Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 179

سورة آل عمران

مَا کَانَ اللّٰہُ لِیَذَرَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ عَلٰی مَاۤ اَنۡتُمۡ عَلَیۡہِ حَتّٰی یَمِیۡزَ الۡخَبِیۡثَ مِنَ الطَّیِّبِ ؕ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُطۡلِعَکُمۡ عَلَی الۡغَیۡبِ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَجۡتَبِیۡ مِنۡ رُّسُلِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ۪ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ ۚ وَ اِنۡ تُؤۡمِنُوۡا وَ تَتَّقُوۡا فَلَکُمۡ اَجۡرٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۷۹﴾

Allah would not leave the believers in that [state] you are in [presently] until He separates the evil from the good. Nor would Allah reveal to you the unseen. But [instead], Allah chooses of His messengers whom He wills, so believe in Allah and His messengers. And if you believe and fear Him, then for you is a great reward.

جس حال پر تم ہو اسی پر اللہ ایمان والوں کو نہ چھوڑدے گا جب تک کہ پاک اور ناپاک کو الگ الگ نہ کردے ، اور نہ اللہ تعالٰی ایسا ہے کہ تمہیں غیب سے آگاہ کر دے ، بلکہ اللہ تعالٰی اپنے رسولوں میں سے جس کا چاہے انتخاب کر لیتا ہے ، اس لئے تم اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھو ، اگر تم ایمان لاؤ اور تقویٰ کرو تو تمہارے لئے بڑا بھاری اجر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
جو ہو
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ
لِیَذَرَ
کہ وہ چھوڑ دے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
عَلٰی
اوپر اس کے
مَاۤ
جو ہو
اَنۡتُمۡ
تم
عَلَیۡہِ
جس پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَمِیۡزَ
وہ چھانٹ دے
الۡخَبِیۡثَ
ناپاک کو
مِنَ الطَّیِّبِ
پاک سے
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
لِیُطۡلِعَکُمۡ
کہ وہ آگاہ کرے تمہیں
عَلَی الۡغَیۡبِ
غیب پر
وَ لٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یَجۡتَبِیۡ
چن لیتا ہے
مِنۡ رُّسُلِہٖ
اپنے رسولوں میں سے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
فَاٰمِنُوۡا
پس ایمان لاؤ
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَ رُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں پر
وَاِنۡ
اور اگر
تُؤۡمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ گے
وَتَتَّقُوۡا
اور تم تقوی کرو گے
فَلَکُمۡ
تو تمہارے لیے ہے
اَجۡرٌ
اجر ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِیَذَرَ
کہ وہ چھوڑ دے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
عَلٰی مَاۤ
اُس پر جو
اَنۡتُمۡ
تم ہو
عَلَیۡہِ
جس پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَمِیۡزَ
وہ الگ کر دے
الۡخَبِیۡثَ
ناپاک کو
مِنَ الطَّیِّبِ
پاک سے
وَمَا کَانَ
اور کبھی نہیں ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِیُطۡلِعَکُمۡ
کہ وہ اطلاع دے تمہیں
عَلَی
اُوپر
الۡغَیۡبِ
غیب کے
وَ لٰکِنَّ
لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَجۡتَبِیۡ
منتخب کر لیتا ہے
مِنۡ رُّسُلِہٖ
اپنے رسولوں میں سے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
فَاٰمِنُوۡا
چنانچہ تم ایمان لے آؤ
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
وَ رُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کے
وَاِنۡ
اور اگر
تُؤۡمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ
وَتَتَّقُوۡا
اور متقی بنو
فَلَکُمۡ
تو تمہارے لیے
اَجۡرٌ
اجر ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Allah would not leave the believers in that [state] you are in [presently] until He separates the evil from the good. Nor would Allah reveal to you the unseen. But [instead], Allah chooses of His messengers whom He wills, so believe in Allah and His messengers. And if you believe and fear Him, then for you is a great reward.

