Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 151

سورة آل عمران

سَنُلۡقِیۡ فِیۡ قُلُوۡبِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوا الرُّعۡبَ بِمَاۤ اَشۡرَکُوۡا بِاللّٰہِ مَا لَمۡ یُنَزِّلۡ بِہٖ سُلۡطٰنًا ۚ وَ مَاۡوٰىہُمُ النَّارُ ؕ وَ بِئۡسَ مَثۡوَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۵۱﴾

We will cast terror into the hearts of those who disbelieve for what they have associated with Allah of which He had not sent down [any] authority. And their refuge will be the Fire, and wretched is the residence of the wrongdoers.

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں رُعب ڈال دیں گے ، اس وجہ سے کہ یہ اللہ کے ساتھ ان چیزوں کو شریک کرتے ہیں جس کی کوئی دلیل اللہ نے نہیں اُتاری ، ان کا ٹِھکانا جہنّم ہے ، اور ان ظالموں کی بُری جگہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَنُلۡقِیۡ
عنقریب ہم ڈال دیں گے
فِیۡ قُلُوۡبِ
دلوں میں
الَّذِیۡنَ
ان کے جنہوں نے
کَفَرُوا
کفر کیا
الرُّعۡبَ
رعب کو
بِمَاۤ
بوجہ اس کے جو
اَشۡرَکُوۡا
انہوں نے شریک ٹھرایا
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
مَا
اس کو جو
لَمۡ
نہیں
یُنَزِّلۡ
اس نے نازل کی
بِہٖ
جس کی
سُلۡطٰنًا
کوئی دلیل
وَمَاۡوٰىہُمُ
اور ٹھکانہ ان کا
النَّارُ
آگ ہے
وَبِئۡسَ
اور کتنا برا ہے
مَثۡوَی
ٹھکانہ
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَنُلۡقِیۡ
جلد ہی ہم ڈال دیں گے
فِیۡ قُلُوۡبِ
دلوں میں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے
کَفَرُوا
جنہوں نے کفر کیا
الرُّعۡبَ
رعب
بِمَاۤ
اس وجہ سے جو
اَشۡرَکُوۡا
انہوں نے شرک کیا
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
مَا
جو
لَمۡ
نہیں
یُنَزِّلۡ
اتاری اس نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
سُلۡطٰنًا
کوئی دلیل
وَمَاۡوٰىہُمُ
اور ٹھکانہ ان کا
النَّارُ
آگ ہے
وَبِئۡسَ
اور بہت بُرا ہے
مَثۡوَی
ٹھکانہ
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کا
Translated by

Juna Garhi

We will cast terror into the hearts of those who disbelieve for what they have associated with Allah of which He had not sent down [any] authority. And their refuge will be the Fire, and wretched is the residence of the wrongdoers.

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں رُعب ڈال دیں گے ، اس وجہ سے کہ یہ اللہ کے ساتھ ان چیزوں کو شریک کرتے ہیں جس کی کوئی دلیل اللہ نے نہیں اُتاری ، ان کا ٹِھکانا جہنّم ہے ، اور ان ظالموں کی بُری جگہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

عنقریب ہم کافروں کے دلوں میں (تمہارا) رعب ڈال دیں گے۔ وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ ایسی چیزوں کو شریک بنایا جن کے لیے اللہ نے کوئی دلیل نہیں اتاری تھی۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ان ظالموں کا ٹھکانا بہت ہی برا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جلدہی ہم ان لوگوں کے دلوں میں جنہوں نے کفر کیا رُعب ڈال دیں گے اس وجہ سے انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیاجس کی اس نے کوئی دلیل بھی نہیں اُتاری اوراُن کاٹھکانہ آگ ہے اورظالموں کابہت ہی بُراٹھکانہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We shall put awe into the hearts of those who disbelieve, since they have associated with Allah something for which He has not sent any authority. Their ultimate place is the Fire. And evil is the abode of the unjust.

