Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 140

سورة آل عمران

اِنۡ یَّمۡسَسۡکُمۡ قَرۡحٌ فَقَدۡ مَسَّ الۡقَوۡمَ قَرۡحٌ مِّثۡلُہٗ ؕ وَ تِلۡکَ الۡاَیَّامُ نُدَاوِلُہَا بَیۡنَ النَّاسِ ۚ وَ لِیَعۡلَمَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ یَتَّخِذَ مِنۡکُمۡ شُہَدَآءَ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۴۰﴾ۙ

If a wound should touch you - there has already touched the [opposing] people a wound similar to it. And these days [of varying conditions] We alternate among the people so that Allah may make evident those who believe and [may] take to Himself from among you martyrs - and Allah does not like the wrongdoers -

اگر تم زخمی ہوئے ہو تو تمہارے مخالف لوگ بھی تو ایسے ہی زخمی ہو چکے ہیں ، ہم ان دنوں کو لوگوں کے درمیان ادلتے بدلتے رہتے ہیں ( شکست احد ) اس لئے تھی کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کو ظاہر کردے اور تم میں سے بعض کو شہادت کا درجہ عطا فرمائے ، اللہ تعالٰی ظالموں سے محبت نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّمۡسَسۡکُمۡ
پہنچا تمہیں
قَرۡحٌ
کوئی زخم
فَقَدۡ
تو تحقیق
مَسَّ
پہنچ چکا ہے
الۡقَوۡمَ
اس قوم کو
قَرۡحٌ
زخم
مِّثۡلُہٗ
اسی کی مانند
وَتِلۡکَ
اور یہ
الۡاَیَّامُ
دن
نُدَاوِلُہَا
ہم پھیرتے رہتے ہیں انہیں
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
وَلِیَعۡلَمَ
اور تاکہ جان لے
اللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَیَتَّخِذَ
اور وہ بنا لے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
شُہَدَآءَ
گواہ۔ شہید
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ محبت رکھتا
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّمۡسَسۡکُمۡ
لگی ہے تمہیں
قَرۡحٌ
چوٹ
فَقَدۡ
تو یقیناً
مَسَّ
لگ چکی
الۡقَوۡمَ
اس قوم کو
قَرۡحٌ
چوٹ
مِّثۡلُہٗ
اس جیسی
وَتِلۡکَ
اور یہ
الۡاَیَّامُ
دن ہیں
نُدَاوِلُہَا
ہم گھماتے رہتے ہیں انہیں
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
وَلِیَعۡلَمَ
اور تاکہ جان لے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَیَتَّخِذَ
اور وہ بنا لے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
شُہَدَآءَ
شہید
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ محبت کرتا
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں سے
Translated by

Juna Garhi

If a wound should touch you - there has already touched the [opposing] people a wound similar to it. And these days [of varying conditions] We alternate among the people so that Allah may make evident those who believe and [may] take to Himself from among you martyrs - and Allah does not like the wrongdoers -

اگر تم زخمی ہوئے ہو تو تمہارے مخالف لوگ بھی تو ایسے ہی زخمی ہو چکے ہیں ، ہم ان دنوں کو لوگوں کے درمیان ادلتے بدلتے رہتے ہیں ( شکست احد ) اس لئے تھی کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کو ظاہر کردے اور تم میں سے بعض کو شہادت کا درجہ عطا فرمائے ، اللہ تعالٰی ظالموں سے محبت نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تمہیں کوئی صدمہ پہنچا ہے تو (اس سے پہلے) کافروں کو بھی ایسا ہی صدمہ پہنچ چکا ہے اور یہ (فتح و شکست وغیرہ کے) دن تو ہم لوگوں کے درمیان پھراتے رہتے ہیں اور اس لیے بھی کہ اللہ ان لوگوں کو جاننا چاہتا تھا جو سچے دل سے ایمان لائے ہیں اور پھر تمہیں میں سے کچھ لوگوں کو گواہ بھی بنانا چاہتا تھا۔ اور اللہ ظالم لوگوں کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر تمہیں چوٹ لگی ہے توانہیں بھی یقینااس جیسی چوٹ لگ چکی ہے اوریہ دن ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان گھماتے رہتے ہیں اورتاکہ اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کوجان لے جوایمان لائے اورتم میں سے بعض کو شہید بنالے، اور اﷲ تعالیٰ ظالموں سے محبت نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you receive a wound, they have received a similar wound. And such days We rotate among the people, so that Allah may know those who believe and let some of you be martyrs -- and Allah does not like the unjust

