Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 191

سورة آل عمران

الَّذِیۡنَ یَذۡکُرُوۡنَ اللّٰہَ قِیٰمًا وَّ قُعُوۡدًا وَّ عَلٰی جُنُوۡبِہِمۡ وَ یَتَفَکَّرُوۡنَ فِیۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقۡتَ ہٰذَا بَاطِلًا ۚ سُبۡحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿۱۹۱﴾

Who remember Allah while standing or sitting or [lying] on their sides and give thought to the creation of the heavens and the earth, [saying], "Our Lord, You did not create this aimlessly; exalted are You [above such a thing]; then protect us from the punishment of the Fire.

جو اللہ تعالٰی کا ذکر کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور و فکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ! تو نے یہ بے فائدہ نہیں بنایا ۔ تو پاک ہے پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَذۡکُرُوۡنَ
یاد کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ کو
قِیٰمًا
کھڑے
وَّ قُعُوۡدًا
اور بیٹھے
وَّ عَلٰی جُنُوۡبِہِمۡ
اور اپنے پہلوؤں پر
وَ یَتَفَکَّرُوۡنَ
اور وہ غوروفکر کرتے ہیں
فِیۡ خَلۡقِ
تخلیق میں
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَ الۡاَرۡضِ
اور زمین کی
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
مَا
نہیں
خَلَقۡتَ
پیدا کیا تو نے
ہٰذَا
یہ (سب)
بَاطِلًا
بے مقصد
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہے تو
فَقِنَا
پس بچا ہمیں
عَذَابَ
عذاب سے
النَّارِ
آگ کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَذۡکُرُوۡنَ
ذکر کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کا
قِیٰمًا
کھڑے ہوئے
وَّ قُعُوۡدًا
اور بیٹھے ہوئے
وَّ عَلٰی جُنُوۡبِہِمۡ
اور اپنے پہلوؤں پر
وَ یَتَفَکَّرُوۡنَ
اور وہ غوروفکر کرتے ہیں
فِیۡ خَلۡقِ
پیدائش میں
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَ الۡاَرۡضِ
اورزمین کی
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
مَا
نہیں
خَلَقۡتَ
بنایا تو نے
ہٰذَا
یہ
بَاطِلًا
بے مقصد
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہیں آپ
فَقِنَا
سوتُو بچا لے ہمیں
عَذَابَ
عذاب سے
النَّارِ
آگ کے
Translated by

Juna Garhi

Who remember Allah while standing or sitting or [lying] on their sides and give thought to the creation of the heavens and the earth, [saying], "Our Lord, You did not create this aimlessly; exalted are You [above such a thing]; then protect us from the punishment of the Fire.

جو اللہ تعالٰی کا ذکر کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور و فکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ! تو نے یہ بے فائدہ نہیں بنایا ۔ تو پاک ہے پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو اٹھتے، بیٹھتے اور لیٹتے، ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں سوچ بچار کرتے (اور پکار اٹھتے) ہیں۔ اے ہمارے پروردگار ! تو نے یہ سب کچھ بےمقصد پیدا نہیں کیا تیری ذات اس سے پاک ہے۔ پس (اے پروردگار) ! ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جوکھڑے اوربیٹھے اوراپنے پہلوؤں پرلیٹے بھی اﷲ تعالیٰ کویادکرتے ہیں اورآسمانوں اورزمین کی پیدائش میں غوروفکر کرتے ہیں،اے ہمارے رب!تونے یہ سب کچھ بے مقصدنہیں بنایا، آپ پاک ہیں، سوہمیں آگ کے عذاب سے بچالیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

who remember Allah standing and sitting, and (lying) on their sides, and ponder on the creation of the heavens and the earth (saying:) |"Our Lord, You have not created all this in vain. We proclaim Your purity. So, save us from the punishment of Fire.

وہ جو یاد کرتے ہیں اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے اور فکر کرتے ہیں آسمان اور زمین کی پیدائش میں کہتے ہیں اے رب ہمارے تو نہ بہ عبث نہیں بنایا تو پاک ہے سب عیبوں سے سو ہم کو بچا دوزخ کے عذاب سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو اللہ کا ذکر کرتے رہتے ہیں کھڑے بھی بیٹھے بھی اور اپنے پہلوؤں پر بھی اور مزید غور و فکر کرتے رہتے ہیں آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اے ہمارے ربّ ! تو نے یہ سب کچھ بےمقصد تو پیدا نہیں کیا ہے تو پاک ہے (اس سے کہ کوئی عبث کام کرے) پس تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

those who remember Allah while standing, sitting or (reclining) on their backs, and reflect in the creation of the heavens and the earth, (saying): 'Our Lord! You have not created this in vain. Glory to You! Save us, then, from the chastisement of the Fire.

