رہو اور تقوٰی اختیار کئے رکھو تو ان کا فریب تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا ، جو کچھ وہ کر رہے ہیں بیشک اللہ اس پر احاطہ فرمائے ہوئے ہے

Translated by

Hussain Najfi

جب تمہیں کوئی بھلائی چھو بھی جائے تو ان کو برا لگتا ہے اور اگر تمہیں کوئی برائی پہنچے تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر سے کام کرو ۔ اور پرہیزگاری اختیار کرو تو ان کی ترکیبیں اور چالیں تمہیں کچھ نقصان نہیں پہنچائیں گی ۔ بے شک جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں خدا اس کا علمی احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If aught that is good befalls you, it grieves them; but if some misfortune overtakes you, they rejoice at it. But if ye are constant and do right, not the least harm will their cunning do to you; for Allah Compasseth round about all that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

They hate to see your success and rejoice if any misfortune befalls you. If you will be patient and pious, their plots can cause no harm to you. God has control over all their actions.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If a good befalls you, it grieves them, but if some evil overtakes you, they rejoice at it. But if you remain patient and have Taqwa, not the least harm will their cunning do to you. Surely, Allah surrounds all that they do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If good befalls you, it grieves them, and if an evil afflicts you, they rejoice at it; and if you are patient and guard yourselves, their scheme will not injure you in any way; surely Allah comprehends what they do.

Translated by

William Pickthall

If a lucky chance befall you, it is evil unto them, and if disaster strike you they rejoice thereat. But if ye persevere and keep from evil their guile will never harm you. Lo! Allah is Surrounding what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुमको कोई अच्छी हालत पेश आती है तो उनको रंज होता है, और अगर तुम पर कोई मुसीबत आती है तो वे उससे ख़ुश होते हैं, अगर तुम सब्र करो और अल्लाह से डरो तो उनकी कोई तदबीर तुमको नुक़सान नहीं पहुँचा सकेगी, जो कुछ ये कर रहे हैं वह सब अल्लाह के इहाते में है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر تم کو کوئی اچھی حالت پیش آتی ہے تو ان کے لیے موجب رنج ہوتی ہے اور اگر تم کو کوئی ناگوار حالت پیش آتی ہے تو اس سے خوش ہوتے ہیں۔ اور اگر تم استقلال اور تقویٰ کے ساتھ رہو تو ان لوگوں کی تدبیر تم کو ذرا بھی ضرر نہ پہنچا سکے گی بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال پر احاطہ رکھتے ہیں۔ (120)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہیں بھلائی ملے تو یہ ناخوش ہوتے ہیں اور اگر تمہیں مصیبت پہنچے تو اس سے خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر کرو اور اجتناب کرو تو ان کا مکر تمہیں کچھ نقصان نہیں دیگا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے ان کے اعمال کا احاطہ کر رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارا بھلاہوتا ہے تو ان کو برامعلوم ہوتا ہے اور تم پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یہ خوش ہوتے ہیں ۔ مگر ان کی کوئی تدبیر تمہارے خلاف کارگر نہیں ہوسکتی بشرطیکہ تم صبر سے کام لو اور اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ۔ جو یہ کچھ کررہے ہیں اللہ اس پر حادی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر تم کو کوئی اچھی حالت پہنچ جائے تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر تمہیں کوئی بری حالت پہنچ جائے تو اس سے خوش ہوتے ہیں، اور اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو ان کی مکاری تمہیں کچھ بھی ضرر نہ پہنچائے گی۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کا احاطہ فرمائے ہوئے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تم کو ملے کچھ بھلائی تو بری لگتی ہے ان کو اور اگر تم پر پہنچے کوئی برائی تو خوش ہوں اس سے اور اگر تم صبر کرو اور بچتے رہو تو کچھ نہ بگڑے گا تمہارا ان کے فریب سے بیشک جو کچھ وہ کرتے ہیں سب اللہ کے بس میں ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر اے مسلمانو ! تم کو کچھ بھلائی پہنچتی ہے تو وہ ان کے لئے رنجیدہ ہوتی ہے اور اگر تم کو کوئی ناگوار حالت پیش آتی ہے تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر کرتے رہو اور تقوے کے پابند رہو تو ان لوگوں کی فریب آمیز تدبیر تم کو ذرا بھی نقصان نہ پہنچا سکے گی یقینا ان کے تمام اعمال اللہ تعالیٰ کے احاطہ علم میں ہیں