Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 187

سورة آل عمران

وَ اِذۡ اَخَذَ اللّٰہُ مِیۡثَاقَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّہٗ لِلنَّاسِ وَ لَا تَکۡتُمُوۡنَہٗ ۫ فَنَبَذُوۡہُ وَرَآءَ ظُہُوۡرِہِمۡ وَ اشۡتَرَوۡا بِہٖ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ فَبِئۡسَ مَا یَشۡتَرُوۡنَ ﴿۱۸۷﴾

And [mention, O Muhammad], when Allah took a covenant from those who were given the Scripture, [saying], "You must make it clear to the people and not conceal it." But they threw it away behind their backs and exchanged it for a small price. And wretched is that which they purchased.

اور اللہ تعالٰی نے جب اہل کتاب سے عہد لیا کہ تم اسے سب لوگوں سے ضُرور بیان کرو گے اور اسے چھُپاؤ گے نہیں ، تو پھر بھی ان لوگوں نے اس عہد کو اپنی پیٹھ پیچھے ڈال دیا اور اسے بہت کم قیمت پر بیچ ڈالا ۔ ان کا یہ بیوپار بہت بُرا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذَ
لیا
اللّٰہُ
اللہ نے
مِیۡثَاقَ
پختہ عہد
الَّذِیۡنَ
ان سے جو
اُوۡتُوا
دیے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
لَتُبَیِّنُنَّہٗ
التبہ تم ضرور بیان کرو گے اسے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَلَا
اور نہ
تَکۡتُمُوۡنَہٗ
تم چھپاؤ گے اسے
فَنَبَذُوۡہُ
پھر انہوں نے پھینک دیا اسے
وَرَآءَ
پیچھے
ظُہُوۡرِہِمۡ
اپنی پشتوں کے
وَاشۡتَرَوۡا
اور انہوں نے بیچ ڈالا
بِہٖ
اسے
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
تھوڑی میں
فَبِئۡسَ
تو کتنا برا ہے
مَا
جو
یَشۡتَرُوۡنَ
وہ خریدوفروخت کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذَ
لیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِیۡثَاقَ
پختہ عہد
الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں سے جنہیں
اُوۡتُوا
دی گئی
الۡکِتٰبَ
کتاب
لَتُبَیِّنُنَّہٗ
یقیناًتم ضرور بیان کرتے رہو گے اُسے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَلَا
اور نہ
تَکۡتُمُوۡنَہٗ
تم چھپاؤ گے اُسے
فَنَبَذُوۡہُ
تو انہوں نے ڈال دیا اُسے
وَرَآءَ
پیچھے
ظُہُوۡرِہِمۡ
اپنی پشتوں کے
وَاشۡتَرَوۡا
اور انہوں نے خرید لی
بِہٖ
بدلے اس کے
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑی
فَبِئۡسَ
سو کتنا برا ہے
مَا
جس کو
یَشۡتَرُوۡنَ
وہ خرید رہے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when Allah took a covenant from those who were given the Scripture, [saying], "You must make it clear to the people and not conceal it." But they threw it away behind their backs and exchanged it for a small price. And wretched is that which they purchased.

اور اللہ تعالٰی نے جب اہل کتاب سے عہد لیا کہ تم اسے سب لوگوں سے ضُرور بیان کرو گے اور اسے چھُپاؤ گے نہیں ، تو پھر بھی ان لوگوں نے اس عہد کو اپنی پیٹھ پیچھے ڈال دیا اور اسے بہت کم قیمت پر بیچ ڈالا ۔ ان کا یہ بیوپار بہت بُرا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے پختہ عہد لیا تھا جو کتاب دیئے گئے کہ وہ لوگوں کے سامنے کتاب کو وضاحت سے بیان کریں گے اور اسے چھپائیں گے نہیں۔ پھر انہوں نے کتاب کو پس پشت ڈال دیا اور اسے تھوڑی سی قیمت کے عوض بیچ ڈالا۔ کتنی بری ہے وہ قیمت جو وہ وصول کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اﷲ تعالیٰ نے ان لوگوں سے پختہ عہدلیاجنہیں کتاب دی گئی کہ تم اس کتاب کو لوگوں کے سامنے ضروربیان کرتے رہوگے اورتم اس کو نہیں چھپاؤ گے توانہوں نے اس عہد کواپنی پشتوں کے پیچھے ڈال دیااوراس کے بدلے انہوں نے بہت تھوڑی قیمت لے لی، سو کتنابُراہے جس کووہ خرید رہے ہیں!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Allah took pledge from those who were given the Book: &You shall make it known to people, and you shall not conceal it.|" So, they threw it away behind their backs and bought a small price out of it. So, evil is what they buy.

