Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 167

سورة آل عمران

وَ لِیَعۡلَمَ الَّذِیۡنَ نَافَقُوۡا ۚ ۖ وَ قِیۡلَ لَہُمۡ تَعَالَوۡا قَاتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَوِ ادۡفَعُوۡا ؕ قَالُوۡا لَوۡ نَعۡلَمُ قِتَالًا لَّا تَّبَعۡنٰکُمۡ ؕ ہُمۡ لِلۡکُفۡرِ یَوۡمَئِذٍ اَقۡرَبُ مِنۡہُمۡ لِلۡاِیۡمَانِ ۚ یَقُوۡلُوۡنَ بِاَفۡوَاہِہِمۡ مَّا لَیۡسَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا یَکۡتُمُوۡنَ ﴿۱۶۷﴾ۚ

And that He might make evident those who are hypocrites. For it was said to them, "Come, fight in the way of Allah or [at least] defend." They said, "If we had known [there would be] fighting, we would have followed you." They were nearer to disbelief that day than to faith, saying with their mouths what was not in their hearts. And Allah is most Knowing of what they conceal -

اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے جن سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جہاد کرو ، یا کافروں کو ہٹاؤ ، تو وہ کہنے لگے کہ اگر ہم لڑائی جانتے ہوتے تو ضرور ساتھ دیتے ، وہ اس دن بہ نسبت ایمان کے کُفر سے بہت قریب تھے ، اپنے منہ سے وہ باتیں بناتے ہیں جو ان کے دِلوں میں نہیں ، اور اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِیَعۡلَمَ
اور تاکہ وہ جان لے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
نَافَقُوۡا
منافقت کی
وَقِیۡلَ
اور کہا گیا
لَہُمۡ
انہیں
تَعَالَوۡا
آؤ
قَاتِلُوۡا
جنگ کرو
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
اَوِ
یا
ادۡفَعُوۡا
دفاع کرو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَوۡ
اگر
نَعۡلَمُ
ہم جانتے ہوتے
قِتَالًا
جنگ کرنا
لَّا تَّبَعۡنٰکُمۡ
ضرور پیروی کرتے ہم تمہاری
ہُمۡ
وہ
لِلۡکُفۡرِ
کفر کے
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
اَقۡرَبُ
زیادہ قریب تھے
مِنۡہُمۡ
ان سے
لِلۡاِیۡمَانِ
بہ نسبت ایمان کے
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہہ رہے تھے
بِاَفۡوَاہِہِمۡ
اپنے مونہوں سے
مَّا
وہ جو
لَیۡسَ
نہیں تھا
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں
وَ اللّٰہُ
اور اللہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَا
اس کو جو
یَکۡتُمُوۡنَ
وہ چھپاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِیَعۡلَمَ
اور تاکہ وہ جان لے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
نَافَقُوۡا
جنہوں نے منافقت کی
وَقِیۡلَ
اور کہا گیا
لَہُمۡ
جن کے لیے
تَعَالَوۡا
تم آؤ
قَاتِلُوۡا
جنگ کرو
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
اَوِ
یا
ادۡفَعُوۡا
دفاع کرو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَوۡ
اگر
نَعۡلَمُ
ہمیں علم ہوتا
قِتَالًا
کسی جنگ کا
لَّا تَّبَعۡنٰکُمۡ
یقیناً ہم ضرور پیچھے آتے تمہارے
ہُمۡ
وہ سب
لِلۡکُفۡرِ
کفر کے لیے
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
اَقۡرَبُ
زیادہ قریب تھے
مِنۡہُمۡ
ان سے
لِلۡاِیۡمَانِ
ایمان سے
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
بِاَفۡوَاہِہِمۡ
ساتھ اپنے مونہوں کے
مَّا
جو
لَیۡسَ
نہیں
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں ہے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِمَا
اس کو جو
یَکۡتُمُوۡنَ
وہ چھپاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And that He might make evident those who are hypocrites. For it was said to them, "Come, fight in the way of Allah or [at least] defend." They said, "If we had known [there would be] fighting, we would have followed you." They were nearer to disbelief that day than to faith, saying with their mouths what was not in their hearts. And Allah is most Knowing of what they conceal -

اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے جن سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جہاد کرو ، یا کافروں کو ہٹاؤ ، تو وہ کہنے لگے کہ اگر ہم لڑائی جانتے ہوتے تو ضرور ساتھ دیتے ، وہ اس دن بہ نسبت ایمان کے کُفر سے بہت قریب تھے ، اپنے منہ سے وہ باتیں بناتے ہیں جو ان کے دِلوں میں نہیں ، اور اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور منافقوں کو بھی۔ اور جب ان سے کہا گیا کہ : اللہ کی راہ میں جہاد کرو یا (کم از کم شہر مدینہ کا) دفاع ہی کرو تو کہنے لگے : اگر ہم لڑنا جانتے ہوتے تو ضرور تمہاری پیروی کرتے۔ اس روز وہ ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے۔ وہ اپنی زبانوں سے ایسی باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں۔ حالانکہ جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اللہ انہیں خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتاکہ انہیں بھی جان لے جنہوں نے منافقت کی، اورجن کے لیے کہاگیا: ’’آؤ!اﷲ تعالیٰ کی راہ میں جنگ کرویادفاع کرو‘‘انہوں نے کہا: ’’اگر ہمیں کسی جنگ کاعلم ہوتاتوہم ضرور تمہارے پیچھے آتے،‘‘وہ اس دن ایمان سے زیادہ کفر کے قریب تھے،وہ اپنے منہ سے وہ بات کہتے ہیں جوان کے دلوں میں نہیں ہے اوراﷲ تعالیٰ اس کوزیادہ جاننے والاہے جسے وہ چھپاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and in order to know those who are hypocrites. And it was said to them, °Come on, fight in the way of Allah, or defend.|" They said, |"Had we known it to be a fight we would have certainly followed you.|" That day, they were nearer to disbelief than they were to Belief. They utter from their mouths what is not in their hearts. And Allah is the most-knowing of what they conceal.

اور تاکہ معلوم کرے ان کو جو منافق تھے اور کہا گیا ان کو کہ آؤ لڑو اللہ کی راہ میں یا دفع کرو دشمن کو بولے اگر ہم کو معلوم ہو لڑائی تو البتہ تمہارے ساتھ رہیں وہ لوگ اس دن کفر کے قریب ہیں بہ نسبت ایمان کے کہتے ہیں اپنے منہ سے جو نہیں ان کے دل میں اور اللہ خوب جانتا ہے جو چھپاتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تاکہ ان لوگوں کو بھی ظاہر کر دے جنہوں نے منافقت اختیار کی اور ان (منافقوں) سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جنگ کرو یا (کم از کم اپنے شہر کا) دفاع کرو انہوں نے کہا کہ اگر ہم سمجھتے کہ جنگ ہونی ہے تو ہم ضرور تمہارا ساتھ دیتے یہ لوگ اس دن ایمان کی نسبت کفر سے قریب تر تھے یہ اپنے مونہوں سے وہ بات کہہ رہے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے اور اللہ اس چیز کو خوب جانتا ہے جو کچھ وہ چھپا رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and those who are hypocrites. And when these hypocrites were asked: 'Come and fight in the wayof Allah', or (at least) 'defend yourselves', they answered: 'If we but knew that there would be fighting, we would certainly have followed. They were nearer then to infidelity than to faith. They utter from their mouths what is not in their hearts. Allah knows well what they conceal.

