TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Aal e Imran - سورة آل عمران | Verse 165 Translations

Every available translation of Surat Aal e Imran, verse 165, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اَوَ لَمَّاۤ اَصَابَتۡکُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ قَدۡ اَصَبۡتُمۡ مِّثۡلَیۡہَا ۙ قُلۡتُمۡ اَنّٰی ہٰذَا ؕ قُلۡ ہُوَ مِنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۶۵﴾
Why [is it that] when a [single] disaster struck you [on the day of Uhud], although you had struck [the enemy in the battle of Badr] with one twice as great, you said, "From where is this?" Say, "It is from yourselves." Indeed, Allah is over all things competent.
۔ ( کیا بات ہے ) کہ جب تمہیں ایک ایسی تکلیف پہنچی کہ تم اس جیسی دو چند پہنچا چکے ، تو یہ کہنے لگے یہ کہاں سے آگئی؟ آپ کہہ دیجئے کہ یہ خود تمہاری طرف سے ہے ، بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اَوَلَمَّاۤ
کیا بھلا جب
اَصَابَتۡکُمۡ
پہنچتی تمہیں
مُّصِیۡبَۃٌ
ایک مصیبت
قَدۡ
تحقیق
اَصَبۡتُمۡ
پہنچائی تم نے
مِّثۡلَیۡہَا
اس سے دوگنی
قُلۡتُمۡ
کہا تم نے
اَنّٰی
کہاں سے (آئی )
ہٰذَا
یہ
قُلۡ
کہہ دیجیے
ہُوَ
وہ
مِنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے نفسوں کی جانب سے ہے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اَوَلَمَّاۤ
اور کیا جب
اَصَابَتۡکُمۡ
پہنچی تمہیں
مُّصِیۡبَۃٌ
ایک مصیبت
قَدۡ
تحقیق
اَصَبۡتُمۡ
پہنچا چکے تھےتم
مِّثۡلَیۡہَا
دوگنی اس سے
قُلۡتُمۡ
کہا تم نے
اَنّٰی
کہاں سے ہے
ہٰذَا
یہ
قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہُوَ
وہ
مِنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے اپنے پاس سے ہے
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Info

Why [is it that] when a [single] disaster struck you [on the day of Uhud], although you had struck [the enemy in the battle of Badr] with one twice as great, you said, "From where is this?" Say, "It is from yourselves." Indeed, Allah is over all things competent.

۔ ( کیا بات ہے ) کہ جب تمہیں ایک ایسی تکلیف پہنچی کہ تم اس جیسی دو چند پہنچا چکے ، تو یہ کہنے لگے یہ کہاں سے آگئی؟ آپ کہہ دیجئے کہ یہ خود تمہاری طرف سے ہے ، بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

بھلا جب (احد کے دن) تم پر مصیبت آئی تو تم چلا اٹھے کہ یہ کہاں سے آگئی ؟ حالانکہ اس سے دوگنا صدمہ تم کافروں کو پہنچا چکے ہو۔ ؟ آپ ان مسلمانوں سے کہئے کہ : یہ مصیبت تمہاری اپنی ہی لائی ہوئی ہے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اورکیاجب تمہیں ایک ایسی مصیبت پہنچی جس سے دوگنی تم پہنچاچکے تھے توتم نے کہایہ کہاں سے آگئی ہے؟ آپ کہہ دیں وہ تمہارے اپنے ہی پاس سے ہے،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And how is it that, when you suffered a hardship the twice of which you had inflicted upon them, you say, °&Where did this come from?|" Say, |"This is from your own selves. Allah is surely Powerful over every¬thing.|"

کیا جس وقت پہنچی تم کو ایک تکلیف کہ تم پہنچا چکے ہو اس سے دو چیز تو کہتے ہو یہ کہاں سے آئی تو کہہ دے یہ تکلیف تم کو پہنچی تمہاری ہی طرف سے بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور کیا جب تم پر ایک مصیبت آئی جبکہ تم اس سے دگنی مصیبت ان کو پہنچا چکے ہو تو تم کہنے لگے کہ یہ کہاں سے آگئی ؟ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کہہ دیجیے یہ تمہارے اپنے نفسوں (کی شرارت کی وجہ) سے ہوا ہے یقیناً اللہ تو ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

And how come when a calamity befell you, you began to ask: 'How has this come about?' even though the enemy has suffered at your hands (in the Battle of Badr) double what you have suffered! Say: This calamity has been brought about by yourselves. Surely Allah is Ail-Powerful.