جو اٹھتے ، بیٹھتے اور لیٹتے ، ہر حال میں خدا کو یاد کرتے ہیں اور آسمان و زمین کی ساخت میں غور و فکر کرتے ہیں ۔ 135 ﴿ وہ بے اختیار بول اٹھتے ہیں﴾ پروردگار! یہ سب کچھ تو نے فضول اور بے مقصد نہیں بنایا ہے ، تو پاک ہے اس سے کہ عبث کام کرے ۔ پس اے رب! ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے ، 136

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹے ہوئے ( ہر حال میں ) اللہ کو یاد کرتے ہیں ، اور آسمانوں اور زمین کی تخلیق پر غور کرتے ہیں ، ( اور انہیں دیکھ کر بول اٹھتے ہیں کہ ) اے ہمارے پروردگار ! آپ نے یہ سب کچھ بے مقصد پیدا نہیں کیا ۔ آپ ( ایسے فضول کام سے ) پاک ہیں ، پس ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو اللہ کو یاد کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے 5 اور آسمانوں اور زمین کی پیدا ئش میں غور کرتے ہیں 6 اور کہتے ہیں مالک ہمارے تو نے یہ سب کار خانہ بےکار نہیں بنایا تیری ذات پاک ہے لغو اور بےکار کرنے سے تو بجا ہم کو دوزخ کے عذاب سے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ جو اللہ کا ذکر کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حال میں) اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہیں (کہتے ہیں) اے ہمارے پروردگار ! آپ نے یہ (سب) بےفائدہ پیدا نہیں کیا۔ آپ پاک ہیں پس ہم کو آگ کے عذاب سے بچا لیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اہل عقل و فکروہ ہیں جو کھڑے بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے ہوئے ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہوئے کہہ اٹھتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار آپ نے کائنات کا یہ نظام بےفائدہ نہیں بنایا ہے۔ آپ کی ذات اس سے پاک ہے آپ ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لیجئے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حال میں) خدا کو یاد کرتے اور آسمان اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے (اور کہتے ہیں) کہ اے پروردگار! تو نے اس (مخلوق) کو بے فائدہ نہیں پیدا کیا تو پاک ہے تو (قیامت کے دن) ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچائیو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who remember- Allah Standing and sitting and lying on their sides, and reflect on the creation of the heavens and the earth: our Lord Thou createdest not all this in vain. Hallowed be Thou! Save us, Thou, from the torment of the Fire!

یہ ایسے ہیں کہ جو اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر (برابر) یاد کرتے رہتے ہیں ۔ اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے رہتے ہیں ۔ اے ہمارے پروردگار تو نے یہ (سب) لا یعنی نہیں پیدا کیا ہے ۔ تو پاک ہے ۔ سو محفوظ رکھ ہم کو دوزخ کے عذاب سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کیلئے جو کھڑے ، بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر خدا کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی خلقت پر غور کرتے ہیں ۔ ( ان کی دعا یہ ہوتی ہے کہ ) اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ کارخانہ بے مقصد نہیں پیدا کیا ہے ۔ تو اس بات سے پاک ہے ( کہ کوئی عبث کام کرے ) ۔ سو تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ وہ لوگ ہیں جو کھڑے اور بیٹھے اور پہلوئوں پر لیٹے ( برابر ) اللہ ( تعالیٰ ) کو یاد کرتے رہتے ہیں اور آسمان وزمین کی پیدائش میں غور وفکر کرتے رہتے ہیں ۔ ( اور وہ یوں کہتے ہیں ) اے ہمارے پروردگار ! آپ نے یہ بے مقصد پیدا نہیں کیا آپ پاک ہیں پس ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو اٹھتے، بیٹھتے اور لیٹتے ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے ہیں۔ زمین و آسمان کی پیدائش میں غور و فکر کرتے ہیں۔ وہ بےاختیار بول اٹھتے ہیں پروردگار ! یہ سب کچھ تو نے فضول اور بےمقصد نہیں بنایا، تو پاک ہے اس سے کہ عبث (غیر ضروری) کام کرے پس اے رب ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو یاد کرتے ہیں اللہ کو کھڑے، بیٹھے، اور اپنے پہلوؤں پر لیٹے، (ہر حال میں) اور وہ غور و فکر سے کام لیتے ہیں، آسمانوں اور زمین میں، (اور پھر وہ بےساختہ پکار اٹھتے ہیں کہ) اے ہمارے رب، تو نے یہ (سب کچھ) بےکار (اور بےمقصد) پیدا نہیں فرمایا، تو پاک ہے (ہر نقص و عیب سے اور اس سے کہ تو یہ سب کچھ بےمقصد پیدا فرمائے) پس تو ہمیں (ہمارے اس ایمان و عقیدہ کے صلہ و نتیجہ میں اور اپنے فضل و کرم کی بناء پر) بچا لے دوزخ کے عذاب سے

