Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 135

سورة آل عمران

وَ الَّذِیۡنَ اِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَۃً اَوۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ ذَکَرُوا اللّٰہَ فَاسۡتَغۡفَرُوۡا لِذُنُوۡبِہِمۡ ۪ وَ مَنۡ یَّغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللّٰہُ ۪۟ وَ لَمۡ یُصِرُّوۡا عَلٰی مَا فَعَلُوۡا وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۳۵﴾

And those who, when they commit an immorality or wrong themselves [by transgression], remember Allah and seek forgiveness for their sins - and who can forgive sins except Allah ? - and [who] do not persist in what they have done while they know.

جب ان سے کوئی ناشائستہ کام ہو جائے یا کوئی گناہ کر بیٹھیں تو فوراً اللہ کا ذکر اور اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے ہیں ، فی الواقع اللہ تعالٰی کے سِوا اور کون گناہوں کو بخش سکتا ہے؟ اور وہ لوگ باوجود علم کے کسی بُرے کام پر اَڑ نہیں جاتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اِذَا
جب
فَعَلُوۡا
کرتے ہیں
فَاحِشَۃً
کوئی بے حیائی
اَوۡ
یا
ظَلَمُوۡۤا
وہ ظلم کرتے ہیں
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں پر
ذَکَرُوا
وہ یاد کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ کا
فَاسۡتَغۡفَرُوۡا
پس معافی مانگتے ہیں
لِذُنُوۡبِہِمۡ
اپنے گناہوں کے لیے
وَمَنۡ
اور کون ہے جو
یَّغۡفِرُ
بخش دے
الذُّنُوۡبَ
گناہوں کو
اِلَّا
سوائے
اللّٰہُ
اللہ کے
وَلَمۡ
اور نہیں
یُصِرُّوۡا
وہ اصرار کرتے
عَلٰی
اوپر اس کے
مَا
جو
فَعَلُوۡا
انہوں نے کیا
وَہُمۡ
جب کہ وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اِذَا
جب
فَعَلُوۡا
وہ کر بیٹھیں
فَاحِشَۃً
کوئی برائی
اَوۡ
یا
ظَلَمُوۡۤا
وہ ظلم کر بیٹھیں
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں پر
ذَکَرُوا
وہ یاد کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
فَاسۡتَغۡفَرُوۡا
پھر وہ بخشش مانگتے ہیں
لِذُنُوۡبِہِمۡ
اپنے گناہوں کے لیے
وَمَنۡ
اور کون ہے جو
یَّغۡفِرُ
معاف کر سکتا ہو
الذُّنُوۡبَ
گناہوں کو
اِلَّا
سوائے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ کے
وَلَمۡ
اور نہیں
یُصِرُّوۡا
وہ اصرار کرتے
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
فَعَلُوۡا
انہوں نے کیا
وَہُمۡ
اور وہ سب
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And those who, when they commit an immorality or wrong themselves [by transgression], remember Allah and seek forgiveness for their sins - and who can forgive sins except Allah ? - and [who] do not persist in what they have done while they know.

جب ان سے کوئی ناشائستہ کام ہو جائے یا کوئی گناہ کر بیٹھیں تو فوراً اللہ کا ذکر اور اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے ہیں ، فی الواقع اللہ تعالٰی کے سِوا اور کون گناہوں کو بخش سکتا ہے؟ اور وہ لوگ باوجود علم کے کسی بُرے کام پر اَڑ نہیں جاتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگوں سے جب کوئی برا کام ہوجاتا ہے یا وہ اپنے آپ پر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو فوراً انہیں اللہ یاد آجاتا ہے اور وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگتے ہیں اور اللہ کے سوا اور کون ہے جو گناہ معاف کرسکے ؟ اور وہ دیدہ دانستہ اپنے کئے پر اصرار نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ ایسے لوگ ہیں جب کوئی برائی کربیٹھیں یااپنی جانوں پرظلم کربیٹھیں تووہ اﷲ تعالیٰ کویادکرتے ہیں پھروہ اپنے گناہوں کے لیے بخشش مانگتے ہیں اوراﷲ تعالیٰ کے سواگناہوں کوکون معاف کرسکتاہے؟ اوراس پرجو انہوں نے کیاجان بوجھ کر اصرار نہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and those who, when they happen to commit a shameful act or wrong them-selves, remember Allah, then, seek forgiveness for their sins - and who is there to forgive sins except Allah? and do not persist in what they have done, knowingly.

