Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 183

سورة آل عمران

اَلَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰہَ عَہِدَ اِلَیۡنَاۤ اَلَّا نُؤۡمِنَ لِرَسُوۡلٍ حَتّٰی یَاۡتِیَنَا بِقُرۡبَانٍ تَاۡکُلُہُ النَّارُ ؕ قُلۡ قَدۡ جَآءَکُمۡ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِیۡ بِالۡبَیِّنٰتِ وَ بِالَّذِیۡ قُلۡتُمۡ فَلِمَ قَتَلۡتُمُوۡہُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۸۳﴾

[They are] those who said, "Indeed, Allah has taken our promise not to believe any messenger until he brings us an offering which fire [from heaven] will consume." Say, "There have already come to you messengers before me with clear proofs and [even] that of which you speak. So why did you kill them, if you should be truthful?"

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں حکم دیا ہے کہ کسی رسول کو نہ مانیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی نہ لائے جسے آگ کھا جائے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم سچّے ہو تو مجھ سے پہلے تمہارے پاس جو رسول دیگر معجزوں کے ساتھ یہ بھی لائے جیسے تم کہہ رہے ہو پھر تم نے انہیں کیوں مار ڈالا؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
قَالُوۡۤا
کہا
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ نے
عَہِدَ
عہد لے رکھا ہے
اِلَیۡنَاۤ
ہم سے
اَلَّا
کہ نہ
نُؤۡمِنَ
ہم مانیں
لِرَسُوۡلٍ
کسی رسول کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَاۡتِیَنَا
وہ لائے ہمارے پاس
بِقُرۡبَانٍ
ایک قربانی
تَاۡکُلُہُ
کھا جائے اسے
النَّارُ
آگ
قُلۡ
کہہ دیجیے
قَدۡ
تحقیق
جَآءَکُمۡ
آئے تھے تمہارے پاس
رُسُلٌ
کئی رسول
مِّنۡ قَبۡلِیۡ
مجھ سے پہلے
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح دلائل کے
وَ بِالَّذِیۡ
اور ساتھ اس چیز کے جو
قُلۡتُمۡ
کہی تم نے
فَلِمَ
تو کیوں
قَتَلۡتُمُوۡہُمۡ
قتل کیا تم نے انہیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
قَالُوۡۤا
کہا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
عَہِدَ اِلَیۡنَاۤ
حکم دیا ہے ہمیں
اَلَّا
یہ کہ نہ
نُؤۡمِنَ
ہم ایمان لائیں
لِرَسُوۡلٍ
کسی رسول کے لیے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَاۡتِیَنَا
وہ لائے ہمارے سامنے
بِقُرۡبَانٍ
ایسی قربانی
تَاۡکُلُہُ
کھالے اُس کو
النَّارُ
آگ
قُلۡ
آپ کہہ دیں
قَدۡ
یقیناً
جَآءَکُمۡ
لائے ہیں تمہارے پاس
رُسُلٌ
رسول
مِّنۡ قَبۡلِیۡ
مجھ سے پہلے
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلیلیں
وَ بِالَّذِیۡ
اور وہ کچھ جو
قُلۡتُمۡ
تم نے کہا
فَلِمَ
پھر کیوں
قَتَلۡتُمُوۡہُمۡ
قتل کیا تم نے اُن کو
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
تم تھے
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

[They are] those who said, "Indeed, Allah has taken our promise not to believe any messenger until he brings us an offering which fire [from heaven] will consume." Say, "There have already come to you messengers before me with clear proofs and [even] that of which you speak. So why did you kill them, if you should be truthful?"

