Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 195

سورة آل عمران

فَاسۡتَجَابَ لَہُمۡ رَبُّہُمۡ اَنِّیۡ لَاۤ اُضِیۡعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنۡکُمۡ مِّنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی ۚ بَعۡضُکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡضٍ ۚ فَالَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا وَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِیَارِہِمۡ وَ اُوۡذُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِیۡ وَ قٰتَلُوۡا وَ قُتِلُوۡا لَاُکَفِّرَنَّ عَنۡہُمۡ سَیِّاٰتِہِمۡ وَ لَاُدۡخِلَنَّہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۚ ثَوَابًا مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ عِنۡدَہٗ حُسۡنُ الثَّوَابِ ﴿۱۹۵﴾

And their Lord responded to them, "Never will I allow to be lost the work of [any] worker among you, whether male or female; you are of one another. So those who emigrated or were evicted from their homes or were harmed in My cause or fought or were killed - I will surely remove from them their misdeeds, and I will surely admit them to gardens beneath which rivers flow as reward from Allah , and Allah has with Him the best reward."

پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمالی کہ تم میں سے کسی کام کرنے والے کے کام کو خواہ وہ مرد ہو یا عورت میں ہرگز ضائع نہیں کرتا ، تم آپس میں ایک دوسرے کے ہم جنس ہو اس لئے وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور جنہیں میری راہ میں ایذا دی گئی اور جنہوں نے جہاد کیا اور شہید کئے گئے ، میں ضرور ضرور ان کی بُرائیاں ان سے دُور کردوں گا اور بالیقین انہیں اُن جنّتوں میں لے جاؤنگا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، یہ ہے ثواب اللہ تعالٰی کی طرف سے اور اللہ تعالٰی ہی کے پاس بہترین ثواب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاسۡتَجَابَ
تو (دعا) قبول کر لی
لَہُمۡ
ان کے لیے
رَبُّہُمۡ
ان کے رب نے
اَنِّیۡ
کہ بیشک میں
لَاۤ اُضِیۡعُ
نہیں میں ضائع کروں گا
عَمَلَ
عمل
عَامِلٍ
کسی عمل کرنے والے کا
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّنۡ ذَکَرٍ
خواہ مرد ہو
اَوۡ
یا
اُنۡثٰی
عورت
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارے
مِّنۡۢ بَعۡضٍ
بعض سےہیں
فَالَّذِیۡنَ
تو وہ جنہوں نے
ہَاجَرُوۡا
ہجرت کی
وَاُخۡرِجُوۡا
اور وہ نکالے گئے
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں سے
وَاُوۡذُوۡا
اور وہ اذیت دیے گئے
فِیۡ سَبِیۡلِیۡ
میرے راستے میں
وَقٰتَلُوۡا
اور انہوں نے جنگ کی
وَقُتِلُوۡا
اور وہ مارے گئے
لَاُکَفِّرَنَّ
البتہ میں ضرور دور کردوں گا
عَنۡہُمۡ
ان سے
سَیِّاٰتِہِمۡ
برائیاں ان کی
وَلَاُدۡخِلَنَّہُمۡ
اور البتہ میں ضرور داخل کروں گا انہیں
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
ثَوَابًا
ثواب / بدلہ ہے
مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ کے پاس سے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ
عِنۡدَہٗ
اس کے پاس
حُسۡنُ
اچھا
الثَّوَابِ
ثواب / بدلہ ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاسۡتَجَابَ
تو قبول کی
لَہُمۡ
اُن کے لیے
رَبُّہُمۡ
اُن کے رب نے
اَنِّیۡ
بےشک میں
لَاۤ اُضِیۡعُ
نہیں ضائع کروں گا
عَمَلَ
عمل
عَامِلٍ
کسی عمل کرنے والے کا
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّنۡ ذَکَرٍ
مرد ہو
اَوۡ اُنۡثٰی
یا عورت ہو
بَعۡضُکُمۡ
بعض تم میں سے
مِّنۡۢ بَعۡضٍ
بعض میں سے ہیں
فَالَّذِیۡنَ
تو جن لوگوں نے
ہَاجَرُوۡا
ہجرت کی
وَاُخۡرِجُوۡا
اور وہ نکالے گئے
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں سے
وَاُوۡذُوۡا
اور وہ تکلیف دئیے گئے
فِیۡ سَبِیۡلِیۡ
میری راہ میں
وَقٰتَلُوۡا
اور اُنہوں نے جنگ کی
وَقُتِلُوۡا
اور وہ قتل کیے گئے
لَاُکَفِّرَنَّ
یقینا ًمیں ضرور دورکر دوں گا
عَنۡہُمۡ
اُن سے
سَیِّاٰتِہِمۡ
برائیاں اُن کی
وَلَاُدۡخِلَنَّہُمۡ
اور یقینا میں ضرور داخل کروں گا اُنہیں
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
جاری ہوں گی
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
ثَوَابًا
بدلہ ہے
مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ہاں سے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عِنۡدَہٗ
اُس کے پاس ہے
حُسۡنُ
بہترین
الثَّوَابِ
بدلہ
Translated by

