Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 170

سورة آل عمران

فَرِحِیۡنَ بِمَاۤ اٰتٰہُمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ ۙ وَ یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ بِالَّذِیۡنَ لَمۡ یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ مِّنۡ خَلۡفِہِمۡ ۙ اَلَّا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۱۷۰﴾ۘ

Rejoicing in what Allah has bestowed upon them of His bounty, and they receive good tidings about those [to be martyred] after them who have not yet joined them - that there will be no fear concerning them, nor will they grieve.

اللہ تعالٰی نے اپنا فضل جو انہیں دے رکھا ہے اس سے بہت خوش ہیں اور خوشیاں منا رہے ہیں ان لوگوں کی بابت جو اب تک ان سے نہیں ملے ان کے پیچھے ہیں اس پر کہ انہیں نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَرِحِیۡنَ
خوش ہیں
بِمَاۤ
اس پر جو
اٰتٰہُمُ
عطا کیا انہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَیَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
اور وہ خوش ہوتے ہیں
بِالَّذِیۡنَ
ان کے بارے میں
لَمۡ
نہیں
یَلۡحَقُوۡا
وہ ملے
بِہِمۡ
انہیں
مِّنۡ خَلۡفِہِمۡ
ان کے پیچھے سے
اَلَّا
کہ نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَرِحِیۡنَ
خوش ہو تے ہیں
بِمَاۤ
ساتھ اُس کے جو
اٰتٰہُمُ
دیا ہے اُن کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَیَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
اور وہ خوشی محسوس کرتے ہیں
بِالَّذِیۡنَ
ساتھ ان لوگوں کے جو
لَمۡ یَلۡحَقُوۡا
نہیں ملے
بِہِمۡ
ساتھ ان کے
مِّنۡ خَلۡفِہِمۡ
ان کے پیچھے سے
اَلَّا
یہ کہ نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہے
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
وَلَا
اور نہ ہی
ہُمۡ
وہ سب
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

Rejoicing in what Allah has bestowed upon them of His bounty, and they receive good tidings about those [to be martyred] after them who have not yet joined them - that there will be no fear concerning them, nor will they grieve.

اللہ تعالٰی نے اپنا فضل جو انہیں دے رکھا ہے اس سے بہت خوش ہیں اور خوشیاں منا رہے ہیں ان لوگوں کی بابت جو اب تک ان سے نہیں ملے ان کے پیچھے ہیں اس پر کہ انہیں نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ اللہ کا ان پر فضل ہو رہا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں اور ان لوگوں سے بھی خوش ہوتے ہیں جو ان کے پیچھے ہیں اور ابھی تک (شہید ہوکر) ان سے ملے نہیں، انہیں نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں جودیاہے اس پروہ بہت خوش ہوتے ہیں اورجو ان کے پیچھے سے ان کے ساتھ نہیں ملے وہ ان پرخوشی محسوس کرتے ہیں کہ ان کے لیے نہ کوئی خوف ہے اورنہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

happy with what Allah has given them of His grace; and they feel pleased with the good news, about those who, after them, could not join them, that there shall be no fear for them nor shall they grieve. [ 170]

خوشی کرتے ہیں اس پر جو دیا ان کو اللہ نے اپنے فضل سے اور خوش وقت ہوتے ہیں ان کی طرف سے جو ابھی تک نہیں پہنچتے ان کے پاس ان کے پیچھے سے اس واسطے کہ نہ ڈر ہے ان پر اور نہ ان کو غم

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

شاداں وفرحاں ہیں اس پر جو کچھ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کیا ہے اور بشارت حاصل کر رہے ہیں ان لوگوں کے بارے میں جو ان کے پیچھے (دنیا میں) رہ گئے ہیں اور ابھی ان سے نہیں ملے کہ نہ ان پر کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ حزن سے دوچار ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

rejoicing in what Allah has bestowed upon them out of His bounty, jubilant that neither fear nor grief shall come upon the believers left behind in the world who have not yet joined them.