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں حکم دیا ہے کہ کسی رسول کو نہ مانیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی نہ لائے جسے آگ کھا جائے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم سچّے ہو تو مجھ سے پہلے تمہارے پاس جو رسول دیگر معجزوں کے ساتھ یہ بھی لائے جیسے تم کہہ رہے ہو پھر تم نے انہیں کیوں مار ڈالا؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(یہودی وہ لوگ ہیں) جنہوں نے کہا تھا کہ : اللہ نے ہم سے عہد لیا ہے کہ ہم کسی رسول پر اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک (اس سے یہ معجزہ صادر نہ ہو) کہ وہ ہمارے پاس قربانی لائے جسے آگ کھاجائے آپ ان سے کہئے کہ : مجھ سے پہلے تمہارے پاس کئی رسول آچکے جو واضح نشانیاں لائے تھے اور وہ نشانی بھی جو تم اب کہہ رہے ہو۔ پھر اگر تم اپنے قول میں سچے ہو تو تم نے انہیں قتل کیوں کیا تھا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے یقیناًہمیں حکم دیاہے کہ ہم کسی رسول پراس وقت تک ایمان نہ لائیں یہاں تک کہ وہ ہمارے سامنے ایسی قربانی لائے جسے آگ کھالے۔آپ کہہ دیں کہ مجھ سے پہلے رسول بھی تمہارے پاس واضح دلیلیں اوروہ کچھ بھی لا چکے ہیں جوتم نے کہا، پھرتم نے اُنہیں قتل کیوں کیا؟اگرتم واقعتاسچے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(There are) those who said, |"Surely, Allah directed us that we should not believe in a messenger unless he comes to us with an offering to be eaten up by the fire.|" Say, |"A number of messengers have come to you, before me, with clear signs and with what you have said. So why did you kill them, if you are true?

وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم کو کہہ رکھا ہے کہ یقین نہ کریں کسی رسول کا جب تک نہ لادے ہمارے پاس قربانی کہ کھا جائے اس کو آگ تو کہہ تم میں آچکے کتنے رسول مجھ سے پہلے نشانیاں لے کر اور یہ بھی جو تم نے کہا پھر ان کو کیوں قتل کیا تم نے اگر تم سچے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم سے ایک عہد لے لیا تھا ) کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں جب تک وہ ایسی قربانی پیش نہ کرے جسے آگ کھاجائے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہیے تمہارے پاس مجھ سے پہلے بہت سے رسول آچکے ہیں واضح معجزوں کے ساتھ اور وہ چیز بھی لے کر آئے جس کے لیے تم کہہ رہے ہو پھر تم نے انہیں کیوں قتل کیا اگر تم سچے ہو ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

To those who say: 'Allah has directed us that we accept none as Messenger until he makes an offering that the fire will consume', say: 'Other Messengers came to you before me with clear signs, and with the sign you have mentioned. So why did you slay them, if what you say is true?

جو لوگ کہتے ہیں اللہ نے ہم کو ہدایت کر دی ہے کہ ہم کسی کو رسول تسلیم نہ کریں جب تک وہ ہمارے سامنے ایسی قربانی نہ کرے جسے﴿غیب سے آکر﴾ آگ کھا لے ان سے کہو تمہارے پاس مجھ سے پہلے بہت رسول آچکے ہیں جو بہت سی روشن نشانیاں لائے تھے اور وہ نشانی بھی لائے تھے جس کا تم ذکر کرتے ہو ، پھر اگر ﴿ایمان لانے کے لیے یہ شرط پیش کرنے میں﴾ تم سچے ہو تو ان رسولوں کو تم نے کیوں قتل کیا ؟ 129

