Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 19

سورة آل عمران

اِنَّ الدِّیۡنَ عِنۡدَ اللّٰہِ الۡاِسۡلَامُ ۟ وَ مَا اخۡتَلَفَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَہُمُ الۡعِلۡمُ بَغۡیًۢا بَیۡنَہُمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّکۡفُرۡ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ فَاِنَّ اللّٰہَ سَرِیۡعُ الۡحِسَابِ ﴿۱۹﴾

Indeed, the religion in the sight of Allah is Islam. And those who were given the Scripture did not differ except after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. And whoever disbelieves in the verses of Allah , then indeed, Allah is swift in [taking] account.

بیشک اللہ تعالٰی کے نزدیک دین اسلام ہی ہے اور اہل کتاب اپنے پاس علم آجانے کے بعد آپس کی سرکشی اور حسد کی بناء پر ہی اختلاف کیا ہے اور اللہ تعالٰی کی آیتوں کے ساتھ جو بھی کفر کرے اللہ تعالٰی اس کا جلد حساب لینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الدِّیۡنَ
دین
عِنۡدَاللّٰہِ
اللہ کے نزدیک
الۡاِسۡلَامُ
اسلام ہے
وَمَا
اور نہیں
اخۡتَلَفَ
اختلاف کیا
الَّذِیۡنَ
انہوں نے جو
اُوۡتُوا
دیے گئے
الۡکِتٰبَ
گتاب
اِلَّا
مگر
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
جَآءَہُمُ
آگیا ان کے پاس
الۡعِلۡمُ
علم
بَغۡیًۢا
بوجہ ضد کے
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّکۡفُرۡ
کفر کرے
بِاٰیٰتِ
ساتھ آیات کے
اللّٰہِ
اللہ کی
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ
سَرِیۡعُ
جلد لینے والا ہے
الۡحِسَابِ
حساب
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الدِّیۡنَ
دین
عِنۡدَاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک
الۡاِسۡلَامُ
اسلام ہے
وَمَا
اور نہیں
اخۡتَلَفَ
اختلاف کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
اُوۡتُوا
جنہیں دی گئی
الۡکِتٰبَ
کتاب
اِلَّا
مگر
مِنۡۢ بَعۡدِ مَا
اس کے بعد کہ
جَآءَہُمُ
آ گیا ان کے پاس
الۡعِلۡمُ
علم
بَغۡیًۢا
ضد کی بنا پر
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
وَمَنۡ
اور جو
یَّکۡفُرۡ
کفر کرتا ہے
بِاٰیٰتِ
آیات کا
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
سَرِیۡعُ
جلد لینے والا ہے
الۡحِسَابِ
حساب
Translated by

Juna Garhi

Indeed, the religion in the sight of Allah is Islam. And those who were given the Scripture did not differ except after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. And whoever disbelieves in the verses of Allah , then indeed, Allah is swift in [taking] account.

بیشک اللہ تعالٰی کے نزدیک دین اسلام ہی ہے اور اہل کتاب اپنے پاس علم آجانے کے بعد آپس کی سرکشی اور حسد کی بناء پر ہی اختلاف کیا ہے اور اللہ تعالٰی کی آیتوں کے ساتھ جو بھی کفر کرے اللہ تعالٰی اس کا جلد حساب لینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے ہاں دین صرف اسلام ہے اور اہل کتاب نے علم (وحی) آجانے کے بعد جو اختلاف کیا تو اس کی وجہ محض ان کی باہمی ضد اور سرکشی تھی۔ جو شخص اللہ کی آیات سے انکار کرتا ہے تو اللہ کو اس کا حساب چکانے میں کچھ دیر نہیں لگتی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینادین اﷲ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہے ، اور جن لوگوں کوکتاب دی گئی انہوں نے اختلاف نہیں کیا ۔مگراس کے بعدکہ ان کے پاس علم آچکاآپس میں ضدکی وجہ سے اورجواﷲ تعالیٰ کی آیات سے کفر کرتا ہے تویقینااﷲ تعالیٰ جلدحساب لینے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Truly, the religion in the sight of Allah is Islam. And those who have been given the Book did not differ (among themselves) except after the knowledge had come to them, (and all this) due to envy against each other. And whoever denies the verses of Allah, then, Allah is swift at reckoning.

بیشک دین جو ہے اللہ کے یہاں سو یہی مسلمانی حکمبرداری اور مخالف نہیں ہوئے کتاب والے مگر جب ان کو معلوم ہوچکا آپس کی ضد اور حسد سے اور جو کوئی انکار کرے اللہ کے حکموں کا تو اللہ جلدی حساب لینے والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً دین تو اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہی ہے اور اہل کتاب نے اختلاف نہیں کیا اس کے بعد کہ ان کے پاس علم آچکا تھا مگر باہمی ضدم ضدا کے سبب سے اور جو کوئی اللہ کی آیات کا انکار کرتا ہے تو (وہ یاد رکھے کہ) اللہ بہت جلد حساب چکا دینے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The true religion with Allah is Islam. The People of the Book adopted many different ways rather than follow the true way of Islam even after the knowledge of truth had reached them, and this merely to commit excesses against one another. Let him who refuses to follow the ordinances and directives of Allah know that Allah is swift in His reckoning.

اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے ۔ 16 اس دین سے ہٹ کر جو مختلف طریقے ان لوگوں نے اختیار کیے ، جنہیں کتاب دی گئی تھی ، ان کے اس طرز عمل کی کوئی وجہ اس کے سوا نہ تھی کہ انہوں نے علم آ جانے کے بعد آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنے کے لیے ایسا کیا 17 اور جو کوئی اللہ کے احکام و ہدایات کی اطاعت سے انکار کر دے ، اللہ کو اس سے حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک ( معتبر ) دین تو اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے ، اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہوں نے الگ راستہ لاعلمی میں نہیں بلکہ علم آجانے کے بعد محض آپس کی ضد کی وجہ سے اختیار کیا اور جو شخص بھی اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے تو ( اسے یاد رکھنا چاہئے کہ ) اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو دین خدا کو پسند ہے وہ اسلام ہے 4 اور اہل کتاب ( یہود اور نصاری نے جو اس دین سے مخالفت کی ( یعنی اسلام کو قبول نہیں کیا) تو یہ نہیں کہ اس دین کی سچائی ان کو معلوم نہیں ہوئی بلکہ حق بات معلوم ہوجانے کے بعد آپس کی ضدم ضدا سے 5 اور جو کوئی اللہ کی آیتوں کا انکار کرے تو اللہ جلد حساب لینے ولا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا اللہ کے نزدیک دین (حق) صرف اسلام ہے اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی انہوں نے اپنے پاس حقیقی علم آنے کے بعد آپس میں سرکشی کرتے ہوئے اختلاف کیا اور جو اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کرے تو یقینا اللہ جلد حساب لینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقیناً دین تو اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے اور اہل کتاب نے جو اس دین سے اختلاف کیا ہے وہ علم حاصل ہوجانے کے بعد آپس کی ضد کی وجہ سے کیا ہے۔ جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرے گا۔ اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دین تو خدا کے نزدیک اسلام ہے اور اہل کتاب نے جو (اس دین سے) اختلاف کیا تو علم ہونے کے بعد آپس کی ضد سے کیا اور جو شخص خدا کی آیتوں کو نہ مانے تو خدا جلد حساب لینے والا (اور سزا دینے والا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily the religion with Allah is Islam and those Who Were vouchsafed the Book differed Not save after the knowledge had come unto them, out of spite among themselves. And whosoever disbelieveth in the revelations of Allah, then verily Allah swift at reckoning.

یقیناً دین تو اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے ۔ اور جو اختلاف کیا اس میں اہل کتاب نے سو وہ آپس کی ضد سے کیا بعد اس کے کہ انہیں صحیح علم پہنچ چکا تھا ۔ اور جو اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے انکار کرے گا سو اللہ یقیناً جلد حساب لینے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ کا اصل دین اسلام ہے ۔ اہلِ کتاب نے تو اس میں اختلاف علمِ حق کے آجانے کے بعد ، محض باہمی ضدم ضدا کے سبب سے ، کیا ہے اور جو لوگ اللہ کی آیات کا انکار کریں گے تو وہ یاد رکھیں کہ اللہ بہت جلد حساب چُکا دینے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ دین اللہ ( تعالیٰ ) کے نزدیک اسلام ہی ہے اور اہل کتاب نے اپنے پاس ( صحیح ) علم آجانے کے بعد آپس کی ضد کی بنا پر ہی اختلاف کیا ۔ اور جو اللہ ( تعالیٰ ) کی آیتوں کا انکار کرے گا تو بیشک اللہ ( تعالیٰ ) جلد حساب لینے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔ ان لوگوں نے جنہیں کتاب دی گئی تھی علم آجانے کے بعد آپس میں اختلاف ایک دوسرے پر زیادتی کرنے کے لئے کیا اور جو کوئی اللہ کے احکامات و ہدایات کی ( اطاعت) سے انکار کر دے، اللہ کو اس سے حساب لیتے کوئی دیر نہیں لگتی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک دین (حق) اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہی ہے، اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی انہوں نے اختلاف نہیں کیا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس (حق اور حقیقت کے بارے میں صیحح) علم پہنچ گیا، محض آپس کی ضد (اور حسد) کی بنا پر، اور جو کوئی کفر کرے گا اللہ کی آیتوں کے ساتھ تو (وہ یقینا اپنا ہی نقصان کرے گا کہ) بیشک اللہ بڑا ہی جلد حساب لینے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کے ہاں دین صرف دین اسلام ہے اور اہل کتاب نے علم ( وحی ) آجانے کے بعد جو اختلاف کیا اس کی وجہ محض ان کی باہمی ضداور سرکشی تھی اورجو شخص اللہ کی آیات کا انکارکرتا ہے تواللہ کو حساب چکانے میں دیرنہیں لگتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے ( ف٤۰ ) اور پھوٹ میں نہ پڑے کتابی ( ف٤۱ ) مگر اس کے کہ انہیں علم آچکا ( ف٤۲ ) اپنے دلوں کی جلن سے ( ف٤۳ ) اور جو اللہ کی آیتوں کا منکر ہو تو بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک دین اﷲ کے نزدیک اسلام ہی ہے ، اور اہلِ کتاب نے جو اپنے پاس علم آجانے کے بعد اختلاف کیا وہ صرف باہمی حسد و عناد کے باعث تھا ، اور جو کوئی اﷲ کی آیتوں کا انکار کرے تو بیشک اﷲ حساب میں جلدی فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک خدا کے نزدیک سچا دین صرف اسلام ہے اور اہل کتاب نے ( دین حق میں ) اختلاف نہیں کیا مگر اپنے پاس علم آجانے ( اور اصل حقیقت معلوم ہو جانے ) کے بعد ۔ محض آپس کی شرارت و ضد اور ناحق کوشی کی بنا پر اور جو بھی آیاتِ الٰہیہ کا انکار کرے گا تو یقینا خدا بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Religion before Allah is Islam (submission to His Will): Nor did the People of the Book dissent therefrom except through envy of each other, after knowledge had come to them. But if any deny the Signs of Allah, Allah is swift in calling to account.

