Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 145

سورة آل عمران

وَ مَا کَانَ لِنَفۡسٍ اَنۡ تَمُوۡتَ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ کِتٰبًا مُّؤَجَّلًا ؕ وَ مَنۡ یُّرِدۡ ثَوَابَ الدُّنۡیَا نُؤۡتِہٖ مِنۡہَا ۚ وَ مَنۡ یُّرِدۡ ثَوَابَ الۡاٰخِرَۃِ نُؤۡتِہٖ مِنۡہَا ؕ وَ سَنَجۡزِی الشّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۴۵﴾

And it is not [possible] for one to die except by permission of Allah at a decree determined. And whoever desires the reward of this world - We will give him thereof; and whoever desires the reward of the Hereafter - We will give him thereof. And we will reward the grateful.

بغیر اللہ تعالیٰ کے حکم کے کوئی جاندار نہیں مر سکتا ، مُقّرر شُدہ وقت لکھا ہوا ہے ، دنیا کی چاہت والوں کو ہم کچھ دنیا دے دیتے ہیں اور آخرت کا ثواب چاہنے والوں کو ہم وہ بھی دیں گے ۔ اور احسان ماننے والوں کو ہم بہت جلد نیک بدلہ دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
لِنَفۡسٍ
کسی نفس کے لیے
اَنۡ
کہ
تَمُوۡتَ
وہ مرجاے
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ کے اذن کے
کِتٰبًا
لکھا ہوا ہے
مُّؤَجَّلًا
مقررہ وقت
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّرِدۡ
چاہتا ہے
ثَوَابَ
دلہ
الدُّنۡیَا
دنیا کا
نُؤۡتِہٖ
ہم دے دیتے ہیں اسے
مِنۡہَا
اس میں سے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّرِدۡ
چاہتا ہے
ثَوَابَ
ثواب
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
نُؤۡتِہٖ
ہم دے دیں گے اسے
مِنۡہَا
اس میں سے
وَسَنَجۡزِی
اور عنقریب ہم بدلہ دیں گے
الشّٰکِرِیۡنَ
شکر کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور کبھی نہیں
کَانَ
۔ (ممکن) ہے
لِنَفۡسٍ
کسی جان کے لیے
اَنۡ
یہ کہ
تَمُوۡتَ
وہ مر جائے
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِ
ساتھ حکم کے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
کِتٰبًا
لکھا ہوا ہے
مُّؤَجَّلًا
مقررہ وقت
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّرِدۡ
چاہتا ہے
ثَوَابَ
بدلہ
الدُّنۡیَا
دنیا کا
نُؤۡتِہٖ
ہم دیں گے اسے
مِنۡہَا
اس میں سے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّرِدۡ
چاہے
ثَوَابَ
بدلہ
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
نُؤۡتِہٖ
ہم دیں گے اسے
مِنۡہَا
اس میں سے
وَسَنَجۡزِی
اور بہت جلدہم جزا دیں گے
الشّٰکِرِیۡنَ
شکر کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

And it is not [possible] for one to die except by permission of Allah at a decree determined. And whoever desires the reward of this world - We will give him thereof; and whoever desires the reward of the Hereafter - We will give him thereof. And we will reward the grateful.

بغیر اللہ تعالیٰ کے حکم کے کوئی جاندار نہیں مر سکتا ، مُقّرر شُدہ وقت لکھا ہوا ہے ، دنیا کی چاہت والوں کو ہم کچھ دنیا دے دیتے ہیں اور آخرت کا ثواب چاہنے والوں کو ہم وہ بھی دیں گے ۔ اور احسان ماننے والوں کو ہم بہت جلد نیک بدلہ دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کوئی شخص اللہ کے اذن کے بغیر کبھی نہیں مرسکتا۔ موت کا وقت لکھا ہوا ہے۔ جو شخص دنیا میں ہی بدلہ کی نیت سے کام کرے گا تو اسے ہم دنیا میں ہی دے دیتے ہیں اور جو آخرت کا بدلہ چاہتا ہو اسے ہم آخرت میں بدلہ دیں گے اور شکرگزاروں کو عنقریب ہم جزا دیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکسی جان کے لیے کبھی ممکن نہیں ہے کہ وہ اﷲ تعالیٰ کے حکم کے بغیر مر جائے،مقررہ وقت لکھاہواہے،اورجوکوئی دنیاکا بدلہ ہی چاہتاہے ہم اسے دنیامیں ہی دیں گے،اور جو آخرت کابدلہ چاہے گااُسے ہم آخرت میں دیں گے اوربہت جلدہم شکرکرنے والوں کوجزادیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it is not the choice of a person to die without the will of Allah, death being a time-bound destiny. And whoever seeks the return in this world, We shall give him out of it, and whoever seeks the return in the Hereafter, We shall give him out of it. And We shall soon reward the grateful.

