Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 193

سورة آل عمران

رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعۡنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیۡ لِلۡاِیۡمَانِ اَنۡ اٰمِنُوۡا بِرَبِّکُمۡ فَاٰمَنَّا ٭ۖ رَبَّنَا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ کَفِّرۡ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الۡاَبۡرَارِ ﴿۱۹۳﴾ۚ

Our Lord, indeed we have heard a caller calling to faith, [saying], 'Believe in your Lord,' and we have believed. Our Lord, so forgive us our sins and remove from us our misdeeds and cause us to die with the righteous.

اے ہمارے رب! ہم نے سُنا کہ مُنادی کرنے والا با آواز بلند ایمان کی طرف بُلا رہا ہے کہ لوگو! اپنے رب پر ایمان لاؤ ، پس ہم ایمان لائے یا الٰہی! اب تُو ہمارے گُناہ معاف فرما اور ہماری بُرائیاں ہم سے دُور کردے اور ہماری موت نیکوں کے ساتھ کر ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّنَا
بےشک ہم ہیں
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
مُنَادِیًا
ایک پکارنے والے کو
یُّنَادِیۡ
وہ پکار رہا تھا
لِلۡاِیۡمَانِ
ایمان کے لیے
اَنۡ
کہ
اٰمِنُوۡا
ایمان لے آؤ
بِرَبِّکُمۡ
اپنے رب پر
فَاٰمَنَّا
تو ایمان لے آئے ہم
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
فَاغۡفِرۡ لَنَا
پس بخش دے ہمارے لیے
ذُنُوۡبَنَا
ہمارے گناہو ںکو
وَ کَفِّرۡ
اور دور کردے
عَنَّا
ہم سے
سَیِّاٰتِنَا
ہماری برائیوں کو
وَتَوَفَّنَا
اور فوت کر ہمیں
مَعَ
ساتھ
الۡاَبۡرَارِ
نیک لوگوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّنَا
بےشک ہم
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
مُنَادِیًا
ایک پکارنے والے کو
یُّنَادِیۡ
پکار رہا تھا
لِلۡاِیۡمَانِ
ایمان کے لیے
اَنۡ
یہ کہ
اٰمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ
بِرَبِّکُمۡ
ساتھ اپنے رب کے
فَاٰمَنَّا
تو ہم ایمان لے آئے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
فَاغۡفِرۡ لَنَا
پس تُو بخش دے ہمارے لیے
ذُنُوۡبَنَا
گناہ ہمارے
وَ کَفِّرۡ عَنَّا
اور تُو دور کر دے ہم سے
سَیِّاٰتِنَا
برائیاں ہماری
وَتَوَفَّنَا
اور تُو فوت کرنا ہمیں
مَعَ الۡاَبۡرَارِ
ساتھ نیک لوگوں کے
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, indeed we have heard a caller calling to faith, [saying], 'Believe in your Lord,' and we have believed. Our Lord, so forgive us our sins and remove from us our misdeeds and cause us to die with the righteous.

اے ہمارے رب! ہم نے سُنا کہ مُنادی کرنے والا با آواز بلند ایمان کی طرف بُلا رہا ہے کہ لوگو! اپنے رب پر ایمان لاؤ ، پس ہم ایمان لائے یا الٰہی! اب تُو ہمارے گُناہ معاف فرما اور ہماری بُرائیاں ہم سے دُور کردے اور ہماری موت نیکوں کے ساتھ کر ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ہمارے پروردگار ! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا ، جو ایمان کی طرف دعوت دیتا اور کہتا تھا کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ، تو ہم ایمان لے آئے، پس ہمارے گناہ معاف کردے اور ہماری برائیاں دور فرما اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب! بے شک ہم نے ایک پکارنے والے کوسناجو ایمان کے لئے پکاررہاتھا کہ اپنے رب پرایمان لاؤتوہم ایمان لے آئے،اے ہمارے رب!پس ہمارے گناہ بخش دے اورہماری بُرائیاں ہم سے دورفرما!اورہمیں نیک لوگوں کے ساتھ فوت کرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Our Lord, forgive us, then, our sins, and write off our evil deeds, and take us unto You with the righteous.

