Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 144

سورة آل عمران

وَ مَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوۡلٌ ۚ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِہِ الرُّسُلُ ؕ اَفَا۠ئِنۡ مَّاتَ اَوۡ قُتِلَ انۡقَلَبۡتُمۡ عَلٰۤی اَعۡقَابِکُمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّنۡقَلِبۡ عَلٰی عَقِبَیۡہِ فَلَنۡ یَّضُرَّ اللّٰہَ شَیۡئًا ؕ وَ سَیَجۡزِی اللّٰہُ الشّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۴۴﴾

Muhammad is not but a messenger. [Other] messengers have passed on before him. So if he was to die or be killed, would you turn back on your heels [to unbelief]? And he who turns back on his heels will never harm Allah at all; but Allah will reward the grateful.

۔ ( حضرت ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف رسول ہی ہیں ان سے پہلے بہت سے رُسول ہو چکے ہیں کیا اگر ان کا انتقال ہو جائے یا یہ شہید ہوجائیں ، تو تم اسلام سے اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے ؟اور جو کوئی پھر جائے اپنی ایڑیوں پر تو ہر گز اللہ تعالٰی کا کچھ نہ بگاڑے گا ، عنقریب اللہ تعالٰی شکر گزاروں کو نیک بدلہ دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں ہیں
مُحَمَّدٌ
محمد ﷺ
اِلَّا
مگر
رَسُوۡلٌ
ایک رسول
قَدۡ
تحقیق
خَلَتۡ
گزر چکے
مِنۡ قَبۡلِہِ
ان سے پہلے
الرُّسُلُ
کئی رسول
اَفَا۠ئِنۡ
کیا پھر اگر
مَّاتَ
وہ مرجائیں
اَوۡ قُتِلَ
یا وہ قتل کر دیے جائیں
انۡقَلَبۡتُمۡ
پلٹ جاؤ گے تم
عَلٰۤی اَعۡقَابِکُمۡ
اپنی ایڑیوں پر
وَ مَنۡ
اور جو کوئی
یَّنۡقَلِبۡ
پلٹ جائے گا
عَلٰی عَقِبَیۡہِ
اپنی دونوں ایڑیوں پر
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
یَّضُرَّ
وہ نقصان دے گا
اللّٰہَ
اللہ کو
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَسَیَجۡزِی
اور عنقریب بدلہ دے گا
اللّٰہُ
اللہ
الشّٰکِرِیۡنَ
شکر کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں ہیں
مُحَمَّدٌ
محمد
اِلَّا
مگر
رَسُوۡلٌ
ایک رسول
قَدۡ
یقیناً
خَلَتۡ
گزر چکے
مِنۡ قَبۡلِہِ
اس سے پہلے
الرُّسُلُ
کئی رسول
اَفَا۠ئِنۡ
تو کیا اگر
مَّاتَ
وہ وفات پا جائے
اَوۡ قُتِلَ
یا وہ قتل کر دیا جائے
انۡقَلَبۡتُمۡ
تو پلٹ جاؤ گے تم
عَلٰۤی اَعۡقَابِکُمۡ
اپنی ایڑیوں کے بل
وَ مَنۡ
اور جو شخص
یَّنۡقَلِبۡ
پلٹے گا
عَلٰی عَقِبَیۡہِ
اپنی ایڑیوں پر
فَلَنۡ
تو ہر گز نہیں
یَّضُرَّ
وہ نقصان پہنچائے گا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَسَیَجۡزِی
اور عنقریب جزا دے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الشّٰکِرِیۡنَ
شکر کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

Muhammad is not but a messenger. [Other] messengers have passed on before him. So if he was to die or be killed, would you turn back on your heels [to unbelief]? And he who turns back on his heels will never harm Allah at all; but Allah will reward the grateful.

۔ ( حضرت ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف رسول ہی ہیں ان سے پہلے بہت سے رُسول ہو چکے ہیں کیا اگر ان کا انتقال ہو جائے یا یہ شہید ہوجائیں ، تو تم اسلام سے اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے ؟اور جو کوئی پھر جائے اپنی ایڑیوں پر تو ہر گز اللہ تعالٰی کا کچھ نہ بگاڑے گا ، عنقریب اللہ تعالٰی شکر گزاروں کو نیک بدلہ دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رسول ہی ہیں۔ ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں۔ اگر وہ وفات پاجائیں یا شہید ہوجائیں تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ؟ (اسلام چھوڑ دو گے ؟ ) اور اگر کوئی الٹے پاؤں پھر بھی جائے تو اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اور شکرگزاروں کو اللہ تعالیٰ جلد ہی اچھا بدلہ عطا کرے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورنہیں ہیں محمدمگرایک رسول،یقینااس سے پہلے بھی کئی رسول گزرچکے ہیں، تو کیااگروہ وفات پاجائے یاقتل کر دیا جائے تم اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاؤ گے؟اورجوشخص اپنی ایڑیوں پرپلٹے گاتووہ اﷲ تعالیٰ کو ہرگزکچھ بھی نقصان نہیں پہنچائے گا اورعنقریب اﷲ تعالیٰ شکرکرنے والوں کوجزادے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Muhammad is but a messenger, there have been messengers before him. So, if he dies or is killed, would you turn back on your heels? And whoever turns back on his heels can never harm Allah at all. And Allah shall soon reward the grateful.

اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو ایک رسول ہے ہوچکے اس سے پہلے بہت رسول پھر کیا اگر وہ مرگیا اور مارا گیا تو تم پھر جاؤے گے الٹے پاؤں اور جو کوئی پھرجائے گا الٹے پاؤں تو ہرگز نہ بگاڑے گا اللہ کا کچھ اور اللہ ثواب دے گا شکر گزاروں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے سوا کچھ نہیں کہ بس ایک رسول ہیں ان سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے ہیں تو کیا اگر ان کا انتقال ہوجائے یا قتل کردیے جائیں تو تم اپنی ایڑیوں کے بل لوٹ جاؤ گے ؟ اور جو کوئی بھی اپنی ایڑیوں کے بل لوٹ جائے گا وہ اللہ کا کچھ بھی نقصان نہ کرے گا ہاں اللہ بدلہ دے گا شکر کرنے والوں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Muhammad is no more than a Messenger, and Messengers have passed away before him. If, then, he were to die or be slain will you turn about on your heels? Whoever turns about on his heels can in no way harm Allah. As for the grateful ones, Allah will soon reward them.

محمد اس کے سوا کچھ نہیں کہ بس ایک رسول ہیں ، ان سے پہلے اور رسول بھی گزر چکے ہیں ، پھر کیا اگر وہ مر جائیں یا قتل کر دیے جائیں تو تم لوگ الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ؟103 یاد رکھو! جو الٹا پھرے گا وہ اللہ کا کچھ نقصان نہ کرے گا ، البتہ جو اللہ کے شکر گزار بندے بن کر رہیں گے انھیں وہ اس کی جزا دے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ایک رسول ہی تو ہیں ۔ ان سے پہلے بہت سے رسول گذر چکے ہیں ، بھلا اگر ان کا انتقال ہوجائے یا انہیں قتل کردیا جائے تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے؟ اور جو کوئی الٹے پاؤں پھرے گا وہ اللہ کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ اور جو شکر گذار بندے ہیں اللہ ان کو ثواب دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور محمد تو صرف رسول ہے یعنی اللہ کا بھیجا ہو بندہ اس سے پہلے اور کئی رسول ہو گزرے ہیں کیا اگر وہ مارا جائے تو تم الٹے پاؤں اسلام سے کفر کی طرف پھر جاؤ گے اور جو کوئی الٹے پیروں پر کفر کی طرف پھرجائے تو خدا کا کچھ بگاڑے گا اپنا ہی بگاڑ کرے گا اور اللہ جلد بدلہ دے گا شکر کرنے والوں کو 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو اللہ کے پیغمبر ہیں یقینا ان سے پہلے (بہت سے) پیغمبر گزر چکے پس اگر ان کو موت آجائے یا شہید کردیئے جائیں تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ؟ اور جو الٹے پاؤں پھرجائے گا تو وہ ہرگز اللہ کا کوئی نقصان نہیں کرے گا اور عنقریب اللہ شکر کرنے والوں کو جزا عطا فرمائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو اللہ کے ایک رسول ہیں۔ ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں۔ تو کیا اگر وہ وفات پاجائیں یا شہید کر دئیے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ؟ جو الٹے پاؤں پھرجائے گا اللہ کا وہ کچھ نقصان نہ کرے گا۔ اور اللہ عنقریب شکر گزاروں کو ان کا بدلہ عطا کرے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور محمد (صلی الله علیہ وسلم) تو صرف (خدا کے) پیغمبر ہیں ان سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہو گزرے ہیں بھلا اگر یہ مر جائیں یا مارے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ؟ (یعنی مرتد ہو جاؤ؟) اور جو الٹے پاؤں پھر جائے گا تو خدا کا کچھ نقصان نہ کر سکے گا اور خدا شکر گزاروں کو (بڑا) ثواب دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Muhammad is naught but an apostle; apostles have surely passed away before him. Will ye then, if he dieth or be slain, turn round on your heels! And whosoever turnoth round on his heels, hurteth not Allah at all. And anon shall Allah recompense the grateful.

اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو بس ایک رسول ہی ہیں ۔ ان کے قبل اور بھی رسول گزر چکے ہیں ۔ سو اگر یہ وفات پاجائیں یا قتل ہوجائیں تو کیا تم الٹے پاؤں واپس چلے جاؤ گے ۔ اور جو کوئی بھی الٹے پاؤں چلا جائے جائے گا وہ اللہ کا کچھ بھی نقصان نہ کرے گا ۔ اور اللہ عنقریب شکر گزاروں کو بدلہ دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

محمد تو بس ایک رسول ہیں ۔ ان سے پہلے بھی رسول گذر چکے ہیں ۔ تو کیا اگر وہ وفات پاگئے یا قتل کردیے گئے تو تم پیٹھ پیچھے پھر جاؤ گے؟ جو پیٹھ پیچھے پھر جائے گا ، وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑے گا اور اللہ شکرگذاروں کو صلہ عطا فرمائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور محمد ( ﷺ ) تو رسول ہی ہیں بلاشبہ ان سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے ہیں کیا اگر وہ انتقال کر جائیں یا شہید کر دیئے جائیں تو تم الٹے پائوں پھر جائو گے اور جو شخص الٹے پائوں پھر جائے گا تو وہ اللہ ( تعالیٰ ) کوہرگز کچھ نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور اللہ ( تعالیٰ ) عنقریب شکر کرنے والوں کو بدلہ عطا فرمائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے سوا کچھ نہیں کہ بس ایک رسول ہیں، ان سے پہلے اور رسول بھی گزر چکے ہیں، پھر کیا اگر وہ مرجائیں یا قتل کردیئے جائیں تو تم لوگ الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ؟ یاد رکھو جو الٹا پھرے گا وہ اللہ کا کچھ نقصان نہ کرے گا، البتہ جو اللہ کے شکر گزار بندے بن کر رہیں گے انہیں وہ اس کی جزا دے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں ہیں مگر ایک رسول ان سے پہلے بھی گزر چکے ہیں بہت سے رسول، تو کیا اگر وہ مرجائیں، یا قتل کر دئیے جائیں، تو تم لوگ (راہ حق و صواب سے) الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ؟ اور (یاد رکھو کہ) جو کوئی پھر گیا (راہ حق و صواب سے) تو وہ (یقینا اپنا ہی نقصان کرے گا) اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑے گا، اور اللہ (ضرور اور) جلد ہی نوازے گا شکر گزاروں کو ان کے (صلہ و) بدلہ سے

Translated by

Noor ul Amin

اور محمد ایک رسول ہی توہیں اس سے پہلے ( بھی ) بہت سے رسول گزر چکے ہیں اگروہ وفات پا جائیں یاشہیدہوجائیں تو کیا تم الٹے پائوں پھرجائوگے؟ ( یعنی اسلام چھوڑدوگے ) اور کوئی اگر الٹے پائوں پھربھی جائے تواللہ کاکچھ بھی نہیں بگاڑسکتا اور شکرگزاروں کو اللہ تعالیٰ جلداچھابدلہ عطا کرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور محمد تو ایک رسول ( ف۲۵٦ ) ان سے پہلے اور رسول ہوچکے ( ف۲۵۷ ) تو کیا اگر وہ انتقال فرمائیں یا شہید ہوں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤں گے اور جو الٹے پاؤں پھرے گا اللہ کا کچھ نقصان نہ کرے گا ، اور عنقریب اللہ شکر والوں کو صلہ دے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تو ) رسول ہی ہیں ( نہ کہ خدا ) ، آپ سے پہلے بھی کئی پیغمبر ( مصائب اور تکلیفیں جھیلتے ہوئے اس دنیا سے ) گزر چکے ہیں ، پھر اگر وہ وفات فرما جائیں یا شہید کر دیئے جائیں تو کیا تم اپنے ( پچھلے مذہب کی طرف ) الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ( یعنی کیا ان کی وفات یا شہادت کو معاذ اللہ دینِ اسلام کے حق نہ ہونے پر یا ان کے سچے رسول نہ ہونے پر محمول کرو گے ) ، اور جو کوئی اپنے الٹے پاؤں پھرے گا تو وہ اللہ کا ہرگز کچھ نہیں بگاڑے گا ، اور اللہ عنقریب ( مصائب پر ثابت قدم رہ کر ) شکر کرنے والوں کو جزا عطا فرمائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور حضرت محمد ( ص ) نہیں ہیں مگر پیغمبر جن سے پہلے تمام پیغمبر گزر چکے ہیں تو کیا اگر وہ وفات پا جائیں یا قتل کر دیئے جائیں تو تم الٹے پاؤں ( کفر کی طرف ) پلٹ جاؤگے اور جو کوئی الٹے پاؤں پھرے گا تو وہ ہرگز اللہ تعالیٰ کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا اور عنقریب خدا شکرگزار بندوں کو جزا دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Muhammad is no more than a messenger: many Were the messenger that passed away before him. If he died or were slain, will ye then Turn back on your heels? If any did turn back on his heels, not the least harm will he do to Allah; but Allah (on the other hand) will swiftly reward those who (serve Him) with gratitude.