وہ منافق کہ جب ان سے کہا گیا آؤ اللہ کی راہ میں جنگ کرو یا کم از کم ﴿اپنے شہر کی﴾ مدافعت ہی کرو ، تو کہنے لگے اگر ہمیں علم ہوتا کہ آج جنگ ہوگی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ چلتے ۔ 119 یہ بات جب وہ کہہ رہے تھے اس وقت وہ ایمان کی بہ نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے ۔ وہ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں ، اور جو کچھ وہ دلوں میں چھپاتے ہیں اللہ اسےخوب جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور منافقین کو بھی بھی دیکھ لے ، اور ان ( منافقوں ) سے کاہ گیا تھا کہ آؤ اللہ کے راستے میں جنگ کرو یاد فاع کرو ، تو انہوں نے کہا تھا کہ : اگر ہم دیکھتے کہ ( جنگ کی طرح ) جنگ ہوگی تو ہم ضرور آپ کے پیچھے چلتے ۔ ( ٥٧ ) اس دن ( جب وہ یہ بات کہہ رہے تھے ) وہ ایمان کی بہ نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے ۔ وہ اپنے منہ سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتی ( ٥٨ ) اور جو کچھ یہ چھپاتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس لیے کہ اللہ ظاہر کر دے منافقوں کو 3 اور ان سے یعن منافق سے کہا گیا آؤ اللہ کی راہ میں یعنی اس کی رضا مندی کے لیے لڑو اگر تم سچے مسلمان ہو یا اگر اللہ کی رضامندی کا تم کو خیال نہیں تو دشمنوں کو تو ہٹاؤ 4 وہ کہنے لگے اگر ہم یہ سمجھتے کہ لڑائی ہوگی تو تمہارے ساتھ رہتے 5 وہ لوگ اس دن ایمان سے اتنے نزدیک نہ تھے جتنے کفر سے نزدیک تھے 6 منہ سے ایسی بات کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ اپنے دل میں چھپاتے ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور منافقین کو بھی دیکھ لیں اور ان سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں لڑو یا دفع کرو (دشمن کو) تو کہنے لگے اگر ہم کو لڑنا آتاتو ہم ضرور تمہارے ساتھ رہتے اس دن وہ ایمان کی نسبت کفر کے زیادہ قریب تھے وہ اپنے منہ سے وہ کچھ کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہے اور جو وہ پوشیدہ رکھتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور منافقین کی بھی پہچان کرا دے۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اللہ کی راہ میں لڑو یا حملوں کو روکو۔ تو وہ کہتے ہیں کہ اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ آج جنگ ہوگی تو ہم تمہارا کہا نہ مانتے ۔ حالانکہ جس وقت وہ بات کر رہے تھے اس وقت وہ ایمان کے مقابلے میں کفر سے زیادہ قریب تھے۔ وہ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں۔ حالانکہ اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے اور (جب) ان سے کہا گیا کہ آؤ خدا کے رستے میں جنگ کرو یا (کافروں کے) حملوں کو روکو۔ تو کہنے لگے کہ اگر ہم کو لڑائی کی خبر ہوتی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ رہتے یہ اس دن ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے منہ سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہیں۔ اور جو کچھ یہ چھپاتے ہیں خدا ان سے خوب واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And that he might know those who played the hypocrite. And it was said unto them: come ye, fight in the way of Allah or defend. They said: if we knew it was to be a fair fight We would surely have followed you. Nearer were they on that day to infidelity than to belief. They say with their mouths that which is not in their hearts and Allah knoweth best that which they conceal.