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ : اللہ نے ہم سے یہ وعدہ لیا ہے کہ کسی پیغمبر پر اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی لے کر نہ آئے جسے آگ کھا جائے ۔ ( ٦٣ ) تم کہو کہ : مجھ سے پہلے تمہارے پاس بہت سے پیغمبر کھلی نشانیاں بھی لے کر آئے اور وہ چیز بھی جس کے بارے میں تم نے ( مجھ سے ) کہا ہے ۔ پھر تم نے انہیں کیوں قتل کیا اگر تم واقعی سچے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کہا بیشک اللہ نے ہم سے کہہ رکھا ہے کہ ہم کسی پیغمبر کو نہ مانیں یعنی سچا پیغمبر نہ جانیں جب تک وہ ایسی نیاز ہم کو نہ دکھلائے جس کو آگ آسمان سے آکر کھاجائے 2 اے پیمبر ان کے جواب میں کہہ دے تمہارے پاس تو کئی پیغمبر مجھ سے پہلے کھلی نشانیاں اور یہ نشانی بھی جو تم نے کہی لے کر آئے جیسے حضرت یحییٰ ( علیہ السلام) او 4 شعیا ( علیہ السلام) وغیرہ پھر اگر تم سچے تھے تو ان کو مار کیوں ڈالا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بیشک اللہ نے ہم کو حکم فرمایا کہ ہم کسی پیغمبر پر ایمان نہ لائیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی لے کر نہ آئے جسے آگ کھا جائے فرما دیجئے کہ یقینا مجھ سے پہلے پیغمبر تمہارے پاس واضح دلائل لے کر آئے اور جو تم کہتے ہو اس (معجزے) کے ساتھ بھی۔ اگر تم سچے ہو تو تم نے ان کو کیوں قتل کیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ بلاشبہ ہمیں اللہ نے حکم دیا تھا کہ ہم کسی نبی پر اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک وہ ہمارے سامنے ایک ایسی قربانی پیش نہ کرے جسے (آسمان سے) آکر آگ کھا جائے۔ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ مجھ سے پہلے تو اور بہت سے رسول آچکے ہیں جو کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے اور وہ نشانی بھی لے کر آئے تھے جس کا تم مطالبہ کر رہے ہو۔ اگر تم سچے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کہتے ہی کہ خدا نے ہمیں حکم بھیجا ہے کہ جب تک کوئی پیغمبر ہمارے پاس ایسی نیاز لے کر نہ آئے جس کو آگ آکر کھا جائے تب تک ہم اس پر ایمان نہ لائیں گے (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ مجھ سے پہلے کئی پیغمبر تمہارے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے اور وہ (معجزہ) بھی لائے جو تم کہتے ہو تو اگر سچے ہو تو تم نے ان کو قتل کیوں کیا؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

There are those who say. verily God hath covenanted with us that we should believe not in an apostle until he bring unto us a sacrifice which a fire shall devour. Say thou: surety there came unto you apostles before me with evidences and with that which ye speak of, wherefore then did ye slay them, if ye say sooth?

(یہ وہ لوگ ہیں) جو کہتے ہیں ۔ کہ خدا نے ہمیں حکم دیا تھا کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں جب تک وہ ہمارے مواجبہ میں ایسی نیاز نہ پیش کرے جسے آگ کھاجائے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ مجھ سے پیشتر یقیناً تمہارے پاس رسول دلائل کے ساتھ اور اس (معجزہ) کے ساتھ بھی آچکے جسے تم کہہ رہے ہو تو تم نے انہیں کیوں قتل کرڈالا اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جنہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ ہدایت کر رکھی ہے کہ ہم اس وقت تک کسی رسول کی بات باور نہ کریں ، جب تک یہ وہ قربانی نہ پیش کرے ، جس کو کھانے کیلئے آگ اترے ۔ ان سے کہو کہ مجھ سے پہلے تمہارے پاس رسول کھلی کھلی نشانیاں اور وہ چیز بھی لے کر آئے ، جس کیلئے تم کہہ رہے ہو تو تم نے ان کو قتل کیوں کیا اگر تم سچے ہو؟1

Translated by

Mufti Naeem

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ ( تعالیٰ ) نے ہم سے عہد لیا ہے کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں جب تک کہ وہ ہمارے پاس ایسی قربانی نہ پیش کرے جسے آگ کھا جائے ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ مجھ سے پہلے بھی یقینا تمہارے پاس بہت سے رسول دلائل کے ساتھ اور اس ( معجزہ ) کے ساتھ بھی جسے تم کہہ رہے ہو ، آئے تو اگر تم سچے ہوتو تم نے انہیں قتل کیوں کر ڈالا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جنھوں نے کہا بیشک اللہ نے ہمیں تاکیدی حکم دیا ہے کہ ہم کسی رسول کی بات کا یقین نہ کریں، یہاں تک کہ وہ ہمارے پاس ایسی قربانی لائے جسے آگ کھا جائے، کہہ دے بیشک مجھ سے پہلے کئی رسول تمہارے پاس واضح دلیلیں لے کر آئے اور وہ چیز لے کر بھی جو تم نے کہی ہے، پھر تم نے انھیں کیوں قتل کیا، اگر تم سچے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ اللہ نے ہم سے عہد لے رکھا ہے کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں یہاں تک کہ وہ ہمارے سامنے ایسی قربانی پیش کرے جسے (آسمانی) آگ آکر کھاجائے، (ان سے) کہو کہ کتنے ہی رسول آچکے مجھ سے پہلے کھلی کھلی نشانیاں لے کر، اور اس نشانی کے ساتھ بھی جس کا مطالبہ تم لوگ (آج مجھ سے) کر رہے ہو، تو پھر تم نے ان کو کیوں قتل کیا اگر تم سچے ہو (اپنے اس دعوٰی و مطالبے میں ؟ )

