Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 156

سورة آل عمران

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ قَالُوۡا لِاِخۡوَانِہِمۡ اِذَا ضَرَبُوۡا فِی الۡاَرۡضِ اَوۡ کَانُوۡا غُزًّی لَّوۡ کَانُوۡا عِنۡدَنَا مَا مَاتُوۡا وَ مَا قُتِلُوۡا ۚ لِیَجۡعَلَ اللّٰہُ ذٰلِکَ حَسۡرَۃً فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۱۵۶﴾

O you who have believed, do not be like those who disbelieved and said about their brothers when they traveled through the land or went out to fight, "If they had been with us, they would not have died or have been killed," so Allah makes that [misconception] a regret within their hearts. And it is Allah who gives life and causes death, and Allah is Seeing of what you do.

اے ایمان والو! تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے کفر کیا اور اپنے بھائیوں کے حق میں جب کہ وہ سفر میں ہوں یا جہاد میں ہوں کہا کہ اگر یہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے ، اس کی وجہ یہ تھی کہ اس خیال کو اللہ تعالٰی ان کی دِلی حسرت کا سبب بنا دے ، اللہ تعالٰی جِلاتا اور مارتا ہے اور اللہ تمہارے عمل کو دیکھ رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا تَکُوۡنُوۡا
نہ تم ہوجاؤ
کَالَّذِیۡنَ
ان کی طرح
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
وَ قَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لِاِخۡوَانِہِمۡ
اپنے بھائیوں کو
اِذَا
جب
ضَرَبُوۡا
وہ چلے پھرے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اَوۡ
یا
کَانُوۡا
تھے وہ
غُزًّی
غازی / لڑنے والے
لَّوۡ
اگر
کَانُوۡا
ہوتے وہ
عِنۡدَنَا
پاس ہمارے
مَا
نہ
مَاتُوۡا
وہ مرتے
وَمَا
اور نہ
قُتِلُوۡا
وہ قتل کیے جاتے
لِیَجۡعَلَ
تاکہ بنا دے
اللّٰہُ
اللہ
ذٰلِکَ
اس کو
حَسۡرَۃً
حسرت کا سبب
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یُحۡیٖ
زندہ کرتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور وہ موت دیتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا
نہ
تَکُوۡنُوۡا
تم ہو جانا
کَالَّذِیۡنَ
ان لوگوں جیسے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
وَ قَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لِاِخۡوَانِہِمۡ
اپنے بھائیوں کے لیے
اِذَا
جب
ضَرَبُوۡا
انہوں نے سفر کیا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اَوۡ
یا
کَانُوۡا
تھے وہ
غُزًّی
لڑنے والے
لَّوۡ
اگر
کَانُوۡا
وہ ہوتے
عِنۡدَنَا
ہمارے پاس
مَامَاتُوۡا
نہ وہ مرتے
وَمَا
اور نہ
قُتِلُوۡا
وہ قتل کیے جاتے
لِیَجۡعَلَ
تاکہ بنا دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
ذٰلِکَ
اس کو
حَسۡرَۃً
حسرت
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں
وَاللّٰہُ
حالانکہ اللہ تعالیٰ
یُحۡیٖ
زندگی بخشتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور موت دیتا ہے
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not be like those who disbelieved and said about their brothers when they traveled through the land or went out to fight, "If they had been with us, they would not have died or have been killed," so Allah makes that [misconception] a regret within their hearts. And it is Allah who gives life and causes death, and Allah is Seeing of what you do.