اور جب اللہ نے عہد لیا کتاب والوں سے کہ ان کو بیان کرو گے لوگوں سے اور نہ چھپاؤ گے پھر پھینک دیا انہوں نے وہ عہد اپنی پیٹھ کے پیچھے اور خرید کیا اس کے بدلے تھوڑا مال سو کیا برا ہے جو خریدتے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جبکہ اللہ نے ان لوگوں سے ایک قول وقرار لیا تھا جن کو کتاب دی گئی تھی کہ تم لازماً اسے لوگوں کے سامنے واضح کرو گے اور اسے چھپاؤ گے نہیں تو انہوں نے اس عہد کو پس پشت پھینک دیا اور اس کی بڑی حقیر سی قیمت وصول کرلی تو بہت ہی بری شے ہے جو وہ (اس کے بدلے میں) حاصل کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when Allah took a covenant from those who were given the Book: 'You shall explain it to men and not hide it. Then they cast the Book behind their backs, and sold it away for a trivial gain. Evil indeed is their bargain.

ان اہل کتاب کو وہ عہد بھی یاد دلاؤ جو اللہ نے ان سے لیا تھا کہ تمہیں کتاب کی تعلیمات کو لوگوں میں پھیلانا ہوگا ، انھیں پوشیدہ رکھنا نہیں 132 ہوگا ۔ مگر انہوں نے کتاب کو پسِ پشت ڈال دیا اور تھوڑی قیمت پر اسے بیچ ڈالا ۔ کتنا برا کاروبار ہے جو یہ کر رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( ان لوگوں کو وہ وقت نہ بھولنا چاہئے ) جب اللہ نے اہل کتاب سے یہ عہد لیا تھا کہ : تم اس کتاب کو لوگوں کو سامنے ضرور کھول کھول کر بیان کرو گے ، اور اس کو چھپاؤ گے نہیں ۔ پھر انہوں نے اس عہد کو پس پشت ڈال دیا اور اس کے بدلے تھوڑی سے قیمت حاصل کرلی ، اس طرح کتنی بری ہے وہ چیز جو یہ مول لے رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر وہ وقت یا دکر جب اللہ تعالیٰ نے کتاب والوں یہود اور نصاری ٰ سے عہد لیا کہ ان کے پیغمبروں کے ذریعہ سے کہ تم اس کتاب کو جو تم دی گئی لوگوں سے صاف بیان کردینا ہے اور چھپانا نہیں پھر انہوں نے اس عہد کو پیٹھ پھینک دیا اور اس کے بدل تھوڑا مول لینے لگے 1 کیا ہی برامول لے رہے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب اللہ نے اہل کتاب سے عہد لیا کہ تم (اس میں جو لکھا ہے) اس کو ضرور لوگوں میں بیان کرو گے اور اسے نہ چھپاؤ گے پس انہوں نے اسے پس پشت ڈال دیا اور اس کے بدلے بہت تھوڑی قیمت (مال وزر) وصول کرلی پس وہ جو کچھ حاصل کرتے ہیں بہت برا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ وقت قابل ذکر ہے جب اللہ نے اہل کتاب سے عہد لیا تھا کہ تمہیں اللہ کی کتاب کو پوری طرح لوگوں پر ظاہر کردینا ہوگا اور اسے چھپا کر نہیں رکھنا ہوگا۔ مگر انہوں نے اس کتاب کو پیٹھ پیچھے پھینک دیا اور گھٹیا قیمت پر بیچ ڈالا کیسی بری رقم ہے جس کے بدلہ وہ (اللہ کا کلام) فروخت کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب خدا نے ان لوگوں سے جن کو کتاب عنایت کی گئی تھی اقرار کرلیا کہ (جو کچھ اس میں لکھا ہے) اسے صاف صاف بیان کرتے رہنا۔ اور اس (کی کسی بات) کو نہ چھپانا تو انہں نے اس کو پس پشت پھینک دیا اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت حاصل کی۔ یہ جو کچھ حاصل کرتے ہیں برا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Allah took a bond from those who were vouchsafed the Book: ye shall surely expound it to the people and ye shall hide it not; whereafter they cast it behind their backs, and bartered it for a small price. Vile is that wherewith they have bartered.