Juna Garhi

And their Lord responded to them, "Never will I allow to be lost the work of [any] worker among you, whether male or female; you are of one another. So those who emigrated or were evicted from their homes or were harmed in My cause or fought or were killed - I will surely remove from them their misdeeds, and I will surely admit them to gardens beneath which rivers flow as reward from Allah , and Allah has with Him the best reward."

پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمالی کہ تم میں سے کسی کام کرنے والے کے کام کو خواہ وہ مرد ہو یا عورت میں ہرگز ضائع نہیں کرتا ، تم آپس میں ایک دوسرے کے ہم جنس ہو اس لئے وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور جنہیں میری راہ میں ایذا دی گئی اور جنہوں نے جہاد کیا اور شہید کئے گئے ، میں ضرور ضرور ان کی بُرائیاں ان سے دُور کردوں گا اور بالیقین انہیں اُن جنّتوں میں لے جاؤنگا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، یہ ہے ثواب اللہ تعالٰی کی طرف سے اور اللہ تعالٰی ہی کے پاس بہترین ثواب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سو ان کے پروردگار نے ان کی دعا قبول کرتے ہوئے فرمایا : میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، ضائع نہیں کروں گا کیونکہ تم دونوں ایک دوسرے کا حصہ ہو، لہذا جن لوگوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں دکھ اٹھائے، نیز جن لوگوں نے جہاد کیا اور شہید ہوگئے۔ میں ضرور ان کی برائیاں ان سے دور کردوں گا اور ایسے باغات میں ضرور داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اللہ کے ہاں ان کا یہی بدلہ ہے۔ اور اللہ کے ہاں جو بدلہ ہے وہ بہت ہی اچھا بدلہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ ان کے رب نے ان کی دُعاقبول فرمائی کہ بے شک میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کروں گا، مردہویاعورت،تم سب ایک دوسرے ہی سے ہوتوجن لوگوں نے ہجرت کی اورجواپنے گھروں سے نکالے گئے اورمیری راہ میں تکلیف دئیے گئے اورانہوں نے جنگ کی اورقتل کردئیے گئے تویقینامیں ضروران کی برائیاں ان سے دورکردوں گا اور یقیناًمیں ضرورانہیں باغات میں داخل کروں گاجن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی،اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ ان کابدلہ ہے اوراﷲ تعالیٰ ہی کے پاس بہترین بدلہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, their Lord answered their prayer, &I do not let go to waste the labour of a worker from you, male or female. You are from one another. So, those who emigrated, and were expelled from their homes, and were tortured in My way, and fought, and were killed, I shall certainly write off their evil deeds, and shall certainly admit them into gardens beneath which rivers` flow, being a reward from Allah. And it is Allah with Whom is the beauty of reward.

