Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 159

سورة آل عمران

فَبِمَا رَحۡمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ لِنۡتَ لَہُمۡ ۚ وَ لَوۡ کُنۡتَ فَظًّا غَلِیۡظَ الۡقَلۡبِ لَانۡفَضُّوۡا مِنۡ حَوۡلِکَ ۪ فَاعۡفُ عَنۡہُمۡ وَ اسۡتَغۡفِرۡ لَہُمۡ وَ شَاوِرۡہُمۡ فِی الۡاَمۡرِ ۚ فَاِذَا عَزَمۡتَ فَتَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُتَوَکِّلِیۡنَ ﴿۱۵۹﴾

So by mercy from Allah , [O Muhammad], you were lenient with them. And if you had been rude [in speech] and harsh in heart, they would have disbanded from about you. So pardon them and ask forgiveness for them and consult them in the matter. And when you have decided, then rely upon Allah . Indeed, Allah loves those who rely [upon Him].

اللہ تعالٰی کی رحمت کے باعث آپ ان پر نرم دل ہیں اور اگر آپ بدزبان اور سخت دل ہوتے تو یہ سب آپ کے پاس سے چھٹ جاتے ، سُو آپ ان سے درگُزر کریں اور ان کے لئے استغفار کریں اور کام کا مشورہ ان سے کیا کریں پھر جب آپ کا پختہ ارادہ ہو جائے تو اللہ تعالٰی پر بھروسہ کریں بیشک اللہ تعالٰی توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَبِمَا
پھر بوجہ
رَحۡمَۃٍ
رحمت کے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
لِنۡتَ
نرم ہو گئے آپ
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَلَوۡ
اور اگر
کُنۡتَ
ہوتے تم
فَظًّا
تند خو
غَلِیۡظَ
سخت
الۡقَلۡبِ
دل
لَانۡفَضُّوۡا
البتہ وہ منتشر ہوجاتے
مِنۡ حَوۡلِکَ
آپ کے آس پاس سے
فَاعۡفُ
پس درگزر کیجیے
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَ اسۡتَغۡفِرۡ
اور بخشش مانگیے
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَشَاوِرۡہُمۡ
اور مشورہ کیجیے ان سے
فِی الۡاَمۡرِ
معاملہ میں
فَاِذَا
پھر جب
عَزَمۡتَ
پختہ ارادہ کریں آپ
فَتَوَکَّلۡ
تو توکل کیجیے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یُحِبُّ
محبت رکھتا ہے
الۡمُتَوَکِّلِیۡنَ
توکل کرنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَبِمَا
پس اس وجہ سے جو
رَحۡمَۃٍ
بڑی رحمت ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
لِنۡتَ
نرم ہو گئے ہیں آپ
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَلَوۡ
اور اگر
کُنۡتَ
ہوتے تم
فَظًّا
بد خلق
غَلِیۡظَ الۡقَلۡبِ
سخت دل
لَانۡفَضُّوۡا
یقیناًوہ منتشر ہو جاتے
مِنۡ حَوۡلِکَ
آپ کے آس پاس سے
فَاعۡفُ
سو آپ معاف کر دیں
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَ اسۡتَغۡفِرۡ
اور آپ بخشش مانگیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَشَاوِرۡہُمۡ
اور آپ مشورہ کریں ان سے
فِی الۡاَمۡرِ
معاملات میں
فَاِذَا
پھر جب
عَزَمۡتَ
آپ پختہ ارادہ کریں
فَتَوَکَّلۡ
تو آپ بھروسہ کریں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُحِبُّ
محبت کرتا ہے
الۡمُتَوَکِّلِیۡنَ
بھروسہ کرنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

So by mercy from Allah , [O Muhammad], you were lenient with them. And if you had been rude [in speech] and harsh in heart, they would have disbanded from about you. So pardon them and ask forgiveness for them and consult them in the matter. And when you have decided, then rely upon Allah . Indeed, Allah loves those who rely [upon Him].

