Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 149

سورة آل عمران

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تُطِیۡعُوا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یَرُدُّوۡکُمۡ عَلٰۤی اَعۡقَابِکُمۡ فَتَنۡقَلِبُوۡا خٰسِرِیۡنَ ﴿۱۴۹﴾

O you who have believed, if you obey those who disbelieve, they will turn you back on your heels, and you will [then] become losers.

اے ایمان والو! اگر تم کافروں کی باتیں مانو گے تو وہ تمہیں تمہاری ایڑیوں کے بل پلٹا دیں گے ( یعنی تمہیں مرتد بنا دیں گے ) پھر تم نامُراد ہو جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِنۡ
اگر
تُطِیۡعُوا
تم اطاعت کرو
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
یَرُدُّوۡکُمۡ
وہ پھیر دیں گے تمہیں
عَلٰۤی اَعۡقَابِکُمۡ
تمہاری ایڑیوں کے
فَتَنۡقَلِبُوۡا
ورنہ پلٹ جاؤ گے تم
خٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والے (ہوکر)
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِنۡ
اگر
تُطِیۡعُوا
تم اطاعت کرو گے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
یَرُدُّوۡکُمۡ
وہ لوٹا دیں گے تمہیں
عَلٰۤی اَعۡقَابِکُمۡ
تمہاری ایڑیوں کے بل
فَتَنۡقَلِبُوۡا
پھر تم پلٹو گے
خٰسِرِیۡنَ
خسارہ اٹھانے والے ہو کر
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, if you obey those who disbelieve, they will turn you back on your heels, and you will [then] become losers.

اے ایمان والو! اگر تم کافروں کی باتیں مانو گے تو وہ تمہیں تمہاری ایڑیوں کے بل پلٹا دیں گے ( یعنی تمہیں مرتد بنا دیں گے ) پھر تم نامُراد ہو جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اگر تم کافروں کا کہا مانو گے تو وہ تو تمہیں الٹے پاؤں (یعنی اسلام سے) پھیر دیں گے اور تم خسارہ پانے والے بن کر پلٹو گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!اگرتم ان لوگوں کی اطاعت کروگے جنہوں نے کفرکیاتووہ تمہیں تمہاری ایڑیوں کے بل لوٹادیں گے پھرتم خسارہ اٹھانے والے ہوکرپلٹو گے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, if you obey those who disbelieve they will make you turn back on your heels, then you shall turn losers.

اے ایمان والوں اگر تم کہا مانو گے کافروں کا تو وہ تم کو پھیر دیں گے الٹے پاؤں پھر جا پڑوگے تم نقصان میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! اگر تم ان لوگوں کا کہنا مانو گے جنہوں نے کفر کی روش اختیار کی ہے تو وہ تمہیں تمہاری ایڑیوں کے بل واپس لے جائیں گے پھر تم بالکل نامراد ہو کے رہ جاؤ گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! If you follow those who deny the Truth, they will drive you back on your heels, and you will turn about, losers.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر تم ان لوگوں کے اشاروں پر چلو گے جنھوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہے تو وہ تم کو الٹا پھیر لے جائیں گے 108 اور تم نامراد ہو جاؤ گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے اگر تم ان کی بات مانو گے تو وہ تمہیں الٹے پاؤں ( کفر کی طرف ) لوٹا دیں گے ، اور تم پلٹ کر سخت نقصان اٹھاؤ گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں اگر تم کافروں کا کہا مانو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں کفر کی طرف پھیر دیں گے پھر تم گھاٹے میں جا پڑوگے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اگر تم کافروں کا کہا مانو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر دیں گے (مرتد کردیں گے) پس تم بہت نقصان میں رہو گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! اگر تم ان لوگوں کا کہنا مانو گے جو کفر کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں تو وہ تمہیں الٹا پھیر لے جائیں گے۔ اور تم نقصان میں رہو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! اگر تم کافروں کا کہا مان لو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر کر (مرتد کر) دیں گے پھر تم بڑے خسارے میں پڑ جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O O Ye who believe! if ye obey those who disbelieve, they will send you back on your heels, and ye will turn back losers.

