Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 188

سورة آل عمران

لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِیۡنَ یَفۡرَحُوۡنَ بِمَاۤ اَتَوۡا وَّ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ یُّحۡمَدُوۡا بِمَا لَمۡ یَفۡعَلُوۡا فَلَا تَحۡسَبَنَّہُمۡ بِمَفَازَۃٍ مِّنَ الۡعَذَابِ ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۸۸﴾

And never think that those who rejoice in what they have perpetrated and like to be praised for what they did not do - never think them [to be] in safety from the punishment, and for them is a painful punishment.

وہ لوگ جو اپنے کرتوتُوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو انہوں نے نہیں کیا اس پر بھی ان کی تعریفیں کی جائیں آپ انہیں عذاب سے چھُٹکارہ میں نہ سمجھئے ان کے لئے تو دردناک عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاتَحۡسَبَنَّ
نہ آپ ہر گز سمجھیں
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
یَفۡرَحُوۡنَ
خوش ہورہے ہیں
بِمَاۤ
اس پر جو
اَتَوۡا
انہوں نے کیا
وَّیُحِبُّوۡنَ
اور وہ پسند کرتے ہیں
اَنۡ
کہ
یُّحۡمَدُوۡا
وہ تعریف کیے جائیں
بِمَا
اس پر جو
لَمۡ
نہیں
یَفۡعَلُوۡا
انہوں نے کیا
فَلَا
تو نہ
تَحۡسَبَنَّہُمۡ
آپ ہر گز سمجھیں انہیں
بِمَفَازَۃٍ
نجات (پانے الا)
مِّنَ الۡعَذَابِ
عذاب سے
وَ لَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاتَحۡسَبَنَّ
آپ ہر گز خیال نہ کریں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
یَفۡرَحُوۡنَ
خوش ہوتے ہیں
بِمَاۤ
اُن پر جو
اَتَوۡا
انہوں نے کیے
وَّیُحِبُّوۡنَ
اور وہ چاہتے ہیں
اَنۡ
کہ
یُّحۡمَدُوۡا
ان کی تعریف کی جائے
بِمَا
ان پر جو
لَمۡ یَفۡعَلُوۡا
اُنہوں نے نہیں کیے
فَلَا تَحۡسَبَنَّہُمۡ
چنانچہ آپ انہیں ہر گز خیال نہ کریں
بِمَفَازَۃٍ
کامیاب
مِّنَ الۡعَذَابِ
عذاب سے( نکلنے میں)
وَ لَہُمۡ
اور اُن کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
در دناک
Translated by

Juna Garhi

And never think that those who rejoice in what they have perpetrated and like to be praised for what they did not do - never think them [to be] in safety from the punishment, and for them is a painful punishment.

وہ لوگ جو اپنے کرتوتُوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو انہوں نے نہیں کیا اس پر بھی ان کی تعریفیں کی جائیں آپ انہیں عذاب سے چھُٹکارہ میں نہ سمجھئے ان کے لئے تو دردناک عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اپنے کرتوتوں پر خوش ہوتے ہیں۔ اور چاہتے یہ ہیں کہ ان کی ایسے کاموں پر تعریف کی جائے جو انہوں نے کیے بھی نہیں، ان کے متعلق یہ گمان نہ کیجئے کہ وہ عذاب سے نجات پاجائیں گے، ان کے لیے تو درد ناک عذاب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ ان لوگوں کوہرگز خیال نہ کریں جوخوش ہوتے ہیں اُن کاموں پرجوانہوں نے کیے اورچاہتے ہیں کہ اُن پربھی ان کی تعریف کی جائے جوانہوں نے نہیں کیے چنانچہ آپ انہیں عذاب سے نکلنے میں ہرگز کامیاب خیال نہ کریں اوران کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not think of those who are delighted with what they did and love to be praised for what they never did - so, do not think of them as being in a position to escape the punishment. And a painful punishment is there for them.