اگر پہنچا تم کو زخم تو پہنچ چکا ہے ان کو بھی زخم ایسا ہی، اور یہ دن باری باری بدلتے رہتے ہیں ہم ان کو لوگوں میں اور اس لئے کہ معلوم کرے اللہ جن کو ایمان ہے اور کرے تم میں سے شہید اور اللہ کو محبت نہیں ظلم کرنے والوں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر تمہیں اب چرکا لگا ہے تو تمہارے دشمن کو بھی ایسا ہی چرکا اس سے پہلے لگ چکا ہے اور یہ اس لیے ہوتا ہے کہ اللہ دیکھ لے کہ کون حقیقتاً مؤمن ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ تم میں سے کچھ کو مقام شہادت عطا کرے اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If a wound has befallen you a similar wound has already befallen the people who are opposed to you. We make such movements to men in turn so that Allah might mark out those who are the true men of faith and select from among you those who do really bear witness (to the Truth): for Allah does not love the wrong-doers,

اس وقت اگر تمہیں چوٹ لگی ہے تو اس سے پہلے ایسی ہی چوٹ تمہارے مخالف فریق کو بھی لگ چکی ہے ۔ 100 یہ تو زمانہ کے نشیب و فراز ہیں جنھیں ہم لوگوں کے درمیان گردش دیتے رہتے ہیں ۔ تم پر یہ وقت اس لیے لایا گیا کہ اللہ دیکھنا چاہتا تھا کہ تم میں سچے مومن کون ہیں ، اور ان لوگوں کو چھانٹ لینا چاہتا تھا جو واقعی ﴿راستی کے﴾ گواہ ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ 101 کیونکہ ظالم لوگ اللہ کو پسند نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تمہیں ایک زخم لگا ہے تو ان لوگوں کو بھی اسی جیسا زخم پہلے لگ چکا ہے ۔ ( ٤٦ ) یہ تو آتے جاتے دن ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان باری باری بدلتے رہتے ہیں ، اور مقصد یہ تھا کہ اللہ ایمان والوں کو جانچ لے ، اور تم میں سے کچھ لوگوں کو شہید قرار دے ، اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ جو کافروں کو اب کی فتح ہوئی اس لیے بھی تھی کہ اللہ ایمان الگ کر کے دیکھ لے اور چند لوگوں کو تم میں سے شہادت کا درجہ عطا فرمائے اور اللہ ظالموں کو یعنی کافروں کو پسند نہیں کرتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم کو کچھ زخم (صدمہ) لگا تو بیشک اس قوم کو بھی ایسا ہی زخم (صدمہ) لگ چکا ہے اور ہم یہ دن لوگوں میں پھیرتے ہیں اور تاکہ اللہ ایمان والوں کو متمیز کردیں (جان لیں) اور تم میں سے (بعض کو) گواہ (شہید) بنائیں اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس وقت اگر تمہیں کوئی زخم پہنچا ہے تو (رنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ) ان کو بھی (بدر میں ) ایسا ہی زخم پہنچ چکا ہے۔ اور لوگوں کے درمیان ہم تو دنوں کو اسی طرح گھماتے ہیں اور الٹتے پلٹتے رہتے ہیں۔ تمہارے اوپر یہ وقت اس لئے لایا گیا تا کہ تم میں سے پرکھ لیا جائے کہ ایمان میں (پختہ) کون ہے ؟ وہ اللہ چاہتا ہے کہ تم میں سے کچھ لوگوں کو شہادت کا مقام نصیب ہوجائے۔ اللہ ظالموں کو بہرحال پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تمہیں زخم (شکست) لگا ہے تو ان لوگوں کو بھی ایسا زخم لگ چکا ہے اور یہ دن ہیں کہ ہم ان کو لوگوں میں بدلتے رہتے ہیں اور اس سے یہ بھی مقصود تھا کہ خدا ایمان والوں کو متمیز کر دے اور تم میں سے گواہ بنائے اور خدا بےانصافوں کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If there hath befallen you a sore, a sore like thereunto hath already befallen that people. These are the haps that We change about among man kind, that Allah may know those who believe and may take martyrs from among you and Allah loveth not the wrong doers.