اے رب ہمارے ہم نے سنا کہ ایک پکارنے والا پکارتا ہے ایمان لانے کو کہ ایمان لاؤ اپنے رب پر سو ہم ایمان لے آئے اے رب ہمارے اب بخش دے گناہ ہمارے اور دور کردے ہم سے برائیاں ہماری اور موت دے ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ہمارے ربّ ! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی ندا دے رہا تھا کہ ایمان لاؤ اپنے رب پر تو ہم ایمان لے آئے اے ہمارے ربّ ہمارے گناہ بخش دے ! اور ہماری برائیاں ہم سے دور کر دے ! اور ہمیں وفات دیجیو اپنے نیکوکار (اور وفادار) بندوں کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

مالک! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی طرف بلاتا تھا اور کہتا تھا کہ اپنے رب کو مانو ۔ ہم نے اس کی دعوت قبول کر لی ، 137 پس اے ہمارے آقا! جو قصور ہم سے ہوئے ہیں ان سے درگزر فرما ، جو برائیاں ہم میں ہیں انھیں دور کر دے اور ہمارا خاتمہ نیک لوگوں کے ساتھ کر ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ہمارے پروردگار ! ہم نے ایک منادی کو سنا جو ایمان کی طرف پکار رہا تھا کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ ، چنانچہ ہم ایمان لے آئے ۔ لہذا اے ہمارے پروردگار ! ہماری خاطر ہمارے گناہ بخش دیجیے ، ہماری برائیوں کو ہم سے مٹا دیجیے ، اور ہمیں نیک لوگوں میں شامل کر کے اپنے پاس بلایئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک ہمارے ہم نے ایک پکار نے والے کی سنی یعنی حضرت محمد یا قرآن کی جو ایمان کی منا دی کرتا ہے کہتا ہے ایمان لاؤ اور پنے پر ور دگار پر تو ہم ایمان لائے مالک ہمارے اب ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری برائیاں اتاردے اور نیک لوگوں کے ساتھ ہم کو موت دے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! بیشک ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا وہ ایمان کے لئے پکار رہا تھا کہ اپنے پروردگار کے ساتھ ایمان لاؤ پس ہم ایمان لے آئے اے ہمارے پروردگار ! سو ہمارے لئے ہمارے گناہ بخش دیں اور ہماری برائیاں ہم سے دور کردیں اور ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ موت دیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ہمارے پروردگار بیشک ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی طرف بلاتا تھا اور کہتا تھا کہ تم اپنے پروردگار کو مانو۔ تو ہم ایمان لے آئے ۔ اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہوں کو معاف فرما اور ہم سے ہماری خطاؤں کو دور کر دیجئے۔ اور ہمارا خاتمہ نیک لوگوں کے ساتھ فرما دیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگارہم نے ایک ندا کرنے والے کو سنا کہ ایمان کے لیے پکار رہا تھا (یعنی) اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے اے پروردگار ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سے محو کر اور ہم کو دنیا سے نیک بندوں کے ساتھ اٹھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord verily we heard a caller calling to belief: believe in your Lord, wherefore we have come to believe. Our Lord forgive us our sins, and expiate from us our misdeeds, and let us die along with the pious.

اے ہمارے پروردگار ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا ایمان کی پکار کرتے ہوئے کہ اپنے پروردگار پر ایمان لے آؤ سو ہم ایمان لے آئے ۔ اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم سے ہماری خطاؤں کو زائل کردے اور ہمیں نیکوں کے ساتھ موت دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے رب! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا ، ایمان کی دعوت دیتے کہ لوگو! اپنے رب پر ایمان لاؤ ، تو ہم ایمان لائے ۔ اے ہمارے رب! ہمارے گناہوں کو بخش دے ، ہماری برائیوں کو ہم سے دور کردے اور ہمیں موت اپنے وفادار بندوں کے ساتھ دے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ہمارے پروردگار! بلاشبہ ہم نے ایک پکار کرنے والے کو ایمان کی پکار کرتے ہوئے سنا کہ اپنے رب پر ایمان لے آئو سو ہم ایمان لے آئے ۔ اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہوں کو بخش دیجئے اور ہماری خطائوں کو معاف فرما دیجئے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دیجئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ہمارے رب ! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی طرف بلاتا تھا کہ اپنے رب کو مانو ہم نے اس کی دعوت قبول کرلی، پس اے ہمارے پروردگار ! ہمارے گناہ معاف فرما ہماری برائیاں دور فرما اور ہمارا خاتمہ نیک لوگوں کے ساتھ کر

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ہمارے رب، بیشک ہم نے سنا ایک پکارنے والے کو جو پکار رہا تھا ایمان کے لئے کہ (صدق دل سے) ایمان لاؤ تم سب (اے لوگو ! ) اپنے رب پر، سو ہم (صدق دل سے) ایمان لے آئے، پس تو اے ہمارے رب (اس ایمان کے طفیل) بخش دے ہمارے گناہوں کو، اور مٹا دے ہم سے ہماری برائیوں (کی میل کچیل) کو، (اپنے عفو و درگزر کے آب ذلال سے) اور ہمارا خاتمہ فرما نیک لوگوں کے ساتھ