پھر قبول کی ان کی دعا ان کے رب نہ کہ میں ضائع نہیں کرتا محنت کسی محنت کرنے والے کی تم میں سے مرد ہو یا عورت تم آپس میں ایک ہو پھر وہ لوگ کہ ہجرت کی انہوں نے اور نکالے گئے اپنے گھروں سے اور ستائے گئے میری راہ میں اور لڑے اور مارے گئے البتہ دور کروں گا میں ان سے برائیاں ان کی اور داخل کروں گا ان کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں یہ بدلہ ہے اللہ کے ہاں سے اور اللہ کے ہاں ہے اچھا بدلہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمائی کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے کسی عمل کو ضائع کرنے والا نہیں ہوں خواہ وہ مردہو یا عورت تم سب ایک دوسرے ہی میں سے ہو سو جنہوں نے ہجرت کی اور جو اپنے گھروں سے نکال دیے گئے اور جنہیں میری راہ میں ایذائیں پہنچائی گئیں اور جنہوں نے (میری راہ میں) جنگ کی اور جانیں بھی دے دیں میں لازماً ان سے ان کی برائیوں کو دور کر دوں گا اور لازماً داخل کروں گا انہیں ان باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور یہ بدلہ ہوگا اللہ کے پاس سے اور بہترین بدلہ تو اللہ ہی کے پاس ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جواب میں ان کے رب نے فرمایا میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع کرنے والا نہیں ہوں ۔ خواہ مرد ہو یا عورت ، تم سب ایک دوسرے کے ہم جنس ہو ۔ 139 لہٰذا جن لوگوں نے میری خاطر اپنے وطن چھوڑے اور جو میری راہ میں اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور میرے لیے لڑے اور مارے گئے ان کے سب قصور میں معاف کردوں گا اور انھیں ایسے باغوں میں داخل کر دوں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ یہ ان کی جزا ہے اللہ کے ہاں اور بہتر ین جزا اللہ ہی کے پاس ہے ۔ 140

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ان کے پروردگار نے ان کی دعا قبول کی ( اور کہا ) کہ : میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع نہیں کروں گا ، خواہ وہ مرد ہو یا عورت ۔ تم سب آپس میں ایک جیسے ہو ۔ لہذا جن لوگوں نے ہجرت کی ، اور انہیں ان کے گھروں سے نکالا گیا ، اور میرے راستے میں تکلیفیں دی گئیں ، اور جنہوں نے ( دین کی خاطر ) لڑائی لڑی اور قتل ہوئے ، میں ان سب کی برائیوں کا ضرور کفارہ کردوں گا ، اور انہیں ضرور بالضرور ایسے باغات میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ یہ سب کچھ اللہ کی طرف سے انعام ہوگا ، اور اللہ ہی ہے جس کے پاس بہترین انعام ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر خدا وند کریم نے ان کی دعا اس طرح سے قبول کی فرمایا کہ میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کا نیک کا اکارت ضائع نہیں کرنے کا مرد یا عورت سب برابر ہیں 6 پھر جن لوگوں نے اپنے وطن چھوڑا اور آنحضرت کی رفاقت اختیار کی یعنی ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے میری راہ میں 3 اور لڑے اور مارے گئے اللہ کی راہ میں البتہ میں ان کے گناہوں کو میٹ دوں گا یا اتاردوں گا ان پر سے اور ان کو ایسے باغو میں لے جاؤں گا جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں یہ اللہ کے پاس سے ان کو بدلہ ملے گا اور اللہ تعالیٰ کے پاس اچھا بد لہ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ان کے پروردگار نے ان کی دعا قبول کرلی کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کروں گا وہ مرد ہو یا عورت تم ایک دوسرے کی جنس ہو ، پس جن لوگوں نے وطن چھوڑا اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں انہیں دکھ دیئے گئے اور وہ لڑے اور قتل کیے گئے میں ضرور ان سے ان کی برائیاں دور کردوں گا اور ان کو ضرور ایسے باغات میں داخل کروں گا جن کے تابع نہریں بہتی ہیں یہ اللہ کے ہاں سے بدلہ ہے اور اللہ ہی کے ہاں بہت اچھا بدلہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو ان کے پروردگار نے ان کی دعاء قبول کرلی اور کہا کہ میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع کرنے والا نہیں ہوں۔ عورت ہو کہ مرد تو سب آپس میں ایک دوسرے کی جنس سے ہو۔ پھر جن لوگوں نے میری وجہ سے ہجرت کی وہ گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں تکلیفیں پہنچائے گئے۔ وہ لڑے اور مارے گئے تو میں ان کی خطائیں ضرور معاف کر دوں گا۔ اور میں انہیں ایسے باغوں میں ضرور داخل کروں گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ اللہ کے پاس سے ان کو ثواب ملے گا۔ اور اللہ ہی کے پاس بہترین ثواب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان کے پرردگار نے ان کی دعا قبول کر لی (اور فرمایا) کہ میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو مرد ہو یا عورت ضائع نہیں کرتا تم ایک دوسرے کی جنس ہو تو جو لوگ میرے لیے وطن چھوڑ گئے اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور لڑے اور قتل کیے گئے میں ان کے گناہ دور کردوں گا اور ان کو بہشتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں (یہ) خدا کے ہاں سے بدلہ ہے اور خدا کے ہاں اچھا بدلہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then their Lord hearkened unto them saying: I let not the work of a worker amongst you to waste, man or woman, one of you from the other. So those who emigrated and were driven forth from their homes and persecuted in My cause, and who fought and were slain, surely I shall expiate from them their misdeeds and surely I shall make them enter Gardens whereunder rivers flow; a reward from before Allah! And Allah! with Him is the excellent reward.