اگر تمہیں کوئی زخم پہنچ جائے تو ان لوگوں کو بھی تو ایسا ہی زخم پہنچ چکا ہے ۔ اور ہم ان ایام کی الٹ پھیر تو لوگوں کے درمیان کرتے ہی رہتے ہیں ۔ تاکہ اللہ ایمان والوں کو جان لے اور تم میں سے کچھ کو شہید بنانا تھا اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تمہیں کوئی چوٹ پہنچے ( تو اس سے پست ہمت نہ ہو ) آخر دشمن کو بھی تو اسی طرح کی چوٹ پہنچی ہے اور یہ ایام اسی طرح ہم لوگوں کے اندر الٹ پھیر کرتے رہتے ہیں ، تاکہ ( اللہ تمہارا امتحان کرے ) اور ممیّز کردے ایمان والوں کو اور تم میں سے کچھ لوگوں کو شہید بنائے اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تمہیں ( احد میں ) زخم لگے ہیں تو یقینا ( تمہاری دشمن ) قوم کو ( بدر میں ) بدلے میں ایسے زخم لگ چکے ہیں ۔ اور ہم ایسے ایام لوگوں کے درمیان ادلتے بدلتے رہتے ہیں اور تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کو ظاہر کر دے اور تم میں سے بعض کو شہید بنا دے اور اللہ ( تعالیٰ ) ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس وقت اگر تمہیں زخم لگے ہیں تو اس سے پہلے ایسے ہی زخم تمہارے مخالف فریق کو بھی لگ چکے ہیں یہ تو زمانے کے نشیب و فراز ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان گردش دیتے رہتے ہیں تم پر یہ وقت اس لیے لایا گیا کہ اللہ دیکھنا چاہتا تھا کہ تم میں سچے مومن کون ہیں ؟ اور تم میں سے کچھ لوگوں کو درجہ شہادت دینا چاہتا تھا، کیونکہ ظالم لوگ اللہ کو پسند نہیں ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یقینا (فریق مخالف کے) ان لوگوں کو بھی ایسا ہی زخم پہنچ چکا ہے، (اس سے پہلے بدر کے موقع پر) اور (فتح و شکست کے) ان دنوں کو ہم ادلتے بدلتے رہتے ہیں لوگوں کے درمیان (تاکہ ابتلاء و آزمائش کے تقاضے پورے ہوں) اور تاکہ اللہ دیکھ لے ان لوگوں کو جو (صدق دل سے) ایمان لائے ہیں، اور (تاکہ) تم میں سے کچھ کو وہ شہید بنا لے، اور (یہ بہرحال قطعی امر ہے کہ) اللہ پسند نہیں فرماتا ظالموں کو

Translated by

Noor ul Amin

اگرتمہیں زخم لگے ہیں توایسے ہی زخم کافروں کو بھی لگے ہیں اور یہ دن ہم لوگوں میں پھراتے رہے ہیں ( شکست اُحد ) اسلئے تھی کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جاننا چاہتا ہے جو سچے دل سے ایمان لائے ہیں اور تم میں سے بعض لوگوں کو شہادت کادرجہ عطافرمائے اور اللہ ظالموں کو پسندنہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر تمہیں ( ف۲٤۸ ) کوئی تکلیف پہنچی تو وہ لوگ بھی ویسی ہی تکلیف پاچکے ہیں ( ف۲٤۹ ) اور یہ دن ہیں جن میں ہم نے لوگوں کے لیے باریاں رکھی ہیں ( ف۲۵۰ ) اور اس لئے کہ اللہ پہچان کرادے ایمان والوں کی ( ف۲۵۱ ) اور تم میں سے کچھ لوگوں کو شہادت کا مرتبہ دے اور اللہ دوست نہیں رکھتا ظالموں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر تمہیں ( اب ) کوئی زخم لگا ہے تو ( یاد رکھو کہ ) ان لوگوں کو بھی اسی طرح کا زخم لگ چکا ہے ، اور یہ دن ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان پھیرتے رہتے ہیں ، اور یہ ( گردشِ ا یّام ) اس لئے ہے کہ اللہ اہلِ ایمان کی پہچان کرا دے اور تم میں سے بعض کو شہادت کا رتبہ عطا کرے ، اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

