Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 178

سورة آل عمران

وَ لَا یَحۡسَبَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنَّمَا نُمۡلِیۡ لَہُمۡ خَیۡرٌ لِّاَنۡفُسِہِمۡ ؕ اِنَّمَا نُمۡلِیۡ لَہُمۡ لِیَزۡدَادُوۡۤا اِثۡمًا ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿۱۷۸﴾

And let not those who disbelieve ever think that [because] We extend their time [of enjoyment] it is better for them. We only extend it for them so that they may increase in sin, and for them is a humiliating punishment.

کافر لوگ ہماری دی ہوئی مُہلت کو اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں یہ مُہلت تو اس لئے ہے کہ وہ گناہوں میں اور بڑھ جائیں ان ہی کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
یَحۡسَبَنَّ
ہر گز گمان کریں
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اَنَّمَا
بیشک جو
نُمۡلِیۡ
ہم ڈھیل دے رہے ہیں
لَہُمۡ
انہیں
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّاَنۡفُسِہِمۡ
ان کے نفسوں کے لیے
اِنَّمَا
بیشک
نُمۡلِیۡ
ہم ڈھیل دے رہے ہیں
لَہُمۡ
انہیں
لِیَزۡدَادُوۡۤا
تاکہ وہ بڑھ جائیں
اِثۡمًا
گناہ میں
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّہِیۡنٌ
رسوا کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
یَحۡسَبَنَّ
ہر گز گمان کریں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفر کیا
اَنَّمَا
یقیناً
نُمۡلِیۡ
ہم مہلت دے رہے ہیں
لَہُمۡ
اُن کے لیے
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّاَنۡفُسِہِمۡ
ان کی جانوں کے لیے
اِنَّمَا
صرف
نُمۡلِیۡ
ہم مہلت دے رہے ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
لِیَزۡدَادُوۡۤا
تا کہ وہ زیادہ بڑھ جائیں
اِثۡمًا
گناہ میں
وَلَہُمۡ
اور اُن کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّہِیۡنٌ
رسواکُن
Translated by

Juna Garhi

And let not those who disbelieve ever think that [because] We extend their time [of enjoyment] it is better for them. We only extend it for them so that they may increase in sin, and for them is a humiliating punishment.

کافر لوگ ہماری دی ہوئی مُہلت کو اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں یہ مُہلت تو اس لئے ہے کہ وہ گناہوں میں اور بڑھ جائیں ان ہی کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافر لوگ ہرگز یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ہم جو انہیں ڈھیل دے رہے ہیں، یہ ان کے حق میں بہتر ہے، ہم تو صرف اس لیے ڈھیل دیتے ہیں کہ جتنے زیادہ سے زیادہ گناہ کرسکتے ہیں کرلیں اور ان کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاوہ ہرگزیہ گمان نہ کریں کہ یقیناًہم اُنہیں جو مہلت دے رہے ہیں وہ اُن کے لیے بہترہے ہم اُنہیں اسی لئے مہلت دے رہے ہیں تاکہ وہ گناہ میں اورزیادہ بڑھ جائیں اوراُن کے لئے رُسواکن عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who disbelieve should not think that the time We give them is good for them. In fact, we give them time only that they may increase in sin. And for them there is a humiliating punishment.

اور یہ نہ سمجھیں کافر کہ ہم جو مہلت دیتے ہیں ان کو کچھ بھلا ہے ان کے حق میں ہم تو مہلت دیتے ہیں ان کو تاکہ ترقی کریں وہ گناہ میں اور ان کے لئے عذاب ہے رسوا کرنیوالا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مت سمجھیں یہ کافر کہ ہم جو انہیں مہلت دے رہے ہیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے اور ان کے لیے اہانت آمیز عذاب ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not let the, unbelievers imagine that the respite We give them is good for them. We give them respite so that they may grow in wickedness. A humiliating chastisement lies in store for them.