Translated by

Noor ul Amin

جواٹھتے ، بیٹھتے اور لیٹتے ہرحال میں اللہ کو یادکرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں سوچ بچارکرتے ( اور پکاراٹھتے ) ہیں ’’اے ہمارے رب!تو نے یہ سب کچھ بے مقصدپیدانہیں کیا توپاک ہے ، پس ہمیں جہنم کے عذاب سے بچالے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو اللہ کی یاد کرت ہیں کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے ( ف۳۷۷ ) اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہیں ( ف۳۷۸ ) اے رب ہمارے! تو نے یہ بیکار نہ بنایا ( ف۳۷۹ ) پاکی ہے تجھے تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ وہ لوگ ہیں جو ( سراپا نیاز بن کر ) کھڑے اور ( سراپا ادب بن کر ) بیٹھے اور ( ہجر میں تڑپتے ہوئے ) اپنی کروٹوں پر ( بھی ) اللہ کو یاد کرتے رہتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی تخلیق ( میں کارفرما اس کی عظمت اور حُسن کے جلووں ) میں فکر کرتے رہتے ہیں ، ( پھر اس کی معرفت سے لذت آشنا ہو کر پکار اٹھتے ہیں: ) اے ہمارے رب! تو نے یہ ( سب کچھ ) بے حکمت اور بے تدبیر نہیں بنایا ، تو ( سب کوتاہیوں اور مجبوریوں سے ) پاک ہے پس ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے

Translated by

Hussain Najfi

جو اٹھتے ، بیٹھتے اور پہلوؤں پر لیٹے ہوئے ( برابر ) اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں و زمین کی تخلیق و ساخت میں غور و فکر کرتے ہیں ( اور بے ساختہ بول اٹھتے ہیں ) اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ سب کچھ فضول و بیکار پیدا نہیں کیا ۔ تو ( عبث کام کرنے سے ) پاک ہے ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Men who celebrate the praises of Allah, standing, sitting, and lying down on their sides, and contemplate the (wonders of) creation in the heavens and the earth, (With the thought): "Our Lord! not for naught Hast Thou created (all) this! Glory to Thee! Give us salvation from the penalty of the Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is these who commemorate God while standing, sitting, or resting on their sides and who think about the creation of the heavens and the earth and say, "Lord, you have not created all this without reason. Glory be to you. Lord, save us from the torment of the fire".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who remember Allah standing, sitting, and lying down on their sides, and think deeply about the creation of the heavens and the earth, (saying): "Our Lord! You have not created this without purpose, glory to You! Give us salvation from the torment of the Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who remember Allah standing and sitting and lying on their sides and reflect on the creation of the heavens and the earth: Our Lord! Thou hast not created this in vain! Glory be to Thee; save us then from the chastisement of the fire:

Translated by

William Pickthall

Such as remember Allah, standing, sitting, and reclining, and consider the creation of the heavens and the earth, (and say): Our Lord! Thou createdst not this in vain. Glory be to Thee! Preserve us from the doom of Fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो अल्लाह को याद करते हैं खड़े और बैठे और अपनी करवटों पर, और आसमानों और ज़मीन की पैदाइश में ग़ौर करते रहते हैं, (वे कह उठते हैं कि) ऐ हमारे रब! आपने ये सब बिला-वजह नहीं बनाया, आप पाक हैं, पस हमको आग के अज़ाब से बचा लीजिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ اللہ کی یاد کرتے ہیں کھڑے بھی بیٹھے بھی لیٹے بھی اور آسمانوں اور زمین کے پیدا ہونے میں غور کرتے ہیں ( اور کہتے ہیں کہ) اے ہمارے پروردگار آپ نے اس کو لایعنی پیدا نہیں کیا (3) ہم آپ کو منزہ سمجھتے ہیں سو ہم کو عذاب دوزخ سے بچالیجئے۔ (191)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اللہ کا ذکر کھڑے ‘ بیٹھے اور اپنی پہلوؤں پر لیٹے ہوئے کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے اور کہتے ہیں اے پروردگار تو نے یہ سب کچھ بےفائدہ نہیں بنایا۔ تو پاک ہے پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو اٹھتے ‘ بیٹھتے اور لیٹتے ‘ ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے ہیں اور زمین و آسمان کی ساخت میں غور وفکر کرتے ہیں ۔ (وہ بےاختیار بول اٹھتے ہیں۔ ) پروردگار ! یہ سب کچھ تو نے فضول اور بےمقصد نہیں بنایا ہے ۔ تو پاک ہے اس سے کہ عبث کام کرے ۔ پس اے رب ‘ ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو اللہ کو یاد کرتے ہیں کھڑے ہوئے اور بیٹھے ہوئے، اور لیٹے ہوئے، اور فکر کرتے ہیں آسمان اور زمین کے پیدا کرنے میں، اے ہمارے رب آپ نے اس کو عبث پیدا نہیں فرمایا ہم آپ کی پاکی بیان کرتے ہیں سو آپ ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا دیجیے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ جو یاد کرتے ہیں اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے   اور فکر کرتے ہیں آسمان اور زمین کی پیدائش میں کہتے ہیں اے رب ہمارے تو نے یہ عبث نہیں بنایا تو پاک ہے سب عیبوں سے سو ہم کو بچا دوزخ کے عذاب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ وہ لوگ ہیں جو کھڑے اور بیٹھے اور پہلوئوں پر لیٹے ہر حال میں خدا کو یاد کیا کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی ساخت میں غور و فکر کیا کرتے ہیں اور یوں کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار تو نے ان چیزوں کو عبث اور بیکار نہیں بنایا ہے تو ہر عیب سے پاک ہے سو تو ہم کو آگ کے عذاب سے بچالے