تو نہ سمجھ کہ جو لوگ خوش ہوتے ہیں اپنے کئے پر اور تعریف چاہتے ہیں بن کئے پر سو مت سمجھ ان کو کہ چھوٹ گئے عذاب سے اور ان کے لئے عذاب ہے درد ناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ ان کے بارے میں خیال نہ کریں جو اپنے کیے پر خوش ہوتے ہیں اور (اس سے بھی بڑھ کر) چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف کی جائے ایسے کاموں پر جو انہوں نے کیے ہی نہیں اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not think that those who exult in their misdeeds and love to be praised for what indeed they have not done, do not think that they are secure from chastisement. A painful chastisement awaits them.

تم ان لوگوں کو عذاب سے محفوظ نہ سمجھو جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے کاموں کی تعریف انھیں حاصل ہو جو فی الواقع انہوں نےنہیں کیے ہیں ۔ 133 حقیقت میں ان کے لیے درد ناک سزا تیار ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو لوگ اپنے کئے پر بڑے خوش ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف ان کاموں پر بھی کی جائے جو انہوں نے کئے ہی نہیں ، ایسے لوگوں کے بارے میں ہرگز یہ نہ سمجھنا کہ وہ عذاب سے بچنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ ان کے لیے دردناک سزا ( تیار ) ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ اپنے کیے پر پھول جاتے ہیں ابن کیے چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف ہو ان کو نہ سمجھنا ہر مگر نہ سمجھنا کہ وہ عذاب سے بچ جاویں گے اور ان کو دکھ کا عذاب ہوگا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم یہ خیال نہ کرو کہ جو لو گ اپنے (برے) کاموں سے خوش ہوتے ہیں اور جو کام انہوں نے نہیں کیا اس کی بناء پہ اپنی (جھوٹی) تعریف چاہتے ہیں پس تم یہ نہ سمجھو کہ وہ عذاب سے چھوٹ جائیں گے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں اور ایسے کاموں کی تعریف کرانا بھی چاہتے ہیں جو انہوں نے نہیں کئے ۔ کیا ایسے لوگ اللہ کے عذاب سے چھوٹ جائیں گے۔ ایسا گمان بھی نہ کرنا ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ اپنے (ناپسند) کاموں سے خوش ہوتے ہیں اور پسندیدہ کام) جو کرتے نہیں ان کے لئے چاہتے ہیں کہ ان ک تعریف کی جائے ان کی نسبت خیال نہ کرنا کہ وہ عذاب سے رستگار ہوجائیں گے۔ اور انہیں درد دینے والا عذاب ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bethink not thou that those who exult in that which they have brought and love to De praised for that which they have not done, - bethink not thou that they shall be in security from the torment! And theirs shall be a torment afflictive.

