Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 166

سورة آل عمران

وَ مَاۤ اَصَابَکُمۡ یَوۡمَ الۡتَقَی الۡجَمۡعٰنِ فَبِاِذۡنِ اللّٰہِ وَ لِیَعۡلَمَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۶۶﴾ۙ

And what struck you on the day the two armies met was by permission of Allah that He might make evident the [true] believers.

اور تمہیں جو کچھ اس دن پہنچا جس دن دو جماعتوں میں مڈبھیڑہوئی تھی ، وہ سب اللہ کے حکم سے تھا اور اس لئے کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کو ظاہری طور پر جان لے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور جو کچھ
اَصَابَکُمۡ
پہنچا تمہیں
یَوۡمَ
جس دن
الۡتَقَی
آمنے سامنے ہوئیں
الۡجَمۡعٰنِ
دو جماعتیں
فَبِاِذۡنِ اللّٰہِ
پس اللہ کے اذن سے تھا
وَلِیَعۡلَمَ
اور تاکہ وہ جان لے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور جو
اَصَابَکُمۡ
مصیبت پہنچی تمہیں
یَوۡمَ
جس دن
الۡتَقَی
ٹکرائی تھیں
الۡجَمۡعٰنِ
دو جماعتیں
فَبِاِذۡنِ
تو ساتھ حکم کے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَلِیَعۡلَمَ
اور تاکہ وہ جان لے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
Translated by

Juna Garhi

And what struck you on the day the two armies met was by permission of Allah that He might make evident the [true] believers.

اور تمہیں جو کچھ اس دن پہنچا جس دن دو جماعتوں میں مڈبھیڑہوئی تھی ، وہ سب اللہ کے حکم سے تھا اور اس لئے کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کو ظاہری طور پر جان لے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن دونوں لشکروں میں مڈ بھیڑ ہوئی اور تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اللہ کے حکم سے تھی اور اس لیے بھی کہ اللہ مومنوں کو بھی دیکھ لے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجومصیبت تمہیں پہنچی جس دن دوجماعتیں آپس میں ٹکرائی تھیں تووہ اﷲ تعالیٰ کے حکم سے تھی اورتاکہ وہ مومنوں کوجان لے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whatever you suffered on the day when the two troops faced each other was with the will of Allah and in order to know the believers

اور جو کچھ تم کو پیش آیا اس دن کہ ملیں دو فوجیں سو اللہ کے حکم سے اور اس واسطے کہ معلوم کرے ایمان والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو بھی مصیبت تم پر آئی ہے اس دن جب دونوں لشکر آپس میں بھڑ گئے تھے وہ اللہ کے اذن سے آئی ہے اور یہ اس لیے تھی کہ اللہ ظاہر کردے ایمان والوں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What befell you on the day when the two hosts met was by the leave of Allah, and in order that He might mark out those who believe

جو نقصان لڑائی کے دن تمہیں پہنچا وہ اللہ کے اذن سے تھا اور اس لیے تھا کہ اللہ دیکھ لے تم میں سے مومن کون ہیں اور منافق کون ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہیں جو مصیبت اس دن پہنچی جب دونوں لشکر ٹکرائے تھے ، وہ اللہ کے حکم سے پہنچی ، تاکہ وہ مومنوں کو بھی پرکھ کر دیکھ لے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس دن دو فوجیں بھڑیں یعنی احد کے دن) اس دن جو مصیبت تم کو پیش آئی وہ اللہ کے حکم سے اور اس لیے کہ اللہ ظاہر کر دے ایمان والوں کو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو تکلیف تم کو دونوں جماعتوں کے (آپس کے) مقابلہ کے روز پہنچی سو اللہ کے حکم سے تھی اور اس لئے کہ اللہ ایمان والوں کو جان لیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو کچھ مصیبت تمہیں اس دن پہنچی جب دونوں جماعتیں آپس میں مقابلہ کر رہی تھیں تو وہ اللہ کی مشیت سے ہوئی تا کہ وہ ایمان والوں کی پہچان کرا دے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو مصیبت تم پر دونوں جماعتوں کے مقابلے کے دن واقع ہوئی سو خدا کے حکم سے (واقع ہوئی) اور (اس سے) یہ مقصود تھا کہ خدا مومنوں کو اچھی طرح معلوم

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And that which befell you on the day whereon the two hosts met was by Allah's leave, and that he might know the believers.