اور (وہ وقت قابل ذکر ہے) جب اللہ نے اہل کتاب سے عہد لیا تھا کہ کتاب کو پوری طرح ظاہر کردینا (عام) لوگوں پر اور اسے چھپانا مت ۔ سو انہوں نے اس (عہد) کو اپنے پس پشت پھینک دیا اور اس کو ایک حقیر قیمت کے عوض میں بیچ ڈالا ۔ سو کیسی بری چیز ہے جسے وہ خرید رہے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ اللہ نے ان لوگوں سے عہد لیا ، جن کو کتاب دی گئی کہ تم لوگوں کے سامنے اس کتاب کو اچھی طرح ظاہر کرنا ، اسے چھپانا مت ۔ تو انہوں نے اس کو پس پشت ڈال دیا اور اس کے بدلے میں ایک حقیر قیمت لے لی ۔ کیا ہی بُری ہے وہ چیز ، جسے وہ لے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب اللہ ( تعالیٰ ) نے اہل کتاب سے عہد لیا تھا کہ وہ اس کو لوگوں کے سامنے صاف صاف بیان کر یں گے اور اسے چھپائیں گے نہیں پھر انہوں نے اس عہد کو پسِ پشت ڈال دیا اور اس کے بدلے بہت تھوڑی سی قیمت خریدلی سو کیاہی بری چیز خرید رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان اہل کتاب کو وہ عہد بھی یاد دلاؤ جو اللہ نے ان سے لیا تھا کہ تم ہی کتاب کی تعلیمات کو لوگوں میں پھیلانے والے ہو گے، انہیں پوشیدہ نہیں رکھنا ہوگا مگر انہوں نے کتاب کو پس پشت ڈال دیا اور تھوڑی قیمت پر اسے بیچ ڈالا۔ کتنی بری ہے وہ قیمت جو لے رہے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب اللہ نے پختہ عہد لیا ان لوگوں سے جن کو کتاب دی گئی کہ تم نے ضرور بالضرور اس کو کھول کر بیان کرنا ہے لوگوں (کی بھلائی اور نفع رسانی) کے لئے، اور اس (کے کسی بھی حصے) کو بھی تم نے چھپانا نہیں، مگر (اس کے باوجود) انہوں نے اس (عہد و پیمان) کو پس پشت ڈال دیا، اور اس کے بدلے میں انہوں نے (دنیاء دوں کے) گھٹیا مول کو اپنا لیا، سو بڑا ہی برا ہے وہ کچھ جسے یہ لوگ (حق کے مقابلے میں) اپنا رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اللہ تعالیٰ نے اہل کتاب سے پختہ عہدلیاتھا ، کہ تم اس کتاب کو لوگوں کے سامنے وضاحت سے بیان کروگے اور اسے چھپائوگے نہیں ، پھرانہوں نے کتاب کو پسِ پشت ڈال دیا ، اور اسے تھوڑی سی قیمت کے عوض بیچ ڈالاکتنی بری ہے وہ قیمت جو وہ وصول کررہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب اللہ نے عہد لیا ان سے جنہیں کتاب عطا فرمائی کہ تم ضرور اسے لوگوں سے بیان کر دینا اور نہ چھپانا ( ف۳۷۰ ) تو انہوں نے اسے اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا اور اس کے بدلے ذلیل دام حاصل کیے ( ف۳۷۱ ) تو کتنی بری خریداری ہے ( ف۳۷۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اللہ نے ان لوگوں سے پختہ وعدہ لیا جنہیں کتاب عطا کی گئی تھی کہ تم ضرور اسے لوگوں سے صاف صاف بیان کرو گے اور ( جو کچھ اس میں بیان ہوا ہے ) اسے نہیں چھپاؤ گے تو انہوں نے اس عہد کو پسِ پشت ڈال دیا اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت وصول کر لی ، سو یہ ان کی بہت ہی بُری خریداری ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) وہ وقت یاد کرو ۔ جب خدا نے اہل کتاب سے عہد و پیمان لیا تھا کہ تم اسے ضرور لوگوں کے سامنے کھول کر بیان کروگے ۔ اور اسے ہرگز نہیں چھپاؤگے مگر انہوں نے اسے اپنے پس پشت ڈال دیا ۔ اور اس کے عوض تھوڑی سی قیمت وصول کرلی ۔ کتنا برا کاروبار ہے جو یہ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember Allah took a covenant from the People of the Book, to make it known and clear to mankind, and not to hide it; but they threw it away behind their backs, and purchased with it some miserable gain! And vile was the bargain they made!

