Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 172

سورة آل عمران

اَلَّذِیۡنَ اسۡتَجَابُوۡا لِلّٰہِ وَ الرَّسُوۡلِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَصَابَہُمُ الۡقَرۡحُ ؕ ۛ لِلَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوۡا مِنۡہُمۡ وَ اتَّقَوۡا اَجۡرٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۷۲﴾ۚ

Those [believers] who responded to Allah and the Messenger after injury had struck them. For those who did good among them and feared Allah is a great reward -

جن لوگوں نے اللہ اور رسول کے حکم کو قبول کیا اس کے بعد کہ انہیں پورے زخم لگ چکے تھے ، ان میں سے جنہوں نے نیکی کی اور پرہیز گاری برتی ان کے لئے بہت زیادہ اجر ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اسۡتَجَابُوۡا
حکم مانا
لِلّٰہِ
اللہ کا
وَالرَّسُوۡلِ
اور رسول کا
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَاۤ
جو
اَصَابَہُمُ
پہنچا انہیں
الۡقَرۡحُ
زخم
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
اَحۡسَنُوۡا
احسان کیا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَ اتَّقَوۡا
اور تقوی کیا
اَجۡرٌ
اجر ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
اسۡتَجَابُوۡا
لبیک کہا
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
وَالرَّسُوۡلِ
اور رسول کے لیے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَاۤ
اس کے جو
اَصَابَہُمُ
پہنچا ان کو
الۡقَرۡحُ
زخم
لِلَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کے لیے
اَحۡسَنُوۡا
جنہوں نے نیکی کی
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَ اتَّقَوۡا
اور وہ ڈر گئے
اَجۡرٌ
اجر ہے
عَظِیۡمٌ
عظیم
Translated by

Juna Garhi

Those [believers] who responded to Allah and the Messenger after injury had struck them. For those who did good among them and feared Allah is a great reward -

جن لوگوں نے اللہ اور رسول کے حکم کو قبول کیا اس کے بعد کہ انہیں پورے زخم لگ چکے تھے ، ان میں سے جنہوں نے نیکی کی اور پرہیز گاری برتی ان کے لئے بہت زیادہ اجر ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جنہوں نے صدمہ پہنچنے کے بعد بھی اللہ اور رسول کے حکم پر لبیک کہا ان میں جو لوگ نیک کردار اور پرہیزگار ہیں، ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ اوررسول کاحکم مانااس کے بعدبھی کہ انہیں زخم پہنچا،ان میں سے اُن لوگوں کے لیے جنہوں نے نیکی کی اوراﷲ تعالیٰ سے ڈر گئے بہت بڑااجرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who responded to the call of- Allah and the Messenger, even after they had received the wound, for those of them who did good and feared Allah there is a great reward

جن لوگوں نے حکم مانا اللہ کا اور رسول کا بعد اس کے پہنچ چکے تھے ان کو زخم جو ان میں نیک ہیں اور پرہیزگار ان کو ثواب بڑا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جن لوگوں نے لبیک کہی اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پکار پر اس کے بعد کہ ان کو چرکا لگ چکا تھا ان میں سے جو بھی محسنین اور متقین ہیں ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There were those who responded to the call of Allah and the Messenger after injury had smitten them - for all those who do good and fear Allah there is a mighty reward.

جن لوگوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ اور رسول کی پکار پر لبیک کہا 122 ان میں جو اشخاص نیکوکار اور پرہیزگار ہیں ان کے لیے بڑا اجر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ لوگ جنہوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ اور رسول کی پکار کا فرمانبرداری سے جواب دیا ، ایسے نیک اور متقی لوگوں کے لیے زبردست اجر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ لڑائی میں زخمی ہوئے اور پھر بھی اللہ اور اس کے رسول کا کہا مانا اور بلانے پر چل کھڑے ہوئے اور ان میں جو نیک اور پرہیز گار ہیں ان کو بڑاثواب ملے گا 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں نے زخم کھانے کے بعد اللہ اور رسول کے حکم کو قبول کیا ان میں ان لوگوں کے لئے جو نیکی اور پرہیز گاری اختیار کرتے ہیں بہت بڑا ثواب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو زخم لگ جانے کے باوجود اللہ اور اس کے رسول کا کہا مانتے ہیں ان میں سے جو لوگ نیک اور متقی ہیں ان کے لئے اجر عظیم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جنہوں نے باوجود زخم کھانے کے خدا اور رسول (کے حکم) کو قبول کیا جو لوگ ان میں نیکوکار اور پرہیزگار ہیں ان کے لئے بڑا ثواب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who answered to the call of Allah and the apostle after the wound that befell them --for those who did well among them and feared God shall be a mighty hire-