جس حال پر تم ہو اسی پر اللہ ایمان والوں کو نہ چھوڑدے گا جب تک کہ پاک اور ناپاک کو الگ الگ نہ کردے ، اور نہ اللہ تعالٰی ایسا ہے کہ تمہیں غیب سے آگاہ کر دے ، بلکہ اللہ تعالٰی اپنے رسولوں میں سے جس کا چاہے انتخاب کر لیتا ہے ، اس لئے تم اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھو ، اگر تم ایمان لاؤ اور تقویٰ کرو تو تمہارے لئے بڑا بھاری اجر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ مومنوں کو اسی حال پر نہ چھوڑے گا جس حال پر اس وقت تم ہو تاآنکہ وہ پاک کو ناپاک سے جدا نہ کردے۔ اللہ کا یہ طریقہ نہیں کہ وہ تمہیں غیب پر مطلع کردے۔ بلکہ (اس کام کے لیے) وہ اپنے رسولوں میں سے جسے چاہتا ہے منتخب کرلیتا ہے۔ لہذا اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ۔ اور اگر تم ایمان لے آئے اور اللہ سے ڈرتے رہے تو تمہیں بہت بڑا اجر ملے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ ایسا نہیں ہے کہ وہ مومنوں کو اسی حالت پرچھوڑدے جس پرتم ہویہاں تک کہ وہ ناپاک کو پاک سے الگ نہ کردے اور کبھی ایسانہیں ہے اللہ تعالیٰ کہ تمہیں غیب کی اطلاع دے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں میں سے جس کوچاہتاہے منتخب کرتاہے چنانچہ تم اللہ تعالیٰ پر اوراس کے رسولوں پرایمان لاؤاوراگرتم ایمان لاؤاورمتقی بنوتوتمہارے لئے بہت بڑا اجرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is not to leave the believers in what you are in unless He separates the impure from the pure. And Allah is not to inform you of the unseen. But Allah selects from His messengers whom He wills. So, believe in Allah and His messengers. And if you believe, and fear Allah, then, for you there is a great reward.

اللہ وہ نہیں کہ چھوڑ دے مسلمانوں کو اس حالت پر جس پر تم ہو جب تک کہ جدا نہ کردے ناپاک کو پاک سے اور اللہ نہیں ہے کہ تم کو خبر دے غیب کی لیکن اللہ چھانٹ لیتا ہے اپنے رسولوں میں جس کو چاہے، تو تم یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر اور اگر تم یقین پر رہو اور پرہیزگاری پر تو تم کو بڑا ثواب ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ وہ نہیں کہ چھوڑے رکھے مسلمانوں کو اس حالت میں جس پر تم ہو یہاں تک کہ وہ خبیث کو طیب سے ممیز کر دے اور اللہ تعالیٰ کا یہ بھی طریقہ نہیں ہے کہ تمہیں غیب کی خبریں بتائے لیکن (اس کام کے لیے) اللہ منتخب کرلیتا ہے اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے پس ایمان پختہ رکھو اللہ پر اور اس کے رسولوں ( علیہ السلام) پر اور اگر تم (یہ دو شرطیں پوری کر دو گے ) ایمان میں ثابت قدم رہو گے اور تقویٰ پر کاربند رہو گے تو تمہارے لیے بہت بڑا اجر ہے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah will not let the believers stay in the state they are: He will set the wicked apart from the good. Allah is not going to disclose to you what is hidden in the realm beyond the reach of perception, but He chooses from among His Messengers whom He wills (to intimate such knowledge). Believe, then, in Allah and in His Messengers; and if you believe and be come God-fearing, yours will be a great reward.

