Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 121

سورة آل عمران

وَ اِذۡ غَدَوۡتَ مِنۡ اَہۡلِکَ تُبَوِّئُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ مَقَاعِدَ لِلۡقِتَالِ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۲۱﴾ۙ

And [remember] when you, [O Muhammad], left your family in the morning to post the believers at their stations for the battle [of Uhud] - and Allah is Hearing and Knowing -

اے نبی! اس وقت کو بھی یاد کرو جب صبح ہی صبح آپ اپنے گھر سے نکل کر مسلمانوں کو میدان جنگ میں لڑائی کے مورچوں پر باقاعدہ بٹھا رہے تھے اللہ تعالٰی سننے اور جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
غَدَوۡتَ
صبح سویرے نکلے آپ
مِنۡ اَہۡلِکَ
اپنے گھر والوں سے
تُبَوِّئُ
تم متعین کر رہے تھے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
مَقَاعِدَ
ٹھکانوں / مورچوں پر
لِلۡقِتَالِ
جنگ کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
سَمِیۡعٌ
خوب سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
غَدَوۡتَ
صبح سو یرے نكلے آپ
مِنۡ اَہۡلِکَ
اپنے گھر وا لوں سے
تُبَوِّئُ
آ پ متعین كر رہے تهے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
مَقَاعِدَ
مورچوں پر
لِلۡقِتَالِ
جنگ کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌ
سب کچھ سننےوالا ہے
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And [remember] when you, [O Muhammad], left your family in the morning to post the believers at their stations for the battle [of Uhud] - and Allah is Hearing and Knowing -

اے نبی! اس وقت کو بھی یاد کرو جب صبح ہی صبح آپ اپنے گھر سے نکل کر مسلمانوں کو میدان جنگ میں لڑائی کے مورچوں پر باقاعدہ بٹھا رہے تھے اللہ تعالٰی سننے اور جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت بھی یاد کیجئے) جب آپ صبح دم اپنے گھر سے نکلے اور مسلمانوں کو جنگ (احد) کے لیے مورچوں پر بٹھا رہے تھے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب آپ صبح کے وقت اپنے گھروالوں سے نکل کر مومنوں کوجنگ کے مورچوں پرمتعین کررہے تھے اوراﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you left your house in the morning in order to place the believers in positions for fighting. And Allah is all-Hearing, all-Knowing.

اور جب صبح کو نکلا تو اپنے گھر سے بٹھلانے لگا مسلمانوں کو لڑائی کے ٹھکانوں پر اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یاد کیجیے جبکہ صبح کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھر سے نکلے تھے اور مسلمانوں کو جنگ کے مورچوں میں مامور کر رہے تھے جبکہ اللہ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Messenger! Remind the Muslims of the occasion) when you went forth from your home at early dawn (to the battlefield of Uhud) and placed the believers in battle arrays. Allah is All-Hearing, All-Knowing.

94 ﴿اے پیغمبر! مسلمانوں کے سامنے اس موقع کا ذکر کرو ﴾ جب تم صبح سویرے اپنے گھر سے نکلے تھے اور﴿احد کے میدان میں﴾ مسلمانوں کو جنگ کے لیے جا بجا مامور کر رہے تھے ۔ اللہ ساری باتیں سنتا ہے اور وہ نہایت باخبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغبر ! جنگ احد کا وہ وقت یاد کرو ) جب تم صبح کے وقت اپنے گھر سے نکل کر مسلمانوں کو جنگ کے ٹھکانوں پر جما رہے تھے ، ( ٤٠ ) اور اللہ سب کچھ سننے جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیمبر وہ وقت یاد کر جب تو اپنے گھر حضرت عائشہ (رض) کے پاس) سے نکل کر مسلمانوں کو لڑائی کے مورچوں پر بٹھانے لگا اور اللہ جو کہو اس کو) سنتا ہے اور جو دلوں میں ہو جانتا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ صبح کو اپنے گھر والوں سے نکل کر مسلمانوں کو لڑائی کے لئے (مختلف) جگہوں پر متعین فرما رہے تھے اور اللہ سننے والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! وہ وقت یاد کیجئے ، جب آپ صبح سویرے اپنے گھر سے نکل کر (میدان احد میں ) مسلمانوں کو مورچوں پر بٹھا رہے تھے۔ اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اس وقت کو یاد کرو) جب تم صبح کو اپنے گھر روانہ ہو کر ایمان والوں کو لڑائی کے لیے مورچوں پر (موقع بہ موقع) متعین کرنے لگے اور خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time thou settedst forth from thy household early to settle believers in positions for the fight. And Allah is Hearing, Knowing.

اور وہ وقت یاد کیجئے جب آپ صبح کو اپنے گھر والوں (کے پاس) سے نکلے مسلمانوں کو قتال کے لیے مناسب مقامات پر لے جاتے ہوئے ۔ اور اللہ بڑا سننے والا ہے بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ تم اپنے گھر سے نکلے مسلمانوں کو جنگ کے مورچوں پر مامور کرنے کیلئے اور اللہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب آپ ( ﷺ ) صبح سویرے اپنے گھر سے نکل کر مسلمانوں کو ( غزوۂ احدمیں ) لڑائی کیلئے مناسب مورچوں پر مقرر فرما رہے تھے اور اللہ ( تعالیٰ ) سننے والے ، جاننے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر ( مسلمانوں کے سامنے اس موقع کا ذکر کرو) جب تم صبح سویرے اپنے گھر سے نکلے تھے اور (احد کے میدان میں) مسلمانوں کو جنگ کے لیے جا بجا مامور کر رہے تھے۔ اللہ ساری باتیں سنتا ہے اور وہ نہایت باخبر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب آپ (اے پیغمبر ! ) صبح کے وقت (جہاد و قتال کی غرض سے) اپنے گھر سے نکلے تھے (اور احد کے میدان میں) مسلمانوں کو بٹھا رہے تھے لڑائی کے مورچوں پر، اور اللہ بڑا ہی سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یاد کیجئے ) جب آپ صبح کو اپنے گھرسے نکلے اور مسلمانوں کو جنگ ( احد ) کے لئے مورچوں پر بٹھا رہے تھے اور اللہ سب کچھ سننے والاجاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو اے محبوب! جب تم صبح کو ( ف۲۲٦ ) اپنے دولت خانہ سے برآمد ہوئے مسلمانوں کو لڑائی کے مور چوں پر قائم کرتے ( ف۲۲۷ ) اور اللہ سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب آپ صبح سویرے اپنے درِ دولت سے روانہ ہو کر مسلمانوں کو ( غزوۂ احد کے موقع پر ) جنگ کے لئے مورچوں پر ٹھہرا رہے تھے ، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ موقع ( یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ) جب تم صبح سویرے اپنے گھر سے نکلے تھے اور ( احد کے مقام پر ) مؤمنوں کو جنگی مورچوں پر بٹھا رہے تھے اور جگہ دے رہے تھے اور اللہ بڑا سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember that morning Thou didst leave Thy household (early) to post the faithful at their stations for battle: And Allah heareth and knoweth all things:

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), remember the morning when you left home to show the believers their position in the battle? God is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when you left your household in the morning to post the believers at their stations for the battle (of Uhud). And Allah is All-Hearer, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you did go forth early in the morning from your family to lodge the believers in encampments for war and Allah is Hearing, Knowing.

Translated by

William Pickthall

And when thou settedst forth at daybreak from thy housefolk to assign to the believers their positions for the battle, Allah was Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह वक़्त याद करें जब आप सुबह के वक़्त अपने घर से निकल कर मुसलमानों को जंग के ठिकानों पर जमा रहे थे, और अल्लाह सब कुछ सुनने वाला, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کہ آپ صبح کے وقت اپنے گھر سے چلے (4) مسلمانوں کو مقاتلہ کرنے کے لیے مقامات پر جما رہے تھے اور اللہ تعالیٰ سب سن رہے تھے سب جان رہے تھے۔ (121)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب آپ صبح کے وقت اپنے گھر سے نکل کر مسلمانوں کی مورچہ بندی کر رہے تھے اور اللہ تعالیٰ سننے ‘ جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت کو یاد کرو کہ جب تم صبح سویرے اپنے گھر سے نکلے تھے اور مسلمانوں کو جنگ کے لئے جابجا مامور کررہے تھے ‘ اور اللہ ساری باتیں سنتا ہے اور باخبر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب آپ اپنے گھر سے صبح کے وقت نکلے مسلمانوں کو قتال کرنے کے لیے مقامات بتا رہے تھے، اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب صبح کو نکلا تو اپنے گھر سے بٹھلانے لگا مسلمانوں کو لڑائی کے ٹھکانوں پر اور اللہ سب کچھ جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے نبی آپ اس واقعہ کو یاد کیجیے کہ جس وقت آپ اپنے اہل خانہ سے علی ال صباح باہر نکلے تھے اور مسلمانوں کو لڑائی کی غرض سے مختلف ٹھکانوں پر مقرر کر رہے تھے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سنتا جانتا ہے