اگر تمہیں زخم لگا ہے تو اس جیسا زخم ان لوگوں ( کافروں ) کو بھی ( جنگ بدر میں ) لگ چکا ہے ۔ یہ تو ایام ( زمانہ کے اتفاقات اور نشیب و فراز ) ہیں جنہیں ہم لوگوں میں باری باری ادلتے بدلتے رہتے ہیں ( تمہیں یہ چوٹ اس لئے لگی ) کہ خدا ( خالص ) ایمان والوں کو جان لے ۔ اور بعض کو ( چھانٹ کر ) شہید ( گواہ ) بنائے اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If a wound hath touched you, be sure a similar wound hath touched the others. Such days (of varying fortunes) We give to men and men by turns: that Allah may know those that believe, and that He may take to Himself from your ranks Martyr-witnesses (to Truth). And Allah loveth not those that do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you get hurt, certainly others have also experienced injuries. We have made people pass through the different turns of history so that God would know the true believers, have some of you bear witness to the people's deeds, {God does not love the unjust}

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If a wound has touched you, be sure a similar wound has touched the others. And so are the days, that We give to men by turns, that Allah may know (test) those who believe, and that He may take martyrs from among you. And Allah likes not the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If a wound has afflicted you (at Ohud), a wound like it has also afflicted the (unbelieving) people; and We bring these days to men by turns, and that Allah may know those who believe and take witnesses from among you; and Allah does not love the unjust.

Translated by

William Pickthall

If ye have received a blow, the (disbelieving) people have received a blow the like thereof. These are (only) the vicissitudes which We cause to follow one another for mankind, to the end that Allah may know those who believe and may choose witnesses from among you; and Allah loveth not wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुमको कोई ज़ख़्म पहुँचे तो दुश्मन को भी वैसा ही ज़ख़्म पहुँचा है, और हम इन दिनों को लोगों के दरमियान बदलते रहते हैं; ताकि अल्लाह ईमान वालों को जान ले और तुम में से कुछ लोगों को गवाह बनाए, और अल्लाह ज़ालिमों को दोस्त नहीं रखता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر تم کو زخم پہنچ جاوے تو اس قوم کو بھی ایسا ہی زخم پہنچ چکا ہے اور ہم ان ایام کو ان لوگوں کے درمیان ادلتے بدلتے رہا کرتے ہیں اور تاکہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو جان لیویں اور تم میں سے بعضوں کو شہید بنانا تھا اور اللہ تعالیٰ ظلم کرنے والوں سے محبت نہیں رکھتے۔ (140)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تم زخمی ہوئے تو دوسرے لوگ بھی تو ایسے ہی زخم کھاچکے ہیں ہم لوگوں کے درمیان دنوں کو بدلتے رہتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو نمایاں کر دے اور تم میں سے بعض کو شہادت کا درجہ عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ظالموں سے محبت نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت اگر تمہیں چوٹ لگی ہے تو اس سے پہلے ایسی ہی چوٹ تمہارے مخالف فریق کو بھی لگ چکی ہے ۔ یہ تو زمانہ کے نشیب و فراز ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان گردش دیتے رہتے ہیں۔ تم پر یہ وقت اس لئے لایا گیا ہے کہ اللہ دیکھنا چاہتا تھا کہ تم میں سچے مومن کون ہیں ‘ ان لوگوں کو چھانٹ لینا چاہتا تھا جو واقعی راستی کو گواہ ہوں کیونکہ ظالم لوگ اللہ کو پسند نہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر تم کو زخم پہنچ گیا تو تمہاری مقابل قوم کو اس جیسا زخم پہنچ چکا ہے۔ اور یہ دن ہیں جنہیں ہم باری باری بدلتے رہتے ہیں لوگوں کے درمیان اور تاکہ اللہ جان لے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور بنا لے تم میں سے شہادت پانے والے، اور اللہ پسند نہیں فرماتا ظالموں کو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر پہنچا تم کو زخم تو پہنچ چکا ہے ان کو بھی زخم ایسا ہی اور یہ دن باری باری بدلتے رہتے ہیں ہم ان کو لوگوں میں اور اس لئے کہ معلوم کرے اللہ جن کو ایمان ہے   اور کرے تم میں سے شہید اور اللہ کو محبت نہیں ظلم کرنیوالوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تم کو کوئی زخم پہنچ گیا یعنی احد میں تو بلاشبہ کافر قوم کو بھی ایسا ہی زخم پہنچ چکا ہے یعنی بدر میں اور یہ زمانے کے حوادثات ہیں جن کو ہم باری باری قوموں کے درمیان گردش دیتے رہتے ہیں تم پر یہ وقت اس لئے لایا گیا تاکہ اللہ تعالیٰ نے پختہ ایمان والوں کو متمیز کر دے اور اس لئے بھی کہ تم میں سے بعض کو شہادت کا مرتبہ عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ظلم کرنے والوں کو پسند کرتا