اللہ مومنوں کو اس حالت میں ہرگز نہ رہنے دے گا جس میں تم اس وقت پائے جاتے ہو ۔ 125 وہ پاک لوگوں کو ناپاک لوگوں سے الگ کر کے رہے گا ۔ مگر اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ تم کو غیب پر مطلع کر دے ۔ 126 غیب کی باتیں بتانے کے لیے تو وہ اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے منتخب کر لیتا ہے ، لہٰذا ﴿ امورِ غیب کے بارے میں﴾ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھو ۔ اگر تم ایمان اور خدا ترسی کی روش پر چلو گے تو تم کو بڑا اجر ملے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ ایسا نہیں کرسکتا کہ مومنوں کو اس حالت پر چھوڑ رکھے جس پر تم لوگ اس وقت ہو ، جب تک وہ ناپاک کو پاک سے الگ نہ کردے ، اور ( دوسری طرف ) وہ ایسا بھی نہیں کرسکتا کہ تم کو ( براہ راست ) غیب کی باتیں بتا دے ۔ ہاں وہ ( جتنا بتانا مناسب سمجھتا ہے اس کے لیے ) اپنے پیغمبروں میں سے جس کو چاہتا ہے چن لیتا ہے ۔ ( ٦٠ ) لہذا تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھو ، اور اگر ایمان رکھو گے اور تقوی اختیار کرو گے تو زبردست ثواب کے مستحق ہوگے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تو مسلمانوں کو جس حال پر تم ہو کہ مومن اور منافق سب ملے جلے ہیں چھوڑ نے ولا نہیں جب تک ناپاک منا فق کو پاک مومن سے جدا نہ کردے 2 اور اللہ تم کو غیب کی بات بتلانے والا نہیں لیکن اللہ اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے چن لیتا ہے غیب کی بات بتلانے کے لیے اور اس کوئی کوئی بتلاد یتا ہے 3 تو اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لاؤ اور غیب کے پیچھے مت پڑو اور اگر تم ایمان لاؤ و اور شرک و نفاق سے پرہیز کر وگے تو تم کو بڑا ثواب ملگا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کو سزاوار نہیں کہ مومنوں کو اس حال پر چھوڑ دیں جس پر تم ہو یہاں تک کہ ناپاک کو پاک سے الگ کردیں اور اللہ کو زیب نہیں دیتا کہ تم کو غیب پر اطلاع دیں و لیکن اللہ اپنے پیغمبروں میں سے جسے چاہیں منتخب فرما لیتے ہیں پس اللہ اور اس کے پیغمبروں کے ساتھ ایمان لاؤ اور اگر تم ایمان لاؤ اور پرہیز گاری اختیار کرو تو تمہارے لئے بڑا اجر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ ایسا نہیں ہے کہ وہ تمہیں اسی حالت پر رکھے گا، جب تک پاک باز لوگوں کو ناپاک خصلت لوگوں سے چھانٹ کر نہ رکھ دے اور اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ وہ تمہیں غیب کی باتوں سے مطلع کرے گا۔ لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے اپنے رسولوں میں سے منتخب کرلیتا ہے۔ تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ۔ اگر تم ایمان لائے اور تم نے پرہیزگاری کا طریقہ اختیار کیا تو تمہارے لئے بہت بڑا اجر وثواب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(لوگو) جب تک خدا ناپاک کو پاک سے الگ نہ کردے گا مومنوں کو اس حال میں جس میں تم ہو ہرگز نہیں رہنے دے گا۔ اور الله تم کوغیب کی باتوں سے بھی مطلع نہیں کرے گاالبتہ خدا اپنے پیغمبروں میں سے جسے چاہتا ہے انتخاب کرلیتا ہے۔ تو تم خدا پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤاور اگر ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو تم کو اجر عظیم ملے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah is not one to leave the believers in the state wherein ye are until He hath discriminated the impure from the pure. And Allah is not one to acquaint you with the Unseen, but Allah chooseth him whomsoever He willeth, of His apostles. Believe wherefore in Allah and His apostles; and if ye believe and fear, yours shall be a mighty hire.