جو لوگ اپنے کرتوتوں پر خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو کام نہیں کیے ہیں ان پر بھی ان کی مدح کی جائے ۔ سو ایسے لوگوں کے لیے ہرگز نہ خیال کرو کہ وہ عذاب سے حفاظت میں رہیں گے ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ اپنی ان کرتوتوں پر مگن ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کاموں پر ان کو سراہا جائے ، جو انہوں نے کیے نہیں ، ان کو عذاب سے بَری نہ سمجھو ۔ ان کیلئے ایک دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) ان لوگوں کے بارے میں ہرگز خیال نہ کریں جو اپنے کاموں پر خوش ہوتے ہیں اور پسند کرتے ہیں کہ جو کام انہوں نے نہیں کئے ان پر بھی ان کی تعریف کی جائے سو ایسے لوگ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ وہ عذاب سے بچ جائیں گے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم ان لوگوں کو عذاب سے محفوظ نہ سمجھو جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے کاموں پر ان کی تعریف کی جائے جو فی الواقع انہوں نے نہیں کئے ہیں حقیقت میں ان کے لیے درد ناک عذاب تیار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور) کبھی گمان بھی نہ کرنا ان لوگوں کے بارے میں جو خوش ہوتے (اور بغلیں بجاتے) ہیں اپنے کرتوتوں پر، اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف کی جائے ایسے کاموں پر جو انہوں نے کئے نہیں، سو ان کے بارے میں کبھی یہ گمان نہیں کرنا کہ وہ عذاب سے کسی طرح کے بچاؤ (اور حفاظت) میں ہیں، (ہرگز نہیں) اور ان کے لئے ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ اپنے کرتوتوں پر خوش ہوتے ہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ ان کی ایسے کاموں میں تعریف کی جائے جو انہوں نے نہیں کئے ان کے متعلق یہ گمان نہ کیجئے کہ وہ عذاب سے نجات پاجائینگے ، اورا ن کے لئے تو دردناک عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہرگز نہ سمجھنا انہیں جو خوش ہوتے ہیں اپنے کیے پر اور چاہتے ہیں کہ بےکیے ان کی تعریف ہو ( ف۳۷۳ ) ایسوں کو ہرگز عذاب سے دور نہ جاننا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ایسے لوگوں کو ہرگز ( نجات پانے والا ) خیال نہ کریں جو اپنی کارستانیوں پر خوش ہو رہے ہیں اور ناکردہ اعمال پر بھی اپنی تعریف کے خواہش مند ہیں ، ( دوبارہ تاکید کے لئے فرمایا: ) پس آپ انہیں ہرگز عذاب سے نجات پانے والا نہ سمجھیں ، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ان لوگوں کے بارے میں خیال کریں جو اپنی کارستانیوں پر اتراتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو کام انہوں نے نہیں کیا اس پر بھی ان کی تعریف و ستائش کی جائے ۔ ان کے بارے میں خیال نہ کرنا کہ وہ عذاب سے محفوظ ہیں ( نہیں بلکہ ) ان کے لیے دردناک عذاب ( تیار ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Think not that those who exult in what they have brought about, and love to be praised for what they have not done,- think escape the penalty. For them is a penalty Grievous indeed.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not think that those who are happy with their possessions and positions and those who love to be praised for what they themselves have not done can ever be saved from torment. For them there will be a painful punishment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Think not that those who rejoice in what they have done (or brought about), and love to be praised for what they have not done, think not that they are rescued from the torment, and for them is a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do not think those who rejoice for what they have done and love that they should be praised for what they have not done-- so do by no means think them to be safe from the chastisement, and they shall have a painful chastisement.

Translated by

William Pickthall

Think not that those who exult in what they have given, and love to be praised for what they have not done - Think not, they are in safety from the doom. A painful doom is theirs.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग अपने करतूतों पर ख़ुश हैं और चाहते हैं कि जो काम उन्होंने नहीं किए उस पर उनकी तारीफ़ की जाए, उनको अज़ाब से बरी न समझो, उनके लिए दर्दनाक अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہرگز مت خیال کرو کہ جو لوگ ایسے ہیں کہ اپنے کردار (بد) پر خوش ہوتے ہیں۔ اور جو کام نہیں کیا اس پر چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف ہو سو ایسے شخصونکو ہرگز مت خیال کرو کہ وہ خاص طور کے عذاب سے بچاؤ میں رہیں گے بلکہ ان کو دردناک سزا ہوگی۔ (1) (188)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ لوگ جو اپنے کیے پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو انہوں نے نہیں کیا اس پر بھی ان کی تعریف کی جائے آپ انہیں ہرگز عذاب سے نجات پانے والے نہ سمجھیں ان کے لیے درد ناک عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم ان لوگوں کو عذاب سے محفوظ نہ سمجھو جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے کاموں کی تعریف انہیں حاصل ہو جو فی الواقعہ انہوں نے نہیں کئے ۔ حقیقت میں ان کے لئے دردناک سزا تیار ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ ہرگز خیال نہ کریں کہ جو لوگ اپنے کیے پر خوش ہوتے ہیں اور اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ جو کام انہوں نے نہیں کیے ان پر ان کی تعریف کی جائے ان کے بارے میں آپ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ وہ عذاب سے چھوٹ گئے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نہ سمجھ کہ جو لوگ خوش ہوتے ہیں اپنے کئے پر اور تعریف چاہتے ہیں بن کئے پر سو مت سمجھ ان کو کہ چھوٹ گئے عذاب سے اور ان کے لئے عذاب ہے دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیمغبر آپ ان لوگوں کو ہرگز عذاب سے نجات پانے والا اور محفوظ نہ سمجھئے جو اپنے کئے پر خوش ہیں اور جو کام انہوں نے نہیں کیا اس پر ستائش و تعریف کے خواہش مند ہیں بلکہ ایسے لوگوں کو درد ناک عذاب ہوتا ہے