Translated by

Muhammad Sarwar

When God made a covenant with the People of the Book saying, "Tell the people about it (Muhammad's prophesy) without hiding any part, therefrom, they threw it behind their backs and sold it for a very small price. What a miserable bargain!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(And remember) when Allah took a covenant from those who were given the Scripture (Jews and Christians) to make it (the truth) known and clear to mankind, and not to hide it, but they threw it away behind their backs, and purchased with it some miserable gain! And indeed worst is that which they bought.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Allah made a covenant with those who were given the Book: You shall certainly make it known to men and you shall not hide it; but they cast it behind their backs and took a small price for it; so evil is that which they buy.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when Allah laid a charge on those who had received the Scripture (He said): Ye are to expound it to mankind and not to hide it. But they flung it behind their backs and bought thereby a little gain. Verily evil is that which they have gained thereby.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब अल्लाह ने अहले-किताब से अहद लिया कि तुम अल्लाह की किताब को पूरी तरह लोगों के लिए ज़ाहिर करोगे और उसको नहीं छुपाओगे, मगर उन्होंने उसको पीठ पीछे डाल दिया और उसको थोड़ी क़ीमत पर बेच डाला, कैसी बुरी है वह चीज़ जिसको वे ख़रीद रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کہ اللہ تعالیٰ نے اہل کتاب سے یہ عہد لیا کہ اس (کتاب) کو عام لوگوں کے روبرو ظاہر کردینا اور اس کو پوشیدہ مت کرنا سو ان لوگوں نے اس کو اپنی پس پشت پھینک دیا اور اس کے مقابلے میں کم حقیقت معاوضہ لیاسو بری چیز ہے جس کو وہ لوگ لے رہے ہے۔ (187)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب اللہ تعالیٰ نے اہل کتاب سے عہد لیا کہ تم اسے سب لوگوں کے سامنے ضرور بیان کرو گے اور اسے چھپاؤ گے نہیں۔ تو انہوں نے اس عہد کو اپنی پیٹھ پیچھے ڈال دیا اور اسے بہت کم قیمت پر بیچ ڈالا۔ بہت برا سودا ہے جو انہوں نے کیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اہل کتاب کو وہ عہد بھی یاد دلاؤ جو اللہ نے ان سے لیا تھا کہ تمہیں کتاب کی تعلیمات کو لوگوں میں پھیلانا ہوگا۔ مگر انہوں نے کتاب کو پس پشت ڈال دیا ۔ اور تھوری قیمت پر اسے بیچ ڈالا۔ کتنا برا کاروبار ہے جو یہ کررہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب اللہ نے ان لوگوں سے مضبوط عہد لیا جن کو کتاب دی گئی کہ تم ضرور ضرور کتاب کو لوگوں کے سامنے بیان کرنا اور اس کو نہ چھپانا سو انہوں نے اس کو اپنی پشتوں کے پیچھے ڈال دیا اور انہوں نے اس کے ذریعہ تھوڑی سی قیمت خرید لی، سو بری ہے وہ چیز جو وہ خریدتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب اللہ نے عہد لیا کتاب والوں سے کہ اس کو بیان کرو گے لوگوں سے اور نہ چھپاؤ گے پھر پھینک دیا انہوں نے وہ عہد اپنی پیٹھ کے پیچھے اور خرید لیا اس کے بدلے تھوڑا سا مول سو کیا برا ہے جو خریدتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یاد کرو جب اللہ نے اہل کتاب سے اس بات کا عہدلیا تھا کہ تم اس کتاب کو لوگوں کے روبرو صاف صاف بیان کروگے اور اس کو چھپائو گے نہیں پھر ان اہل کتاب نے اس عہد کو پسِ پشت ڈال دیا اور اس کتاب کے بدلے میں بہت ہی معمولی قیمت حاصل کرلی سو کیا ہی بری ہے وہ چی جو یہ حاصل کررہے ہیں۔