اور یہ تمہارا کیا حال ہے کہ جب تم پر مصیبت آپڑی تو تم کہنے لگے یہ کہاں سے آئی؟ 115 حالانکہ ﴿جنگ بدر میں﴾ اس سے دوگنی مصیبت تمہارے ہاتھوں﴿فریق مخالف پر ﴾ پڑ چکی ہے ۔ 116 اے نبی ! ان سے کہو ، یہ مصیبت تمہاری اپنی لائی ہوئی ہے ، 117 اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ 118

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

جب تمہیں ایک ایسی مصیبت پہنچی جس سے دگنی تم ( دشمن کو ) پہنچا چکے تھے ( ٥٦ ) تو کیا تم ایسے موقع پر یہ کہتے ہو کہ یہ مصیبت کہاں سے آگئی؟ کہہ دو کہ : یہ خود تمہاری طرف سے آئی ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

کیا جب تم پر ایک مصیبت آئی 5 احد کی دن کہ ستر تمہارے مارے گئے جس کی دونی تم 1 اپنے دشمنوں کو پہنچا چکے ہو بدر کے دن ستر مارے اور ستر قید کیے تو تم گھبرا گئے اور بیدل ہو کر کہنے لگے یہ مصیبت کہاں سے آئی اے پیمبر کہہ سے یہ مصیبت خود تم نے اپنے اوپر ڈالی 2 بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

کیا (ایسا نہ ہوا) جب کبھی تم کو مصیبت پہنچی تو بیشک تم بھی ان کو (غزوہ بدر میں) اس سے دو چند مصیبت پہنچا چکے تھے ، تم نے کہا کہ یہ کہاں سے آگئی۔ فرمادیجئے کہ یہ تمہاری اپنی طرف سے یقینا اللہ ہر چیز پہ قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

کیا جب تم پر ایک مصیبت آپڑی۔ حالانکہ اس سے دوگنی مصیبت تمہارے ہاتھوں ان کو پہنچ چکی ہے تو تم کہتے ہو کہ یہ کہاں سے آئی۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کہہ دیجئے کہ یہ مصیبت خود تمہارے اپنے ہاتھوں کی لائی ہوئی ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

(بھلا یہ) کیا (بات ہے کہ) جب (اُحد کے دن کافر کے ہاتھ سے) تم پر مصیبت واقع ہوئی حالانکہ (جنگ بدر میں) اس سے دوچند مصیبت تمہارے ہاتھ سے ان پر پڑچکی ہے توتم چلا اٹھے کہ (ہائے) آفت (ہم پر) کہاں سے آپڑی کہہ دو کہ یہ تمہاری ہی شامت اعمال ہے (کہ تم نے پیغمبر کے حکم کے خلاف کیا) بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Is its that when a reverse hath befallen you, albeit ye had inflicted twice as much, ye say: whence is this? Say thou: it is but from yourselves verily Allah is over everything potent.

اور جب تمہیں ایسی ہار اٹھانی پڑی جس کی دوگنی تم (فریق مقابل پر) ڈال چکے تھے ۔ تو تم کہنے لگے یہ کدھر سے ہوئی آپ کہہ دیجئے کہ وہ تمہاری ہی طرف سے ہوئی ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور کیا جب تمہیں ایک مصیبت پہنچی ، جس کی دونی مصیبت تم نے پہنچائی تو تم نے کہا کہ یہ کہاں سے آگئی؟ کہہ دو: یہ تمہارے اپنے ہی پاس سے ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