Translated by

Noor ul Amin

اے ہمارے رب!ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا ، جوایمان کی طرف دعوت دیتا ہے کہ اپنے رب پر ایمان لائو ، توہم ایمان لے آئے اے ہمارے رب ہمارے گناہ معاف کر دے اور ہماری برائیاں ہم سے دورفرمادے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے رب ہمارے ہم نے ایک منادی کو سنا ( ف۳۸۰ ) کہ ایمان کے لئے ندا فرماتا ہے کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لائے اے رب ہمارے تو ہمارے گنا بخش دے اور ہماری برائیاں محو فرمادے اور ہماری موت اچھوں کے ساتھ کر ( ف۳۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! ( ہم تجھے بھولے ہوئے تھے ) سو ہم نے ایک ندا دینے والے کو سنا جو ایمان کی ندا دے رہا تھا کہ ( لوگو! ) اپنے رب پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے ۔ اے ہمارے رب! اب ہمارے گناہ بخش دے اور ہماری خطاؤں کو ہمارے ( نوشتۂ اعمال ) سے محو فرما دے اور ہمیں نیک لوگوں کی سنگت میں موت دے

Translated by

Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری برائیاں مٹا اور دور فرما اور نیکوکاروں کے ساتھ ہمارا خاتمہ فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Our Lord! we have heard the call of one calling (Us) to Faith, 'Believe ye in the Lord,' and we have believed. Our Lord! Forgive us our sins, blot out from us our iniquities, and take to Thyself our souls in the company of the righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

"Lord, we have heard the person calling to the faith and have accepted his call. Forgive our sins, expiate our bad deeds, and let us die with the righteous ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Our Lord! Verily, we have heard the call of one calling to faith: `Believe in your Lord,' and we have believed. Our Lord! Forgive us our sins and expiate from us our evil deeds, and make us die along with Al-Abrar (the most righteous).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our Lord! surely we have heard a preacher calling to the faith, saying: Believe in your Lord, so we did believe; Our Lord! forgive us therefore our faults, and cover our evil deeds and make us die with the righteous.

Translated by

William Pickthall

Our Lord! Lo! we have heard a crier calling unto Faith: "Believe ye in your Lord!" So we believed. Our Lord! Therefor forgive us our sins, and remit from us our evil deeds, and make us die the death of the righteous.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे (प्यारे) रब! हमने एक पुकारने वाले को सुना जो ईमान की तरफ़ बुला रहा था कि अपने रब पर ईमान ले आओ पस हम ईमान ले आए, ऐ हमारे रब! हमारे गुनाहों को बख़्श दीजिए और हमारी बुराइयों को हम से दूर कर दीजिए और हमारा ख़ातमा नेक लोगों के साथ फ़रमाइए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے پروردگار ہم نے پکارنے والے کو سنا کہ ایمان لانے کے واسطے اعلان کررہے ہیں (4) کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ سو ہم ایمان لے آئے۔ اے ہمارے پروردگار پھر ہمارے گناہوں کو بھی معاف فرمادیجئیے اور ہماری بدیوں کو بھی ہم سے زائل کردیجئیے اور ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ موت دیجئیے۔ (193)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے رب ! ہم نے ایمان کی دعوت دینے والے کی آواز کو سنا کہ لوگو ! اپنے رب پر ایمان لاؤ پس ہم ایمان لے آئے۔ اے ہمارے رب ! تو ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری کوتاہیاں ہم سے دور کر دے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت نصیب فرما

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مالک ! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی طرف بلاتا تھا اور کہتا تھا کہ اپنے رب کی مانو ‘ ہم نے اس کی دعوت قبول کرلی ۔ پس اے ہمارے آقا ! جو قصور ہم سے ہوئے ہیں ان سے درگزر فرما ‘ جو برائیاں ہم میں ہیں انہیں دور کردے اور ہمارا خاتمہ نیک لوگوں کے ساتھ کر۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے رب بلاشبہ ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا کہ وہ ایمان کے لیے پکار رہا ہے کہ تم ایمان لاؤ اپنے رب پر، سو ہم ایمان لے آئے اے ہمارے رب سو آپ مغفرت فرما دیجیے ہمارے گناہوں کی، اور کفارہ کردیجیے ہمارے گناہوں کا اور ہمیں نیک بندوں کے ساتھ موت دیجیے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب ہمارے ہم نے سنا کہ ایک پکارنے والا پکارتا ہے ایمان لانے کو کہ ایمان لاؤ اپنے رب پر سو ہم ایمان لے آئے اے رب ہمارے اب بخش دے گناہ ہمارے اور دور کر دے ہم سے برائیاں ہماری اور موت دے ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے پروردگار ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی منادی کررہا تھا کہ تم لوگ اپنے پروردگار پہ ایمان لائو سو ہم ایمان لے آئے اے ہمارے پروردگار اب آپ ہمارے گناہوں کو بخش دیجئے اور ہماری سب برائیاں ہم سے دور کردیجئے اور ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ موت دیجئے۔