اور کوئی مر نہیں سکتا بغیر حکم اللہ کے لکھا ہوا ہے ایک وقت مقرر اور جو کوئی چاہے گا بدلہ دنیا کا دیویں گے ہم اس کو دنیا ہی سے اور جو کوئی چاہے گا بدلہ آخرت میں اس میں سے دیویں گے ہم اس کو اور ہم ثواب دیں گے احسان ماننے والوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کسی جان کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ مر سکے مگر اللہ کے حکم سے (ہر ایک کی موت کا) وقت مقرر لکھا ہوا ہے جو کوئی دنیا کا اجر وثواب چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے دے دیتے ہیں اور جو واقعتا آخرت کا اجر چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے دیں گے اور شکر کرنے والوں کو ہم بھرپور جزا دیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is not given to any soul to die except with the leave of Allah, and at an appointed time. And he who desires his reward in this world, We shall grant him the reward of this world; and he who desires the reward of the Other World, We shall grant him the reward of the Other World. And soon shall We reward the ones who are grateful.

کوئی ذی روح اللہ کے اذن کے بغیر نہیں مر سکتا ۔ موت کا وقت تو لکھا ہوا ہے ۔ 104 جو شخص ثواب دنیا کے ارادہ سے کام کرے گا اس کو ہم دنیا ہی میں سے دیں گے ، اور جو ثواب آخرت 105 کے ارادہ سے کام کرے گا وہ آخرت کا ثواب پائے گا اور شکر کرنے والوں 106 کو ہم ان کی جزا ضرور عطا کریں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کسی بھی شخص کے اختیار میں نہیں ہے کہ اسے اللہ کے حکم کے بغیر موت آجائے ، جس کا ایک معین وقت پر آنا لکھا ہوا ہے ۔ اور جو شخص دنیا کا بدلہ چاہے گا ہم اسے اس کا حصہ دے دیں گے ، اور جو آخرت کا ثواب چاہے گا ہم اسے اس کا حصہ عطا کردیں گے ، ( ٤٨ ) اور جو لوگ شکر گذار ہیں ان کو ہم جلد ہی ان کا اجر عطا کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کوئی شخص مر نہیں سکتا جب تک خدا کا حکم نہ وہ اس نے لکھ رکھا ہے ہے مقر وقت پر موت کو وار جو کوئی دنیا میں اپنے نیک اعمال کا بدلہ چا ہے تو ہم میں سے اس کو دیں گے اور جو کوئی آخرت کا ثواب چاہے تو اس کو اسی میں سے دیں گے اور شکر کرنے والوں کو ہم جلد بدلہ دیں گے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کے حکم کے بغیر کسی شخص کو موت نہیں آسکتی (اس کا) مقرر وقت لکھا ہوا ہے اور جسے دنیا میں (اپنے اعمال کا) بدلہ چاہیے اسے ہم وہیں دے دیں گے اور جسے آخرت میں بدلہ چاہیے اس کو وہاں دے دیں گے اور ہم جلد شکرگزاروں کو (بہت اچھا) صلہ عطا کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کوئی انسان اس کی اجازت کے بغیر مر نہیں سکتا۔ سب کے لئے ایک مدت مقرر ہے۔ اور جو دنیا کا فائدہ چاہتا ہے ہم اس کو دنیا کا حصہ دے دیتے ہیں اور جو آخرت کا نفع چاہتا ہے تو اسے ہم آخرت کا حصہ دیں گے۔ اور عنقریب ہم شکر گزاروں کو ان کا بدلہ دیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کسی شخص میں طاقت نہیں کہ خدا کے حکم کے بغیر مر جائے (اس نے موت کا) وقت مقرر کر کے لکھ رکھا ہے اور جو شخص دنیا میں (اپنے اعمال کا) بدلہ چاہے اس کو ہم یہیں بدلہ دے دیں گے اور جو آخرت میں طالبِ ثواب ہو اس کو وہاں اجر عطا کریں گے اور ہم شکر گزاروں کو عنقریب (بہت اچھا) صلہ دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is not Possible for any person to die except by Allah's command at a term recorded. And whosoever desireth the reward of the world, We vouchsafe unto him thereof. and whosoever desireth the reward of the Hereafter, We vouchsafe unto him thereof. And anon will we recompense the grateful.