اور وہ لوگ کہ جب کر بیٹھیں کچھ کھلا گناہ یا برا کام کریں اپنے حق میں تو یاد کریں اللہ کو بخشش مانگیں اپنے گناہوں کی اور کون ہے گناہ بخشنے والاسوا اللہ کے اور اڑتے نہیں اپنے کئے پر اور وہ جانتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی ان سے کسی بےحیائی کا ارتکاب ہوجائے یا اپنے اوپر کوئی اور ظلم کر بیٹھیں تو فوراً انہیں اللہ یاد آجاتا ہے پس وہ اس سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں اور کون ہے جو معاف کرسکے گناہوں کو سوائے اللہ کے ؟ اور وہ اپنے اس غلط فعل پر جانتے بوجھتے اصرار نہیں کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These are the ones who, when they commit any indecency and wrong against themselves, instantly remember Allah and implore forgiveness for their sins - for who will forgive sins save Allah? - and who do not wilfully persist in the wrong they did.

اور جن کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی کوئی فحش کام ان سے سرزد ہو جاتا ہے یا کسی گناہ کا ارتکاب کر کے وہ اپنے اوپر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو معاً اللہ انھیں یاد آجاتا ہے اور اس سے وہ اپنے قصوروں کی معافی چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ اللہ کے سوا اور کون ہے جو گناہ معاف کر سکتا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ اور وہ دیدہ و دانستہ اپنے کیے پر اصرار نہیں کرتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر کبھی کوئی بے حیائی کا کام کر بھی بیٹھتے ہیں یا ( کسی اور طرح ) اپنی جان پر ظلم کر گذرتے ہیں تو فورا اللہ کو یاد کرتے ہیں کہ اور اس کے نتیجے میں اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں ، اور اللہ کے سوا ہے بھی کون جو گناہوں کی معافی دے؟ اور یہ اپنے کیے پر جانتے بوجھتے اصرار نہیں کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ جو کوئی براکام کر بیٹھتے ہیں یعنی کبیرہ گناہ یا اپنے تئیں نقصان پہنچاتے ہیں یعنی صغیرہ گناہ تو خدا کو یاد کر کے اس سے اپنے گناہوں کی بخشش چاہتے ہیں 6 اور خدا کے سوا بخشنے والا اوکون ہے اور اپنے کیے پر جان بوجھ کے ہٹ نہیں کرتے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ لوگ کہ جب ان سے کوئی بےحیائی کا کام ہوجائے یا اپنے آپ پر ظلم کر بیٹھیں تو وہ اللہ کا ذکر کرتے ہیں پس اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں اور اللہ کے سوا کون گناہوں کو بخش سکتا ہے اور جو غلطی وہ کرچکے ہیں اسے جان بوجھ کر دہراتے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جن کا یہ حال ہے کہ جب کوئی فحش کام ان سے سرزد ہوجاتا ہے یا اپنے ہی حق میں کوئی زیادتی کر بیٹھتے ہیں تو اللہ کو یاد کرلیتے ہیں اور اپنے گناہوں سے معافی طلب کرنے لگتے ہیں۔ اور اللہ کے سوا کون ہے جو گناہوں کو معاف کرنے والا ہے۔ اور دیکھتے بھالتے وہ اپنے گناہوں پر اصرار نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ کہ جب کوئی کھلا گناہ یا اپنے حق میں کوئی اور برائی کر بیٹھتے ہیں تو خدا کو یاد کرتے اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں اور خدا کے سوا گناہ بخش بھی کون سکتا ہے؟ اور جان بوجھ کر اپنے افعال پر اڑے نہیں رہتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those, who, when they have done an ill-deed or wronged themselves, remember Allah and ask forgiveness of their sins - and who forgiveth sins save Allah! Is --and persist not in that which they have done, while they know.