اللہ تعالٰی کی رحمت کے باعث آپ ان پر نرم دل ہیں اور اگر آپ بدزبان اور سخت دل ہوتے تو یہ سب آپ کے پاس سے چھٹ جاتے ، سُو آپ ان سے درگُزر کریں اور ان کے لئے استغفار کریں اور کام کا مشورہ ان سے کیا کریں پھر جب آپ کا پختہ ارادہ ہو جائے تو اللہ تعالٰی پر بھروسہ کریں بیشک اللہ تعالٰی توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کی یہ کتنی بڑی نعمت ہے کہ (اے پیغمبر آپ ان کے حق میں نرم مزاج واقع ہوئے ہیں۔ اگر آپ (خدانخواستہ) تند مزاج اور سنگ دل ہوتے تو یہ سب لوگ آپ کے پاس سے تتر بتر ہوجاتے۔ لہذا ان سے درگزر کیجئے، ان کے لیے بخشش طلب کیجئے اور (دین کے) کام میں ان سے مشورہ کیا کیجئے۔ پھر جب آپ (کسی رائے کا) پختہ ارادہ کرلیں تو اللہ پر بھروسہ کیجئے۔ (اور کام شروع کردیجئے) بلاشبہ اللہ تعالیٰ بھروسہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس اﷲ تعالیٰ کی بڑی رحمت ہی کی وجہ سے آپ ان کے لیے نرم ہوگئے ہیں اوراگرآپ بدخُلق اورسخت دل ہوتے تو یقیناوہ آپ کے آس پاس سے منتشرہوجاتے،سوآپ انہیں معاف کردیں اوراُن کے لئے بخشش مانگیں اورمعاملات میں ان سے مشورہ کریں،پھر جب آپ پختہ ارادہ کرلیں تواﷲ تعالیٰ پربھروسہ کریں،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ بھروسہ کرنے والوں سے محبت کرتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, it is through mercy from Allah that you are gentle to them. Had you been rough and hard-hearted, they would have dispersed from around you. So, pardon them and seek Forgiveness for them. And consult them in the matter, and once you have taken a decision, place your trust in Allah. Surely, Allah loves those who place their trust in Him.

سو کچھ اللہ ہی کی رحمت ہے جو تو نرم دل مل گیا ان کو اور اگر تو ہوتا تند خو سخت دل تو متفرق ہوجاتے تیرے پاس سے سو تو ان کو معاف کر اور ان کے واسطے بخشش مانگ اور ان سے مشورہ لے کام میں پھر جب قصد کرچکا تو اس کام کا تو پھر بھروسہ کر اللہ پر اللہ کو محبت ہے توکل والوں سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) یہ تو اللہ کی رحمت ہے کہ آپ ان کے حق میں بہت نرم ہیں اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تندخو اور سخت دل ہوتے تو یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارد گرد سے منتشرہو جاتے پس آپ ان سے درگزر کریں اور ان کے لیے مغفرت طلب کریں اور معاملات میں ان سے مشورہ لیتے رہیں پھر جب آپ فیصلہ کرلیں تو اب اللہ پر توکل کریں یقیناً اللہ تعالیٰ توکل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It was thanks to Allah's mercy that you were gentle to them. Had you been rough, hard-hearted, they would surely have scattered away from you. So pardon them, and pray for their forgiveness, and take counsel from them in matters of importance. And when you are resolved on a course of action place your trust in Allah; surely Allah loves those who put their trust (in Him).