جو کچھ اللہ نے اپنے فضل سے انھیں دیا ہے اس پر خوش وخرم ہیں ، 121 اور مطمئن ہیں کہ جو اہل ایمان ان کے پیچھے دنیا میں رہ گئے ہیں اور ابھی وہاں نہیں پہنچے ہیں ان کے لیے بھی کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے ان کو اپنے فضل سے جو کچھ دیا ہے وہ اس پر مگن ہیں ، اور ان کے پیچھے جو لوگ ابھی ان کے ساتھ ( شہادت میں ) شامل نہیں ہوئے ، ان کے بارے میں اس بات پر بھی خوشی مناتے ہیں کہ ( جب وہ ان سے آکر ملیں گے تو ) نہ ان پر کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس پر خوش ہیں اور جو لوگ ابھی ان کے پاس نہیں پہنچے ان کے پیچھے دنیا میں زندہ ہیں لیکن جہاد میں مصروف ہیں ان کی خوشی مناتے ہیں کہ نہ ان کو ڈر ہوگا نہ غم 1 0

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے بخشا ہے اس سے خوش ہیں اور جو لوگ (شہیدہوکر) ان سے نہیں ملے ان کے پیچھے رہ گئے ان کے لئے بھی خوشیاں منا رہے ہیں یہ کہ (روز قیامت) انہیں کوئی ڈر نہ ہوگا اور نہ ان کو افسوس ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے اپنے فضل و کرم سے جو کچھ ان کو عطا کیا ہے وہ اس سے خوش ہوتے ہیں۔ وہ ان کو خوش خبری دیتے ہیں جو ایمان والے ابھی تک ان سے ملے نہیں ہیں اور ان کے پیچھے ہیں کہ ان کے لئے کسی خوف اور رنج و غم کا موقع نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو کچھ خدا نے ان کو اپنے فضل سے بخش رکھا ہے اس میں خوش ہیں۔ اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے اور (شہید ہوکر) ان میں شامل نہیں ہوسکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں کہ (قیامت کے دن) ان کو بھی نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Exulting in that which Allah hath vouchsafed them of His grace. And they rejoice in those who have not yet joined them from behind them, in the thought that unto them no fear shall come, nor shall they grieve.

ان (نعمتوں) سے مسرور ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کی ہیں اور جو لوگ ان کے بعد والوں سے ابھی ان سے نہیں جاملے ہیں ۔ ان کی بھی اس حالت سے خوش ہیں کہ ان پر نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرحان وشاداں ہیں اس پر ، جو اللہ نے اپنے فضل میں سے ان کو دے رکھا ہے اور ان لوگوں کے باب میں بشارت حاصل کررہے ہیں ، جو ان کے اخلاف میں سے اب تک ان سے نہیں ملے ہیں کہ ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ خوش ہیں اس چیز سے جو اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمائی اور اپنے پیچھے رہ جانے والوں میں سے جو ابھی ( شہید ہو کر ) ان سے نہیں ملے خوشیاں مناتے ہیں کہ ان پر بھی نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کچھ اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا ہے اس پر خوش و خرم ہیں اور مطمئن کہ جو اہل ایمان ان کے پیچھے دنیا میں رہ گئے ہیں اور ابھی وہاں نہیں پہنچے ہیں ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمزدہ ہونگے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ خوش و خرم ہیں ان نعمتوں سے جن سے اللہ نے ان کو نوازا ہے اپنے فضل (و کرم) سے، اور یہ خوش ہوتے ہیں ان لوگوں کی بناء پر بھی جو ان کے پیچھے (اور ان کے نقش قدم پر) ہیں، اور جو ابھی تک ان سے ملے نہیں کہ (وہ بھی اگر شہادت کی موت پالیں تو) ان پر بھی نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

جواللہ کا ان پر فضل ہورہا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں اور ان لوگوں سے بہت خوش ہوتے ہیںجو ان کے پیچھے ہیں اور ابھی تک ( شہیدہوکر ) ان سے ملے نہیں ، انہیں نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ ہی غمزدہ ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