سو ان کی دعا کو ان کے پروردگار نے قبول کرلیا ۔ اس لیے کہ میں تم میں کسی عمل کرنے والے کے خواہ مرد ہو یا عورت عمل کو ضائع نہیں ہونے دیتا تم آپس میں ایک دوسرے کے جز ہو ۔ تو جن لوگوں نے ترک وطن کیا اور اپنے شہروں سے نکالے گئے اور (اور بھی) تکلیفیں انہیں میری راہ میں دی گئیں اور وہ لڑے اور مارے گئے ان کی خطائیں ضرور ان سے معاف کردی جائیں گی ۔ اور میں ضرور انہیں ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی (یہ) اللہ کے پاس سے ثواب ملے گا اور اللہ ہی کے پاس بہترین ثواب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ان کے پروردگار نے ان کی دعا قبول فرمائی کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو ضائع نہیں کروں گا ، مرد ہو یا عورت ، تم سب ایک دوسرے سے ہو ۔ سو جنہوں نے ہجرت کی اور جو اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ہماری راہ میں ستائے گئے اور لڑے اور مارے گئے ہیں ، ان سے ان کے گناہ دور کردوں گا اور ان کو ایسے باغوں میں داخل کروں گا ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ۔ یہ اللہ کے پاس سے ان کا بدلہ ہوگا اور بہترین بدلہ تو اللہ ہی کے پاس ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ان کے پروردگار نے ان کی دعا کو قبول فرما لیا ۔ اس لئے کہ میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو خواہ مرد ہو یا عورت ، ضائع نہیں کرتا تم آپس میں ایک دوسرے سے ہو پس جن لوگوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور میرے راستے میںتکلیفیں برداشت کیں اور جو میرے راستے میں لڑے اور شہید کر دیئے گئے میں ضرور بالضرور ان کی خطائوں کو معاف کردوں گا اور ضرور انہیں ایسی جنتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ یہ اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے ثواب ملے گا اور اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس بہترین ثواب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جواب میں ان کے رب نے فرمایا : میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع کرنے والا نہیں ہوں۔ خواہ مرد ہو یا عورت تم سب ایک دوسرے کے ہم جنس ہو، لہٰذا جن لوگوں نے میری خاطر اپنے وطن چھوڑے اور جو میری راہ میں اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور میرے راستے میں جہاد کیا اور مارے گئے میں ان کے سب قصور معاف کر دوں گا اور انہیں ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ ان کا اجر ہے اللہ کے ہاں اور بہترین جزا اللہ ہی کے پاس ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو قبول فرما لیا ان کے رب نے ان کی ان دعاؤں کو، (اپنے کرم بےپایاں سے، اور فرمایا کہ میری شان یہی ہے کہ) بیشک میں کبھی ضائع نہیں کرتا، تم میں سے کسی بھی شخص کے عمل کو، خواہ وہ کوئی مرد ہو یا عورت، تم سب آپس میں ایک دوسرے (کی جنس) سے ہو سو جن لوگوں نے اپنے گھر بار کو چھوڑا (میری خاطر) اور ان کو نکال باہر کیا گیا ان کے گھروں سے (ظلم و زیادتی کے ساتھ) اور جن کو (طرح طرح سے) ستایا گیا میری راہ میں، اور جو لڑے اور مارے گئے، تو میں ضرور داخل کر دونگا ان کو ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی (عظیم الشان اور بےمثال) نہریں اللہ کے یہاں سے (ملنے والے) ایک عظیم الشان بدلہ (اور جزاء) کے طور پر، اللہ ہی کے پاس ہے سب سے عمدہ (اور کامل) بدلہ