﴿اے پیغمبر ﴾ یہ اللہ کی بڑی رحمت ہے کہ تم ان لوگوں کے لیے بہت نرم مزاج واقع ہوئے ہو ۔ ورنہ اگر کہیں تم تندخو اور سنگ دل ہوتے تو یہ سب تمہارے گردوپیش سے چھٹ جاتے ، ان کے قصور معاف کر دو ، ان کے حق میں دعائے مغفرت کرو ، اور دین کے کام میں ان کو بھی شریکِ مشورہ رکھو ، پھر جب تمہارا عزم کسی رائے پر مستحکم ہو جائے تو اللہ پر بھروسہ کرو ، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اسی کے بھروسے پر کام کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان واقعات کے بعد اللہ کی رحمت ہی تھی جس کی بنا پر ( اے پیغمبر ) تم نے ان لوگوں سے نرمی کا برتاؤ کیا ۔ اگر تم سخت مزاج اور سخت دل والے ہوتے تو یہ تمہارے آس پاس سے ہٹ کر تتر بتر ہوجاتے ۔ لہذا ان کو معاف کردو ، ان کے لیے مغفرت کی دعا کرو ، اور ان سے ( اہم ) معاملات میں مشورہ لیتے رہو ۔ پھر جب تم رائے پختہ کر کے کسی بات کا عزم کرلو تو اللہ پر بھروسہ کرو ۔ اللہ یقینا توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے بیمبر یہ اللہ کی بڑی مہربانی ہے کہ تو ان پر یعنی مسلمانوں پو نرم دل ہے اگر کہیں تو اکھڑ سخت دل ہوتا تو تیرے گرد ایک نہ پھٹکتا سب تیرے پاس سے تتر بتر ہوجا تے 1 0 جو ہوا سو ہوا تو اپنی نرم دلی کیوں چھوڑ دے اب ان کا قصور معاف کر دے اور ان کے لے بخشش کی دعا کر اور معاملہ میں ان سے مشورہ لے پھر جب تو صلاح وہ مشورے کے بعد ایک بات ٹھہر لے تو اللہ پر بھروسا کر اور وہ بات کر گزر بیشک اللہ محبت رکھتا ہے ان لوگوں سے جو اس پر بھروسہ کرتے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس کچھ اللہ ہی کی رحمت سے آپ انے کے لئے بہت نرم مزاج ہیں اور اگر آپ تند خو سخت طبیعت ہوتے تو وہ آپ کے پاس سے بھاگ جاتے پس ان سے درگزر فرمائیں اور ان کے لئے بخشش طلب فرمائیں اور ان سے کاموں میں مشورہ لیا کریں پس جب (کسی کام کا) مصمم ارادہ کرلیں تو اللہ پر بھروسہ کریں بیشک اللہ بھروسہ کرنے والوں کو محبوب رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ اللہ کی بڑی رحمت ہے کہ آپ ان لوگوں کے لئے بہت نرم مزاج ہیں۔ اگر آپ کہیں سخت مزاج اور پتھر دل ہوتے تو وہ ضرور آپ کے اردگرد سے بھاگ کھڑے ہوتے۔ آپ ان سے درگزر کیجئے۔ ان کے لئے استغفار کیجئے۔ اور کاموں میں ان سے مشورہ کیا کیجئے۔ لیکن جب آپ پکا ارادہ کرلیں تو اللہ پر بھروسہ کیجئے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) خدا کی مہربانی سے تمہاری افتاد مزاج ان لوگوں کے لئے نرم واقع ہوئی ہے۔ اور اگر تم بدخو اور سخت دل ہوتے تو یہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے۔ تو ان کو معاف کردو اور ان کے لئے (خدا سے) مغفرت مانگو۔ اور اپنے کاموں میں ان سے مشورت لیا کرو۔ اور جب (کسی کام کا) عزم مصمم کرلو تو خدا پر بھروسا رکھو۔ بےشک خدا بھروسا رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It was then of the mercy of Allah that thou hast been gentle with them; and wert thou rough, hardhearted, they had surely dispersed from around thee. So pardon them thou, and ask thou forgiveness for them and take thou counsel with them in the affair, and when thou hast resolved, put thy trust in Allah. Verily Allah loveth the trustful.

پھر یہ اللہ کی رحمت ہی کے سبب سے ہے کہ آپ ان کے ساتھ نرم رہے ۔ اور اگر آپ تند خو سخت طبع ہوتے تو لوگ آپ کے پاس سے منتشر ہوگئے ہوتے ۔ سو آپ ان سے درگزر کیجئے اور ان کے لیے استغفار کردیجئے اور ان سے معاملات میں مشورہ لیتے رہیے ۔ لیکن جب آپ پختہ ارادہ کرلیں تو اللہ پر بھروسہ رکھیے ۔ بیشک اللہ ان سے محبت رکھتا ہے جو اس پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ ہی کا فضل ہے کہ تم ان کیلئے نرم خو ہو اور اگر تم درشت خو اور سخت دل ہوتے تو تمہارے پاس سے یہ منتشر ہوجاتے ۔ سو ان سے درگذر کرو ، ان کیلئے مغفرت چاہو اور معاملات میں ان سے مشورہ لیتے رہو ۔ پس جب تم فیصلہ کرلو تو اللہ پر بھروسہ کرو ۔ بیشک اللہ اپنے اوپر بھروسہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس یہ اللہ ( تعالیٰ ) کی رحمت میں سے ہے کہ آپ ( ﷺ ) ان کے لیے نرم دل واقع ہوئے ہیں اور اگر آپ ( ﷺ ) سختمزاج اور سخت دل ہوتے تو یہ سب کے سب آپ کے پاس سے منتشر ہوجاتے سو آپ انہیں معاف فرمائیں اور ان کے لیے استغفار فرمائیں اور کاموں میں ان سے مشورہ کریں ۔ پس جب آپ عزم فرمالیں تو اللہ ( تعالیٰ ) پر بھروسا کریں بیشک اللہ ( تعالیٰ ) توکل کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ اللہ کی بڑی رحمت ہے کہ آپ ان لوگوں کے لیے بڑے نرم مزاج واقع ہوئے ہو، ورنہ اگر آپ تند خو ہوتے تو یہ سب آپ کے پاس سے دور ہوجاتے۔ ان کے قصور معاف کردیں اور ان کے لیے مغفرت کی دعا کریں اور کاموں میں ان سے مشورہ کریں پھر جب آپ کسی کام کا پکا ارادہ کرلیں تو پھر اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کے بھروسہ پر کام کرتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اللہ کی رحمت کی بنا پر، آپ نرم خو ہوگئے ان کے لئے (اے پیغمبر ! ) ورنہ اگر کہیں آپ تند خو اور سنگ دل ہوتے، تو یہ کبھی کے آپ کے آس پاس سے چھٹ گئے ہوتے سو آپ درگزر کرو ان (کی کو تاہیوں) سے، اور بخشش مانگو ان کے لئے (اپنے رب سے) اور شریک مشورہ رکھو ان کو ایسے (اہم اور اجتماعی) کاموں میں، پھر جب آپ (کسی معاملے میں) پختہ ارادہ کرلو تو اللہ پر بھروسہ کر (کے اس میں لگ) جاؤ، بیشک اللہ محبت رکھتا (اور پسند فرماتا) ہے ایسے بھروسہ کرنے والوں کو