اے ایمان والو! تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے کفر کیا اور اپنے بھائیوں کے حق میں جب کہ وہ سفر میں ہوں یا جہاد میں ہوں کہا کہ اگر یہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے ، اس کی وجہ یہ تھی کہ اس خیال کو اللہ تعالٰی ان کی دِلی حسرت کا سبب بنا دے ، اللہ تعالٰی جِلاتا اور مارتا ہے اور اللہ تمہارے عمل کو دیکھ رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! ان کافروں کی طرح نہ ہوجانا کہ جب ان کے بھائی بند سفر پر یا جہاد پر نکلتے ہیں تو انہیں کہتے ہیں کہ : اگر وہ ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے اللہ تعالیٰ ان کی اس قسم کی باتوں کو ان کے دلوں میں حسرت کا سبب بنا دیتا ہے۔ اور (حقیقت یہ ہے کہ) اللہ ہی زندہ رکھتا اور مارتا ہے اور جو کام تم کر رہے ہو اللہ انہیں خوب دیکھ رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو! تم ان لوگوں جیسے نہ ہوجاناجنہوں نے کفرکیااورانہوں نے اپنے بھائیوں کے بارے میں کہا جب انہوں نے زمین میں سفر کیا یاوہ لڑنے والے تھے کہ اگروہ ہمارے پاس ہی رہتے تونہ مرتے اورنہ وہ قتل کیے جاتے، تاکہ اﷲ تعالیٰ اس کوان کے دلوں میں حسرت بنادے، حالانکہ اﷲ تعالیٰ ہی زندگی بخشتا اور موت دیتاہے،اورجوبھی تم عمل کرتے ہواﷲ تعالیٰ اس کوخوب دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe, do not be like those who disbe¬lieve and say about their brethren while they travel on the earth or are involved in fighting, |"Had they been with us, they would have not died nor would they have been killed.|" The result is that Allah makes it a remorse resting in their hearts. And Allah gives life and brings death. And of what you do, Allah is watchful.

اے ایمان والوں تم نہ ہو ان کی طرح جو کافر ہوئے اور کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو جب وہ سفر کو نکلیں ملک میں یا ہوں جہاد میں اگر رہتے ہمارے پاس تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے تاکہ اللہ ڈالے اس گمان سے افسوس ان کے دلو میں اللہ ہی جلاتا اور مارتا ہے اور اللہ تمہارے سب کام دیکھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! تم ان لوگوں کی مانند نہ ہوجانا جنہوں نے کفر کیا اور جنہوں نے اپنے بھائیوں کے بارے میں جبکہ وہ زمین میں سفر پر نکلے ہوئے تھے یا کسی جہاد میں شریک تھے (اور وہاں ان کا انتقال ہوگیا) کہا کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے نہ قتل ہوتے (یہ بات اس لیے ان کی زبان پر آتی ہے) تاکہ اللہ اس کو ان کے دلوں میں حسرت کا باعث بنا دے اور دیکھو اللہ ہی زندہ رکھتا ہے اور وہی موت وارد کرتا ہے اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, do not behave like those who disbelieved and say to their brothers (who meet some mishap) in the course of their journey for fighting: 'Had they remained with us, they would not have died nor been slain.' Allah makes such thoughts the cause of deep regrets in their hearts. For in truth it is Allah alone who grants life and deals death. Allah sees all that you do.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، کافروں کی سی باتیں نہ کرو جن کے عزیز و اقارب اگر کبھی سفر پر جاتے ہیں یا جنگ میں شریک ہوتے ہیں﴿اور وہاں کسی حادثہ سے دو چار ہو جاتے ہیں﴾ تو وہ کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مارے جاتے اور نہ قتل ہوتے ۔ اللہ اس قسم کی باتوں کو ان کے دلوں میں حسرت و اندوہ کا سبب بنا دیتا ہے ، 113 ورنہ دراصل مارنے اور جِلانے والا تو اللہ ہی ہے اور تمہاری تمام حرکات پر وہی نگراں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے کفر اختیار کرلیا ہے ، اور جب ان کے بھائی کسی سرزمین میں سفر کرتے ہیں یا جنگ میں شامل ہوتے ہیں تو یہ ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ : اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے ، اور نہ مارے جاتے ۔ ( ان کی اس بات کا ) نتیجہ تو ( صرف ) یہ ہے کہ اللہ ایسی باتوں کو ان کے دلوں میں حسرت کا سبب بنا دیتا ہے ، ( ورنہ ) زندگی اور موت تو اللہ دیتا ہے ۔ اور جو عمل بھی تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تم ان لوگوں کی طرھ جو کافر ہیں 4 اور اپنے بندوں کے حق میں جب وہ 5 سفر یا جہاد کو جاتے ہیں یوں کہتے ہیں اگر ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے سفر میں نہ مارے جاتے جہاد میں تم ان کی طرح ایسا اعتقاد مت رکھو کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں اسی سے اعتقاد سے ساری عمر حسرت رکھنا چاہتا ہے 6 اور جلانے مار نے والا اللہ ہے 6 سفر اور جہاد کوئی نہیں مرتا اور اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو دیکھ کر رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! ان کافروں کی طرح نہ ہوجانا جو اپنے (مسلمان) بھائیوں کے لئے جب وہ سر زمین میں سفر پر نکلیں یا غازی بنیں تو کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے (یہ اس لئے کہتے ہیں) کہ اللہ ان کے دلوں میں اس بات کو حسرت بنادیں اور اللہ ہی زندہ کرتے ہیں اور (اللہ ہی) مارتے ہیں اور تم جو کرتے ہو اللہ دیکھ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو کفر اختیار کئے ہوئے ہیں اور اپنے ان بھائیوں کے لئے جو جہاد یا سفر پر جاتے ہیں تو ان سے کہتے ہیں کہ اگر تم ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ قتل کئے جاتے۔ اور یہ بات (وہ اس لئے کہتے ہیں ) تا کہ اللہ اسے ان کے دلوں میں حسرت کا سبب بنا دے۔ حالانکہ اللہ ہی مارتا ہے اور وہی زندگی بخشتا ہے۔ جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے خوب واقف ہے اور دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو کفر کرتے ہیں اور ان کے (مسلمان) بھائی جب (خدا کی راہ میں) سفر کریں (اور مر جائیں) یا جہاد کو نکلیں (اور مارے جائیں) تو ان کی نسبت کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے۔ ان باتوں سے مقصود یہ ہے کہ خدا ان لوگوں کے دلوں میں افسوس پیدا کر دے اور زندگی اور موت تو خدا ہی دیتا ہے اور خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O O Ye who believe! be not like unto those who disbelieve and say of their brethren when they journey in the land or go to religious war: had they been with, they had not died nor had they been slain; this is in order that Allah may cause an anguish in their hearts. And it is Allah who maketh alive and causeth to die, and Allah is of that which ye work Beholder.

اے ایمان والو ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو حقیقۃ کفر اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ اور اپنے بھائیوں کی نسبت کہتے ہیں جب کہ وہ لوگ زمین پر سفر کرتے ہیں یا کہیں غزوہ کرنے جاتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے ۔ (یہ بات اس لیے ان کی زبان پر آئی ہے) تاکہ اللہ اسے ان کے دلوں میں سبب حسرت بنا دے ۔ اور اللہ ہی جلاتا اور مارتا ہے ۔ اور جو کچھ تم کررہے ہو اللہ اسے خوب دیکھتا رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! ان لوگوں کی مانند نہ بن جانا ، جنہوں نے کفر کیا اور جو اپنے بھائیوں کے بابت ، جبکہ وہ سفر یا جہاد میں نکلتے ہیں اور ان کو موت آجاتی ہے ، کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے نہ قتل ہوتے ۔ ( یہ خیال ان کے اندر اس لئے پیدا ہوا ) کہ اللہ اس کو ان کے دلوں میں باعثِ حسرت بنادے اور اللہ ہی ہے جو جِلاتا اور مارتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو ، وہ خدا کی نگاہوں میں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! تم ان کافروں کی طرح مت ہو جانا جو اپنے بھائیوں کے بارے میں جب وہ سفر میں ہوں یا جہاد میں ہوں ، یہ کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) اس بات کو ان کے دلوں میں حسرت بنا دے اور اللہ ( تعالیٰ ہی ) زندہ کرتے ہیں اور مارتے ہیں اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ ( تعالیٰ ) اسے دیکھ رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! کافروں کی طرح نہ ہوجانا جن کے عزیز و اقارب اگر کبھی سفر پر جاتے ہیں یا جنگ میں شریک ہوتے ہیں (اور وہاں کسی حادثہ سے دو چار ہوجاتے ہیں) تو وہ کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مارے جاتے اور نہ قتل ہوتے۔ اللہ تعالیٰ اس قسم کی باتوں کو ان کے دلوں میں حسرت واندوہ کا سبب بنا دیتا ہے، ورنہ دراصل مارنے اور جلانے والا تو اللہ ہی ہے۔ اور جو تم عمل کرر رہے ہو اللہ انہیں خوب دیکھتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو ! جو ایمان (لانے) کے شرف سے مشرف ہوچکے ہو، کہیں تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو (ایمان کے بلند بانگ دعوے تو کرتے ہیں، مگر حقیقت میں وہ) کفر ہی کی راہ پر گامزن ہیں، جو اپنے بھائیوں کے بارے میں جب کہ وہ زمین پر کہیں سفر پر نکلتے ہیں، (اور وہاں اتفاق سے ان کی موت واقع ہوجاتی ہے) یا وہ کسی جنگ میں شریک ہوتے ہیں (اور وہاں قتل ہوجاتے ہیں، وہ ان کے بارے میں) کہتے ہیں کہ اگر یہ لوگ ہمارے پاس ہوتے تو نہ (اس طرح) مرتے اور نہ قتل ہوتے، تاکہ (اس طرح) اللہ (ان کی) اس بات کو حسرت (و افسوس کا انگارہ) بنا کر ان کے دلوں میں ڈال دے حالانکہ اللہ ہی زندگی بخشتا ہے، اور وہی موت بھی دیتا ہے، اور اللہ پوری طرح دیکھنے والا ہے ان کاموں کو جو تم کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والوان کافروں کی طرح نہ ہوجاناکہ جب ان کے بھائی بندے زمین میں سفر پر یا جہاد پر نکلتے ہیں تو ( یہ کافر ) کہتے ہیں کہ:اگروہ ہمارے پاس ہوتے تونہ مرتے اور نہ مارے جاتے ، اللہ تعالیٰ ان کی اس قسم کی باتوں کو ان کے دلوں میں حسرت کاسبب بنا دے اور اللہ ہی زندہ رکھتا ہے اور مارتا ہے اورجو کام تم کررہے ہو اللہ انہیں دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! ان کافروں ( ف۲۹۵ ) کی طرح نہ ہونا جنہوں نے اپنے بھائیوں کی نسبت کہا کہ جب وہ سفر یا جہاد کو گئے ( ف۲۹٦ ) کہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے اس لئے اللہ ان کے دلوں میں اس کا افسوس رکھے ، اور اللہ جِلاتا اور مارتا ہے ( ف۲۹۷ ) اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم ان کافروں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اپنے ان بھائیوں کے بارے میں یہ کہتے ہیں جو ( کہیں ) سفر پر گئے ہوں یا جہاد کر رہے ہوں ( اور وہاں مر جائیں ) کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ قتل کئے جاتے ، تاکہ اللہ اس ( گمان ) کو ان کے دلوں میں حسرت بنائے رکھے ، اور اللہ ہی زندہ رکھتا اور مارتا ہے ، اور اللہ تمہارے اعمال خوب دیکھ رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! کافروں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اپنے ان بھائی بندوں کے بارے میں کہتے ہیں جو سفر میں گئے ۔ یا جہاد کے لیے نکلے ( اور وہاں وفات پا گئے ) کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ ( طبعی موت ) مرتے اور نہ قتل کئے جاتے ۔ یہ لوگ یہ بات اس لئے کہتے ہیں کہ خدا اسے ان کے دلوں میں رنج و حسرت کا باعث بنا دے ۔ حالانکہ اللہ ہی زندہ رکھتا ہے اور مارتا ہے ۔ اور تم جو کچھ بھی کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Be not like the Unbelievers, who say of their brethren, when they are travelling through the Earth or engaged in fighting: "If they had stayed with us, they would not have died, or been slain." This that Allah may make it a cause of sighs and regrets in their hearts. It is Allah that gives Life and Death, and Allah sees well all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not be like the unbelievers, who said of their brothers who travelled in the land or took part in a fight, "Had they stayed with us, they would not have died or been killed." God will only cause regret to enter their hearts. It is God who gives life and causes people to die. God is Well Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Be not like those who disbelieve and who say to their brethren when they travel through the earth or go out to fight: "If they had stayed with us, they would not have died or been killed," so that Allah may make it a cause of regret in their hearts. It is Allah that gives life and causes death. And Allah is All-Seer of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! be not like those who disbelieve and say of their brethren when they travel in the earth or engage in fighting: Had they been with us, they would not have died and they would not have been slain; so Allah makes this to be an intense regret in their hearts; and Allah gives life and causes death and Allah sees what you do.