Translated by

Noor ul Amin

( یہی وہ لوگ ہیں ) جنہوں نے کہاتھاکہ:بلاشبہ’’اللہ نے ہم سے عہدلے رکھا ہے کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں گے جب تک ( یہ معجزہ صا درنہ ہو ) کہ وہ ہمارے پاس قربانی لائے جسے آگ جلادے کہو:مجھ سے پہلے تمہارے پاس کئی رسول آئےجو واضح نشانیاں لائے تھے اور وہ نشانی بھی جو تم اب کہہ رہے ہوپھر اگرتم سچے ہوتوتم نے انہیں قتل کیوں کیا تھا؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو کہتے ہیں اللہ نے ہم سے اقرار کر لیا ہے کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں جب تک ایسی قربانی کا حکم نہ لائے جس آگ کھائے ( ف۳٦۲ ) تم فرمادو مجھ سے پہلے بہت رسول تمہارے پاس کھلی نشانیاں اور یہ حکم لے کر آئے جو تم کہتے ہو پھر تم نے انہیں کیوں شہید کیا اگر سچے ہو ( ف۳٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ ( یعنی یہود حیلہ جوئی کے طور پر ) یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں یہ حکم بھیجا تھا کہ ہم کسی پیغمبر پر ایمان نہ لائیں جب تک وہ ( اپنی رسالت کے ثبوت میں ) ایسی قربانی نہ لائے جسے آگ ( آکر ) کھا جائے ، آپ ( ان سے ) فرما دیں: بیشک مجھ سے پہلے بہت سے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے اور اس نشانی کے ساتھ بھی ( آئے ) جو تم کہہ رہے ہو تو ( اس کے باوجود ) تم نے انہیں شہید کیوں کیا اگر تم ( اتنے ہی ) سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم سے عہد و اقرار لیا ہے کہ ہم اس وقت تک کسی رسول پر ایمان نہ لائیں ۔ جب تک وہ ہمارے سامنے ایسی قربانی پیش نہ کرے جسے ( غیبی ) آگ آکر کھا لے ۔ ان سے کہیئے ۔ مجھ سے پہلے تمہارے پاس بہت سے رسول ( ص ) روشن نشانیاں ( معجزے ) لے کر اور وہ ( نشانی ) بھی جو تم کہتے ہو لے کر آئے ۔ تو اگر تم ( اس شرط میں ) سچے ہو تو تم نے ان کو کیوں قتل کیا تھا؟ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They (also) said: "Allah took our promise not to believe in an messenger unless He showed us a sacrifice consumed by Fire (From heaven)." Say: "There came to you messengers before me, with clear Signs and even with what ye ask for: why then did ye slay them, if ye speak the truth?"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say to those who say, 'God has commanded us not to believe any Messenger unless he offers a burnt offering,' (Muhammad) say, "Messengers came to you before me with certain miracles and with that which you had asked for (burnt offering). Why, then, did you slay them if you were true in your claim?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who said: "Verily, Allah has taken our promise not to believe in any Messenger unless he brings to us an offering which the fire (from heaven) shall devour. " Say: "Verily, there came to you Messengers before me, with Al-Bayinat and even with with what you speak of; why then did you kill them, if you are truthful"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Those are they) who said: Surely Allah has enjoined us that we should not believe in any apostle until he brings us an offering which the fire consumes. Say: Indeed, there came to you apostles before me with clear arguments and with that which you demand; why then did you kill them if you are truthful?