Translated by

Muhammad Sarwar

In the sight of God Islam is the religion. The People of the Book created differences in the matters (of religion) because of their hostility among themselves, only after knowledge had come to them. Let whoever denies the revelations of God know that the reckoning of God is swift.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Truly, the religion with Allah is Islam. Those who were given the Scripture (Jews and Christians) did not differ except out of rivalry, after knowledge had come to them. And whoever disbelieves in the Ayat of Allah, then surely, Allah is Swift in reckoning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely the (true) religion with Allah is Islam, and those to whom the Book had been given did not show opposition but after knowledge had come to them, out of envy among themselves; and whoever disbelieves in the communications of Allah then surely Allah is quick in reckoning.

Translated by

William Pickthall

Lo! religion with Allah (is) the Surrender (to His Will and Guidance). Those who (formerly) received the Scripture differed only after knowledge came unto them, through transgression among themselves. Whoso disbelieveth the revelations of Allah (will find that) lo! Allah is swift at reckoning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क़ाबिले-क़बूल) दीन तो अल्लाह के नज़दीक सिर्फ़ इस्लाम ही है, और अहले-किताब ने इख़्तिलाफ़ नहीं किया मगर बाद इसके कि उनको सही इल्म पहुँच चुका था आपस की ज़िद की वजह से, और जो कोई इनकार करे अल्लाह की आयतों का तो अल्लाह यक़ीनन जल्द हिसाब लेने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ دین (حق اور مقبول) اللہ تعالیٰ کے نزدیک صرف اسلام ہے۔ اور اہل کتاب نے جو اختلاف کیا (کہ اسلام کو باطل کہا) تو ایسی حالت کے بعد کہ ان کو دلیل پہنچ چکی تھی محض ایک دوسرے سے بڑھنے کے سبب سے (3) اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے احکام کا انکار کرے گا تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ بہت جلد اس کا حساب لینے والے ہیں۔ (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً اللہ تعالیٰ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے اور اہل کتاب نے علم آجانے کے بعد آپس میں ضد اور حسد کی بنا پر اختلاف کیا اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کی آیات کے ساتھ کفر کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا بہت جلد حساب لینے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے ۔ اس دین سے ہٹ کر جو مختلف طریقے ان لوگوں نے اختیار کئے ‘ جنہیں کتاب دی گئی تھی ۔ ان کے اس طرز عمل کی کوئی وجہ اس کے سوا نہ تھی کہ انہوں نے علم آجانے کے بعد آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنے کے لئے ایسا کیا اور جو کوئی اللہ کے احکام ہدایات کی اطاعت سے انکار کردے ‘ اللہ کو اس سے حساب لینے میں دیر نہیں لگتی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک دین اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے اور نہیں اختلاف کیا ان لوگوں نے جن کو کتاب دی گئی مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس علم آگیا محض آپس میں ضدا ضدی کی وجہ سے، اور جو شخض اللہ کی آیات کا انکار کرے سو اللہ جلد حساب لینے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک دین جو ہے اللہ کے ہاں سو یہی مسلمانی حکم برداری اور مخالف نہیں ہوئے کتاب والے مگر جب ان کو معلوم ہوچکا آپس کی ضد اور حسد سے اور جو کوئی انکار کرے اللہ کے حکموں کا تو اللہ جلدی حساب لینے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا دین تو اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہی ہے اور اہل کتاب نے جو اسلام کے بارے میں اختلاف کیا تو ایسی حالت کے بعد اختلاف کیا کہ جب ان کو اسلام کا حق ہونا معلوم ہوچکا تھا اور یہ اختلاف بھی آپس کے حسد کی وجہ سے کیا اور جو شخص آیات خداوندی پر ایمان لانے سے انکار کرے گا تو سن لو خدا بہت جلد حساب لینے والا ہے ،