کیا جب تمہیں احد میں ایسی مصیبت آپہنچی جس کی دوگنی مصیبت تم ( بدر میں ) پہنچا چکے ہو اب تم یہ کہنے لگے کہ یہ مصیبت کہاں سے آئی آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ وہ تمہارے پاس سے آئی ہے بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قادر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور یہ تمہارا کیا حال ہے ؟ کہ جب تم پر مصیبت آپڑی تو تم کہنے لگے یہ کہاں سے آئی، حالانکہ (جنگ بدر میں) اس سے دگنی مصیبت تمہارے ہاتھوں (دشمن پر) پڑچکی ہے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو، یہ مصیبت تمہاری اپنی لائی ہوئی ہے، بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور (تمہارا یہ کیا حال ہے) جب تم لوگوں کو (احد میں) کچھ تکلیف پہنچی تو تم چیخ اٹھے، کہ یہ کہاں سے (اور کیسے) آگئی، حالانکہ اس سے (پہلے بدر میں) تم لوگ اس سے دوگنی تکلیف (اپنے ان دشمنوں کو) پہنچا چکے تھے، (ان سے) کہو (اے پیغمبر ! ) کہ یہ (تکلیف و مصیبت) بھی خود تمہاری اپنی ہی طرف سے ہے، بیشک اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

Info

بھلاجب تم پر مصیبت آئی توتم چلااٹھے کہ یہ کہا ں سے آ گئی؟ حالانکہ اس سے دوگنا صدمہ تم کافروں کو پہنچا چکے ہوکہہ دیجیے کہ :یہ مصیبت تمہاری اپنی لائی ہوئی ہے بیشک اللہ ہرچیز پر قاد ر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

کیا جب تمہیں کوئی مصیبت پہنچے ( ف۳۱۸ ) کہ اس سے دونی تم پہنچا چکے ہو ( ف۳۱۹ ) تو کہنے لگو کہ یہ کہاں سے آئی ( ف۳۲۰ ) تم فرمادو کہ وہ تمہاری ہی طرف سے آئی ( ف۳۲۱ ) بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

کیا جب تمہیں ایک مصیبت آپہنچی حالانکہ تم اس سے دو چند ( دشمن کو ) پہنچا چکے تھے تو تم کہنے لگے کہ یہ کہاں سے آپڑی؟ فرما دیں: یہ تمہاری اپنی ہی طرف سے ہے بیشک اللہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( اے مسلمانو! تمہارا کیا حال ہے ) کہ جب تم پر ( جنگ احد میں ) کوئی ایسی مصیبت آپڑی جس سے دگنی مصیبت تمہاری اپنی لائی ہوئی ہے ۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

What! When a single disaster smites you, although ye smote (your enemies) with one twice as great, do ye say?- "Whence is this?" Say (to them): "It is from yourselves: For Allah hath power over all things."

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

If misfortune befell you (the believers) your enemies had suffered twice as much (in the battle of Badr) but you asked, "Where did the misfortune come from?" (Muhammad), tell them, "It came from yourselves. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

(What is the matter with you) When a single disaster smites you, although you smote (your enemies) with one twice as great, you say: "From where does this come to us" Say, "It is from yourselves." And Allah has power over all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

What! when a misfortune befell you, and you had certainly afflicted (the unbelievers) with twice as much, you began to say: Whence is this? Say: It is from yourselves; surely Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

Info

And was it so, when a disaster smote you, though ye had smitten (them with a disaster) twice (as great), that ye said: How is this? Say (unto them, O Muhammad): It is from yourselves. Lo! Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और जब तुमको ऐसी मुसीबत पहुँचे जिसकी दोगुनी मुसीबत तुम पहुँचा चुके थे तो तुमने कहा कि यह कहाँ से आ गई? आप कह दीजिए कि यह तुम्हारे अपने ही पास से है, बेशक अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور جب تمہاری ایسی ہار ہوئی جس سے دو حصے تم جیت چکے تھے تو کیا ایسے وقت میں تم یوں کہتے ہو کہ یہ کدہر سے ہوئی۔ آپ فرمادیجئیے کہ یہ ہار خاص تمہاری طرف سے ہوئی بیشک اللہ تعالیٰ کو ہر چیز پر پوری قدرت ہے۔ (165)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

کیا جب تمہیں پہنچی ایک ایسی تکلیف جو تم ان کو اس سے دوگنی پہنچا چکے ہو تو تم کہنے لگے کہ یہ کہاں سے آگئی ؟ آپ کہہ دیجیے یہ خود تمہاری طرف سے ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اور تمہارا کیا حال ہے کہ جب تم پر مصیبت آپڑی تو تم کہنے لگے یہ کہاں سے آئی ؟ حالانکہ (جنگ بدر میں) اس سے دوگنی مصیبت تمہارے ہاتھوں (طریق مخالف پر) پڑچکی ہے ۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو ‘ یہ مصیبت تمہاری اپنی لائی ہوئی ہے ‘ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور جس وقت تم کو ایسی مصیبت پہنچی جس کی دوگنی مصیبت تم پہنچا چکے ہو تو کیا تم یوں کہتے ہو کہ یہ کہاں سے ہے آپ فرما دیجیے یہ تمہاری طرف سے ہے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

