Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 194

سورة آل عمران

رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدۡتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَ لَا تُخۡزِنَا یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اِنَّکَ لَا تُخۡلِفُ الۡمِیۡعَادَ ﴿۱۹۴﴾

Our Lord, and grant us what You promised us through Your messengers and do not disgrace us on the Day of Resurrection. Indeed, You do not fail in [Your] promise."

اے ہمارے پالنے والے معبود! ہمیں وہ دے جس کا وعدہ تو نے ہم سے اپنے رسولوں کی زبانی کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رُسوا نہ کر ، یقیناً تو وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَاٰتِنَا
اور دے ہمیں
مَا
جو
وَعَدۡتَّنَا
وعدہ کیا تم نے ہم سے
عَلٰی رُسُلِکَ
اپنے رسولوں کے (ذریعے)
وَ لَا
اور نہ
تُخۡزِنَا
تو رسوا کر ہمیں
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اِنَّکَ
بیشک تو
لَاتُخۡلِفُ
نہیں تو خلاف کرے گا
الۡمِیۡعَادَ
وعدے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَاٰتِنَا
اور تُو عطا فرما ہمیں
مَا
جو
وَعَدۡتَّنَا
وعدہ کیا تُو نے ہم سے
عَلٰی
اُوپر
رُسُلِکَ
اپنے رسولوں کے
وَ لَا
اور نہ
تُخۡزِنَا
تُو رسوا کرنا ہمیں
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
دن قیامت کے
اِنَّکَ
بلاشبہ تُو
لَاتُخۡلِفُ
نہیں تُو خلاف ورزی کرتا
الۡمِیۡعَادَ
وعدے کی
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, and grant us what You promised us through Your messengers and do not disgrace us on the Day of Resurrection. Indeed, You do not fail in [Your] promise."

اے ہمارے پالنے والے معبود! ہمیں وہ دے جس کا وعدہ تو نے ہم سے اپنے رسولوں کی زبانی کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رُسوا نہ کر ، یقیناً تو وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ہمارے رب ! تو نے اپنے رسولوں (کی زبان) پر ہم سے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا فرما اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کرنا، بیشک تو اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب!جووعدہ تُونے ہم سے اپنے رسولوں کی زبانی کیاہے ہمیں وہ عطافرمااور قیامت کے دن ہمیں رسوانہ کرنابلاشبہ تُواپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And our Lord, give us what You have promised us through Your messengers, and do not put us to disgrace on the Day of Doom. Surely you do not go back on Your promise.|"

اے رب ہمارے اور دے ہم کو جو وعدہ کیا تو نے ہم سے رسولوں کے واسطہ سے اور رسوا نہ کر ہم کو قیامت کے دن بیشک تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ہمارے رب ہمیں بخش وہ سب کچھ جس کا تو نے وعدہ کیا ہے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعے سے اور ہمیں رسوا نہ کیجیو قیامت کے دن یقیناً تو اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

'Our Lord, fulfil what You promised to us through Your Messengers, and disgrace us not on the Day of Resurrection; indeed You never go back on Your promise.

خداوند! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کیے ہیں ان کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کےدن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال ، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے ۔ 138

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اے ہمارے پروردگار ! ہمیں وہ کچھ بھی عطا فرمایئے جس کا وعدہ آپ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعے ہم سے کیا ہے ، اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کیجئے ۔ یقینا آپ وعدے کی کبھی خلاف ورزی نہیں کیا کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک ہمارے جو تو نے ہم سے وعدہ کیا اپنے پیغمبروں کی زبان پر وہ ہم کو عطاکر فرمایا اور قیامت کے دم ہم کو رسوا مت کر سب لوگوں کے سامنے بیشک تو وعدہ خلافی کرتا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! اور جن جن چیزوں کا آپ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعے ہم سے وعدہ فرمایا وہ ہمیں عطا فرمائیں اور ہم کو قیامت کے دن رسوا نہ کریں۔ بیشک آپ تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہمارے پروردگار ہمیں وہ عطا کیجئے جو آپ نے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعہ وعدہ کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوانہ کیجئے گا۔ بیشک آپ اپنے وعدے کے خلاف کرنے والے نہیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار تو نے جن جن چیزوں کے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے وعدے کیے ہیں وہ ہمیں عطا فرما اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجو کچھ شک نہیں کہ تو خلاف وعدہ نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord! vouchsafe unto us that which Thou hast promised us by Thine apostles, and humiliate us not on the Day of Resurrection. Verily Thou failest not the tryst.

