Prepositional PhraseVerbPersonal Pronoun

لِيُطْلِعَكُمْ

to inform you

کہ آگاہ کرے تم کو

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
طَلَعَ
يَطْلُعُ
اُطْلُعْ
طَالِع
مَطْلُوْع
طُلُوْع
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

طَلَعَ (ن) اَلشَّمْسُ طُلُوْعًا وَّمَطْلَعًا کے معنی آفتاب طلوع ہونے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ ) (۲۰:۱۳۰) اور سورج کے نکلنے سے پہلے تسبیح وت حمید کیا کرو۔ (حَتّٰی مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ) (۹۷:۵) طلوع صبح تک۔ اور یہ مَطْلِعٌ کے معنی ہیں ’’طلوع ہونے کی جگہ‘‘ قرآن پاک میں ہے: (حَتّٰۤی اِذَا بَلَغَ مَطۡلِعَ الشَّمۡسِ وَجَدَہَا تَطۡلُعُ عَلٰی قَوۡمٍ) (۱۸:۹۰) یہاں تک کہ سورج کے طلوع ہونے کے مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایسے لوگوں پر طلوع کرتا ہے۔ اسی سے استعارہ کے طور پر طَلَعَ عَلَیْنَا فُلَانٌ وَطَّلَعَ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی ہیں کسی کے سامنے ظاہر ہونا اور اوپر پہنچ کر نیچے کی طرف جھانکنا۔ قرآن پاک میں ہے: (قَالَ ہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ … فَاطَّلَعَ ) (۳۷:۵۴) بھلا خود جھانکے گا۔ (فَاَطَّلِعَ اِلٰۤی اِلٰہِ مُوۡسٰی ) (۴۰:۳۷) پھر اوپر جاکر موسیٰ کے خدا کو دیکھ لوں۔ (اَطَّلَعَ الۡغَیۡبَ) (۱۹:۷۸) کیا اس نے غیب کی خبر پالی ہے۔ (َّعَلِّیۡۤ اَطَّلِعُ اِلٰۤی اِلٰہِ مُوۡسٰی) (۲۸:۳۸) تاکہ میں موسیٰ کے خدا کی طرف چڑھ جاؤں۔ اِسْتَطْلَعْتُ رَاْیَہٗ: میں نے اس کی رائے معلوم کی۔ اَطْلَعْتُکَ عَلٰی کَذَا میں نے تمہیں فلاں معاملہ سے آگاہ کردیا۔ طَلَعْتُ عَنْہُ: میں اس سے پنہاں ہوگیا۔ (اضداد) اَلطِّلَاعُ: (۱) ہر وہ چیز جس پر سورج طلوع کرتا ہو یا (۲) انسان اس پر اطلاع پائے۔ طَلِیْعَۃُ الْجَیْش: ہر اوّل دستہ اِمْرَئَ ۃٌ طَلَعَۃٌ قُبَعَۃٌ: وہ عورت جو باربار ظاہر اور پوشیدہ ہو اور طلوع آفتاب کی مناسبت سے طَلْعُ النَّحخلِ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے اور اس کے معنی خرما کے غلاف کے ہیں جس کے اندر اس کا خوشہ ہوتا ہے قرآن پاک میں ہے: (لَّہَا طَلۡعٌ نَّضِیۡدٌ ) (۵۰:۱۰) جن کا گابھا تہ بتہ ہوتا ہے۔ (طَلۡعُہَا کَاَنَّہٗ رُءُوۡسُ الشَّیٰطِیۡنِ) (۳۷:۶۵) ان کے شگوفے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر۔ (وَّ نَخۡلٍ طَلۡعُہَا ہَضِیۡمٌ ) (۲۶:۱۴۸) اور کھجوریں جن کے شگوفے لطیف و نازک ہوتے ہیں۔ اَطْلَعَتِ النَّخْلُ: کھجور کا شگوفے دار ہونا۔ قَوْسٌ طَلَاعُ الْکَفِّ: کمان جس سے مٹھی بھر جائے۔

Lemma/Derivative

1 Results
يُطْلِعَ
Surah:3
Verse:179
کہ آگاہ کرے تم کو
to inform you