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Be not as those who disbelieved and said of their brethren who went abroad in the land or were fighting in the field: If they had been (here) with us they would not have died or been killed: that Allah may make it anguish in their hearts. Allah giveth life and causeth death; and Allah is Seer of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! तुम उन लोगों की मानिंद न हो जाना जिन्होंने इनकार किया, वे अपने भाइयों के बारे में कहते हैं जबकि वे सफ़र पर जाते हैं या जिहाद में निकलते हैं (और उनको मौत आ जाती है) कि अगर वे हमारे पास रहते तो न मरते और न मारे जाते, ताकि अल्लाह इसको उनके दिलों में हसरत का सबब बना दे, और अल्लाह ही ज़िंदगी बख़्शता है और मौत देता है, और जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उसको देख रहा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم ان لوگوں کی طرح مت ہوجانا (5) جو کہ کافر ہیں اور کہتے ہیں اپنے بھائیوں کی نسبت جبکہ وہ لوگ کسی زمین میں سفر کرتے ہیں (6) یا وہ لوگ کہیں غازی بنتے ہیں کہ اگر یہ لوگ ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے۔ تاکہ اللہ تعالیٰ اس بات کو ان کے قلوب میں موجب حسرت کردیں اور مارتا اور جلاتا تو اللہ ہی ہے اور اللہ تعالیٰ جو کچھ تم کرتے ہو سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ (156)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! تم کفار کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے اپنے بھائیوں کے بارے میں کہا کہ جب وہ سفر میں ہوں یا جہاد میں اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ قتل کیے جاتے تاکہ اس بات کو اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کی حسرت بنا دے۔ اللہ تعالیٰ زندہ کرتا اور مارتا ہے اور اللہ تعالیٰ تمہارے عمل دیکھ رہا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو ‘ کافروں کی سی باتیں نہ کروجن کے عزیز واقاب اگر کبھی سفر پر جاتے ہیں یا جنگ میں شریک ہوتے ہیں (اور وہاں کسی حادثہ سے دوچار ہوجاتے ہیں (تو وہ کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مارے جاتے اور نہ قتل ہوتے ۔ اللہ اس قسم کی باتوں کو ان کے دلوں میں حسر واندوہ کا سبب بنا دیتا ہے ‘ ورنہ دراصل مارنے اور جلانے والا تو اللہ ہی ہے اور تمہاری تمام حرکات پر وہی نگراں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! ان لوگوں کی طرح مت ہوجاؤ جنہوں نے کفر کیا اور اپنے بھائیوں سے کہا، جب وہ زمین میں سفر کرنے لگیں یا غازی بن جائیں کہ اگر یہ لوگ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے تاکہ اللہ اس بات کو ان کے دلوں میں حسرت بنا دے اور اللہ زندہ فرماتا ہے اور موت دیتا ہے اور اللہ تمہارے سب کاموں کو دیکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو تم نہ ہو ان کی طرح جو کافر ہوئے اور کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو جب وہ سفر کو نکلیں ملک میں یا ہوں جہاد میں اگر رہتے ہمارے پاس تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے تاکہ اللہ ڈالے اس گمان سے افسوس ان کے دلوں میں اور اللہ ہی جِلاتا ہے اور مارتا ہے اور اللہ تمہارے سب کام دیکھتا ہے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو تم ان لوگوں کی مانند نہ ہوجانا جو منکر ہیں اور اپنے بھائیوں کو جب وہ بھائی کہیں ملک میں سفر کرتے ہیں یا کسی جہاد میں غازی ہوتے ہیں اور اتفاقاً مرجاتے یا شہید ہوجاتے ہیں) تو یوں کہتے ہیں اگر یہ لوگ ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے یہ بات اس لئے کہتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ اس بات کو ان کے قلوب میں موجب حسرت و افسوس بنا دے ورنہ دراصل اللہ تعالیٰ ہی جلاتا اور مارتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ وہ سب دیکھ رہا ہے۔