اے ایمان والو اگر تم ان لوگوں کا کہا مانو گے جو کافر ہیں تو وہ تمہیں پیچھلے پیروں واپس کردیں گے اور تم گھاٹے میں آکر رہ جاؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اگر تم کافروں کی بات مانو گے تو یہ تمہیں پیٹھ پیچھے لوٹا کے رہیں گے اور تم نامراد ہوکر رہ جاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اگر تم کافروں کی بات مانو گے تو وہ تمہیں ایڑیوں کے بل پھیر دیں گے پھر تم نقصان اٹھا نے والوں میں سے ہوجائو گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو، اگر تم ان لوگوں کی بات مانو گے جنہوں نے کفر کی راہ اختیار کی تو وہ تم کو الٹا پھیر لے جائیں گے اور تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤ گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو، اگر تم نے اطاعت (و فرمانبر داری) کی ان لوگوں کی جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر دیں گے (اپنے کفر و باطل کی طرف) جس سے تم لوگ مبتلا ہوجاؤ گے (دارین کے) خسارے میں (وہ نہیں)

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والواگرتم کافروں کاکہا مانوگے وہ تو تمہیں الٹے پائوں ( اسلام سے ) پھیردینگے اور تم نقصان اٹھالوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! اگر تم کافروں کے کہے پر چلے ( ۲٦۹ ) تو وہ تمہیں الٹے پاؤں لوٹادیں گے ( ف۲۷۰ ) پھر ٹوٹا کھا کے پلٹ جاؤ گے ( ف۲۷۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اگر تم نے کافروں کا کہا مانا تو وہ تمہیں الٹے پاؤں ( کفر کی جانب ) پھیر دیں گے پھر تم نقصان اٹھاتے ہوئے پلٹو گے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اگر تم نے ان لوگوں کی اطاعت کی جنہوں نے کفر اختیار کیا تو وہ تم کو الٹے پاؤں ( کفر کی طرف ) پھیر کر لے جائیں گے اور تم بڑا خسارہ اٹھا کر واپس ہوگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! If ye obey the Unbelievers, they will drive you back on your heels, and ye will turn back (from Faith) to your own loss.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, if you obey the unbelievers, they will turn you back to disbelief and you will become lost.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! If you obey those who disbelieve, they will send you back on your heels, and you will turn back as losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! if you obey those who disbelieve they will turn you back upon your heels, so you will turn back losers.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! if ye obey those who disbelieve, they will make you turn back on your heels, and ye turn back as losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! अगर तुम मुनकिरों की बात मानोगे तो वे तुमको उलटे पाँव फेर देंगे फिर तुम नाकाम होकर रह जाओगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اگر تم کہنا مانو گے کافروں کا تو وہ تم کو الٹا پھیر دینگے پھر تم ناکام ہوجاؤ گے۔ (149)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے صاحب ایمان لوگو ! اگر تم کافروں کی بات مانو گے تو وہ تمہیں تمہاری ایڑیوں کے بل تمہیں پھیر دیں گے پھر تم نقصان پانے والے ہوجاؤ گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو ‘ اگر تم ان لوگوں کے اشارے پر چلوگے جنہوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہے تو وہ تم کو الٹاپھیر لے جائیں گے اور تم نامراد ہوجاؤگے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اگر تم ان لوگوں کا کہا مانو گے جنہوں نے کفر اختیار کیا تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر دیں گے، جس کی وجہ سے تم ناکام ہوجاؤ گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو اگر تم کہا مانو گے کافروں کا تو وہ تم کو پھیر دیں گے الٹے پاؤں پھر جا پڑو گے تم نقصان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان لانیوالو اگر تم ان لوگوں کی جنہوں نے کفر کی راہ اختیار رکھی ہے اطاعت و فرمانبرداری کرو گے تو وہ تم کو تمہاری اڑیوں کے بل لوٹا دیں گے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تم سخت نقصان میں جا پڑو گے