اے ہمارے پروردگار ہمیں عطا کر وہ چیز جس کا تو ہم سے اپنے پیغمبروں کی معرفت وعدہ کرچکا ہے اور ہم کو قیامت کے دن رسوا نہ کرنا ۔ بیشک تو تو وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے رب! اور ہمیں بخش وہ کچھ جس کا تونے اپنے رسولوں کی زبانی ہم سے وعدہ فرمایا ہے اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجیو ۔ بیشک تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ہمارے پروردگار! اور ہمیں وہ چیزیں عطا فرمائیے جن کا آپ نے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعے وعدہ فرمایا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کیجئے گا بلاشبہ آپ وعدہ خلافی نہیں فرماتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ہمارے رب ! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے سے کئے ہیں ان کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال، بیشک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور عطا فرما دے ہمیں اے ہمارے رب، وہ کچھ کہ جس کا تو نے ہم سے وعدہ فرما رکھا ہے اپنے رسولوں کے ذریعے، اور ہمیں رسوا نہیں کرنا قیامت کے روز، بیشک تو (اے اصدق القائلین ! ) خلاف نہیں کرتا اپنے وعدے کے

Translated by

Noor ul Amin

اے ہمارے رب!تونے اپنے رسولوں کے ذریعے ہم سے جو وعدہ کیا ہے وہ ہمیں عطاکر اور یوم قیامت ہمیں رسوانہ کرنا ، بیشک تووعدہ خلافی نہیں کرتا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے رب ہمارے! اور ہمیں دے وہ ( ف۳۸۲ ) جس کا تو نے ہم سے وعدہ کیا ہے اپنے رسولوں کی معرفت اور ہمیں قیامت کے دن رسوانہ کر ، بیشک تو وعدہ خلاف نہیں کرتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! اور ہمیں وہ سب کچھ عطا فرما جس کا تو نے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعے وعدہ فرمایا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کر ، بیشک تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

پروردگارا! تو نے ہم سے اپنے رسولوں کی زبانی جو وعدہ کیا ہے وہ ہمیں عطا فرما قیامت کے دن ہم کو رسوا نہ فرما تو کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Our Lord! Grant us what Thou didst promise unto us through Thine messengers, and save us from shame on the Day of Judgment: For Thou never breakest Thy promise."

Translated by

Muhammad Sarwar

Lord, grant us the victory that You have promised your Messenger and do not disgrace us on the Day of Judgment; You are the One who never ignores His promise."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Our Lord! Grant us what You promised us through Your Messengers and disgrace us not on the Day of Resurrection, for You never break (Your) Promise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our Lord! and grant us what Thou hast promised us by Thy apostles; and disgrace us not on the day of resurrection; surely Thou dost not fail to perform the promise.

Translated by

William Pickthall

Our Lord! And give us that which Thou hast promised to us by Thy messengers. Confound us not upon the Day of Resurrection. Lo! Thou breakest not the tryst.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे रब! आपने जो वादे अपने रसूलों के ज़रिए हम से किए हैं उनको हमारे साथ पूरा फ़रमाइए और क़यामत के दिन हमें रुसवाई में न डालिए, बेशक आप वादे के ख़िलाफ़ करने वाले नहीं हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے پروردگار اور ہم کو وہ چیز بھی دیجئیے جس کا ہم سے اپنے پیغمبروں کی معرفت آپ نے وعدہ فرمایا ہے اور ہم کو قیامت کے روز رسوا نہ کیجئیے (5) یقینا آپ وعدہ خلافی نہیں کرتے۔ (6) (194)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے پالنے والے ! ہمیں وہ کچھ عطا فرما جس کا وعدہ آپ نے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعہ فرمایا اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کرنا۔ یقیناً تو وعدہ خلافی نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خداوند ‘ جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کئے ہیں ان کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال ‘ بیشک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے رب اور ہمیں عطا فرمائیے جو آپ نے اپنے رسولوں کی معرفت وعدہ فرمایا اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجیے بلاشبہ آپ وعدہ خلافی نہیں فرماتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب ہمارے اور دے ہم کو جو وعدہ کیا تو نے ہم سے اپنے رسولوں کے واسطہ سے اور رسوا نہ کر ہم کو قیامت کے دن بیشک تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے پروردگار جن چیزوں کا آپ نے اپنے رسولوں کی معرفت ہم سے وعدہ کیا ہے وہ ہم کو عطا کر دیجئے اور ہم کو قیامت کے د رسوا نہ کیجئے بلاشبہ آپ وعدہ خلافی نہیں کیا کرتے۔