Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 142

سورة آل عمران

اَمۡ حَسِبۡتُمۡ اَنۡ تَدۡخُلُوا الۡجَنَّۃَ وَ لَمَّا یَعۡلَمِ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ جٰہَدُوۡا مِنۡکُمۡ وَ یَعۡلَمَ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿۱۴۲﴾

Or do you think that you will enter Paradise while Allah has not yet made evident those of you who fight in His cause and made evident those who are steadfast?

کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم جنت میں چلے جاؤ گے حالانکہ اب تک اللہ تعالٰی نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ تم میں سے جہاد کرنے والے کون ہیں اور صبر کرنے والے کون ہیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
کیا
حَسِبۡتُمۡ
گمان کیا تم نے
اَنۡ
کہ
تَدۡخُلُوا
تم داخل ہوجاؤ گے
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
وَلَمَّا
حالانکہ ابھی تک نہیں
یَعۡلَمِ
جانا
اللّٰہُ
اللہ نے
الَّذِیۡنَ
انہیں جنہوں نے
جٰہَدُوۡا
جہاد کیا
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَیَعۡلَمَ
اور (تاکہ) وہ جان لے
الصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والوکو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
حَسِبۡتُمۡ
تم نے گمان کر لیا
اَنۡ
کہ
تَدۡخُلُوا
تم داخل ہو جاؤگے
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
وَلَمَّا یَعۡلَمِ
حالانکہ ابھی تک نہیں جانا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
جٰہَدُوۡا
جنہوں نے جہاد کیا
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَیَعۡلَمَ
اور وہ جان لے
الصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

Or do you think that you will enter Paradise while Allah has not yet made evident those of you who fight in His cause and made evident those who are steadfast?

کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم جنت میں چلے جاؤ گے حالانکہ اب تک اللہ تعالٰی نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ تم میں سے جہاد کرنے والے کون ہیں اور صبر کرنے والے کون ہیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ بس یونہی جنت میں داخل ہوجاؤ گے جبکہ ابھی تک اللہ نے یہ دیکھا ہی نہیں کہ تم میں سے جہاد کرنے والے کون ہیں اور صبر کرنے والے کون ہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاتم نے گمان کرلیاکہ تم جنت میں داخل ہوجا ؤگے حالانکہ اﷲ تعالیٰ نے ابھی تک اُن کو نہیں جاناجنہوں نے تم میں سے جہادکیااورتاکہ وہ جان لے صبر کرنے والوں کو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do you think that you shall enter Paradise despite that Allah has not yet known those of you who carry out Jihad nor has He known those who are steadfast.

کیا تم خیال ہے کہ داخل ہوجاؤ گے جنت میں اور ابھی تک معلوم نہیں کیا اللہ نے جو لڑنے والے ہیں تم میں اور معلوم نہیں کیا ثابت رہنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے سمجھا تھا کہ جنت میں یونہی داخل ہوجاؤ گے حالانکہ ابھی تو اللہ نے دیکھا ہی نہیں ہے تم میں سے کون واقعتا (اللہ کی راہ میں) جہاد کرنے والے ہیں اور صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did you think that you would enter Paradise even though Allah has not yet seen who among you strove hard in His way and remained steadfast?

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی جنت میں چلے جاؤ گے حالانکہ ابھی اللہ نے یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ تم میں کون وہ لوگ ہیں جو اس کی راہ میں جانیں لڑانے والے اور اس کی خاطر صبر کرنے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ( یونہی ) جنت کے اندر جاپہنچو گے؟ حالانکہ ابھی تک اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو جانچ کر نہیں دیکھا جو جہاد کریں ، اور نہ ان کو جانچ کر دیکھا ہے جو ثابت قدم رہنے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم یہ سمجھے کہ جنت میں چل دیں گے اور ابھی اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں دیکھا کو کون تم میں جہاد کرتے ہیں اور نہ یہ دیکھا کہ کون ثابت قدم رہتے ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تمہارا خیال ہے کہ تم جنت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ ابھی تک اللہ نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو (بظاہر) جانا ہی نہیں اور نہ صبر کرنے والوں کو جانا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

شاید تم اس گمان میں ہو کہ جنت میں یونہی داخل کر دئیے جاؤ گے حالانکہ ابھی تو اللہ نے تمہارے مجاہدوں کا امتحان بھی نہیں لیا ہے اور نہ ہی صبر کرنے والوں کی جانچ کی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ (بےآزمائش) بہشت میں جا داخل ہو گے حالانکہ ابھی خدا نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو تو اچھی طرح معلوم کیا ہی نہیں اور (یہ بھی مقصود ہے) کہ وہ ثابت قدم رہنے والوں کو معلوم کرے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or, deem ye that ye shall enter the Garden while yet Allah hath not known those of you who have striven hard nor yet known the steadfast!