اور یہ وہ لوگ ہیں کہ جب کوئی بیجا حرکت کربیٹھتے یا اپنے ہی حق میں کوئی ظلم کر ڈالتے ہیں تو اللہ کو یاد کرلیتے ہیں اور اپنے گناہوں سے معافی طلب کرنے لگتے ہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ کے سوا ہے کون جو گناہوں کو بخشتا ہو۔ اور یہ (لوگ) اپنے کیے ہوئے پر اصرار نہیں کرتے درآنحالیکہ وہ جان رہے ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ جب کسی کھلی برائی کا ارتکاب یا اپنی جان پر کوئی ظلم کر بیٹھتے ہیں تو اللہ کو یاد کرکے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور اللہ کے سوا کون ہے جو گناہوں کو بخشے؟ اور یہ جانتے بوجھتے اپنے کیے پر اصرار نہیں کرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ وہ لوگ ہیں کہ جب کوئی بے جا حرکت کر بیٹھتے ہیں یا اپنے ہی حق میں کوئی ظلم کر ڈالتے ہیں تو ( فوراً ) اللہ ( تعالیٰ ) کو یاد کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے لگتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) کے سواکون ہے جو گناہوں کو بخشتا ہو اور یہ لوگ جان بوجھ کر اپنے کئے ہوئے پر اصرار نہیں کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن کا حال یہ ہے کہ) اگر کبھی کوئی فحش کام ان سے سرزد ہوجاتا ہے یا کسی گناہ کا ارتکاب کرکے وہ اپنے اوپر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو معاً انہیں یاد آجاتا ہے اور اللہ سے وہ اپنے قصوروں کی معافی مانگتے ہیں، کیونکہ اللہ کے سوا اور کون ہے جو گناہ معاف کرسکتا ہے اور وہ دیدہ دانستہ اپنے کئے پر اصرار نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن کا حال یہ ہے کہ جب ان سے کوئی (ناشدنی حرکت اور) بےحیائی سر زد ہوجاتی ہے، یا وہ (کسی گناہ کے ارتکاب سے) ظلم کر بیٹھتے ہیں اپنی جانوں پر، تو فوراً اللہ (تعالیٰ اور اس کی عظمت و جلال) کو یاد کر کے اپنے گناہوں کی بخشش (و معافی) مانگنے لگ جاتے ہیں، اور کون ہے جو گناہوں کو معاف کرسکے سوائے اللہ (وحدہ لاشریک) کے ؟ اور وہ اڑتے نہیں اپنے کئے پر، جانتے بوجھتے

Translated by

Noor ul Amin

ایسے لوگوں سے جب کوئی برا کام ہوجاتا ہے یاوہ اپنے آپ پر ظلم کربیٹھتے ہیں توفوراً انہیں اللہ یادآ جاتا ہے اور وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگتے ہیں کون ہے اللہ کے سواجوگناہ معاف کرسکے ؟اور وہ جان بوجھ کراپنے کئے پر اصرارنہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ کہ جب کوئی بےحیائی یا اپنی جانوں پر ظلم کریں ( ف۲٤۱ ) اللہ کو یاد کرکے اپنے گناہوں کی معافی چاہیں ( ف۲٤۲ ) اور گناہ کون بخشے سوا اللہ کے ، اور اپنے کیے پر جان بوجھ کر اڑ نہ جائیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) ایسے لوگ ہیں کہ جب کوئی برائی کر بیٹھتے ہیں یا اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو اللہ کا ذکر کرتے ہیں پھر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں ، اور اللہ کے سوا گناہوں کی بخشش کون کرتا ہے ، اور پھر جو گناہ وہ کر بیٹھے تھے ان پر جان بوجھ کر اصرار بھی نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

