Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 148

سورة آل عمران

فَاٰتٰىہُمُ اللّٰہُ ثَوَابَ الدُّنۡیَا وَ حُسۡنَ ثَوَابِ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۱۴۸﴾٪  6

So Allah gave them the reward of this world and the good reward of the Hereafter. And Allah loves the doers of good.

اللہ تعالٰی نے انہیں دنیا کا ثواب بھی دیا اور آخرت کے ثواب کی خوبی بھی عطا فرمائی اور اللہ تعالیٰ نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاٰتٰىہُمُ
تو عطا کیا انہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
ثَوَابَ
ثواب
الدُّنۡیَا
دنیا کا
وَحُسۡنَ
اور اچھا
ثَوَابِ
ثواب
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یُحِبُّ
محبت رکھتا ہے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاٰتٰىہُمُ
تو دیا ان کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
ثَوَابَ
بدلہ
الدُّنۡیَا
دنیا کا
وَحُسۡنَ
اور اچھا
ثَوَابِ
بدلہ
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یُحِبُّ
محبت رکھتا ہے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

So Allah gave them the reward of this world and the good reward of the Hereafter. And Allah loves the doers of good.

اللہ تعالٰی نے انہیں دنیا کا ثواب بھی دیا اور آخرت کے ثواب کی خوبی بھی عطا فرمائی اور اللہ تعالیٰ نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تو اللہ نے انہیں دنیا کا بدلہ بھی دیا اور آخرت کا ثواب تو بہت ہی خوب ہے۔ اور ایسے ہی نیک عمل کرنے والوں کو اللہ محبوب رکھتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواﷲ تعالیٰ نے اُن کودنیاکابدلہ بھی دیااورآخرت کااچھابدلہ بھی اوراﷲ تعالیٰ نیکی کرنے والوں سے محبت رکھتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, Allah gave them the return in this world and also the better rewards in the Hereafter. And Allah loves those who do good.

پھر دیا اللہ نے ان کو ثوابت دنیا کا اور خوب ثواب آخرت کا اور اللہ محبت رکھتا ہے نیک کام کرنیوالوں سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کا ثواب بھی عطا فرمایا اور آخرت کے ثواب کا بھی بہت ہی عمدہ حصہ عطا کیا اور اللہ تعالیٰ ایسے ہی محسنین کو پسند کرتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon Allah granted them the reward of this world as well as a better reward of the World to Come. Allah loves those who do good.

آخر کار اللہ نے ان کو دنیا کا ثواب بھی دیا اور اس سے بہتر ثوابِ آخرت بھی عطا کیا ۔ اللہ کو ایسے ہی نیک عمل لوگ پسند ہیں ۔ ؏١۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ اللہ نے انہیں دنیا کا انعام بھی دیا اور آخرت کا بہترین ثواب بھی ، اور اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اللہ نے دینا میں ان کا فائدہ کیا اور آخرت میں اچھا خاصا ثواب دیا اور اللہ نیکوں سے محبت رکھتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس اللہ نے ان کو دنیا کا بدلہ بھی دیا اور آخرت کا عمدہ بدلہ بھی اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہمیں کافروں پر غلبہ نصیب فرما۔ اللہ نے ان کو دنیا کا بدلہ بھی دیا اور اس سے بہتر آخرت میں عطا کرے گا۔ اور اللہ نیکیاں کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو خدا نے ان کو دنیا میں بھی بدلہ دیا اور آخرت میں بھی بہت اچھا بدلہ (دے گا) اور خدا نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore Allah vouchsafed unto them the reward of the World, and the excellent reward of the Hereafter. And Allah loveth the well-doer.

سو اللہ نے انہیں دنیا کا بھی عوض دیا اور آخر کا بھی عمدہ عوض اور اللہ نیکوکاروں سے محبت رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اللہ نے ان کو دنیا کا صلہ بھی عطا فرمایا اور آخرت کے اچھے اجر سے بھی نوازا اور اللہ خوب کاروں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سو اللہ ( تعالیٰ ) نے انہیں دنیا کا بدلہ اور آخرت کا عمدہ بدلہ ( بھی ) دیا اور اللہ ( تعالیٰ ) نیکوکاروں سے محبت فرماتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آخر کار اللہ نے ان کو دنیا کا ثواب بھی دیا اور اس سے بہتر ثواب آخرت میں بھی عطا کیا۔ اللہ کو ایسے ہی نیک عمل لوگ پسند ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اس (اخلاص و استقامت) پر اللہ نے ان کو دنیا کے (اجر و) ثواب سے بھی نوازا، اور آخرت کا عمدہ (اور حقیقی اجرو) ثواب بھی ان کو عطا فرمایا، اور اللہ محبت کرتا (اور پسند فرماتا) ہے ایسے نیکو کاروں کو

Translated by

Noor ul Amin

تواللہ نے انہیں دنیاکابدلہ بھی دیااورآخرت کاثواب توبہت ہی خوب ہے اور اللہ ایسے ہی نیک عمل کر نے والوں کو محبوب رکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اللہ نے انہیں دنیا کا انعام دیا ( ف۲٦۷ ) اور آخرت کے ثواب کی خوبی ( ف۲٦۸ ) اور نیکی والے اللہ کو پیارے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس اللہ نے انہیں دنیا کا بھی انعام عطا فرمایا اور آخرت کے بھی عمدہ اجر سے نوازا ، اور اللہ ( ان ) نیکو کاروں سے پیار کرتا ہے ( جو صرف اسی کو چاہتے ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

تو خدا نے ان کو دنیا میں بھی صلہ عطا کیا اور آخرت کا بہترین ثواب بھی عنایت فرمایا ۔ اور اللہ نیک کام کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Allah gave them a reward in this world, and the excellent reward of the Hereafter. For Allah Loveth those who do good.

Translated by

Muhammad Sarwar

God gave them their reward in this world and the best reward of the life to come. God loves the righteous ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So Allah gave them the reward of this world, and the excellent reward of the Hereafter. And Allah loves the good-doers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So Allah gave them the reward of this world and better reward of the hereafter and Allah loves those who do good (to others).

Translated by

William Pickthall

So Allah gave them the reward of the world and the good reward of the Hereafter. Allah loveth those whose deeds are good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अल्लाह ने उनको दुनिया का बदला भी दिया और आख़िरत का अच्छा बदला भी, और अल्लाह नेकी करने वालों को दोस्त रखता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ان کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کا بھی بدلہ دیا اور آخرت کا بھی عمدہ بدلہ عطا فرمایا اور اللہ تعالیٰ کو ایسے نیکو کاروں سے محبت ہے۔ (148)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا میں اجر دیا اور آخرت کا صلہ اس سے بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ احسان کرنے والے لوگوں سے محبت کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخرکار اللہ نے ان کو دنیا میں بھی ثواب دیا اور اس سے بہتر ثواب آخرت میں بھی عطا کیا۔ اللہ کو ایسے ہی نیک لوگ پسند ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اللہ نے ان کو دنیا کا بدلہ دیدیا اور آخرت کا عمدہ بدلہ دیا اور اللہ پسند فرماتا ہے اچھے کام کرنے والوں کو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر دیا اللہ نے ان کو ثواب دنیا کا اور خوب ثواب آخرت کا اور اللہ محبت رکھتا ہے نیک کام کرنے والوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا کا بھی ثواب دیا اور آخرت کے بھی اچھے صلہ سے ان کو نوازا اور اللہ تعالیٰ ایسے ہی نکو کاروں کو پسند کرتا ہے۔