شاید تم اس گمان میں ہو کہ جنت میں جا داخل ہوگے حالانکہ ابھی اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو جانا ہی نہیں جنہوں نے جہاد کیا اور نہ صبر کرنے والوں کو جانا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے گمان کر رکھا ہے کہ تم جنّت میں جا داخل ہوگے ، حالانکہ اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو ممیّز نہیں کیا ، جنہوں نے جہاد کیا اور تاکہ ممیّز کرے ثابت قدم رہنے والوں کو ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم نے گمان کر رکھا ہے کہ جنت میں ( یونہی ) داخل ہو جائو گے حالانکہ اللہ ( تعالیٰ ) نے ابھی تک تم میں سے جہاد کرنے والوں کو ممتاز نہیں فرمایا اور صبر کرنے والوں کو ظاہر نہیں کیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی جنت میں چلے جاؤ گے، حالانکہ اللہ نے ابھی یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ تم میں کون وہ لوگ ہیں جو اس کی راہ میں جہاد کرنے والے اور ( اس کی خاطر) صبر کرنے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے (اے مسلمانو ! ) کہ تم یونہی جنت میں داخل ہوجاؤ گے، حالانکہ ابھی تک اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو دیکھا (پرکھا اور ظاہر کیا) ہی نہیں، جنہوں نے اس کی راہ میں جہاد کیا، اور جو (راہ حق میں ثابت قدم رہنے والے اور) صابر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم نے سمجھ رکھا ہے کہ تم یونہی جنت میں داخل ہوجائوگے جبکہ اللہ نے ابھی تک یہ جانا نہیں کہ تم میں سے جہادکرنے والے کون ہیں اور صبر کر نے والے کون ہیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا اس گمان میں ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے اور ابھی اللہ نے تمہارے غازیوں کا امتحان نہ لیا اور نہ صبر والوں آزمائش کی ( ف۲۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم یہ گمان کئے ہوئے ہو کہ تم ( یونہی ) جنت میں چلے جاؤ گے؟ حالانکہ ابھی اللہ نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو پرکھا ہی نہیں ہے اور نہ ہی صبر کرنے والوں کو جانچا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو! ) کیا تم کو یہ خیال ہے کہ تم یونہی جنت میں داخل ہو جاؤگے حالانکہ ابھی تک اللہ نے ( جانچ کر ) معلوم ہی نہیں کیا کہ تم میں واقعی مجاہد کون ہیں؟ اور نہ ابھی یہ معلوم کیا ہے کہ صابر اور ثابت قدم کون ہیں؟ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Did ye think that ye would enter Heaven without Allah testing those of you who fought hard (In His Cause) and remained steadfast?

Translated by

Muhammad Sarwar

Did you think that you could go to Paradise before God knew which of you fought for His cause and which of you bore patience?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do you think that you will enter Paradise before Allah knows (tests) those of you who performed Jihad and knows (tests) those who are patient

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you think that you will enter the garden while Allah has not yet known those who strive hard from among you, and (He has not) known the patient.

Translated by

William Pickthall

Or deemed ye that ye would enter paradise while yet Allah knoweth not those of you who really strive, nor knoweth those (of you) who are steadfast?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम यह ख़्याल करते हो कि तुम जन्नत में दाख़िल हो जाओगे; हालाँकि अभी अल्लाह ने तुम में से उन लोगों को जाना नहीं जिन्होंने जिहाद किया और न उनको जो साबित-क़दम रहने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ جنت میں جا داخل ہوگے حالانکہ ہنوز اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو تو دیکھا ہی نہیں جنہوں نے تم میں سے جہاد کیا ہو اور نہ ان کو دیکھا جو ثابت قدم رہے۔ (142)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم جنت میں یوں ہی داخل ہوجاؤ گے ؟ حالانکہ اب تک اللہ نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ تم میں سے جہاد کرنے والے کون ہیں اور صبر کرنے والے کون ہیں ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی جنت میں چلے جاؤگے حالانکہ ابھی اللہ نے تو یہ دیکھا ہی نہیں کہ تم میں کون وہ لوگ ہیں جو اس کی راہ میں جانیں لڑانے والے اور اس کی خاطر صبر کرنے والے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم نے یہ خیال کیا کہ جنت میں داخل ہوجاؤ گے اور ابھی معلوم نہیں کیا اللہ نے ان لوگوں کو جو جہاد کرنے والے ہیں تم میں سے، اور تاکہ وہ جان لے ثابت قدم رہنے والوں کو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم کو خیال ہے کہ داخل ہوجاؤ گے جنت میں اور ابھی تک معلوم نہیں کیا اللہ نے جو لڑنے والے ہیں تم میں اور معلوم نہیں کیا ثابت قدم رہنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم یوں ہی جنت میں جا داخل ہو گے حالانکہ ابھی اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو جو تم میں سے جہاد کرنے والے ہیں متمیز نہیں کیا اور نہ ابھی ان کو نمایاں کیا جو مصائب پر ثابت قدم رہنے والے ہیں