Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 160

سورة آل عمران

اِنۡ یَّنۡصُرۡکُمُ اللّٰہُ فَلَا غَالِبَ لَکُمۡ ۚ وَ اِنۡ یَّخۡذُلۡکُمۡ فَمَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَنۡصُرُکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِہٖ ؕ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۶۰﴾

If Allah should aid you, no one can overcome you; but if He should forsake you, who is there that can aid you after Him? And upon Allah let the believers rely.

اگر اللہ تعالٰی تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے ایمان والوں کو اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّنۡصُرۡکُمُ
مدد کرے تمہاری
اللّٰہُ
اللہ
فَلَا
تو نہیں
غَالِبَ
کوئی غالب آنے والا
لَکُمۡ
تم پر
وَاِنۡ
اور اگر
یَّخۡذُلۡکُمۡ
وہ چھوڑ دے تمہیں
فَمَنۡ
تو کون ہے
ذَاالَّذِیۡ
وہ جو
یَنۡصُرُکُمۡ
مدد کرے گا تمہاری
مِّنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعد اس کے
وَ عَلَی اللّٰہِ
اور اللہ پر ہی
فَلۡیَتَوَکَّلِ
پس چاہیے کہ توکل کیا کریں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّنۡصُرۡکُمُ
مدد کرے تمہاری
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَلَا
تو نہیں
غَالِبَ
کوئی غالب آنے والا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
یَّخۡذُلۡکُمۡ
وہ تمہارا ساتھ چھوڑ دے
فَمَنۡ
تو کون ہے
ذَاالَّذِیۡ
وہ جو
یَنۡصُرُکُمۡ
مدد کرے گاتمہاری
مِّنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعداس کے
وَ عَلَی اللّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ پر
فَلۡیَتَوَکَّلِ
لازم ہے کہ بھروسہ کریں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان والے
Translated by

Juna Garhi

If Allah should aid you, no one can overcome you; but if He should forsake you, who is there that can aid you after Him? And upon Allah let the believers rely.

اگر اللہ تعالٰی تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے ایمان والوں کو اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ اور اگر وہ تمہیں بےیارو مددگار چھوڑ دے تو پھر اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرسکے ؟ لہذا مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگراﷲ تعالیٰ تمہاری مددفرمائے توکوئی تم پرغالب آنے والا نہیں اوراگروہ تمہاراساتھ چھوڑدے تواس کے بعدکون ہے جو تمہاری مددکرے گا؟اور ایمان والوں پرتولازم ہے کہ اﷲ تعالیٰ پربھروسہ کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If Allah helps you, there is none to overcome you. And if He abandons you, then, who is there who could help you after that? And in Allah the believers should place their trust.

اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو کوئی تم پر غالب نہ ہوسکے گا اور اگر مدد نہ کرے تمہاری تو پھر ایسا کون جو مدد کرسکے تمہاری اس کے بعد اور اللہ ہی پر بھروسہ چاہئے مسلمانوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمانو ! دیکھو) اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے (تمہاری مدد سے دست کش ہوجائے) تو کون ہے جو تمہاری مدد کرے گا اس کے بعد ؟ اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے ایمان والوں کو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If Allah helps you none shall prevail over you; if He forsakes you then who can help you? It is in Allah that the believers should put their trust.

اللہ تمہاری مدد پر ہو تو کوئی طاقت تم پر غالب آنے والی نہیں ، اور وہ تمہیں چھوڑ دے ، تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کر سکتا ہوِ؟ پس جو سچے مومن ہیں ان کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں ، اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑ دے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے؟ اور مومنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا کوئی تم پر غالب نہیں ہوسکتا اور وہ تم کو چھوڑ دے تو پھر ان کو کون ہے جو اس کے بعد تم کو مدد دیوے اور مسلمانوں کو چاہیئے اللہ پر بھروسا رکھیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر اللہ تمہاری مدد فرمائیں تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ (اللہ) تمہیں چھوڑ دیں تو پھر کون ہے جو ان کے بعد تمہاری مدد کرے اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ اللہ ان سے محبت کرتا ہے جو اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو کوئی تمہارے اوپر غالب نہ آسکے گا۔ اور اگر وہ تمہیں چھو ڑ دے گا تو پھر کون ہے جو اس کے بعد تمہارا ساتھ دے گا ؟ اور مومنوں کو تو صرف اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا تمہارا مددگار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاری مدد کرے اور مومنوں کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسا رکھیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If Allah succoureth you, there is none that can overcome you; if He abandon you, who is there that can succour you after Him? And in Allah let the believers trust.

