Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 192

سورة آل عمران

رَبَّنَاۤ اِنَّکَ مَنۡ تُدۡخِلِ النَّارَ فَقَدۡ اَخۡزَیۡتَہٗ ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ ﴿۱۹۲﴾

Our Lord, indeed whoever You admit to the Fire - You have disgraced him, and for the wrongdoers there are no helpers.

اے ہمارے پالنے والے !تو جسے جہنّم میں ڈالے یقیناً تو نے اسے رُسوا کیا ، اور ظالموں کا مددگار کوئی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّکَ
بیشک تو
مَنۡ
جسے
تُدۡخِلِ
تو داخل کرے گا
النَّارَ
آگ میں
فَقَدۡ
پس تحقیق
اَخۡزَیۡتَہٗ
رسوا کر دیا تو نے اسے
وَمَا
اور نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
مِنۡ اَنۡصَارٍ
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّکَ
بے شک تُو
مَنۡ
جس کو
تُدۡخِلِ
تو نے ڈالا
النَّارَ
آگ میں
فَقَدۡ
تو واقعی
اَخۡزَیۡتَہٗ
رسوا کر دیا تُو نے اس کو
وَمَا
اور نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
مِنۡ اَنۡصَارٍ
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, indeed whoever You admit to the Fire - You have disgraced him, and for the wrongdoers there are no helpers.

اے ہمارے پالنے والے !تو جسے جہنّم میں ڈالے یقیناً تو نے اسے رُسوا کیا ، اور ظالموں کا مددگار کوئی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیونکہ جسے تو نے دوزخ میں ڈالا تو گویا اسے بڑی رسوائی میں ڈال دیا اور (وہاں) ظالموں کا کوئی مددگار بھی نہ ہوگا)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب!بے شک جس کوتونے آگ میں ڈالا تو اُس کو تو نے واقعی رُسواکر دیا،اورظالموں کے لیے کوئی مددگارنہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Our Lord, whomsoever You admit into the Fire, You have disgraced him indeed. And for the unjust there are no supporters. Our Lord, We heard a herald calling towards Faith: &Believe in your Lord.& And We believed.

اے رب ہمارے جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا سو اس کو رسوا کردیا اور نہیں کوئی گنہگاروں کو مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ہمارے ربّ ! جس کو تو نے داخل کردیا آگ میں بیشک اس کو تو نے رسوا کردیا اور ظالموں کے لیے کوئی مددگار نہیں ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Our Lord! Whomever You cause to enter the Fire, him You indeed bring to disgrace, and there will be none to succour the wrong-doers.

تو نے جسے دوزخ میں ڈالا اسےدرحقیقت بڑی ذلت و رسوائی میں ڈال دیا ، اور پھر ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ہمارے رب ! آپ جس کسی کو دوزخ میں داخل کردیں ، اسے آپ نے یقینا رسوا ہی کردیا ، اور ظالموں کو کسی قسم کے مددگار نصیب نہ ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک ہمارے جس کو تو دوزخ میں لے گیا ہمیشہ وہاں رہنے کے لیے اس کو تو نے رسوا ذلیل و خوار کیا اور مشر کوں کا کوئی مددگار نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! بیشک جس کو آپ نے آگ میں داخل کیا تو یقینا اس کو آپ نے رسوا کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے پروردگار ، بلاشبہ آپ نے جسے جہنم میں داخل کردیا تو اس کو رسوا کردیا۔ اور ان ظالموں کا کوئی بھی مدد گار نہیں ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا اسے رسوا کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord verily whomsoever Thou makest to enter into the Fire, him Thou hast surely humiliated and for the wrong-doers there shall be no helpers.

اے ہمارے پروردگار تو نے جسے دوزخ میں داخل کردیا اسے واقعی رسوا ہی کردیا اسے واقعی رسوا ہی کردیا اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے رب! جس کو تونے دوزخ میں ڈالا ، بیشک اس کو تونے رسوا کیا اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ہمارے پروردگار! بلاشبہ آپ نے جسے دوزخ میں داخل کردیا پس اسے تو درحقیقت رسوا ہی کر دیا اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ہمارے رب ! جسے تو نے دوزخ میں داخل کردیا اسے درحقیقت بڑی ذلت و رسوائی میں ڈال دیا اور پھر ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ہمارے رب، بیشک جس کو تو نے (اے ہمارے مالک ! ) ڈال دیا دوزخ کے عذاب میں، تو یقینا اسکو تو نے دو چار کردیا سخت (ذلت و) رسوائی سے، (اس کے اپنے کئے کہ پاداش میں) اور ایسے ظالموں کے لئے کوئی (یارو) مددگار نہیں ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

اے ہمارے رب!جسے تو نے جہنم میں ڈالا توگویا اسے بڑی رسوائی میں ڈالا اور ( وہاں ) ظالموں کا کوئی مدد گارنہ ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے رب ہمارے! بیشک جسے تو دوزخ میں لے جائے اسے ضرور تو نے رسوائی دی اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! بیشک تو جسے دوزخ میں ڈال دے تو تُو نے اسے واقعۃً رسوا کر دیا ، اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار! بے شک جسے تو نے دوزخ میں داخل کر دیا اسے تو نے ذلیل و رسوا کر دیا ۔ اور ظالموں کے لئے کوئی یار و مددگار نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Our Lord! any whom Thou dost admit to the Fire, Truly Thou coverest with shame, and never will wrong-doers Find any helpers!

Translated by

Muhammad Sarwar

Those whom You submit to the fire are certainly disgraced. There is no helper for the unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Our Lord! Verily, whom You admit to the Fire, indeed, You have disgraced him; and never will the wrongdoers find any helpers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our Lord! surely whomsoever Thou makest enter the fire, him Thou hast indeed brought to disgrace, and there shall be no helpers for the unjust:

Translated by

William Pickthall

Our Lord! Whom Thou causest to enter the Fire: him indeed Thou hast confounded. For evil-doers there will be no helpers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे परवरदिगार! आपने जिसको आग में डाला उसको आपने वाक़ई रुसवा कर दिया, और ज़ालिमों का कोई मददगार नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے پروردگار بےشبہ آپ جس کو دوزخ میں داخل کریں اس کو واقعی رسواہی کردیا۔ اور ایسے بےانصافوں کا کوئی بھی ساتھ دینے والا نہیں۔ (192)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے پالنے والے ! جسے تو نے جہنم میں ڈال دیا یقیناً تو نے اسے ذلیل کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو نے جسے دوزخ میں ڈالا اسے درحقیقت بڑی ذلت ورسوائی میں ڈال دیا ‘ اور پھر ایسے ظالموں کا کوئی مددگارنہ ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارا رب اس میں شک نہیں کہ جسے آپ دوزخ میں داخل فرما دیں تو واقعی آپ نے اس کو رسوا کردیا اور ظالموں کے لیے کوئی مددگار نہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب ہمارے جسکو تو نے دوزخ میں ڈالا سو اس کو رسوا کردیا اور نہیں کوئی گناہگاروں کا مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے پروردگار جس کو تونے دوزخ میں داخل کردیا تو درحقیقت اس کو رسوا ہی کردیا اور ایسے گناہ گاروں کا کوئی بھی مددگار نہیں۔