Translated by

William Pickthall

(The same are) those who say: Lo! Allah hath charged us that we believe not in any messenger until he bring us an offering which fire (from heaven) shall devour. Say (unto them, O Muhammad): Messengers came unto you before me with miracles, and with that (very miracle) which ye describe. Why then did ye slay them? (Answer that) if ye are truthful!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग कहते हैं कि अल्लाह हम से यह वादा ले चुका है कि हम किसी रसूल को तसलीम न करें जब तक वह हमारे सामने ऐसी क़ुरबानी पेश न करे जिसको आग खा ले, उनसे कहिए कि मुझ से पहले तुम्हारे पास कई रसूल आए खुली निशानियाँ लेकर और वे चीज़ लेकर जिसको तुम कह रहे हो, फिर तुम ने क्यों उनको मार डाला, अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسے لوگ ہیں کہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہم کو حکم فرمایا تھا کہ ہم کسی پیغمبر پر اعتقاد نہ لاویں جب تک کہ ہمارے سامنے معجزہ نذر ونیاز خداوندی کا ظاہر نہ کرے کہ اس کو آگ کھا جاوے (3) آپ فرمادیجئیے کہ بالیقین بہت سے پیغمبر مجھ سے پہلے بہت سے دلائل لے کر آئے اور خود یہ معجزہ بھی جس کو تم کہہ رہے ہو سو تم نے ان کو کیوں قتل کیا تھا۔ اگر تم سچے ہو۔ (183)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے ہم سے عہد لیا ہے کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی نہ لائے جسے آگ کھاجائے۔ فرما دیجئے کہ اگر تم سچے ہو تو مجھ سے پہلے تمہارے پاس جو رسول ایسے معجزات کے ساتھ آئے جس کا تم مطالبہ کر رہے ہو تو پھر تم نے انہیں کیوں قتل کیا ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ کہتے ہیں اللہ نے ہم کو ہدایت کردی ہے کہ ہم کسی رسول کو تسلیم نہ کریں جب تک وہ ہمارے سامنے ایسی قربانی نہ کرے جسے (غیب سے آکر) آگ کھالے ۔ ان سے کہو تمہارے پاس مجھ سے پہلے بہت سے رسول آچکے ہیں جو بہت سی روشن نشانیاں لائے تھے اور وہ نشانی بھی لائے تھے جس کا تم ذکر کرتے ہو ‘ پھر اگر (ایمان لانے کے لئے یہ شرط پیش کرنے میں ) تم سچے ہو تو ان رسولوں کو تم نے کیوں قتل کیا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جنہوں نے کہا کہ بیشک اللہ نے ہم سے یہ فرمایا ہے کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں جب تک کہ وہ ہمارے پاس ایسی قربانی کی چیز نہ لائے جسے آگ کھاجائے آپ فرما دیجیے مجھ سے پہلے بہت سے رسول کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے اور جو تم کہہ رہے ہو وہ بھی لائے پھر تم نے ان کو کیوں قتل کیا اگر تم سچے ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم کو کہہ رکھا ہے کہ یقین نہ کریں کسی رسول کا جب تک نہ لاوے ہمارے پاس قربانی کہ کھا جائے اس کو آگ تو کہہ تم میں آچکے کتنے رسول مجھ سے پہلے نشانیاں لے کر اور یہ بھی جو تم نے کہا پھر ان کو کیوں قتل کیا تم نے اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ ایسے ہیں جو یوں کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم کو حکم دے رکھا ہے کہ ہم کسی رسول کی اس وقت تک تصدیق نہ کریں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی نہ لائے کہ اس کو آگ کھاجائے۔ آپ ان سے فرما دیجئے کہ مجھ سے پہلے بہت سے رسول تمہارے پاس روشن نشانیاں لے کر آئے تھے اور بعینہ یہ نشانی بھی لیکر آئے تھے جس کا تم مطالبہ کررہے ہو پھر اگر تم سچے ہو تو تم نے ان پیغمبروں کو کیوں قتل کیا تھا۔