Translated by

Noor ul Amin

سو ان کے رب نے ان کی دعاقبول کرتے ہوئے فرمایا: ’’میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو ، مرد ہو یا عورت ، ضائع نہیں کروں گاتم ایک دوسرے کا حصہ ہولہٰذاجن لوگوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں دکھ اٹھائے ، جنہوں نے جہاد کیا اور شہید ہو گئے ضروران کی برائیاں ان سے دور کروں گا اور انہیں داخل کروں گا ایسے باغات میں جن میں نہریں بہہ رہی ہیں اللہ کے ہاں ان کا یہی بدلہ ہے اور اللہ کے ہاں اچھابدلہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان کی دعا سن لی ان کے رب نے کہ میں تم میں کام والے کی محنت اکارت نہیں کرتا مرد ہو یا عورت تم آپس میں ایک ہو ( ف۳۸۳ ) تو وہ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اور لڑے اور مارے گءے میں ضرور ان کے سب گناہ اتار دوں گا اور ضرور انہیں باغوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے نہریں رواں ( ف۳۸٤ ) اللہ کے پاس کا ثواب ، اور اللہ ہی کے پاس اچھا ثواب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرما لی ( اور فرمایا: ) یقیناً میں تم میں سے کسی محنت والے کی مزدوری ضائع نہیں کرتا خواہ مرد ہو یا عورت ، تم سب ایک دوسرے میں سے ( ہی ) ہو ، پس جن لوگوں نے ( اللہ کے لئے ) وطن چھوڑ دیئے اور ( اسی کے باعث ) اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اور ( میری خاطر ) لڑے اور مارے گئے تو میں ضرور ان کے گناہ ان ( کے نامۂ اعمال ) سے مٹا دوں گا اور انہیں یقیناً ان جنتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، یہ اللہ کے حضور سے اجر ہے ، اور اللہ ہی کے پاس ( اس سے بھی ) بہتر اجر ہے

Translated by

Hussain Najfi

سو ان کے پروردگار نے ان کی دعا و پکار کو قبول کر لیا ( اور فرمایا ) میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو خواہ مرد ہو یا عورت کبھی ضائع نہیں کرتا ۔ تم سب ایک دوسرے کے ہم جنس ہی تو ہو ۔ سو جن لوگوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے ۔ اور میری راہ میں انہیں ایذائیں دی گئیں ۔ اور ( دین کی خاطر ) لڑے اور مارے گئے ، تو میں ان کی برائیاں مٹا دوں گا اور ان کو ایسے بہشتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ یہ ہے اللہ کے ہاں ان کی جزا ۔ اور اللہ کے پاس بہترین ثواب و جزاء ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And their Lord hath accepted of them, and answered them: "Never will I suffer to be lost the work of any of you, be he male or female: Ye are members, one of another: Those who have left their homes, or been driven out therefrom, or suffered harm in My Cause, or fought or been slain,- verily, I will blot out from them their iniquities, and admit them into Gardens with rivers flowing beneath;- A reward from the presence of Allah, and from His presence is the best of rewards."

Translated by

Muhammad Sarwar

Their Lord answered their prayers saying, "I do not neglect anyone's labor whether the laborer be male or female. You are all related to one another. Those who migrated from Mecca, those who were expelled from their homes, those who were tortured for My cause, and those who fought and were killed for My cause will find their sins expiated by Me and I will admit them into the gardens wherein streams flow. It will be their reward from God Who grants the best rewards."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So their Lord accepted of them (their supplication and answered them), "Never will I allow to be lost the work of any of you, be he male or female. You are (members) one of another, so those who emigrated and were driven out from their homes, and suffered harm in My cause, and who fought and were killed (in My cause), verily, I will expiate from them their evil deeds and admit them into Gardens under which rivers flow (in Paradise); a reward from Allah, and with Allah is the best of rewards."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So their Lord accepted their prayer: That I will not waste the work of a worker among you, whether male or female, the one of you being from the other; they, therefore, who fled and were turned out of their homes and persecuted in My way and who fought and were slain, I will most certainly cover their evil deeds, and I will most certainly make them enter gardens beneath which rivers flow; a reward from Allah, and with Allah is yet better reward.

