Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 126

سورة آل عمران

وَ مَا جَعَلَہُ اللّٰہُ اِلَّا بُشۡرٰی لَکُمۡ وَ لِتَطۡمَئِنَّ قُلُوۡبُکُمۡ بِہٖ ؕ وَ مَا النَّصۡرُ اِلَّا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَکِیۡمِ ﴿۱۲۶﴾ۙ

And Allah made it not except as [a sign of] good tidings for you and to reassure your hearts thereby. And victory is not except from Allah , the Exalted in Might, the Wise -

اور یہ تو محض تمہارے دل کی خوشی اور اطمینانِ قلب کے لئے ہے ، ورنہ مدد تو اللہ ہی کی طرف سے ہے جو غالب و حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
جَعَلَہُ
بنایا اسے
اللّٰہُ
اللہ نے
اِلَّا
مگر
بُشۡرٰی
خوشخبری
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَلِتَطۡمَئِنَّ
اور تاکہ مطمئن ہوجائیں
قُلُوۡبُکُمۡ
دل تمہارے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَمَا
اور نہیں
النَّصۡرُ
مدد
اِلَّا
مگر
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ کے پاس سے
الۡعَزِیۡزِ
جو بہت زبردست ہے
الۡحَکِیۡمِ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
جَعَلَہُ
بنایا اس کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اِلَّا
مگر
بُشۡرٰی
خوش خبری
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَلِتَطۡمَئِنَّ
اور تا کہ مطمئن ہو جائیں
قُلُوۡبُکُمۡ
دل تمہارے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَمَا
اور نہیں ہے
النَّصۡرُ
مدد
اِلَّا
مگر
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس سے
الۡعَزِیۡزِ
۔ (جو)سب پر غالب
الۡحَکِیۡمِ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And Allah made it not except as [a sign of] good tidings for you and to reassure your hearts thereby. And victory is not except from Allah , the Exalted in Might, the Wise -

اور یہ تو محض تمہارے دل کی خوشی اور اطمینانِ قلب کے لئے ہے ، ورنہ مدد تو اللہ ہی کی طرف سے ہے جو غالب و حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

فرشتوں سے مدد کی خبر اللہ نے تمہیں صرف اس لیے دی ہے کہ تم خوش ہوجاؤ اور تمہارے دل مطمئن ہوجائیں اور مدد تو اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو بڑا زبردست اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس کو اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے محض خوشخبری بنایاہے اورتاکہ تمہارے دل اس سے مطمئن ہو جائیں اورمددصرف اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے جوسب پر غالب ، کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah did it only that it be a good news for you and that your hearts may be at rest with it. And help is from none but Allah, the All-Powerful, the All-Wise.

اور یہ تو اللہ نے تمہارے دل کی خوشی کی اور تاکہ تسکین ہو تمہارے دلوں کو اس سے اور مدد ہے صرف اللہ ہی کی طرف سے جو کہ زبردست ہے حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے اس کو نہیں بنایا مگر تمہارے لیے بشارت اور تاکہ تمہارے دل اس سے مطمئن ہوجائیں ورنہ مدد تو ہونی ہی اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has reminded you of this only as a glad tiding to you and so as to let your hearts be at rest. Help can only come from Allah, the All-Mighty, the All-Wise.

یہ بات اللہ نے تمہیں اس لیے بتا دی ہے کہ تم خوش ہو جاؤ اور تمہارے دل مطمئن ہو جائیں ۔ فتح و نصرت جو کچھ بھی ہے اللہ کی طرف سے ہے جو بڑی قوت والا اور دانا و بینا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے یہ سب انتظام صرف اس لئے کیا تھا تاکہ تمہیں خوشخبری ملے ، اور اس سے تمہارے دلوں کو اطمینان نصیب ہو ، ورنہ فتح تو کسی اور کی طرف سے نہیں ، صرف اللہ کے پاس سے آتی ہے جو مکمل اقتدار کا بھی مالک ہے ، تمام تر حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور الہ تعالیٰ نے یہ مدد اس لیے بھیجی یہ تم خوش ہوجاؤ اور تمہاری دلون کو اس سے تسلی ہو ورنہ فتح تو خدا ہی کی طرف سے ہے جو زبر دست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے اس امداد کو تمہارے لئے خوشخبری بنایا ہے اور تاکہ تمہارے دل اس سے قرار پکڑیں اور مدد صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے (جو) غالب ہیں حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ اللہ نے اس لئے کیا تم خوش ہوجاؤ تا کہ تمہارے دل مطمئن ہوجائیں۔ ورنہ نصرت و مدد تو بس اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو زبردست حکمت والا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس مدد کو خدا نے تمھارے لیے (ذریعہٴ) بشارت بنایا یعنی اس لیے کہ تمہارے دلوں کو اس سے تسلی حاصل ہو ورنہ مدد تو خدا ہی کی ہے جو غالب (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And this Allah made not except as a joyful enunciation unto you, and that thereby your hearts might be set at rest--and no succour is there but from before Allah, the Mighty, the Wise.