جس حال پر تم ہو اللہ اس پر ایمان والوں کو چھوڑے رکھنے کا نہیں جب تک کہ وہ ناپاک کو پاک سے الگ نہ کرلے ۔ اور نہ اللہ تمہیں غیب پر مطلع کرنے والا ہے ۔ البتہ اللہ جس کو چاہتا ہے اپنے رسولوں میں سے انتخاب کرلیتا ہے۔ ۔ تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ ۔ اور اگر تم ایمان لے آئے اور تم نے تقوی اختیار کرلیا تو تمہارے لیے اجر عظیم ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ یہ نہیں کرسکتا کہ مسلمانوں کو ، جس حال پر تم تھے اسی پر ، خبیث کو طیب سے الگ کیے بغیر ، چھوڑے رکھے اور نہ یہ کرسکتا تھا کہ وہ تمہیں سارے غیب سے باخبر کردے ۔ بلکہ اللہ اس کام کیلئے اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے ، منتخب کرتا ہے تو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور اگر تم ایمان لائے اور تم نے تقویٰ اختیار کیا تو تمہارے لئے بہت بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس حال پر تم ہو اللہ ( تعالیٰ ) مومنین کو اس حال پر نہیں رکھنا چاہتے جب تک کہ وہ ناپاک کو پاک سے الگ نہ کر دیں اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں غیب پر مطلع کرنے والا نہیں ہے اور البتہ اللہ ( تعالیٰ ) جس کو چاہتے ہیں اپنے رسولوں میں سے منتخب فرما لیتے ہیںسو تم اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسولوں پر ایمان لائو اور اگر تم نے ایمان قبول کرلیا اور تقویٰ اختیار کر لیا تو تمہارے لئے بہت بڑا اجر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ مومنوں کو اس حالت میں ہرگز نہ رہنے دے گا جس حال میں تم اس وقت ہو۔ وہ پاک کو ناپاک سے الگ کر کے رہے گا۔ مگر اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ تم کو غیب پر مطلع کر دے، غیب کی باتیں بتانے کے لیے تو وہ اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے منتخب کرلیتا ہے، لہٰذا (امور غیب کے بارے میں) اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان رکھو۔ اگر تم ایمان اور خوف خدا یا اللہ کے تقویٰ کی روش پر چلو گے تو تم کو بڑا اجر ملے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ ایسا نہیں کہ ایمان والوں کو اسی حالت پر چھوڑ دے جس پر کہ تم لوگ اب ہو۔ (بلکہ وہ طرح طرح سے ان کی آزمائش کرتا رہے گا) یہاں تک کہ وہ (اس مقصد کے لئے) چنتا ہے اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے، پس تم لوگ (بےچوں چراں اور پورے صدق و اخلاص سے) ایمان لے آؤ اللہ پر، اور اس کے رسولوں پر، اور اگر تم (صدق و اخلاص سے) ایمان لے آئے، اور تم نے تقویٰ (و پرہیزگاری) کو اپنایا، تو تمہارے لئے بہت بڑا اجر ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ مومنوں کو اسی حال پر نہ چھوڑے گاجس حال پر اس وقت تم ہویہاں تک کی ناپاک کو پاک سے الگ کردے اللہ تعالیٰ کایہ طریقہ نہیں کہ وہ تمہیں غیب پر مطلع کردے بلکہ ( اس کے لئے ) وہ اپنے رسولوں میں سے جسے چاہتا ہے منتخب کرلیتا ہے لہٰذااللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائواوراگرتم ایمان لے آئواوراللہ سے ڈرتے رہے توتمہیں بہت بڑا اجر ملے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ مسلمانوں کو اس حال پر چھوڑنے کا نہیں جس پر تم ہو ( ف۳۵۱ ) جب تک جدا نہ کردے گندے کو ( ف۳۵۲ ) ستھرے سے ( ف۳۵۳ ) اور اللہ کی شان یہ نہیں کہ اے عام لوگو! تمہیں غیب کا علم دے دے ہاں اللہ چن لیتا ہے اپنے رسولوں سے جسے چاہے ( ف۳۵٤ ) تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسولوں پر اور اگر ایمان لاؤ ( ف۳۵۵ ) اور پرہیزگاری کرو تو تمہارے لئے بڑا ثواب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ مسلمانوں کو ہرگز اس حال پر نہیں چھوڑے گا جس پر تم ( اس وقت ) ہو جب تک وہ ناپاک کو پاک سے جدا نہ کر دے ، اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ ( اے عامۃ الناس! ) تمہیں غیب پر مطلع فرما دے لیکن اللہ اپنے رسولوں سے جسے چاہے ( غیب کے علم کے لئے ) چن لیتا ہے ، سو تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ ، اور اگر تم ایمان لے آؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو تمہارے لئے بڑا ثواب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ مؤمنوں کو اس حال پر نہیں چھوڑے گا جس حال پر تم اب ہو ۔ جب تک وہ ناپاک کو پاک سے الگ نہ کر دے اور اللہ کی یہ شان نہیں ہے کہ تمہیں غیب پر مطلع کرے ۔ البتہ اللہ ( غیب کی باتیں بتانے کے لیے ) اپنے رسولوں میں سے جسے چاہتا ہے منتخب کرتا ہے ۔ سو تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ ۔ اور اگر تم ایمان لاؤ ۔ اور پرہیزگاری اختیار کرو تو تمہارے لئے بڑا اجر و ثواب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah will not leave the believers in the state in which ye are now, until He separates what is evil from what is good nor will He disclose to you the secrets of the Unseen. But He chooses of His Messengers (For the purpose) whom He pleases. So believe in Allah. And His messengers: And if ye believe and do right, ye have a reward without measure.

Translated by

Muhammad Sarwar

God left the believers in their existing state for no other reason than to distinguish the evil-doers from the virtuous ones. God does not inform you of the unseen. He chooses for such information anyone of His Messengers that He wants. Have faith in God and in His Messengers. If you have faith and are pious, there will be a great reward for you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah will not leave the believers in the state in which you are now, until He distinguishes the wicked from the good. Nor will Allah disclose to you the secrets of the Unseen, but Allah chooses of His Messengers whom He wills. So believe in Allah and His Messengers. And if you believe and have Taqwa of Allah, then for you there is a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On no account will Allah leave the believers in the condition which you are in until He separates the evil from the good; nor is Allah going to make you acquainted with the unseen, but Allah chooses of His apostles whom He pleases; therefore believe in Allah and His apostles; and if you believe and guard (against evil), then you shall have a great reward.