جن لوگوں نے اللہ اور رسول کے کہنے کو مان لیا ۔ بعد اس کے کہ انہیں ذکم لگ چکا تھا ۔ ان میں سے جو نیک اور متقی ہیں ان کے لیے اجر عظیم ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان اہلِ ایمان کے اجر کو ، جنہوں نے چوٹ کھانے کے بعد بھی اللہ اور رسول کی پکار پر لبیک کہی ۔ ان میں سے جنہوں نے بھی خوبی کے ساتھ کام کیے اور جو تقویٰ کی راہ چلے ہیں ، ان کیلئے بہت بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں نے زخم لگ جانے کے بعد ( بھی ) اللہ ( تعالیٰ ) اور رسول ( ﷺ ) کے حکم کو قبول کر لیا ان میں سے جو نیک اور پرہیز گار ہیں ان کے لئے بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے اللہ اور رسول کا حکم مانا اس کے بعد کہ انہیں زخم پہنچ چکے تھے جو ان میں سے نیک اور پرہیزگار ہیں ان کے لیے بڑا ثواب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں نے حکم مانا اللہ کا اور اس کے رسول کا اس کے بعد کہ ان کو (ابھی تازہ) زخم لگ چکا تھا ان میں سے جو نیکوکار اور تقویٰ (و پرہیزگاروں) والے ہیں ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے

Translated by

Noor ul Amin

جنہوں نے صدمہ پہنچنے کے بعدبھی اللہ اور ر سول کے حکم پر لبیک کہاان میںجو لوگ نیک کردار اور پرہیزگارہیں ، ان کے لئے بہت بڑاا جرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو اللہ و رسول کے بلانے پر حاضر ہوئے بعد اس کے کہ انہیں زخم پہنچ چکا تھا ( ف۳۳۷ ) ان کے نکوکاروں اور پرہیزگاروں کے لئے بڑا ثواب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جن لوگوں نے زخم کھا چکنے کے بعد بھی اللہ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے حکم پر لبیک کہا ، اُن میں جو صاحبانِ اِحسان ہیں اور پرہیزگار ہیں ، ان کے لئے بڑا اَجر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ اور رسول کی آواز پر لبیک کہی ۔ ان میں سے جو نیکوکار اور پرہیزگار ہیں ان کے لیے بڑا اجر و ثواب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of those who answered the call of Allah and the Messenger, even after being wounded, those who do right and refrain from wrong have a great reward;-

Translated by

Muhammad Sarwar

The righteous and pious of those who have pledged obedience to God and the Messenger, after injury had befallen them, will receive a great reward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who answered (the Call of) Allah and the Messenger after being wounded; for those of them who did good deeds and feared Allah, there is a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those who responded (at Ohud) to the call of Allah and the Apostle after the wound had befallen them, those among them who do good (to others) and guard (against evil) shall have a great reward.

Translated by

William Pickthall

As for those who heard the call of Allah and His messenger after the harm befell them (in the fight); for such of them as do right and ward off (evil), there is great reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने अल्लाह और रसूल के हुक्म को माना बाद इसके कि उनको ज़ख़्म लग चुका था, उनमें से जो नेक और परहेज़गार हैं उनके लिए बड़ा अज्र है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں نے اللہ و رسول کے کہنے کو قبول کرلیا بعد اس کے کہ ان کو زخم لگا تھا ان لوگوں میں جو نیک اور متقی ہیں ان کے لیے ثواب عظیم ہے۔ (172)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے زخمی ہونے کے باوجود اللہ اور رسول کے حکم کو قبول کیا ان میں سے جس نے نیکی کی اور پرہیزگاری اختیار کی ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(ایسے مومنوں کے اجر کو) جنہوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ اور رسول کی پکار پر لبیک کہا ……ان میں جو اشخاص نیکوکار اور پرہیزگار ہیں ان کے لئے بڑا اجر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں نے اللہ اور رسول کے حکم کو مان لیا اس کے بعد کہ ان کو زخم پہنچ چکا تھا ان میں سے جنہوں نے نیکی کے کام کیے اور تقویٰ اختیار کیا ان کے لیے بہت بڑا ثواب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جن لوگوں نے حکم مانا اللہ کا اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بعد اس کے کہ پہنچ چکے تھے ان کو زخم جو ان میں نیک ہیں اور پرہیزگار ان کو ثواب بڑا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں نے زخم خوردہ ہونے کے باوجود اللہ اور رسول کے حکم کو قبول کیا ان میں سے جو لوگ نیک کردار اور پرہیز گار ہیں ان کے لئے بڑا ثواب ہے ۔