VerbPersonal Pronoun

غَدَوْتَ

you left early morning

صبح سویرے نکلے تم

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
غَدَا
يَغْدُو
اُغْدُ
غادٍ
مَغْدُوّ
غُدُوّ/غَدْو
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْغُدْوَۃُ وَالْغَدَاۃُ کے معنی دن کا ابتدائی حصہ کے ہیں۔ قرآن پاک میں غُدُوٌّ (غُدْوَۃ کی جمع) مقابلہ میں اٰصَالٌ استعمال ہوا ہے۔ چنانچہ فرمایا: (بِالۡغُدُوِّ وَ الۡاٰصَالِ ) (۷:۲۰۵) صبح و شام (یاد کرتے رہو۔) (اور غُدُوٌّ (مصدر) رَوَاحٌ کے مقابلہ میں ) جیسے فرمایا: (غُدُوُّہَا شَہۡرٌ وَّ رَوَاحُہَا شَہۡرٌ) (۳۴:۱۲) اس کا صبح کا جانا ایک مہینہ کی راہ ہوتی ہے اور شام کا جانا بھی ایک مہینے کی۔ اور غَدَاۃٌ کے مقابلہ میں عَشِیٌّ جیسے فرمایا۔ (بِالۡغَدٰوۃِ وَ الۡعَشِیِّ ) (۶:۵۲) صبح و شام۔ اَلْغَادِیَۃُ: صبح کا بدل۔ اَلْغَدَآئُ: کھانا جو دن کے ابتدائی حصہ میں کھا لیا جائے غَدَوْتُ اَغْدُوْ کے معنی ہیں: صبح سویرے روانہ ہونا یا کسی جگہ پہنچ جانا ہیں۔ قرآن میں ہے۔ (اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰی حَرۡثِکُمۡ ) (۶۸:۲۲) اپنی کھیتی پر سویرے ہی جاپہنچو۔ غَدٌ: کل آئندہ۔ جیساکہ آیت: (سَیَعۡلَمُوۡنَ غَدًا ) (۵۴:۲۶) ان کو کل معلوم ہوجائے گا۔ اور دیگر آیات میں مذکور ہے۔(1)

Lemma/Derivative

3 Results
غَدَ
Surah:3
Verse:121
صبح سویرے نکلے تم
you left early morning
Surah:68
Verse:22
چلو
"Go early
Surah:68
Verse:25
اور وہ صبح سویرے گئے
And they went early