اور ان لوگوں کو بھی جان لے جنہوں نے منافقت اختیار کی ۔ اور ان سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں لڑو یا دفعیہ میں جاؤ ۔ تو وہ بولے کہ اگر کوئی (ڈھنگ کی) جنگ دیکھتے تو ضرور تمہارے پیچھے ہولیتے ۔ یہ لوگ اس روز ایمان سے زیادہ کفر کے نزدیک ہوگئے ۔ یہ لوگ اپنے منہ سے ایسی بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ۔ اور جو کچھ یہ چھپائے ہوئے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان منافقین کو بھی ممیّز کردے ، جن سے کہا گیا کہ آؤ! اللہ کی راہ میں جنگ کرو یا دشمن کو دفع کرو ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اندازہ ہوتا کہ جنگ ہونی ہے تو ہم ضرور تمہارے ساتھ ہوتے ۔ یہ لوگ اس دن ایمان کی بہ نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے ۔ یہ اپنے منہ سے وہ بات کہتے ہیں ، جو ان کے دلوں میں نہیں ہے اور اللہ اس چیز کو خوب جانتا ہے ، جس کو یہ چھپاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تاکہ منافقوں کو بھی ظاہر فرما دیں اور ان سے کہا گیا کہ آؤ اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں لڑو یا دفاع ( ہی ) کرو تو وہ کہنے لگے کہ اگر ہم لڑائی جانتے تو ضرور تمہارے ساتھ ہوتے یہ لوگ اس روز ایمان کی بہ نسبت کفر کے زیادہ قریب ہوگئے یہ لوگ اپنے منہ سے ایسی بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں اور جو کچھ یہ چھپائے ہوئے ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) اسے خوب جانتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور منافقوں کو بھی (وہ منافق) کہ جب ان سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جنگ کرو یا کم از کم (اپنے شہر کی) حفاظت ہی کرو تو کہنے لگے اگر ہمیں علم ہوتا کہ آج جنگ ہوگی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ چلتے۔ یہ بات جب وہ کہہ رہے تھے اس وقت وہ ایمان کی بہ نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے۔ وہ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں اور جو کچھ وہ دلوں میں چھپاتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تاکہ وہ دیکھ لے ان لوگوں کو جنہوں نے منافقت کا وطیرہ اپنا رکھا تھا، اور (جن کا حال یہ تھا کہ جب) ان سے کہا گیا کہ آؤ تم (ہمارے ساتھ شامل ہو کر) لڑو اللہ کی راہ میں یا (کم از کم اس طرح تکثیر سواد کے ذریعے) تم لوگ دفاع کرو (اپنے شہر کا) تو انہوں نے (صاف) کہہ دیا کہ اگر ہم کوئی لڑائی جانتے تو ضرور تمہارے ساتھ چلتے، اس روز یہ لوگ ایمان کی بہ نسبت کفر کے زیادہ قریب تھے، یہ اپنے مونہوں سے وہ کچھ کہتے ہیں جو کہ ان کے دلوں میں نہیں، اور اللہ خوب جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ یہ چھپاتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور منافقوں کو بھی اور جب ان سے کہاگیاکہ:آئوجہادکرواللہ کی راہ میں یا ( شہر مدینہ ) کادفاع کروتوکہنے لگے اگر ہم لڑناجانتے ہوتے توضرورتمہاری پیروی کرتے اس روز وہ ایمان کی نسبت کفرکے زیادہ قریب تھے وہ اپنی زبانوں سے ایسی باتیں کہتے ہیںجو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں حالانکہ جو وہ چھپاتے ہیں اللہ انہیں جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس لئے کہ پہچان کرادے ، ان کی جو منافق ہوئے ( ف۳۲٤ ) اور ان سے کہا گیا کہ آؤ ( ف۳۲٦ ) اللہ کی راہ میں لڑو یا دشمن کو ہٹاؤ ( ف۳۲۷ ) بولے اگر ہم لڑائی ہوتی جانتے تو ضرور تمہارا ساتھ دیتے ، اور اس دن ظاہری ایمان کی بہ نسبت کھلے کفر سے زیادہ قریب ہیں ، اپنے منہ سے کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں اور اللہ کو معلوم ہے جو چھپا رہے ہیں ( ف۳۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ایسے لوگوں کی بھی پہچان کرا دے جو منافق ہیں ، اور جب ان سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جنگ کرو یا ( دشمن کے حملے کا ) دفاع کرو ، تو کہنے لگے: اگر ہم جانتے کہ ( واقعۃً کسی ڈھب کی ) لڑائی ہوگی ( یا ہم اسے اللہ کی راہ میں جنگ جانتے ) تو ضرور تمہاری پیروی کرتے ، اس دن وہ ( ظاہری ) ایمان کی نسبت کھلے کفر سے زیادہ قریب تھے ، وہ اپنے منہ سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہیں ، اور اللہ ( ان باتوں ) کو خوب جانتا ہے جو وہ چھپا رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور منافق کون؟ جن سے جب کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جنگ کرو ۔ یا ( کم از کم ) دفاع ہی کرو ۔ تو انہوں نے کہا ۔ کہ اگر ہمیں علم ہوتا کہ جنگ ہوگی تو تمہارے پیچھے آتے جب وہ یہ بات کہہ رہے تھے اس وقت وہ بہ نسبت ایمان کے کفر کے زیادہ قریب تھے ۔ وہ اپنے منہ سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں ۔ اور جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the Hypocrites also. These were told: "Come, fight in the way of Allah, or (at least) drive (The foe from your city)." They said: "Had we known how to fight, we should certainly have followed you." They were that day nearer to Unbelief than to Faith, saying with their lips what was not in their hearts but Allah hath full knowledge of all they conceal.

Translated by

Muhammad Sarwar

and who were the hypocrites. When the hypocrites were asked to fight for the cause of God or to defend the city, they replied, "Had we known before that you would fight, we would certainly not have followed you." At that time they were closer to disbelief than to faith. They speak words that do not come from their hearts. God knows well whatever they try to hide.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And that He might test the hypocrites, it was said to them: "Come, fight in the way of Allah or defend yourselves." They said: "Had we known that fighting will take place, we would certainly have followed you." They were that day, nearer to disbelief than to faith, saying with their mouths what was not in their hearts. And Allah has full knowledge of what they conceal.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that He might know the hypocrites; and it was said to them: Come, fight in Allah's way, or defend yourselves. They said: If we knew fighting, we would certainly have followed you. They were on that day much nearer to unbelief than to belief. They say with their mouths what is not in their hearts, and Allah best knows what they conceal.

