Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
لَانَ |
يَلِيْنُ |
لِنْ |
لَيّن |
مَلِينْ |
لِيْن/لِيْنَة |
اَللِّیْنُ کے معنی نرمی کے ہیں اور یہ خشونت کی ضد ہے اصل میں تو یہ اجسام کے لیے استعمال ہوتے ہیں مگر استعارہ اخلاق غیرہ یعنی معافی کے لیے بھی آجاتے ہیں۔ چنانچہ فُلَانٌ لَیِّنٌ یا خَشِنٌ کے معنی ہیں: فلاں نرم یادرشت مزاج ہے۔ اور یہ دونوں لفظ حسب موقع و محل کبھی مدح کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اور کبھی مذمت کے لیے آتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے ( فَبِمَا رَحۡمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ لِنۡتَ لَہُمۡ ) (۳۔۱۵۹) (اے محمد) خدا کی مہربانی سے تمہاری افتاد و مزاج ان لوگوں کے لیے نرم واقع ہوئی ہے۔اور آیت کریمہ: ( ثُمَّ تَلِیۡنُ جُلُوۡدُہُمۡ وَ قُلُوۡبُہُمۡ اِلٰی ذِکۡرِ اللّٰہِ) (۳۹۔۲۳) پھر ان کی کھالیں اور ان کے دل نرم ہوکر خدا کی یاد کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں۔ میں اس معنی کی طرف اشارہ ہے کہ کہ اباء اور انکار کے بعد وہ حق کے سامنے سرنگوں ہوجاتے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (مَا قَطَعۡتُمۡ مِّنۡ لِّیۡنَۃٍ ) (۵۹۔۵) مومنو! کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے۔ میں لینۃ کے معنی نرم و نازک کھجور کا درخت ہیں.... اور یہ فِعْلَۃ کے وزن پر ہے جیسے حِنْطۃً ۔ تاہم یہ مختلف انواع میں سے ایک توع کے لیے مخصوص نہیں ہے۔
Surah:3Verse:159 |
تم نرم دل ہو۔ تم نرم دل ہوئے
you dealt gently
|
|
Surah:39Verse:23 |
رم ہوجاتی ہیں
relax
|