Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 162

سورة آل عمران

اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضۡوَانَ اللّٰہِ کَمَنۡۢ بَآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ مَاۡوٰىہُ جَہَنَّمُ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۶۲﴾

So is one who pursues the pleasure of Allah like one who brings upon himself the anger of Allah and whose refuge is Hell? And wretched is the destination.

کیا پس وہ شخص جو اللہ تعالٰی کی خوشنودی کے درپے ہے ,اس شخص جیسا ہے جو اللہ تعالٰی کی ناراضگی لے کر لوٹتا ہے؟ اور جس کی جگہ جہنّم ہے جو بدترین جگہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَمَنِ
کیا بھلا وہ جو
اتَّبَعَ
پیروی کرے
رِضۡوَانَ اللّٰہِ
اللہ کی رضا کی
کَمَنۡۢ
اس کی طرح ہوسکتا ہے جو
بَآءَ
پلٹے
بِسَخَطٍ
ساتھ ناراضگی کے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَمَاۡوٰىہُ
اور ٹھکانہ اس کا
جَہَنَّمُ
جہنم ہو
وَبِئۡسَ
اور کتنی بری ہے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنے کی جگہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَمَنِ
تو کیا جو شخص
اتَّبَعَ
پیچھے چلا
رِضۡوَانَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے
کَمَنۡۢ
اس کی مانند ہے جو
بَآءَ
لوٹا
بِسَخَطٍ
کسی ناراضگی کے ساتھ
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
وَمَاۡوٰىہُ
اور ٹھکانہ اس کا
جَہَنَّمُ
جہنم ہے
وَبِئۡسَ
اور بہت ہی برا ہے
الۡمَصِیۡرُ
ٹھکانہ
Translated by

Juna Garhi

So is one who pursues the pleasure of Allah like one who brings upon himself the anger of Allah and whose refuge is Hell? And wretched is the destination.

کیا پس وہ شخص جو اللہ تعالٰی کی خوشنودی کے درپے ہے ,اس شخص جیسا ہے جو اللہ تعالٰی کی ناراضگی لے کر لوٹتا ہے؟ اور جس کی جگہ جہنّم ہے جو بدترین جگہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا جو شخص اللہ کی رضا کے پیچھے چل رہا ہو وہ اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جو اللہ کے غضب میں گرفتار ہو اور اس کا ٹھکانا جہنم ہو ؟ اور جہنم تو بہت بری بازگشت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو کیاجو شخص اﷲ تعالیٰ کی رضامندی کے پیچھے چلا،اس کی مانندہے جواﷲ تعالیٰ کی کسی ناراضگی کے ساتھ لوٹا اور اس کاٹھکانہ توجہنم ہے؟اوروہ بہت ہی بُراٹھکانہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

How then, could one who submits to the pleasure of Allah be equal to him who returns with displeasure from Allah? And his ultimate place is the Fire. And what an evil end it is.

کیا ایک شخص جو تابع ہے اللہ کی مرضی کا برابر ہوسکتا ہے اس کے جس نے کمایا غصہ اللہ کا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیا ہی بری جگہ پہنچا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) تو کیا بھلا وہ شخص جس نے اللہ کی رضا کی پیروی کی اس کی مانندہو جائے گا جو اللہ کے غضب اور غصے کو کما کر لوٹا ؟ اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے پہنچنے کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Is he who follows the good pleasure of Allah like him who is laden with Allah's wrath and whose abode is Hell? How evil that is for a resting-place!

بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو شخص ہمیشہ اللہ کی رضا پر چلنے والا ہو وہ اس شخص کے سے کام کرے جو اللہ کے غضب میں گِھر گیا ہو اور جس کا آخری ٹھکانا جہنم ہو جو بدترین ٹھکانہ ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا جو شخص اللہ کی خوشنودی کا تابع ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اللہ کی طرف سے ناراضی لے کر لوٹا ہو ، اور جس کا ٹھکانا جہنم ہو؟ اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا جو کوئی اللہ کی خوشی پر چلے اور امانت میں خیانت نہ کرے وہ اس کی طرح ہوگا جو اللہ کے غضب میں آگیا چوری اور خیانت کر کے اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہوا اور بری جگہ پہنچا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کیا جو شخص اللہ کی رضا کے تابع ہے وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اللہ کی ناخوشی میں مبتلا ہو اور اس کی جگہ دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بھلا یہ کس طرح ممکن ہے کہ جو شخص اللہ کی رضا و خوشنودی کا تابع ہو اس شخص جیسا ہوجائے جو اللہ کے غضب میں گھرا ہوا ہے جس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور جو بدترین جگہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جو شخص خدا کی خوشنودی کا تابع ہو وہ اس شخص کی طرح (مرتکب خیانت) ہوسکتا ہے جو خدا کی ناخوشی میں گرفتار ہو اور جس کا ٹھکانہ دوزخ ہے، اور وہ برا ٹھکانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is then one who followeth the pleasure of Allah like unto him who hath settled under the displeasure of Allah? His resort is Hell, and ill is that destination

کیا جو شخص رضاء الہی کا تابع ہے ۔ وہ بھلا اس جیسا ہوجائے گا جو غضب الہی کا مستحق ہے ۔ اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بری جگہ ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ جو خدا کی خوشنودی کا طالب ہو اس کی مانند ہوجائے گا ، جو خدا کا غضب لے کر لوٹا اور جس کا ٹھکانہ جہنم ہے؟ اور وہ کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے!