Translated by

William Pickthall

And that He might know the hypocrites, unto whom it was said: Come, fight in the way of Allah, or defend yourselves. They answered: If we knew aught of fighting we would follow you. On that day they were nearer disbelief than faith. They utter with their mouths a thing which is not in their hearts. Allah is Best Aware of what they hide.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनको भी जान ले जो मुनाफ़िक़ थे, जिन से कहा गया कि आओ अल्लाह की राह में लड़ो या दुश्मन को दफ़ा करो, उन्होंने कहाः अगर हम जानते कि जंग होनी है तो हम ज़रूर तुम्हारे साथ चलते, ये लोग उस दिन ईमान के मुक़ाबले कुफ़्र के ज़्यादा क़रीब थे, वे अपने मुँह से वह बात कहते हैं जो उनके दिलों में नहीं है, और अल्लाह ख़ूब जानता है जिसको वे छुपाते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں کو بھی دیکھ لیں جنہوں نے نفاق کا برتاؤ کیا۔ اور ان سے یوں کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں لڑنا یا دشمنوں کا دفعیہ بن جانا۔ وہ بولے کہ اگر ہم کوئی ڈھنگ کی لڑائی دیکھتے تو ضرور تمہارے ساتھ ہولیتے۔ یہ (منافقین) اس روز کفر سے نزدیک تر ہوگئے بہ نسبت اس حالت کے کہ وہ ایمان سے نزدیک تھے یہ لوگ اپنے منہ سے ایسی باتیں کرتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں اور اللہ تعالیٰ خوب جانتے ہیں جو کچھ یہ اپنے دل میں رکھتے ہیں۔ (167)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے جن سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جہاد کرو یا کافروں کو روکو ‘ تو وہ کہنے لگے اگر ہم لڑائی کرنا جانتے ہوتے تو ضرور ساتھ دیتے۔ اس دن وہ ایمان کی نسبت کفر کے زیادہ قریب تھے۔ وہ اپنے منہ سے ایسی باتیں کرتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ منافق کہ جب ان سے کہا گیا آؤ اللہ کی راہ میں جنگ کرو یا کم ازکم (اپنے شہر کی) مدافعت ہی کرو تو کہنے لگے اگر ہمیں علم ہوتا کہ آج جنگ ہوگی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ چلتے ۔ یہ بات جب وہ کہہ رہے تھے اس وقت وہ ایمان کی بہ نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے ۔ وہ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں ‘ اور جو کچھ وہ دلوں میں چھپاتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جان لے ان کو جنہوں نے نفاق اختیار کیا۔ اور ان سے کہا گیا کہ آؤ جنگ کرو اللہ کی راہ میں یا دفاع کرو، وہ کہنے لگے کہ اگر ہم جنگ کرنا جانتے تو ضرور تمہارے ساتھ ہو لیتے، وہ لوگ بہ نسبت ایمان کے آج کفر سے زیادہ قریب ہیں۔ وہ اپنے مونہوں سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے اور اللہ خوب جاننے والا ہے اس بات کو جسے وہ چھپاتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تاکہ معلوم کرے ان کو جو منافق تھے اور کہا گیا ان کو کہ آؤ لڑو اللہ کی راہ میں یا دفع کرو دشمن کو بولے اگر ہم کو معلوم ہو لڑائی تو البتہ تمہارے ساتھ ہیں وہ لوگ اس دن کفر کے قریب ہیں بہ نسبت ایمان کے کہتے ہیں اپنے منہ سے جو نہیں ان کے دل میں اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس لئے بھی تاکہ خدا تعالیٰ منافقوں کو نمایاں کر دے اور ان منافقوں سے یہی تو کہا گیا تھا آئو یا تو اللہ کی راہ میں جنگ کرو یا کم از کم دشمنوں کی مدافعت ہی کرو۔ اس پر وہ کہنے لگے اگر ہم اس لڑائی کو واقعی لڑائی سمجھتے تو ہم ضرور تمہارے ساتھ چلتے اس دن وہ منافق بہ نسبت ایمان کے کفر سے قریب تر ہوگئے وہ اپنے منہ سے ایسی باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں حالانکہ جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اللہ ت عالیٰ اس کو خوب جانتا ہے۔