اور ممکن نہیں کسی کے لیے کہ وہ ایک میعاد مقرر پر حکم خدا کے بغیر مرجائے ۔ اور جو کوئی دنیا کا فائدہ چاہتا ہے ہم اس کو دنیا کا حصہ دے دیتے ہیں اور جو کوئی آخرت کا نفع چاہتا ہے تو اسے اس آخرت کا حصہ دے دیں گے اور عنقریب ہم شکر گزاروں کو بدلہ دے دیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کوئی جان مر نہیں سکتی مگر اللہ کے حکم سے ، ایک مقررہ نوشتہ کے مطابق اور جو دنیا کا صلہ چاہتے ہیں ، ہم انہیں دنیا میں سے دیتے ہیں اور جو اجرِ آخرت کے طالب ہیں ، ہم انہیں اس میں سے دیں گے اور ہم شکرگذاروں کو بھرپور صلہ دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کوئی جاندار اپنے لکھے ہوئے مقررہ وقت پر اللہ ( تعالیٰ ) کی اجازت کے بغیر نہیں مر سکتا اور جو شخص دنیا کا فائدہ چاہتا ہے ہم اس میں سے اسے دیدیتے ہیں ۔ اور جو شخص آخرت کا فائدہ چاہے گا ہم اس میں سے اسے دیدیں گے اور عنقریب ہم شکر کرنے والوں کو بدلہ دیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کوئی ذی روح اللہ کے اذن کے بغیر نہیں مرسکتا۔ موت کا وقت تو لکھا ہوا ہے جو شخص ثواب دنیا کے لیے کام کرے گا اس کو ہم دنیا ہی میں سے دیں گے اور جو ثواب آخرت کے ارادہ سے کام کرے گا ہم اس کو آخرت میں اجر دیں گے اور شکر کرنے والوں کو ہم ان کی جزا ضرور عطا کریں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کسی شخص کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ ازخود یونہی مرجائے، مگر اللہ کے اذن (و حکم) سے (اور مرنا بھی ہر ایک نے) ایک لکھے ہوئے (اور طے شدہ) وقت کے مطابق (ہی ہے) اور جو کوئی بدلہ چاہے گا دنیا کا، تو اس کو ہم اسی (دنیا) میں سے دے دیں گے، اور جو کوئی بدلہ چاہے گا آخرت کا تو اس کو ہم اس میں سے دیں گے اور ہم عنقریب ہی (اور ضرور اور بھرپور) بدلہ دیں گے شکر گزاروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

کوئی شخص اللہ کے حکم کے بغیر نہیں مرسکتاموت کا وقت لکھاہوا ہے اورجو شخص دنیامیں ہی بدلے کی نیت سے کام کرے گا توہم اسے دنیا میں ہی بدلہ دے دیتے ہیں اورجو آخرت کابدلہ چاہتا ہواسے ہم آخرت میں بدلہ دینگے اور ہم شکرگزاروں کو عنقریب جزادینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کوئی جان بےحکم خدا مر نہیں سکتی ( ف۲۵۹ ) سب کا وقت لکھا رکھا ہے ( ف۲٦۰ ) اور دنیا کا انعام چاہے ۰ف۲٦۱ ) ہم اس میں سے اسے دیں اور جو آخرت کا انعام چاہے ہم اس میں سے اسے دیں ( ف۲٦۲ ) اور قریب ہے کہ ہم شکر والوں کو صلہ عطا کریں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کوئی شخص اللہ کے حکم کے بغیر نہیں مر سکتا ( اس کا ) وقت لکھا ہوا ہے ، اور جو شخص دنیا کا انعام چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے دے دیتے ہیں ، اور جو آخرت کا انعام چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے دے دیتے ہیں ، اور ہم عنقریب شکر گزاروں کو ( خوب ) صلہ دیں گے

Translated by

Hussain Najfi

کوئی ذی روح خدا کے حکم کے بغیر مر نہیں سکتا موت کا وقت تو لکھا ہوا ( معیّن ) ہے اور جو شخص ( اپنے اعمال کا ) بدلہ دنیا میں چاہتا ہے تو ہم اسی ( دنیا ) میں دے دیتے ہیں اور جو آخرت میں بدلہ چاہتا ہے تو ہم اسے آخرت میں دیتے ہیں اور ہم عنقریب شکرگزار بندوں کو جزا ( خیر ) عطا کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor can a soul die except by Allah's leave, the term being fixed as by writing. If any do desire a reward in this life, We shall give it to him; and if any do desire a reward in the Hereafter, We shall give it to him. And swiftly shall We reward those that (serve us with) gratitude.