Translated by

Mufti Naeem

کیا جو شخص رضائے الہٰی کی جستجو کرتا ہے بھلا وہ اس جیسا ہو جائے گا جو اللہ ( تعالیٰ ) کی ناراضگی لے کر لوٹتا ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ لوٹنے کی بری جگہ ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جو شخص ہمیشہ اللہ کی رضا پر چلنے والا ہو وہ اس شخص جیسے کام کرے جو اللہ کے غضب میں گھر گیا ہو اور جس کا آخری ٹھکانہ جہنم ہو جو بدترین ٹھکانہ ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا وہ شخص جو پیروی کرتا ہو اللہ (تعالیٰ ) کی رضا کی، وہ اس کی طرح ہوسکتا ہے جو (اپنے کرتوتوں کے باعث) مستحق ہوگیا ہو اللہ کے غضب کا، اور اس کا ٹھکانا (قرار پا چکا) ہو جہنم ؟ اور بڑا ہی برا ٹھکانا ہے وہ (والعیاذ باللہ)

Translated by

Noor ul Amin

بھلاجواللہ کی رضا کے پیچھے چل رہاہووہ اس جیساہوسکتا ہےجو اللہ کے غضب میں گرفتار ہو اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہو؟ اور وہ برا ٹھکانہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا جو اللہ کی مرضی پر چلا ( ف۳۰۸ ) وہ اس جیسا ہوگا جس نے اللہ کا غضب اوڑھا ( ف۳۰۹ ) اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور کیا بری جگہ پلٹنے کی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا وہ شخص جو اللہ کی مرضی کے تابع ہو گیا اس شخص کی طرح کیسے ہو سکتا ہے جو اللہ کے غضب کا سزاوار ہوا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

بھلا وہ شخص جو ہمیشہ خدا کی رضا پر چلنے والا ہو ۔ وہ اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جو خدا کے غضب میں گھر گیا ہو ۔ اور جس کا آخری ٹھکانہ دوزخ ہو اور وہ کیا برا ٹھکانہ ہے؟ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is the man who follows the good pleasure of Allah Like the man who draws on himself the wrath of Allah, and whose abode is in Hell?- A woeful refuge!

Translated by

Muhammad Sarwar

Are those who seek God's pleasure equal to those who incur His wrath and whose dwelling will be hell, the terrible destination?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is then one who follows (seeks) the pleasure of Allah like the one who draws on himself the wrath of Allah His abode is Hell, and worse indeed is that destination!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Is then he who follows the pleasure of Allah like him who has made himself deserving of displeasure from Allah, and his abode is hell; and it is an evil destination.

Translated by

William Pickthall

Is one who followeth the pleasure of Allah as one who hath earned condemnation from Allah, whose habitation is the Fire, a hapless journey's end?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वह शख़्स जो अल्लाह की मर्ज़ी का ताबे है वह उस शख़्स के मानिंद हो जाएगा जो अल्लाह का ग़ज़ब लेकर लौटा और उसका ठिकाना जहन्नम है, और वह क्या ही बुरा ठिकाना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ایسا شخص جو کہ رضائے حق کا تابع ہو کیا وہ اس شخص کے مثل ہوجائے گا جو کہ غضب الہیٰ کا مستحق ہو اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہو۔ اور وہ جانے کی بری جگہ ہے۔ (162)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا متلاشی ہے اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی لے کر لوٹتا ہے اور جس کی جگہ جہنم ہے جو بدترین جگہ ہے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بھلایہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جو شخص ہمیشہ اللہ کی رضاپر چلنے والا ہو وہ اس شخص کے سے کام کرے جو اللہ کے غضب میں گھر گیا ہو اور جس کا آخری ٹھکانہ جہنم ہو اور جو بدترین ٹھکانہ ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا جو شخص اللہ کی رضا کا تابع ہو وہ ایسے شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اللہ کے غضب کا مستحق ہو اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور برا ٹھکانہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا ایک شخص جو تابع ہے اللہ کی مرضی کا برابر ہوسکتا ہے اس کے جس نے کمایا غصہ اللہ کا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیا ہی بری جگہ پہنچا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا ایک ایسا شخص جو رضائے الٰہی کا تابع ہو کیا وہ اس شخص کی مثل ہوسکتا ہے جو غضب الٰہی کا مستحق ہو اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہو اور وہ جہنم لوٹ کر جانے کی بہت ہی بری جگہ ہے