اگر اللہ تمہارے ساتھ دے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا ۔ اور اگر وہ تمہارا ساتھ چھوڑ دے تو کون ایسا ہے جو اس کے بعد تمہارا ساتھ دے ؟ ۔ اور ایمان والوں کو تو چاہیے کہ صرف اللہ پر بھروسہ رکھیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر اللہ تمہاری مدد فرمائے گا تو کوئی تم پر غالب نہیں ہوسکتا اور اگر وہ چھوڑ دے گا تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرسکے؟ اور اللہ ہی کے اوپر چاہئے کہ بھروسا کریں اہلِ ایمان ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر اللہ ( تعالیٰ ) تمہاری مدد فرمائے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے گا اور ایمان والوں کو ( تو ) چاہیے کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی پر بھروسا رکھیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر اللہ تمہاری مدد پر ہو تو کوئی طاقت تم پر غالب آنے والی نہیں اور وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے ؟ پس جو سچے مومن ہیں ان کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر اللہ تمہاری مدد پر ہو تو پھر کوئی بھی (خواہ وہ کیسا ہی کیوں نہ ہو) تم پر غالب نہیں آسکتا، اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے۔ والعیاذ بہ سبحانہ و تعالیٰ ۔ تو پھر کون ہے جو تمہاری مدد کرسکے اس کے بعد ؟ اور اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے، ایمان والوں کو

Translated by

Noor ul Amin

اگراللہ تمہاری مدد کرے توتم پر کوئی غالب نہیں آ سکتا اور تمہیں چھوڑدے تو پھر کون ہے اس کے بعدجو تمہاری مدد کرسکے لہٰذامومنوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا ( ف۳۰٦ ) اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو ایسا کون ہے جو پھر تمہاری مدد کرے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر اللہ تمہاری مدد فرمائے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا ، اور اگر وہ تمہیں بے سہارا چھوڑ دے تو پھر کون ایسا ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے ، اور مؤمنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے

Translated by

Hussain Najfi

اگر اللہ تمہاری مدد کرے ۔ تو کوئی بھی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے ( مدد نہ کرے ) تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے اور اہل ایمان کو صرف خدا پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If Allah helps you, none can overcome you: If He forsakes you, who is there, after that, that can help you? in Allah, then, Let believers put their trust.

Translated by

Muhammad Sarwar

If God is your helper, no one can defeat you. However, if He abandons you, who would help you? The true believers trust in God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If Allah helps you, none can overcome you; and if He forsakes you, who is there after Him that can help you And in Allah (Alone) let believers put their trust.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If Allah assists you, then there is none that can overcome you, and if He forsakes you, who is there then that can assist you after Him? And on Allah should the believers rely.

Translated by

William Pickthall

If Allah is your helper none can overcome you, and if He withdraw His help from you, who is there who can help you after Him? In Allah let believers put their trust.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर अल्लाह तुम्हारा साथ दे तो कोई तुम पर ग़ालिब नहीं आ सकता, और अगर वह तुम्हारा साथ छोड़ दे तो उसके बाद कौन है जो तुम्हारी मदद करे, और अल्लाह ही पर भरोसा करना चाहिए ईमान वालों को।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر حق تعالیٰ تمہارا ساتھ دیں تب تو تم سے کوئی نہیں جیت سکتا اور اگر تمہارا ساتھ نہ دیں تو اس کے بعد ایسا کون ہے جو تمہارا ساتھ دے ( اور غالب کردے) اور صرف اللہ تعالیٰ پر ایمان والوں کو اعتماد کرنا چاہیے۔ (160)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر اللہ تمہاری مدد فرمائے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے گا ؟ ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ پر ہی بھروسہ رکھنا چاہیے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ تمہاری مدد پر ہو تو کوئی طاقت تم پر غالب آنے والی نہیں ‘ اور وہ تمہیں چھوڑ دے ‘ تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرسکتا ہو ؟ پس جو سچے مومن ہیں ان کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر اللہ تمہاری مدد فرمائے تو تم پر کوئی غالب آنے والا نہیں۔ اور اگر وہ تمہیں بغیر مدد کے چھوڑ دے تو وہ کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مددکرے گا۔ اور اللہ ہی پر بھروسہ کریں مومن بندے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو کوئی تم پر غالب نہ ہو سکے گا اور اگر مدد نہ کرے تمہاری تو پھر ایسا کون ہے جو مدد کرسکے تمہاری اس کے بعد اور اللہ ہی پر بھروسہ چاہئیے مسلمانوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب آنے والا نہیں اور اگر وہ تمہاری امداد سے ہاتھ اٹھا لے تو دوسرا کون ہے ۔ جو اسکے دست کش ہوئے پیچھے تمہاری مدد کرسکے اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ ہی کی ذات پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