اور یہ تو اللہ نے اس لیے کیا کہ تم خوش ہوجاؤ اور تمہیں اس سے دلجمعی حاصل ہوجائے ورنہ نصرت تو بس زبردست اور حکمت والے اللہ ہی کی طرف سے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے اس کو نہیں بنایا مگر تمہارے لئے بشارت اور تاکہ تمہارے دل اس سے مطمئن ہوجائیں اور مدد نہیں آتی مگر خدائے غالب وحکیم ہی کے پاس سے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ امداد تو صرف تمہارے دل کی خوشی اور اطمینان کیلئے ہے ورنہ مدد تو صرف اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف سے ہے جو غالب ، حکمتوں والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ بات اللہ نے تمہیں اس لیے بتا دی ہے کہ تم خوش ہوجاؤ اور تمہارے دل مطمئن ہوجائیں فتح و نصرت جو کچھ بھی ہے اللہ کی طرف سے ہے جو بڑی قوت والا دانا اور بینا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس (امداد) کو بھی اس نے محض اس لئے مقرر (اور بیان) فرما دیا تاکہ خوشخبری ہو تمہارے لئے، اور (اس لئے کہ) تاکہ مطمئن ہوجائیں اس سے تمہارے دل، ورنہ (حقیقت یہ ہے کہ فتح و) نصرت اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے، جو کہ بڑا ہی زبردست (و غالب، اور) نہایت ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

مددکی خبراللہ نے تمہیں اسلئے دی کہ تم خوش ہوجائواور تمہارے دل مطمئن ہوجائیں اور مدد تواللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو بڑا زبردست اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ فتح اللہ نے نہ کی مگر تمہاری خوشی کے لئے اور اسی لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو چین ملے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے اس ( مدد ) کو محض تمہارے لئے خوشخبری بنایا اور اس لئے کہ اس سے تمہارے دل مطمئن ہو جائیں ، اور مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو بڑا غالب حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ نے اس ( غیبی امداد ) کو قرار نہیں دیا ۔ مگر اس لئے کہ تمہارے لئے خوشخبری ہو ۔ اور تمہارے دل مطمئن ہو جائیں اور ( یہ بات تو واضح ہے کہ ) مدد اور فتح و نصرت اللہ ہی کی طرف سے ہے جو زبردست ہے اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah made it but a message of hope for you, and an assurance to your hearts: (in any case) there is no help except from Allah. The Exalted, the Wise:

Translated by

Muhammad Sarwar

The sending of the angels is a glad news from your Lord so that you would have more confidence in Him. No victory is real unless it is from God, the Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah made it not but as a message of good news for you and as an assurance to your hearts. And there is no victory except from Allah, the All-Mighty, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah did not make it but as good news for you, and that your hearts might be at ease thereby, and victory is only from Allah, the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

Allah ordained this only as a message of good cheer for you, and that thereby your hearts might be at rest - Victory cometh only from Allah, the Mighty, the Wise -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह अल्लाह ने इसलिए किया ताकि तुम्हारे लिए ख़ुश-ख़बरी हो और तुम्हारे दिल मुतमइन हो जाएं, और मदद तो सिर्फ़ अल्लाह ही की तरफ़ से है जो ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ نے یہ امداد محض اس لیے کی کہ تمہارے لیے بشارت ہو اور تاکہ تمہارے دلوں کو قرار ہوجاوے اور نصرت صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے جو کہ زبردست ہیں حکیم ہیں۔ (126)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ تو محض تمہاری خوشی اور اطمینان قلب کے لیے ہے ورنہ مدد تو اللہ تعالیٰ ہی کی ہے جو غالب، حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ بات اللہ نے تمہیں اس لئے بتادی ہے کہ تم خوش ہوجاؤ اور تمہارے دل مطمئن ہوجائیں ۔ فتح ونصرت جو کچھ بھی ہے اللہ کی طرف سے ہے جو بڑی قوت والا اور دانا اور بینا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے یہ مدد صرف اس لیے کی کہ تمہارے لیے بشارت ہو اور تمہارے دل اس سے مطمئن ہوں، اور مدد نہیں ہے مگر صرف اللہ کی طرف سے جو زبردست حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ تو اللہ نے تمہارے دل کی خوشی کی اور تاکہ تسکین ہو تمہارے دلوں کو اس سے اور مدد ہے صرف اللہ ہی کی طرف سے جو کہ زبردست ہے حکمت والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ نے یہ امداد محض تمہاری خوشی کے لئے مقرر کی اور اس لئے تاکہ تمہارے دل اس امداد سے اطمینان حاصل کریں اور نصرت و فتح تو صرف اللہ تعالیٰ ہی کی جانب سے ہے جو بڑی قوت و حکمت کا مالک ہے