Translated by

Muhammad Sarwar

No one can die without the permission of God. This is a written decree of the appointed term for life. We shall give worldly gains to whoever wants them. Those who want rewards in the life hereafter will also receive them. We reward those who give thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And no person can ever die except by Allah's leave and at an appointed term. And whoever desires a reward in the world, We shall give him of it; and whoever desires a reward in the Hereafter, We shall give him thereof. And We shall reward the grateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And a soul will not die but with the permission of Allah the term is fixed; and whoever desires the reward of this world, I shall give him of it, and whoever desires the reward of the hereafter I shall give him of it, and I will reward the grateful.

Translated by

William Pickthall

No soul can ever die except by Allah's leave and at a term appointed. Whoso desireth the reward of the world, We bestow on him thereof; and whoso desireth the reward of the Hereafter, We bestow on him thereof. We shall reward the thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कोई जान मर नहीं सकती बग़ैर अल्लाह के हुक्म के, अल्लाह का लिखा हुआ वादा है, और जो शख़्स दुनिया का फ़ायदा चाहता है उसको हम दुनिया में से दे देते हैं, और जो आख़िरत का फ़ायदा चाहता है उसको हम आख़िरत में से देते हैं, और शुक्र करने वालों को हम उनका बदला ज़रूर अता करेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کسی شخص کو موت آنا ممکن نہیں بدون حکم خدا کے اس طور سے کہ اس کی میعاد معین لکھی ہوئی رہتی ہے اور جو شخص دنیاوی نتیجہ چاہتا ہے تو ہم اس کو اس (دنیا) کا حصہ دیدیتے ہیں۔ اور جو شخص اخروی نتیجہ چاہتا ہے تو ہم اس کو اس (آخرت) کا حصہ دیں گے اور ہم بہت جلد عوض دینگے حق شناسوں کو۔ (145)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ کے حکم کے سوا کوئی جاندار نہیں مر سکتا مقرر شدہ وقت لکھا ہوا ہے۔ دنیا چاہنے والے کو ہم دنیا دیتے ہیں اور آخرت کا ثواب چاہنے والے کو ہم آخرت کا ثواب دیں گے اور شکر گزاروں کو ہم بہت جلد بدلہ دیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کوئی ذی روح اللہ کے اذن کے بغیر نہیں مرسکتا ۔ موت کا وقت تو لکھا ہوا ہے ۔ جو شخص ثواب دنیا کے ارادے سے کام کرے گا اس کو ہم دنیا میں سے دیں گے ‘ اور جو ثواب آخرت کے ارادے سے کام کرے گا وہ آخرت کا ثواب پائے گا اور شکر کرنے والوں کو ہم ان کی جزا ضرور عطا کریں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کسی جان کو موت نہیں آسکتی مگر اللہ کے حکم پر کہ اس کا وقت مقرر کیا ہوا ہے، اور جو شخص دنیا کے بدلہ کا ارادہ کرے گا ہم اس میں سے اس کو دے دیں گے اور جو شخص آخرت کے ثواب کا ارادہ کرے گا ہم اس میں سے اسے دے دیں گے اور عنقریب ہم شکر گزاروں کو جزا دیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کوئی مر نہیں سکتا بغیر حکم اللہ کے لکھا ہوا ہے ایک وقت مقرر اور جو کوئی چاہے گا بدلہ دنیا کا دیویں گے ہم اس کو دنیا ہی سے اور جو کوئی چاہے گا بدلہ آخرت کا اس میں سے دیویں گے ہم اس کو   اور ہم ثواب دینگے احسان ماننے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بغیر حکم الٰہی کسی جان دار کا مرنا ممکن نہیں اس نے موت کا مقررہ وقت لکھ رکھا ہے اور جو شخص اپنے کئے کا پھل دنیا میں چاہتا ہے تو ہم اس کو دنیا کا حصہ دیدیتے ہیں اور جو شخص آخرت کے ثواب کی خواہش کرتا ہے تو ہم اس کو آخرت کے ثواب کا حصہ عطا فرمائیں گے اور ہم بہت جلد شکر گزاروں کو صلہ عنایت فرمائیں گے۔