Translated by

Muhammad Sarwar

Muhammad is only a Messenger. There lived other Messengers before him. Should (Muhammad) die or be slain, would you then turn back to your pre-Islamic behavior? Whoever does so can cause no harm to God. God will reward those who give thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Muhammad is no more than a Messenger, and indeed Messengers have passed away before him. If he dies or is killed, will you then turn back on your heels And he who turns back on his heels, not the least harm will he do to Allah; and Allah will reward the grateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Muhammad is no more than an apostle; the apostles have already passed away before him; if then he dies or is killed will you turn back upon your heels? And whoever turns back upon his heels, he will by no means do harm to Allah in the least and Allah will reward the grateful.

Translated by

William Pickthall

Muhammad is but a messenger, messengers (the like of whom) have passed away before him. Will it be that, when he dieth or is slain, ye will turn back on your heels? He who turneth back on his heels doth no hurt to Allah, and Allah will reward the thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(प्यारे) मुहम्मद (सल्ल॰) तो बस एक रसूल हैं, उनसे पहले भी रसूल गुज़र चुके हैं, फिर क्या अगर वह वफ़ात पा जाएं या क़त्ल कर दिए जाएं तो तुम उलटे पाँव फिर जाओगे, और जो शख़्स उलटे पाँव फिर जाए वह अल्लाह का कुछ नहीं बिगाड़ेगा, और अल्लाह शुक्र करने वालों को बदला देगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نرے رسول ہی تو ہیں آپ سے پہلے اور بھی بہت رسول گزر چکے ہیں۔ سو اگر آپ کا انتقال ہوجائے یا آپ شہید ہی ہوجائیں تو کیا تم لوگ الٹے پھر جاؤ گے اور جو شخص الٹا پھر بھی جاوے گا۔ تو خدا تعالیٰ کا کوئی نقصان نہ کرے گا اور خدا تعالیٰ جلدی ہی عوض دے گا حق شناس لوگوں کو۔ (3) (144)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

(حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رسول ہیں ان سے پہلے رسول گزر چکے ہیں۔ کیا ان کو موت آجائے یا یہ شہید ہوجائیں تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے ؟ اور جو کوئی اپنی ایڑیوں پر پھر جائے تو اللہ تعالیٰ کا ہرگز کچھ نہیں بگا ڑے گا۔ عنقریب اللہ تعالیٰ شکر گزاروں کو بدلہ دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

محمد اس کے سوا کچھ نہیں کہ بس ایک رسول ہیں ‘ ان سے پہلے اور رسول بھی گزرچکے ہیں ‘ پھر کیا اگر وہ مرجائیں یا قتل کردیئے جائیں تو تم لوگ الٹے پاؤں پھر جاؤگے ؟ یاد رکھو ! جو الٹا پھرے گا وہ اللہ کا کچھ نقصان نہ کرے گا ‘ البتہ جو اللہ کے شکر گزار بندے بن کر رہیں گے انہیں وہ اس کی جزادے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور محمد صرف رسول ہیں، ان سے پہلے رسول گذر چکے ہیں، تو کیا ان کو موت آجائے یا مقتول ہوجائیں تو تم الٹے پاؤں پلٹ جاؤ گے ؟ اور جو شخص الٹے پاؤں پھر جائے تو وہ اللہ کو کچھ بھی نقصان نہ دے گا۔ اور اللہ عنقریب شکر گزاروں کو ثواب دے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو ایک رسول ہے ہوچکے اس سے پہلے بہت رسول پھر کیا اگر وہ مرگیا یا مارا گیا تو تم پھر جاؤ گے الٹے پاؤں اور جو کوئی پھرجائے گا الٹے پاؤں تو ہرگز نہ بگاڑیگا اللہ کا کچھ اور اللہ ثواب دے گا شکر گزاروں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صرف ایک رسول ہیں بلاشبہ ان سے پہلے اور رسول بھی گزر چکے ہیں پھر اگر وہ وفات پاجائیں یا شہید کر دئیے جائیں تو کیا تم اپنی اڑیوں کے بل لوٹ جائو گے اور جو شخص اپنی ایڑیوں کے بل الٹا پھر جائیگا تو وہ ہرگز خدا کا کچھ نہ بگاڑے گا اور ان لوگوں کو جو شکر گزار رہیں گے عنقریب اللہ تعالیٰ صلہ فرمائے گا