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کی یہ کتنی بڑی رحمت ہے کہ آپ ان کے حق میں نرم مزاج واقع ہوئے ہیں اگرآپ تندمزاج اور سخت دل ہوتے تویہ سب آپ کے پاس سے تتربترہوجاتے لہٰذاان سے درگزرکیجیے ان کے لئے بخشش مانگئیے اور کاموں میں ان سے مشورہ کیجئے پھرجب آپ پختہ ارادہ کرلیں تواللہ پر بھروسہ کیجئے بلاشبہ اللہ بھروسہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیسی کچھ اللہ کی مہربانی ہے کہ اے محبوب! تم ان کے لئے نرم دل ہوئے ( ف۳۰۱ ) اور اگر تند مزاج سخت دل ہوتے ( ف۳۰۲ ) تو وہ ضرور تمہارے گرد سے پریشان ہوجاتے تو تم انہیں معاف فرماؤ اور ان کی شفاعت کرو ( ف۳۰۳ ) اور کاموں میں ان سے مشورہ لو ( ف۳۰٤ ) اور جو کسی بات کا ارادہ پکا کرلو تو اللہ پر بھروسہ کرو ( ف۳۰۵ ) بیشک توکل والے اللہ کو پیارے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ والا صفات! ) پس اللہ کی کیسی رحمت ہے کہ آپ ان کے لئے نرم طبع ہیں ، اور اگر آپ تُندخُو ( اور ) سخت دل ہوتے تو لوگ آپ کے گرد سے چھٹ کر بھاگ جاتے ، سو آپ ان سے درگزر فرمایا کریں اور ان کے لئے بخشش مانگا کریں اور ( اہم ) کاموں میں ان سے مشورہ کیا کریں ، پھر جب آپ پختہ ارادہ کر لیں تو اللہ پر بھروسہ کیا کریں ، بیشک اللہ توکّل والوں سے محبت کرتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) یہ اللہ کی بہت بڑی مہربانی ہے کہ تم ان لوگوں کے لیے اتنے نرم مزاج ہو ۔ ورنہ اگر تم درشت مزاج اور سنگدل ہوتے تو یہ سب آپ کے گرد و پیش سے منتشر ہو جاتے ۔ انہیں معاف کر دیا کریں ۔ ان کے لیے دعائے مغفرت کیا کریں اور معاملات میں ان سے مشورہ بھی لے لیا کریں ۔ مگر جب کسی کام کے کرنے کا حتمی ارادہ ہو جائے تو پھر خدا پر بھروسہ کریں بے شک اللہ بھروسہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is part of the Mercy of Allah that thou dost deal gently with them Wert thou severe or harsh-hearted, they would have broken away from about thee: so pass over (Their faults), and ask for (Allah's) forgiveness for them; and consult them in affairs (of moment). Then, when thou hast Taken a decision put thy trust in Allah. For Allah loves those who put their trust (in Him).

Translated by

Muhammad Sarwar

Only through the Divine Mercy have you (Muhammad) been able to deal with your followers so gently. If you had been stern and hard-hearted, they would all have deserted you a long time ago. Forgive them and ask God to forgive (their sins) and consult with them in certain matters. But, when you reach a decision, trust God. God loves those who trust Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And by the mercy of Allah, you dealt with them gently. And had you been severe and harsh-hearted, they would have broken away from about you; so pardon them, and ask forgiveness for them; and consult them in the affairs. Then when you have taken a decision, put your trust in Allah, certainly, Allah loves those who put their trust (in Him).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Thus it is due to mercy from Allah that you deal with them gently, and had you been rough, hard hearted, they would certainly have dispersed from around you; pardon them therefore and ask pardon for them, and take counsel with them in the affair; so when you have decided, then place your trust in Allah; surely Allah loves those who trust.