یہ لوگ اگر ( اتفاقاً ) کوئی فحش کام ( کوئی بڑا برا کام ) کر بیٹھیں یا کوئی عام گناہ کرکے اپنے اوپر ظلم کر گذریں تو ( فوراً ) اللہ کو یاد کرکے اس سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں اور اللہ کے سوا کون ہے جو گناہوں کو معاف کرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who, having done something to be ashamed of, or wronged their own souls, earnestly bring Allah to mind, and ask for forgiveness for their sins,- and who can forgive sins except Allah?- and are never obstinate in persisting knowingly in (the wrong) they have done.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Paradise) is also for those who, when committing a sin or doing injustice to themselves, remember God and ask Him to forgive their sins. Who can forgive sins besides God? And who do not knowingly persist in their mistakes?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who, when they have committed Fahishah (immoral sin) or wronged themselves with evil, remember Allah and ask forgiveness for their sins; and none can forgive sins but Allah, and do not persist in what (wrong) they have done, while they know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who when they commit an indecency or do injustice to their souls remember Allah and ask forgiveness for their faults-- and who forgives the faults but Allah, and (who) do not knowingly persist in what they have done.

Translated by

William Pickthall

And those who, when they do an evil thing or wrong themselves, remember Allah and implore forgiveness for their sins - Who forgiveth sins save Allah only? - and will not knowingly repeat (the wrong) they did.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐसे लोग कि जब वह कोई खुली बुराई कर बैठें या अपनी जान पर कोई ज़ुल्म कर डालें तो वे अल्लाह को याद करके अपने गुनाहों की माफ़ी मांगें, और अल्लाह के सिवा कौन है जो गुनाहों को माफ़ करे, और वे जानते-बूझते अपने किए पर इसरार नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایسے لوگ کہ جب کوئی ایسا کام کر گزرتے ہیں جس میں زیادتی ہو یا اپنی ذات پر نقصان اٹھاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کو یاد کرلیتے ہیں پھر اپنے گناہوں کی معافی چاہنے لگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے سوا اور ہے کون جو گناہوں کو بخشتا ہو۔ اور وہ لوگ اپنے فعل پر اصرار نہیں کرتے اور وہ جانتے ہیں۔ (135)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب وہ کوئی بےحیائی کا کام یا اپنے آپ پر ظلم کر بیٹھیں تو اللہ کو یاد کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں۔ اور کون ہے اللہ تعالیٰ کے سوا گناہوں کو بخشنے والا ؟ اور وہ لوگ اپنے کیے ہوئے پر جانتے ہوئے اڑتے نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جن کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی کوئی فحش کام ان سے سرزد ہوجاتا ہے یا کسی گناہ کا ارتکاب کرکے وہ اپنے اوپر ظلم کربیٹھتے ہیں تو معاً اللہ انہیں یاد آجاتا ہے اور اس سے وہ اپنے قصوروں کی معافی چاہتے ہیں ‘ کیونکہ اللہ کے سوا اور کون ہے جو گناہ معاف کرسکتا ہو۔ اور وہ دیدہ دانستہ اپنے کئے پر اصرار نہیں کرتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ جنہوں نے جب کوئی برا کام کیا یا اپنی جانوں پر ظلم کیا تو اللہ کو یاد کیا اور اپنے گناہوں کی مغفرت چاہی اور گناہوں کو کون بخشے گا سوائے اللہ کے اور انہوں نے اپنے کیے پر اصرار نہیں کیا وہ جانتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ کہ جب کر بیٹھیں کچھ کھلا گناہ یا برا کام کریں اپنے حق میں تو یاد کریں اللہ کو اور بخشش مانگیں اپنے گناہوں کی اور کون ہے گناہ بخشنے والا سوا اللہ کے اور اڑتے نہیں اپنے کئے پر اور وہ جانتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگ جب کوئی صریح گناہ کر بیٹھتے ہیں یا اپنی جانوں پر اور کس قسم کی زیادتی کر گذرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے اور اس سے اپنے گناہوں کی معافی چاہنے لگتے ہیں اور بات بھی یہ ہے کہ سوائے اللہ تعالیٰ کے گناہوں کی مغفرت کر بھی کون سکات ہے اور دیدئہ و دانستہ اپنے کئے پر اصرار نہیں کرتے۔