اب ڈالیں گے ہم کافروں کے دل میں ہیت اس واسطے کہ انہوں نے شریک ٹھہرایا اللہ کا جس کی اس نے کوئی سندیں اتاری اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بڑا ٹھکانا ہے ظالموں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے اس سبب سے کہ انہوں نے ایسی چیزوں کو اللہ کا شریک ٹھہرایا جن کے حق میں اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہے ان ظالموں کے لیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We will cast terror into the hearts of those who have denied the Truth since they have associated others with Allah in His divinity - something for which He has sent down no sanction. The Fire is their abode; how bad the resting place of the wrong-doers will be!

عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب ہم منکرین حق کے دلوں میں رعب بٹھا دیں گے ، اس لیے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ ان کو خدائی میں شریک ٹھہرایا ہے جن کے شریک ہونے پر اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی ۔ ان کا آخری ٹھکانا جہنم ہے اور بہت ہی بری ہے وہ قیام گاہ جو ان ظالموں کو نصیب ہوگی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنایا ہے ہم عنقریب ان کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے کیونکہ انہوں نے اللہ کی خدائی میں ایسی چیزوں کو شریک ٹھہرایا ہے جن کے بارے میں اللہ نے کوئی دلیل نہیں اتاری ۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ ظالموں کا بدترین ٹھکانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب ہم کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے کیونکہ انہوں نے اللہ کا شریک بنایا اس کو جس کے شریک ہونے کیا اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور ظالموں کا برا ٹھکانا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

عنقریب ہم کافروں کے دلوں میں (تمہارا) رعب بٹھا دیں گے کیونکہ انہوں نے اللہ سے شرک کیا جس کی کوئی دلیل نازل نہیں کی گئی اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ ظالموں کے لئے بری جگہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب ڈال دیں گے۔ کیونکہ انہوں نے اللہ کا شریک ایسی چیزوں کو ٹھہرا رکھا ہے جس کے لئے ان کے پاس کوئی ایسی دلیل نہیں ہے جو ان پر اتاری گئی ہو۔ ان کا ٹھکانہ جہنم ہے جو ظالموں کا بدترین ٹھکانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب بٹھا دیں گے کیونکہ یہ خدا کے ساتھ شرک کرتے ہیں جس کی اس نے کوئی بھی دلیل نازل نہیں کی اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے وہ ظالموں کا بہت بُرا ٹھکانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Anon shall We cast a terror into the hearts of those who disbelieve, for they have associated with Allah that for which Allah hath sent down no warranty, and their resort is the Fire: vile is the abode of the wrong-doers!

ہم ابھی کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے اس لیے کہ انہوں نے اللہ کا شریک ایسی چیز کو ٹھیرایا جس کے لیے کوئی دلیل (اللہ نے) نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ کیسی بری جگہ ظالموں کے لیے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم ان کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب ڈال دیں گے ، کیونکہ انہوں نے ایسی چیزوں کو خدا کا شریک ٹھہرا رکھا ہے ، جن کے حق میں خدا نے کوئی دلیل نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا اور اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والوں کا کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب ڈال دیں گے ان کے اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ شرک کرنے کی وجہ سے جس کی کوئی دلیل اللہ ( تعالیٰ ) نے نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ ظالموں کے رہنے کی بری جگہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب ہم منکرین حق کے دلوں میں رعب بٹھا دیں گے، اس لیے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ ان کو شریک ٹھہرایا ہے جن کے شریک ہونے پر اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ ان کا آخری ٹھکانہ جہنم ہے اور بہت ہی بری ہے وہ قیام گاہ جو ان ظالموں کو نصیب ہوگی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

عنقریب ہی ہم رعب ڈال دیں گے کافروں کے دلوں میں، اس بناء پر کہ انہوں نے اللہ کا شریک ٹھہرایا ایسی (بےبنیاد اور وہمی) چیزوں کو جن کے بارے میں اللہ نے کوئی سند نہیں اتاری، اور (آخرت میں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور بڑا ہی برا ٹھکانا ہے ایسے ظالموں کا