یہ ڈھیل جو ہم انھیں دیے جاتے ہیں اس کو یہ کافر اپنے حق میں بہتری نہ سمجھیں ، ہم تو انھیں اس لیے ڈھیل دے رہے ہیں کہ یہ خوب بارِ گناہ سمیٹ لیں ، پھر ان کےلیے سخت ذلیل کرنے والی سزا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ ہرگز یہ نہ سمجھیں کہ ہم انہیں جو ڈھیل دے رہے ہیں تاکہ وہ گناہ میں اور آگے بڑھ جائیں اور ( آخر کار ) ان کے لیے ایسا عذاب ہوگا جو انہیں ذلیل کر کے رکھ دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافروں کو یہ نہ سمجھنا چاہیے یہ ہم نے ان کو ڈھیلا چھو ڑدیا ہے ان کے حق میں بہتر ہے ہم نے اس لیے ان کو ڈھیل دی ہے کہ اور زیادہ گناہ کریں اور ان کی ذلت کا عذاب ہوگا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کافر لوگ یہ گمان نہ کریں کہ ہم ان کو جو مہلت دیتے ہیں وہ ان کے لئے اچھی ہے بیشک ہم ان کو اس لئے مہلت دیتے ہیں کہ وہ اور گناہ کرلیں اور ان کے لئے ذلت والا عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ کافر اس ڈھیل کو، جو انہیں ہماری طرف سے دی جارہی ہے اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں۔ ہم تو انہیں یہ مہلت اس لئے دے رہے ہیں تا کہ وہ خوب گناہ کے بوجھ سمیٹ لیں۔ پھر ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر لوگ یہ نہ خیال کریں کہ ہم جو ان کو مہلت دیئے جاتے ہیں تو یہ ان کے حق میں اچھا ہے۔ (نہیں بلکہ) ہم ان کو اس لئے مہلت دیتے ہیں کہ اور گناہ کرلیں۔ آخرکار ان کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And let not those who disbelieve deem that We respite them for their good: We respite them only that they may increase in sin; and theirs shall be a torment ignominious.

اور جو لوگ کفر کررہے ہیں یہ نہ خیال کریں کہ ہم جو انہیں مہلت دے رہے ہیں ۔ یہ ان کے حق میں بہتر ہے ہم تو انہیں بس اس لیے مہلت دے رہے ہیں کہ وہ جرم میں اور بڑھ جائیں ۔ اور ان کے لیے رسوا کن عذاب ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے کفر کیا ، یہ نہ گمان کریں کہ یہ جو ہم ان کو ڈھیل دے رہے ہیں تو یہ ان کے حق میں کوئی بہتر بات ہے ۔ ہم تو بس اسی لئے ڈھیل دے رہے ہیں کہ گناہ میں کچھ اضافہ کرلیں اور ان کیلئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے کفر اختیار کر رکھا ہے وہ یہ گمان نہ کریں کہ ہم نے انہیں جو مہلت دے رکھی ہے یہ ان کے حق میں بہتر ہے ہم تو انہیں اس لئے مہلت دے رہے ہیں کہ وہ جرم میں اور بڑھ جائیںاور ان کے لئے ذلیل کر دینے والا عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ ڈھیل جو ہم انہیں دے رہے ہیں اس کو یہ کافر اپنے حق میں بہتری نہ سمجھیں، ہم تو انہیں اس لیے ڈھیل دے رہے ہیں کہ یہ خوب گناہ سمیٹ لیں پھر ان کے لیے سخت ذلیل کرنے والا عذاب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کافر لوگ کبھی بھی یہ مت سمجھیں کہ ہم انہیں جو ڈھیل دے رہے ہیں یہ ان کے لئے بہتر ہے، ہم تو یہ ڈھیل محض اس لئے دے رہے ہیں کہ یہ لوگ گناہ میں بڑھتے (اور اپنا پیمانہ لبریز کرتے) جائیں، اور ان کے لئے ایک بڑا ہی رسوا کن عذاب ہے (والعیاذ باللہ)