Translated by

William Pickthall

It was by the mercy of Allah that thou wast lenient with them (O Muhammad), for if thou hadst been stern and fierce of heart they would have dispersed from round about thee. So pardon them and ask forgiveness for them and consult with them upon the conduct of affairs. And when thou art resolved, then put thy trust in Allah. Lo! Allah loveth those who put their trust (in Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह अल्लाह की बड़ी रहमत है कि आप उनके लिए नर्म हैं, अगर आप सख़्त-मिज़ाज और सख़्त-दिल होते तो ये लोग आपके पास से भाग जाते, पस उनको माफ़ कर दें और उनके लिए मग़्फ़िरत माँगें और मामलात में उनसे मशवरा लें, फिर जब फ़ैसला कर लें तो अल्लाह पर भरोसा करें, बेशक अल्लाह उनसे मुहब्बत करता है जो उस पर भरोसा रखते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بعد اس کے خدا ہی کی رحمت کے سبب آپ ان کے ساتھ نرم رہے۔ (1) اور اگر آپ تندخو سخت طبیعت ہوتے تو یہ آپ کے پاس سے سب منتشر ہوجاتے سو آپ ان کو معاف کردیجئیے اور آپ ان کے لیے استغفار کردیجئیے اور ان سے خاص خاص باتوں میں مشورہ لیتے رہا کیجئیے۔ (2) پھر جب آپ رائے پختہ کرلیں۔ تو خدا تعالیٰ پر اعتماد کیجئیے (3) بیشک اللہ تعالیٰ ایسے اعتماد کرنے والوں سے محبت فرماتے ہیں۔ (159)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ اللہ کی رحمت سے ان کے لیے نرم مزاج ثابت ہوئے اگر آپ ترش رو اور سخت دل ہوتے تو یہ آپ کے پاس سے منتشر ہوجاتے۔ سو آپ ان سے درگزر فرمائیں اور ان کے لیے استغفار کریں اور کام میں ان کے ساتھ مشورہ کیا کریں۔ جب آپ کا ارادہ پختہ ہوجائے تو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کریں۔ یقیناً اللہ تعالیٰ توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے پیغمبر) یہ اللہ کی بڑی رحمت ہے کہ تم ان لوگوں کے لئے بڑے نرم مزاج واقعہ ہوئے ہو۔ ورنہ اگر تم کہیں تند خو اور سنگ دل ہوتے تو یہ سب تمہارے گردوپیش سے چھٹ جاتے ۔ ان کے قصور معاف کردو ‘ ان کے حق میں دعائے مغفرت کرو ‘ اور دین کے کام میں ان کو بھی شریک مشورہ رکھو ‘ پھر جب تمہارا عزم کسی رائے پر مستحکم ہوجائے تو اللہ پر بھروسہ کرو ‘ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اسی کے بھروسے پر کام کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ ان کو معاف فرما دیجیے اور ان کے لیے استغفار کیجئے اور کاموں میں ان سے مشورہ لیجیے پھر جب آپ پختہ عزم کرلیں تو اللہ پر توکل کیجئے بیشک تو کل کرنے والے اللہ کو محبوب ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو کچھ اللہ ہی کی رحمت ہے جو تو نرم دل مل گیا ان کو اور اگر تو ہوتا تندخو سخت دل تو متفرق ہوجاتے تیرے پاس سے سو تو ان کو معاف کر اور ان کے واسطے بخشش مانگ اور ان سے مشورہ لے کام میں پھر جب قصد کرچکا تو اس کام کا تو پھر بھروسہ کر اللہ پر اللہ کو محبت ہے توکل والوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی یہ اللہ کی بڑی مہربانی ہے کہ آپ ان کے حق میں نرم دل واقع ہوئے اور اگر کہیں آپ تند خو اور دل کے سخت ہوتے تو یہ لوگ کبھی کے آپ کے پاس سے منتشر ہوچکے ہوتے سو اب آپ ا ن کو معاف کردیجیے اور ان کے لئے خدا سے بخشش طلب کیجیے اور ان سے اہم کاموں میں مشورہ کرتے رہا کیجیے پھر جب آپ کسی چیز کا پختہ ارادہ کرلیں تو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیجیے بیشک اللہ تعالیٰ توکل کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے۔