شاد ہیں اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا ( ف۳۳٤ ) اور خوشیاں منا رہے ہیں اپنے پچھلوں کی جو ابھی ان سے نہ ملے ( ف۳۳۵ ) کہ ان پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ کچھ غم ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( حیاتِ جاودانی کی ) ان ( نعمتوں ) پر فرحاں و شاداں رہتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرما رکھی ہیں اور اپنے ان پچھلوں سے بھی جو ( تاحال ) ان سے نہیں مل سکے ( انہیں ایمان اور طاعت کی راہ پر دیکھ کر ) خوش ہوتے ہیں کہ ان پر بھی نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ نے اپنے فضل و کرم سے انہیں جو کچھ دیا ہے وہ اس پر خوش و خرم ہیں ۔ اور اپنے ان پسماندہ گان کے بارے میں بھی جو ہنوز ان کے پاس نہیں پہنچے خوش اور مطمئن ہیں کہ انہیں کوئی خوف نہیں ہے ۔ اور نہ کوئی حزن و ملال ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They rejoice in the bounty provided by Allah: And with regard to those left behind, who have not yet joined them (in their bliss), the (Martyrs) glory in the fact that on them is no fear, nor have they (cause to) grieve.

Translated by

Muhammad Sarwar

They are pleased with the favor from their Lord and have received the glad news that those who follow them will have no fear nor will they be grieved,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They rejoice in what Allah has bestowed upon them of His bounty and rejoice for the sake of those who have not yet joined them, but are left behind (not yet martyred) that on them no fear shall come, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Rejoicing in what Allah has given them out of His grace and they rejoice for the sake of those who, (being left) behind them, have not yet joined them, that they shall have no fear, nor shall they grieve.

Translated by

William Pickthall

Jubilant (are they) because of that which Allah hath bestowed upon them of His bounty, rejoicing for the sake of those who have not joined them but are left behind: That there shall no fear come upon them neither shall they grieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे ख़ुश हैं उस पर जो अल्लाह ने अपने फ़ज़्ल से उनको दिया है, और ख़ुश-ख़बरी ले रहे हैं कि जो लोग उनके पीछे हैं और अभी वहाँ नहीं पहुँचे हैं उनके लिए भी न कोई ख़ौफ़ है और न वे ग़मगीन होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ خوش ہیں اس چیز سے جو ان کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے عطا فرمائی اور جو لوگ ان کے پاس نہیں پہنچے ان سے پیچھے رہ گئے ہیں ان کی بھی اس حالت پر وہ خوش ہوتے ہیں کہ ان پر بھی کسی طرح کا خوف واقع ہونے والا نہیں اور نہ وہ مغموم ہونگے۔ (170)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ نے جو اپنا فضل انہیں دے رکھا ہے اس سے خوش ہیں اور خوش خبری دیتے ہیں ان لوگوں کو جو ان سے نہیں ملے اور ابھی ان کے پیچھے ہیں انہیں نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کچھ اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا ہے اس پر خوش وخرم ہیں ‘ اور مطمئن ہیں کہ جو اہل ایمان ان کے پیچھے دنیا میں رہ گئے ہیں اور ابھی وہاں نہیں پہنچے ہیں ان کے لئے بھی کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ خوش ہیں اس سے جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمایا اور وہ خوش ہو رہے ہیں ان لوگوں کی وجہ سے جو ان کے پاس نہیں پہنچے ان کے پیچھے رہ گئے کہ کوئی خوف نہیں ان پر اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

خوشی کرتے ہیں اس پر جو دیا ان کو اللہ نے اپنے فضل سے اور خوش وقت ہوتے ہیں ان کی طرف سے جو ابھی تک نہیں پہنچے ان کے پاس ان کے پیچھے سے اس واسطے کہ نہ ڈر ہے ان پر اور نہ ان کو غم

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کو دیا ہے اس پر وہ خوش و خرم ہیں اور وہ ان لوگوں کے متعلق بھی جو پیچھے رہ جانیوالوں میں سے ابھی ان تک نہیں پہنچے خوش اور مطمئن ہیں کہ ان پر بھی نہ کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے