Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 21

سورة آل عمران

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَکۡفُرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ یَقۡتُلُوۡنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیۡرِ حَقٍّ ۙ وَّ یَقۡتُلُوۡنَ الَّذِیۡنَ یَاۡمُرُوۡنَ بِالۡقِسۡطِ مِنَ النَّاسِ ۙ فَبَشِّرۡہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿۲۱﴾

Those who disbelieve in the signs of Allah and kill the prophets without right and kill those who order justice from among the people - give them tidings of a painful punishment.

جو لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں اور ناحق نبیوں کو قتل کر ڈالتے ہیں اور جو لوگ عدل و انصاف کی بات کہیں انہیں بھی قتل کر ڈالتے ہیں تو اے نبی! انہیں دردناک عذاب کی خبر دے دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَکۡفُرُوۡنَ
کفر کرتے ہیں
بِاٰیٰتِ
ساتھ آیات کے
اللّٰہِ
اللہ کی
وَیَقۡتُلُوۡنَ
اور وہ قتل کرتے ہیں
النَّبِیّٖنَ
نبیوں کو
بِغَیۡرِ
بغیر
حَقٍّ
حق کے
وَّیَقۡتُلُوۡنَ
اور وہ قتل کرتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
یَاۡمُرُوۡنَ
حکم دیتے ہیں
بِالۡقِسۡطِ
انصاف کا
مِنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
فَبَشِّرۡہُمۡ
تو خوش خبری دے دیجیے انہیں
بِعَذَابٍ
عذاب
اَلِیۡمٍ
دردناک کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
یَکۡفُرُوۡنَ
انکار کرتے ہیں
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کا
وَیَقۡتُلُوۡنَ
اور قتل کرتے ہیں
النَّبِیّٖنَ
پیغمبروں کو
بِغَیۡرِ حَقٍّ
ناحق
وَّیَقۡتُلُوۡنَ
اور وہ قتل کرتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
یَاۡمُرُوۡنَ
حکم دیتے ہیں
بِالۡقِسۡطِ
انصاف کا
مِنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
فَبَشِّرۡہُمۡ
تو آپ بشارت دے دوانہیں
بِعَذَابٍ
عذاب کی
اَلِیۡمٍ
درد ناک
Translated by

Juna Garhi

Those who disbelieve in the signs of Allah and kill the prophets without right and kill those who order justice from among the people - give them tidings of a painful punishment.

جو لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں اور ناحق نبیوں کو قتل کر ڈالتے ہیں اور جو لوگ عدل و انصاف کی بات کہیں انہیں بھی قتل کر ڈالتے ہیں تو اے نبی! انہیں دردناک عذاب کی خبر دے دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اللہ کی آیات کا انکار کرتے رہے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے رہے اور ان لوگوں کو بھی جو انصاف کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔ تو ایسے لوگوں کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دیجئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجو لوگ اﷲ تعالیٰ کی آیات کاانکارکرتے ہیں اور پیغمبروں کوناحق قتل کرتے ہیں اور لوگوں میں سے انہیں قتل کرتے ہیں جوانصاف کاحکم دیتے ہیں تو آپ اُنہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who disbelieve the verses of Allah and slay the prophets unjustly and, from people, slay those who bid justice, to them give tidings of a painful punishment.

جو لوگ انکار کرتے ہیں اللہ کے حکموں کا اور قتل کرتے ہیں پیغمبروں کو ناحق اور قتل کرتے ہیں ان کو جو حکم کرتے ہیں انصاف کرنے کا لوگوں میں سے، سو خوش خبری سنا دے ان کو عذاب درد ناک کی ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جو اللہ کی آیات کا کفر کرتے ہیں اور انبیاء ( علیہ السلام) کو ناحق قتل کرتے رہے ہیں اور ان لوگوں کو قتل کرتے رہے ہیں (یا قتل کرتے ہیں) جو انسانوں میں سے عدل و قسط کا حکم دیتے ہیں تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) انہیں بشارت سنا دیجیے دردناک عذاب کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Give those who refuse to follow the directives of Allah, who slay the Prophets unjustly, and who slay those who enjoin justice, give them glad tidings of a grievous chastisement.

جو لوگ اللہ کے احکام و ہدایت کو ماننے سے انکار کرتے ہیں اور اس کے پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کی جان کے درپے ہو جا تے ہیں ، جو خلقِ خدا میں سے عدل و راستی کا حکم دینے کے لیے اٹھیں ، ان کو درد ناک سزا کی خوشخبری سنا دو ۔ 19

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اللہ کی آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے ہیں اور انصاف کی تلقین کرنے والے لوگوں کو بھی قتل کرتے ہیں ، ان کو دردناک عذاب کی‘‘ خوشخبری ’’ سنا دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے ہیں اور جو لگ انصاف کی بات کا حکم دیں ان کو قتل کرتے ہیں ان خو شخبری سنا تکلیف والے عذاب کی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جو لوگ اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے ہیں اور ان لوگوں کو قتل کرتے ہیں جو لوگوں میں انصاف (کرنے) کا حکم دیتے ہیں سو ان کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سنادیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ جو لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ۔ ناحق پیغمبروں کو قتل کرتے ہیں اور لوگوں میں سے ان کو مار ڈالتے ہیں جو عدل و انصاف کا حکم دیتے ہیں تو اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ خدا کی آیتوں کو نہیں مانتے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے رہے ہیں اور جو انصاف (کرنے) کا حکم دیتے ہیں انہیں بھی مار ڈالتے ہیں ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve in the revelations of Allah and slay the prophets without justice and slay those among men who command equity thou unto them a torment afflictive.

بیشک جو لوگ اللہ کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں اور پیغمبروں کو ناحق قتل کر ڈالتے ہیں ۔ اور ان لوگوں کو جو عدل کا حکم دیتے ہیں انہیں قتل کر ڈالتے ہیں بس آپ انہیں عذاب دردناک کی خوشخبری سنا دیجئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ اللہ کی آیات کا انکار کرتے رہے ہیں ، نبیوں کو ناحق قتل کرتے رہے ہیں اور ان لوگوں کو قتل کرتے رہے ہیں جو لوگوں میں سے عدل وقسط کی دعوت لے کر اُٹھے تو ان کو ایک دردناک عذاب کی خوشخبری سنادو ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جو لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے ہیں اور عدل و انصاف کا حکم کرنے والوں کو ( بھی ) قتل کرتے ہیں انھیں درد ناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اللہ کے احکام و ہدایات کو ماننے سے انکار کرتے ہیں اور اس کے پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کی جان کے درپے ہوجاتے ہیں جو خلق خدا میں انصاف کا حکم دینے کے لئے اٹھیں، ان کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سنا دو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ انکار کرتے ہیں اللہ کی آیتوں کا اور وہ قتل کرتے ہیں اس کے پیغمبروں کو بغیر کسی حق کے، اور وہ قتل کرتے ہیں ان لوگوں کو جو (دنیا کو) تعلیم دیتے ہیں (حق و) انصاف کی، تو ان کو خوشخبری سنا دو ایک بڑے دردناک عذاب کی۔

Translated by

Noor ul Amin

بیشک جو لوگ اللہ کی آیات کا انکار کرتے رہے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے رہے اور ان کو بھی جو لوگوں میں انصاف کرنے کاحکم دیا کرتے تھے ایسے لوگوں کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنادیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو اللہ کی آیتوں سے منکر ہوتے اور پیغمبروں کو ناحق شہید کرتے ( ف٤۸ ) اور انصاف کا حکم کرنے والوں کو قتل کرتے ہیں انہیں خوشخبری دو درناک عذاب کی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یقینا جو لوگ اﷲ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں اور انبیاءکو ناحق قتل کرتے ہیں اور لوگوں میں سے بھی انہیں قتل کرتے ہیں جو عدل و انصاف کا حکم دیتے ہیں سو آپ انہیں دردناک عذاب کی خبر سنا دیں

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہیں اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کو بھی قتل کرتے ہیں جو عدل و انصاف کا حکم دیتے ہیں انہیں دردناک عذاب کا مژدہ سناؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As to those who deny the Signs of Allah and in defiance of right, slay the prophets, and slay those who teach just dealing with mankind, announce to them a grievous penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Warn those who deny the revelations of God and unjustly slay the Prophets and those who call people to be just, that they will suffer a painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieve in the Ayat of Allah and kill the Prophets without right, and kill those men who order just dealings, then announce to them a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who disbelieve in the communications of Allah and slay the prophets unjustly and slay those among men who enjoin justice, announce to them a painful chastisement.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who disbelieve the revelations of Allah, and slay the prophets wrongfully, and slay those of mankind who enjoin equity: promise them a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जो लोग अल्लाह की निशानियों का इनकार करते हैं और पैग़म्बरों को नाहक़ क़त्ल करते हैं और उन लोगों को मार डालते हैं जो लोगों में से इंसाफ़ की दावत लेकर उठते हैं, तो आप उनको एक दर्दनाक सज़ा की ख़ुश-ख़बरी दे दें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جو لوگ کفر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی آیت کے ساتھ اور قتل کرتے ہیں پیغمبروں کو ناحق اور قتل کرتے ہیں ایسے شخصوں کو جو (افعال و اخلاق) کے اعتدال کی تعلیم دیتے ہیں سو ایسے لوگوں کو خبر سنادیجیے ایک سزائے دردناک کی۔ (21)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیات کے ساتھ کفر کرتے اور ناحق انبیاء کو قتل کرتے ہیں اور ان لوگوں کو جو عدل و انصاف کا حکم دیں انہیں بھی قتل کر ڈالتے ہیں۔ اے نبی ! انہیں درد ناک عذاب کی خوشخبری دیجئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ لوگ جو اللہ کی ہدایات واحکامات ماننے سے انکار کرتے ہیں اور اس کے پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کی جان کے درپے ہوجاتے ہیں ‘ جو خلق خدا سے راستی اور عدل کا حکم دینے کے لئے اٹھیں ‘ ان کو دردناک سزا کی خوشخبری سنادو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور ناحق نبیوں کو قتل کرتے رہے ہیں اور ان لوگوں کو قتل کرتے ہیں جو انصاف کا حکم دیتے ہیں سو ان کو آپ درد ناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ انکار کرتے ہیں اللہ کے حکموں کا اور قتل کرتے ہیں پیغمبروں کو بغیر حق اور قتل کرتے ہیں ان کو جو حکم کرتے ہیں انصاف کرنے کا لوگوں میں سے سو خوشخبری سنا دے ان کو عذاب دردناک کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلا شبہ جو لوگ آیات الٰہی کا انکار کرتے ہیں اور ناحق جانتے ہوئے نبیوں کو قتل کرتے ہیں اور لوگوں میں سے جو عدل و انصاف کی ترغیب دیں ان کو بھی قتل کردیتے ہیں اے پیغمبر ! آپ ایسے لوگوں کو ایک درد ناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجئے۔