Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 157

سورة آل عمران

وَ لَئِنۡ قُتِلۡتُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَوۡ مُتُّمۡ لَمَغۡفِرَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَحۡمَۃٌ خَیۡرٌ مِّمَّا یَجۡمَعُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾

And if you are killed in the cause of Allah or die - then forgiveness from Allah and mercy are better than whatever they accumulate [in this world].

قسم ہے اگر اللہ تعالٰی کی راہ میں شہید کئے جاؤ یا اپنی موت مرو تو بیشک اللہ تعالٰی کی بخشش ورحمت اس سے بہتر ہے جسے یہ جمع کر رہے ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
قُتِلۡتُمۡ
قتل کیے جاؤ تم
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
اَوۡ
یا
مُتُّمۡ
مر جاؤ تم
لَمَغۡفِرَۃٌ
البتہ بخشش
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَرَحۡمَۃٌ
اور رحمت
خَیۡرٌ
بہت بہتر ہے
مِّمَّا
اس سے جو
یَجۡمَعُوۡنَ
وہ جمع کر رہے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور یقیناً اگر
قُتِلۡتُمۡ
مارے جاؤ تم
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
اَوۡ مُتُّمۡ
یا مر جاؤ تم
لَمَغۡفِرَۃٌ
البتہ بخشش
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
وَرَحۡمَۃٌ
اور رحمت
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّمَّا
اس سے جو
یَجۡمَعُوۡنَ
وہ جمع کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And if you are killed in the cause of Allah or die - then forgiveness from Allah and mercy are better than whatever they accumulate [in this world].

قسم ہے اگر اللہ تعالٰی کی راہ میں شہید کئے جاؤ یا اپنی موت مرو تو بیشک اللہ تعالٰی کی بخشش ورحمت اس سے بہتر ہے جسے یہ جمع کر رہے ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا خود مرجاؤ، بہرحال اللہ کی بخشش اور رحمت ان سب چیزوں سے بہتر ہے۔ جنہیں یہ لوگ جمع کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقینااگرتم اﷲ تعالیٰ کی راہ میں مارے جاؤیا مرجاؤتو اﷲ تعالیٰ کی بخشش اوررحمت اس سے کہیں بہترہے جسے وہ جمع کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you are killed in the way of Allah or die, the forgiveness from Allah, and mercy, is far better than what they accumulate.

اور اگر تم مارے گئے اللہ کی راہ میں یا مر گئے تو بخشش اللہ کی اور مہربانی اس کی بہتر ہے اس چیز سے جو وہ جمع کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم اللہ کی راہ میں قتل ہوجاؤ یا ویسے ہی تمہیں موت آجائے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو مغفرت اور رحمت تمہیں ملے گی وہ کہیں بہتر ہے ان چیزوں سے جو یہ جمع کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And were you to be slain or to die in the way of Allah, then surely Allah's forgiveness and mercy are better than all the goods they amass.

اگر تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا مر جاؤ تو اللہ کی جو رحمت اور بخشش تمہارے حصہ میں آئے گی وہ ان ساری چیزوں سے زیادہ بہتر ہے جنھیں یہ لوگ جمع کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم اللہ کے راستے میں قتل ہوجاؤ یا مرجاؤ ، تب بھی اللہ کی طرف سے ملنے والی مغفرت اور رحمت ان چیزوں سے کہیں بہتر ہے جو یہ لوگ جمع کر رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ کی راہ میں اگر تم مارے جاؤ یا مرجاؤ تو اللہ کی بخشش اور رحمت جو تم کے ملے گی اس سے بہتر ہے جو وہ کافر بٹور تے ہیں ج 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تو اللہ کی بخشش اور رحمت اس (مال) سے بہتر ہے جو وہ (لوگ) جمع کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تم اللہ کے راستے میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تو اللہ کی رحمت و مغفرت اس سے کہیں بہتر ہے جسے تم لوگ جمع کر کے رکھتے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم خدا کے رستے میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تو جو (مال و متاع) لوگ جمع کرتے ہیں اس سے خدا کی بخشش اور رحمت کہیں بہتر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily if ye be slain in the way of Allah or die, forgiveness from Allah and mercy are surely better than that which they amass.