اور جو مصیبت تم پر اس روز پڑی جب کہ دونوں گروہ باہم مقابل ہوئے سو وہ اللہ کی مشیت سے ہوئی ۔ تاکہ اللہ مومنین کو جان لے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور دونوں جماعتوں کی مڈبھیڑ کے دن تمہیں جو مصیبت پہنچی ، یہ اللہ کے حکم سے پہنچی اور تاکہ اللہ ایمان والوں کو ممیّز کردے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور دو جماعتوں کے آ پس میں مقابل ہونے کے دن جو مصیبت تم پر پڑی وہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے حکم سے تھی تاکہ اﷲ ( تعالیٰ ) مومنین کو ظاہر فرمادیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو نقصان لڑائی کے دن تمہیں پہنچا وہ اللہ کی اجازت سے تھا اور اس لیے تھا کہ اللہ دیکھ لے (تم میں سے) مومن کون ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو بھی کچھ مصیبت تمہیں (غزوہ احد میں) اس روز پہنچی جب کہ (کفر و اسلام کی) ان دونوں فوجوں کا مقابلہ ہوا تو وہ سب اللہ کے اذن سے تھا، اور (یہ اس لئے ہوا کہ) تاکہ اللہ دیکھ لے ایمان والوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن لشکروں میں مڈ بھیڑہوئی اور تمہیںجو مصیبت پہنچی وہ اللہ کے حکم سے تھی اور اسلئے کہ اللہ مومنوں کو بھی دیکھ لے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ مصیبت جو تم پر آئی ( ف۳۲۲ ) جس دن دونوں فوجیں ( ف۳۲۳ ) ملی تھیں وہ اللہ کے حکم سے تھی اور اس لئے کہ پہچان کرادے ایمان والوں کی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُس دن جو تکلیف تمہیں پہنچی جب دونوں لشکر باہم مقابل ہو گئے تھے سو وہ اللہ کے حکم ( ہی ) سے تھے اور یہ اس لئے کہ اللہ ایمان والوں کی پہچان کرا دے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو دو جماعتوں کی مڈبھیڑ والے دن ( جنگ احد میں ) تم پر جو مصیبت آئی وہ خدا کے اذن سے آئی تاکہ اللہ دیکھ لے ( مخلص ) مؤمن کون ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What ye suffered on the day the two armies Met, was with the leave of Allah, in order that He might test the believers,-

Translated by

Muhammad Sarwar

What befell you, when the two armies confronted each other, was by the permission of God so that He would know who were the true believers

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And what you suffered on the day the two armies met, was by the leave of Allah, in order that He might test the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what befell you on the day when the two armies met (at Ohud) was with Allah's knowledge, and that He might know the believers.

Translated by

William Pickthall

That which befell you, on the day when the two armies met, was by permission of Allah; that He might know the true believers;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और दोनों जमातों की मुडभेड़ के दिन तुमको जो मुसीबत पहुँची वह अल्लाह के हुक्म से पहुँची, और इस वास्ते कि अल्लाह ईमान वालों को जान ले।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو مصیبت تم پر پڑی جس روز کے وہ دونوں گروہ باہم مقابل ہوئے سو خدا تعالیٰ کی مشیت سے ہوئی اور تاکہ اللہ تعالیٰ مومنین کو بھی دیکھ لیں۔ (166)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو کچھ تمہیں تکلیف پہنچی جس دن دو جماعتیں باہم ٹکرائیں وہ سب اللہ تعالیٰ کے حکم سے تھا تاکہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو جان لے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو نقصان لڑائی کے دن تمہیں پہنچا وہ اللہ کے اذن سے تھا اور اس لئے تھا کہ اللہ دیکھ لے تم میں سے مومن کون ہیں اور منافق کون ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو تکلیف تمہیں پہنچی جس دن دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے مقابلے میں آئی تھیں سو یہ اللہ کے حکم سے تھا اور تاکہ اللہ تعالیٰ جان لے مومنین کو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کچھ تم کو پیش آیا اس دن کہ ملیں دو فوجیں سو اللہ کے حکم سے اور اس واسطے کہ معلوم کرے ایمان والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور دو جماعتوں کے نبرد آزما ہنے کے دن جو نقصان تم کو پیش آیا وہ قضائے الہٰی سے پیش آیا اور اس لئے پیش آیا تاکہ اللہ تعالیٰ مومنین کو متمیز کر دے