کیا جس وقت پہنچی تم کو ایک تکلیف کہ تم پہنچا چکے ہو اس سے دو چند تو کہتے ہو یہ کہاں سے آئی تو کہہ دے یہ تکلیف تم کو پہنچی تمہاری ہی طرف سے بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

یہ تمہارا کیا حال ہے کہ جب تم کو احد میں مصیبت پہونچی تو کہنے لگے کہ یہ مصیبت کہاں سے آگئی حالانکہ بدر میں تم اس سے دوگنی تکلیف پہنچا چکے ہو آپ ان سے فرما دیجیے آ کہاں سے گئی یہ مصیبت خود تمہارے ہی پاس سے آئی بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔

Related Verses

2
Surat un Nissa
4:72
وَ اِنَّ مِنۡکُمۡ لَمَنۡ لَّیُبَطِّئَنَّ ۚ فَاِنۡ اَصَابَتۡکُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ قَالَ قَدۡ اَنۡعَمَ اللّٰہُ عَلَیَّ اِذۡ لَمۡ اَکُنۡ مَّعَہُمۡ شَہِیۡدًا ﴿۷۲﴾
And indeed, there is among you he who lingers behind; and if disaster strikes you, he says, " Allah has favored me in that I was not present with them."
اور یقیناً تم میں بعض وہ بھی ہیں جو پس و پیش کرتے ہیں ، پھر اگر تمہیں کوئی نقصان ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے مجھ پر بڑا فضل کیا کہ میں ان کے ساتھ موجود نہ تھا ۔
Surat ul Maeeda
5:106
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا شَہَادَۃُ بَیۡنِکُمۡ اِذَا حَضَرَ اَحَدَکُمُ الۡمَوۡتُ حِیۡنَ الۡوَصِیَّۃِ اثۡنٰنِ ذَوَا عَدۡلٍ مِّنۡکُمۡ اَوۡ اٰخَرٰنِ مِنۡ غَیۡرِکُمۡ اِنۡ اَنۡتُمۡ ضَرَبۡتُمۡ فِی الۡاَرۡضِ فَاَصَابَتۡکُمۡ مُّصِیۡبَۃُ الۡمَوۡتِ ؕ تَحۡبِسُوۡنَہُمَا مِنۡۢ بَعۡدِ الصَّلٰوۃِ فَیُقۡسِمٰنِ بِاللّٰہِ اِنِ ارۡتَبۡتُمۡ لَا نَشۡتَرِیۡ بِہٖ ثَمَنًا وَّ لَوۡ کَانَ ذَا قُرۡبٰی ۙ وَ لَا نَکۡتُمُ شَہَادَۃَ ۙ اللّٰہِ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الۡاٰثِمِیۡنَ ﴿۱۰۶﴾
O you who have believed, testimony [should be taken] among you when death approaches one of you at the time of bequest - [that of] two just men from among you or two others from outside if you are traveling through the land and the disaster of death should strike you. Detain them after the prayer and let them both swear by Allah if you doubt [their testimony, saying], "We will not exchange our oath for a price, even if he should be a near relative, and we will not withhold the testimony of Allah . Indeed, we would then be of the sinful."
اے ایمان والو! تمہارے آپس میں دو شخص کا گواہ ہونا مناسب ہے جبکہ تم میں سے کسی کو موت آنے لگے اور وصیت کرنے کا وقت ہو وہ دو شخص ایسے ہوں کہ دیندار ہوں خواہ تم میں سے ہوں یا غیر لوگوں میں سے دو شخص ہوں اگر تم کہیں سفر میں گئے ہو اور تمہیں موت آجائے اگر تم کو شبہ ہو تو ان دونوں کو بعد نماز روک لو پھر دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ ہم اس قسم کے عوض کوئی نفع نہیں لینا چاہتے اگرچہ کوئی قرابت دار بھی ہو اور اللہ تعالٰی کی بات کو ہم پوشیدہ نہ کریں گے ہم اس حالت میں سخت گناہ گار ہوں گے ۔