Translated by

William Pickthall

It is not (the purpose) of Allah to leave you in your present state till He shall separate the wicked from the good. And it is not (the purpose of) Allah to let you know the Unseen. But Allah chooseth of His messengers whom He will, (to receive knowledge thereof). So believe in Allah and His messengers. If ye believe and ward off (evil), yours will be a vast reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह वह नहीं कि मुसलमानों को उस हालत पर छोड़ दे जिस तरह कि तुम अब हो, जब तक कि वह नापाक को पाक से अलग न कर ले, और अल्लाह यूँ नहीं कि तुमको ग़ैब से बाख़बर कर दे; बल्कि अल्लाह चुन लेता है अपने रसूलों में से जिसको चाहता है, पस तुम ईमान लाओ अल्लाह पर और उसके रसूलों पर, और अगर तुम ईमान लाओ और परहेज़गारी इख़्तियार करो तो तुम्हारे लिए बड़ा अज्र है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس حالت پر رکھنا نہیں چاہتے جس پر تم اب ہو جب تک کہ ناپاک کو پاک سے متمیز نہ فرمادیں اور اللہ تعالیٰ ایسے امورغیبیہ پر تم کو مطلع نہیں کرتے و لیکن ہاں جس کو خود چاہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر ہیں ان کو منتخب فرمالیتے ہیں۔ پس اب اللہ پر اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لے آؤ (3) اور اگر تم ایمان لے آؤ اور پرہیز رکھو تو پھر تم کو اجر عظیم ہے۔ (179)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو اسی حال پر نہیں چھوڑے گا جب تک کہ وہ پاک اور ناپاک کو الگ الگ نہ کر دے اور نہ اللہ تعالیٰ ایسا ہے کہ تمہیں غیب سے آگاہ کرے بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں میں سے جس کا چاہے انتخاب کرلیتا ہے اس لیے تم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھو۔ اگر تم ایمان لاؤ اور تقو ٰی اختیار کرو تو تمہارے لیے بڑا اجر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ مومنوں کو اس حالت میں ہرگز نہ رہنے دے گا جس میں تم لوگ اس وقت پائے جاتے ہو ۔ وہ پاک لوگوں کو ناپاک لوگوں سے الگ کرکے رہے گا ۔ مگر اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ تم لوگوں کو غیب پر مطلع کردے ۔ (غیب کی باتیں بتانے کے لئے تو ) اللہ اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے منتخب کرلیتا ہے ۔ لہٰذا (امور غیب کے بارے میں ) اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھو ۔ اگر تم ایمان اور خدا ترسی کی روش پر چلوگے تو تم کو بڑا اجر ملے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ مومنین کو اس حالت پر چھوڑنا نہیں چاہتا جس پر تم اب ہو جب تک کہ ناپاک کو پاک سے جدا نہ فرما دے، اور اللہ تم کو امور غیب پر مطلع نہیں فرماتا لیکن اللہ منتخب فرما لیتا ہے اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہے سو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر اور اگر تم ایمان پر قائم رہے اور تم نے تقویٰ اختیار کیا تو تمہارے لیے ثواب عظیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ وہ نہیں کہ چھوڑ دے مسلمانوں کو اس حالت پر جس پر تم ہو جب تک کہ جدا نہ کر دے ناپاک کو پاک سے اور اللہ نہیں ہے کہ تم کو خبر دے غیب کی لیکن اللہ چھانٹ لیتا ہے اپنے رسولوں میں جس کو چاہے سو تم یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر اور اگر تم یقین پر رہو اور پرہیزگاری پر تو تم کو بڑا ثواب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کی یہ شان نہیں کہ وہ مسلمانوں کو اسی حالت پر چھوڑے رکھے جس حالت پر تم اس وقت ہو جب تک کہ وہ ناپاک کو پاک سے جدا نہ کردے اور اللہ تعالیٰ کا یہ طریقہ بھی نہیں ہے کہ وہ تم کو عام طور پر اس قسم کے غیبی امور سے آگاہ کردے مگر ہاں اس کام کیلئے وہ اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے منتخب کرلیا کرتا ہے سو تم اللہ پر اور اس کے تمام رسولوں پر ایمان لے آئو اور نفاق سے اجتناب کرو تم تم کو بڑ اجر حاصل ہوگا