Translated by

Noor ul Amin

عنقریب ہم کافروں کے دل میں ( تمہارا ) رعب ڈال دینگے کیونکہ انہوں نے اللہ کے ساتھ ان کو شریک بنایا جن کے لئے اللہ نے کوئی دلیل نہیں اتاری تھی ان کاٹھکانہ جہنم ہے اور ان ظالموں کاٹھکانہ بہت ہی برا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کوئی دم جاتا ہے کہ ہم کافروں کے دلوں میں رعب ڈالیں گے ( ف۲۷۲ ) کہ انہوں نے اللہ کا شریک ٹھہرایا جس پر اس نے کوئی سمجھ نہ اتاری اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور کیا برا ٹھکانا ناانصافوں کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں ( تمہارا ) رعب ڈال دیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے اس چیز کو اللہ کا شریک ٹھہرایا ہے جس کے لئے اللہ نے کوئی سند نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا ( وہ ) ٹھکانا بہت ہی برا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( تم پریشان نہ ہو ) ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں ( تمہارا ) رعب ڈال دیں گے اس لئے کہ انہوں نے خدائی میں ان بتوں کو شریک بنایا ہے ۔ جن کے بارے میں خدا نے کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے اور ان کا انجام جہّنم ہوگا اور وہ ظالمین کا بدترین ٹھکانہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Soon shall We cast terror into the hearts of the Unbelievers, for that they joined companions with Allah, for which He had sent no authority: their abode will be the Fire: And evil is the home of the wrong-doers!

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall cause terror to enter the hearts of the faithless for their considering things equal to God without authoritative evidence. Their abode will be fire, a terrible dwelling for the unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We shall cast terror into the hearts of those who disbelieve, because they joined others in worship with Allah, for which He sent no authority; their abode will be the Fire and how evil is the abode of the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We will cast terror into the hearts of those who disbelieve, because they set up with Allah that for which He has sent down no authority, and their abode is the fire, and evil is the abode of the unjust.

Translated by

William Pickthall

We shall cast terror into the hearts of those who disbelieve because they ascribe unto Allah partners, for which no warrant hath been revealed. Their habitation is the Fire, and hapless the abode of the wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम मुनकिरों के दिलों में (तुम्हारा) रोब डाल देंगे; क्योंकि उन्होंने ऐसी चीज़ को अल्लाह का शरीक ठहराया जिसके हक़ में अल्लाह ने कोई दलील नहीं उतारी, उनका ठिकाना जहन्नम है, और वह बहुत बुरी जगह है ज़ालिमों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم ابھی ڈالے دیتے ہیں ہول کافروں کے دلوں میں بسبب اس کے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شریک ایسی چیزوں کو ٹھیرایا ہے جس پر کوئی دلیل اللہ تعالیٰ نے نازل نہیں فرمائی اور ان کی جگہ جہنم ہے اور وہ بری جگہ ہے بےانصافوں کی۔ (2) (151)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے اس وجہ سے کہ وہ اللہ کے ساتھ ان چیزوں کو شریک کرتے ہیں جس کی اللہ تعالیٰ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے جو ظالموں کے لیے بری جگہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب ہم منکرین حق کے دلوں میں رعب بٹھادیں گے ‘ اس لئے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ ان کو خدائی میں شریک ٹھہرایا ہے ‘ جن کے شریک ہونے پر اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی ۔ ان کا آخری ٹھکانہ جہنم ہے اور بہت ہی بری ہے وہ قیام گاہ جو ان ظالموں کو نصیب ہوگی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے ایسی چیز کو اللہ کا شریک بنایا جس کی اللہ نے کوئی دلیل نہیں نازل فرمائی اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ ظلم کرنے والوں کا برا ٹھکانہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب ڈالیں گے ہم کافروں کے دل میں ہیبت اس واسطے کہ انہوں نے شریک ٹھہرایا اللہ کا جس کی اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے ظالموں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم عنقریب ان منکرین حق کے قلوب میں اس وجہ سے ہیبت ڈال دیں گے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ ان چیزوں کو شریک ٹھہرایا ہے جن کے شریک ہونے پر اللہ تعالیٰ نے کوئی دلیل نہیں نازل کی اور ان لوگوں کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ ظالموں کے رہنے کی بہت بری جگہ ہے۔