Translated by

William Pickthall

And their Lord hath heard them (and He saith): Lo! I suffer not the work of any worker, male or female, to be lost. Ye proceed one from another. So those who fled and were driven forth from their homes and suffered damage for My cause, and fought and were slain, verily I shall remit their evil deeds from them and verily I shall bring them into Gardens underneath which rivers flow - A reward from Allah. And with Allah is the fairest of rewards.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस उनके रब ने उनकी दुआ क़बूल फ़रमाई कि मैं तुम में से किसी का अमल ज़ाया करने वाला नहीं हूँ, चाहे वह मर्द हो या औरत, तुम सब एक-दूसरे से हो, पस जिन लोगों ने हिजरत की और जो अपने घरों से निकाले गए और मेरी राह में सताए गए और वे लड़े और मारे गए मैं उनकी ख़ताएं ज़रूर उन से दूर कर दूँगा और उनको ऐसे बाग़ात में दाख़िल करूंगा जिनके नीचे से नहरें बहती होंगी, यह उनका बदला है अल्लाह के यहाँ, और बेहतरीन बदला अल्लाह ही के पास है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو منظور کرلیا ان کی درخوست کو ان کے رب نے اس وجہ سے کہ میں کسی شخص کے کام کو جو کہ تم میں سے کرنیوالا ہو اکارت نہیں کرتا خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔ (1) تم آپس میں ایک دوسرے کے جزو ہو سو جن لوگوں نے ترک وطن کیا اور اپنے گھروں سے نکالے گئے (2) اور تکلیفیں دئیے گئے میری راہ میں اور جہاد کیا اور شہید ہوگئے میں ضروران لوگوں کی تمام خطائیں معاف کردونگا (3) اور ضرور ان کو ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی اور یہ عوض ملے گا اللہ کے پاس سے اور اللہ ہی کے پاس اچھا عوض ہے۔ (4) (195)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمالی۔ میں کسی بھی عمل کرنے والے کے عمل ہرگز ضائع نہیں کرتا وہ عورت کے ہوں یا مرد کے کیونکہ تم ایک دوسرے سے ہو۔ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکال دیے گئے اور جنہیں میری راہ میں ستایا گیا اور جنہوں نے جہاد کیا اور شہید کئے گئے میں ہر صورت ان کے گناہ ان سے ختم کر دوں گا اور یقیناً انہیں ان جنتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ثواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور اللہ ہی کے پاس بہترین ثواب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جواب میں ان کے رب نے فرمایا میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع کرنیوالا نہیں ہوں ۔ خواہ مرد ہو یا عورت ‘ تم سب ایک دوسرے کے ہم جنس ہو ۔ لہٰذا جن لوگوں نے میری خاطر اپنے وطن چھوڑے اور جو میری راہ میں اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور میرے لئے لڑے اور مارے گئے ان کے سب قصور معاف کردوں گا اور انہیں ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ یہ ان کی جزا ہے اللہ کے ہاں اور بہترین جزا اللہ ہی کے پاس ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پس اللہ پاک نے ان کی دعا قبول فرمائی کہ میں ضائع نہ کروں گا تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو مرد ہو یا عورت تم آپس میں ایک دوسرے سے ہو سو جن لوگوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں ان کو ایذا دی گئی اور انہوں نے جنگ کی اور قتل کیے گئے سو میں ضرور ضرور ان کے گناہوں کا کفارہ کر دوں گا، اور ان کو ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، یہ بدلہ ملے گا اللہ کے پاس سے اور اس کے پاس اچھا بدلہ ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر قبول کی ان کی دعا ان کے رب نے کہ میں ضائع نہیں کرتا محنت کسی محنت کرنے والے کی تم میں سے مرد ہو یا عورت تم آپس میں ایک ہو پھر وہ لوگ کہ ہجرت کی انہوں نے اور نکالے گئے اپنے گھروں سے اور ستائے گئے میری راہ میں اور لڑے اور مارے گئے البتہ دور کرونگا میں ان سے برائیاں ان کی اور داخل کرونگا ان کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں یہ بدلہ ہے اللہ کے ہاں سے اور اللہ کے ہاں ہے اچھا بدلہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان کے پروردگار نے ان کی دعا قبول فرمالی اور ارشاد ہوا کہ میں تم میں سے کسی محنت کرنے والے کی محنت کو خواہ وہ مرد ہو یا عورت ضائع کرنے والا نہیں ہوں تم سب آپس میں ایک دوسرے کی مثل ہو سو جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اور انہوں نے جہاد کیا اور شہید کئے گئے تو یقیناً ان کے سب قصور معاف کردوں گا اور ضرور ان کو ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ یہ اللہ کی جانب سے ان کو صلہ ملے گا اور بہترین صلہ اللہ ہی کے پاس ہے