اور اگر تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تو اللہ کی مغفرت و رحمت اس سے کہیں بہتر ہے جسے یہ جمع کررہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم اللہ کی راہ میں قتل ہو گے یا مرو گے تو وہ مغفرت اور رحمت جو تمہیں اللہ کی طرف سے حاصل ہوگی ، اس سے کہیں بہتر ہے جو یہ جمع کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ اگر تم اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے میں شہید کئے جائو یا اپنی ( طبعی ) موت مر جائو تو بیشک اللہ ( تعالیٰ ) کی بخشش ورحمت اس سے ( کہیں ) بہتر ہے جو یہ جمع کر رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا خود مرجاؤ تو اللہ کی جو رحمت اور بخشش تمہارے حصہ میں آئے گی وہ ان ساری چیزوں سے زیادہ بہتر ہے جنہیں یہ لوگ جمع کرتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم اللہ کی راہ میں قتل ہوگئے، یا مرگئے، تو (کسی ناکامی کا سوال ہی نہیں کہ) بیشک اللہ کی طرف سے ملنے والی عظیم الشان بخشش اور (بےپایاں) رحمت اس (حطام دنیا) سے کہیں بہتر ہے جس کو جمع کرنے (اور جوڑ جوڑ کر رکھنے) میں یہ لوگ لگے ہوئے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اگر تم اللہ کی راہ میں مارے جائویاخودمرجائوبہرحال اللہ کی بخشش اور رحمت ان سب چیزوں سے بہترہے جنہیں یہ لوگ جمع کررہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک اگر تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تو اللہ کی بخشش اور رحمت ( ف۲۹۹ ) ان کے سارے دھن دولت سے بہتر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم اللہ کی راہ میں قتل کر دئیے جاؤ یا تمہیں موت آجائے تو اللہ کی مغفرت اور رحمت اس ( مال و متاع ) سے بہت بہتر ہے جو تم جمع کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم راہِ خدا میں قتل کئے جاؤ ۔ یا اپنی موت سے مر جاؤ ۔ تو بے شک اللہ کی بخشش اور اس کی رحمت بہت ہی بہتر ہے اس ( مال و دولت ) سے جو لوگ جمع کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if ye are slain, or die, in the way of Allah, forgiveness and mercy from Allah are far better than all they could amass.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you were to die or to be killed for the cause of God, certainly His forgiveness and mercy is far better than your worldly gains.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you are killed or die in the way of Allah, forgiveness and mercy from Allah are far better than all that they amass.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you are slain in the way of Allah or you die, certainly forgiveness from Allah and mercy is better than what they amass.

Translated by

William Pickthall

And what though ye be slain in Allah's way or die therein? Surely pardon from Allah and mercy are better than all that they amass.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर तुम अल्लाह की राह में मारे जाओ या मर जाओ तो अल्लाह की मग़्फ़िरत और रहमत उससे बेहतर है जिसको वे जमा कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم لوگ اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تو بالضرور اللہ کے پاس کی مغفرت اور رحمت ان چیزوں سے بہتر ہے جن کو یہ لوگ جمع کررہے ہیں (157)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کئے جاؤ یا اپنی موت مرجاؤ تو بیشک اللہ کی بخشش و رحمت اس سے بہتر ہے جسے وہ جمع کر رہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا مرجاؤتو اللہ کی جو رحمت اور بخشش تمہارے حصہ میں آئے گی وہ ان ساری چیزوں سے زیادہ بہتر ہے جنہیں یہ لوگ جمع کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور البتہ اگر تم قتل کردیئے جاؤ یا اللہ کی راہ میں مرجاؤ تو بلاشبہ اللہ کی طرف سے مغفرت اور رحمت بہتر ہے اس چیز سے جسے وہ لوگ جمع کرتے ہیں اور اگر تم مرگئے یا قتل ہوگئے یا ضرور اللہ کی طرف جمع کیے جاؤ گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تم مارے گئے اللہ کی راہ میں یا مرگئے تو بخشش اللہ کی اور مہربانی اس کی بہتر ہے اس چیز سے جو وہ جمع کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے جائو یا تم اپنی موت سے مر جائو تو اللہ کی بخشش اور رحمت جو تم کو ملنے والی ہے وہ ان چیزوں سے کہیں بہتر ہے جو یہ جمع کر رہے ہیں