Translated by

Noor ul Amin

کافر لوگ ہرگز یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ہم جو انہیں ڈھیل دے رہے ہیں ، یہ ان کے حق میں بہترہے بلاشبہ ہم انہیں صرف اسلئے ڈھیل دیتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ گنا ہ کرلیں اور انہیں رسو اکن عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہرگز کافر اس گمان میں نہ رہیں کہ وہ جو ہم انہیں ڈھیل دیتے ہیں کچھ ان کے لئے بھلا ہے ، ہم تو اسی لئے انہیں ڈھیل دیتے ہیں کہ اور گناہ میں بڑھیں ( ف۳۵۰ ) اور ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر یہ گمان ہرگز نہ کریں کہ ہم جو انہیں مہلت دے رہے ہیں ( یہ ) ان کی جانوں کے لئے بہتر ہے ، ہم تو ( یہ ) مہلت انہیں صرف اس لئے دے رہے ہیں کہ وہ گناہ میں اور بڑھ جائیں ، اور ان کے لئے ( بالآخر ) ذلّت انگیز عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور کافر یہ ہرگز خیال نہ کریں کہ ہم جو انہیں ڈھیل دے رہے ہیں ( ان کی رسی دراز رکھتے ہیں ) یہ ان کے لیے کوئی اچھی بات ہے یہ ڈھیل تو ہم صرف اس لئے انہیں دے رہے ہیں کہ وہ زیادہ گناہ کر لیں ۔ ( آخرکار ) ان کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let not the Unbelievers think that our respite to them is good for themselves: We grant them respite that they may grow in their iniquity: But they will have a shameful punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers must not think that Our respite is for their good. We only give them time to let them increase their sins. For them there will be a humiliating torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And let not the disbelievers think that Our postponing their punishment is good for them. We postpone the punishment only so that they may increase in sinfulness. And for them is a disgraceful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And let not those who disbelieve think that Our granting them respite is better for their souls; We grant them respite only that they may add to their sins; and they shall have a disgraceful chastisement.

Translated by

William Pickthall

And let not those who disbelieve imagine that the rein We give them bodeth good unto their souls. We only give them rein that they may grow in sinfulness. And theirs will be a shameful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग कुफ़्र कर रहे हैं यह ख़्याल न करें कि हम जो उनको मोहलत दे रहे हैं यह उनके हक़ में बेहतर है, हम तो बस इसलिए मोहलत दे रहे हैं कि वह जुर्म में और बढ़ जाएं, और उनके लिए ज़लील करने वाला अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ کفر کررہے ہیں وہ یہ خیال ہرگز نہ کریں کہ ہمارا ان کو مہلت دینا ان کے لیے بہتر ہے ہم ان کو صرف اس لیے مہلت دے رہے ہیں تاکہ جرم میں ان کو اور ترقی ہوجاوے اور ان کو توہین آمیز سزا ہوگی۔ (2) (178)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کافر ہماری دی ہوئی مہلت کو اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں یہ مہلت تو ہم نے اس لیے دی ہے کہ وہ گناہوں میں اور بڑھ جائیں اور ان کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ڈھیل جو ہم انہیں دئیے جاتے ہیں اس کو یہ کافر اپنے حق میں بہتری نہ سمجھیں ‘ ہم تو انہیں اس لئے ڈھیل دے رہے ہیں کہ یہ خوب بار گناہ سمیٹ لیں ‘ پھر ان کے لئے سخت ذلیل کرنے والی سزا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہرگز گمان نہ کریں وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا کہ ہم جو ان کو مہلت دے رہے ہیں وہ ان کی جانوں کے لیے بہتر ہے بات یہی ہے کہ ہم انہیں مہلت دے رہے ہیں تاکہ وہ گناہوں میں اور زیادہ ترقی کرلیں اور ان کے لیے عذاب ہے ذلیل کرنے والا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ نہ سمجھیں کافر کہ ہم جو مہلت دیتے ہیں ان کو کچھ بھلا ہے ان کے حق میں ہم تو مہلت دیتے ہیں ان کو تاکہ ترقی کریں وہ گناہ میں اور ان کے لئے عذاب ہے خوار کرنیوالا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور منکرین حق اس مہلت کو جو ہم ان کو دیا کرتے ہیں یہ نہ سمجھیں کہ یہ ہمارا ڈھیل دینا ان کے حق میں بہتر ہے یہ ڈھیل تو ہم ان کو اس لئے دیتے ہیں تاکہ وہ گناہ میں اور ترقی کر جائیں اور ان کو ذلت آمیز عذاب ہونے والا ہے۔