Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 26

سورة آل عمران

قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِکَ الۡمُلۡکِ تُؤۡتِی الۡمُلۡکَ مَنۡ تَشَآءُ وَ تَنۡزِعُ الۡمُلۡکَ مِمَّنۡ تَشَآءُ ۫ وَ تُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ ؕ بِیَدِکَ الۡخَیۡرُ ؕ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲۶﴾

Say, "O Allah , Owner of Sovereignty, You give sovereignty to whom You will and You take sovereignty away from whom You will. You honor whom You will and You humble whom You will. In Your hand is [all] good. Indeed, You are over all things competent.

آپ کہہ دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ، تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں بیشک تو ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلِ
کہہ دیجیے
اللّٰہُمَّ
اے اللہ
مٰلِکَ
اے مالک
الۡمُلۡکِ
بادشاہت کے
تُؤۡتِی
تو دیتا ہے
الۡمُلۡکَ
بادشاہت
مَنۡ
جسے
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
وَتَنۡزِعُ
اور تو چھین لیتا ہے
الۡمُلۡکَ
بادشاہت
مِمَّنۡ
جس سے
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
وَتُعِزُّ
اور تو عزت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
وَتُذِلُّ
اور تو ذلت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
بِیَدِکَ
تیرے ہی ہاتھ میں
الۡخَیۡرُ
بھلائی ہے
اِنَّکَ
بےشک تو
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
قادر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلِ
آپ کہہ دیں
اللّٰہُمَّ
اے اللہ
مٰلِکَ
مالک
الۡمُلۡکِ
بادشاہی کے
تُؤۡتِی
تو دیتا ہے
الۡمُلۡکَ
بادشاہی
مَنۡ
جس کو
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
وَتَنۡزِعُ
اور تو چھین لیتا ہے
الۡمُلۡکَ
بادشاہی
مِمَّنۡ
جس سے
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
وَتُعِزُّ
اور تو عزت دیتا ہے
مَنۡ
جس کو
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
وَتُذِلُّ
اور تو ذلیل کردیتا ہے
مَنۡ
جس کو
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
بِیَدِکَ
تیرے ہاتھ میں
الۡخَیۡرُ
سب بھلائی ہے
اِنَّکَ
یقیناً تو
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "O Allah , Owner of Sovereignty, You give sovereignty to whom You will and You take sovereignty away from whom You will. You honor whom You will and You humble whom You will. In Your hand is [all] good. Indeed, You are over all things competent.

آپ کہہ دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ، تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں بیشک تو ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کہئے : اے اللہ ! ملک کے مالک ! جسے تو چاہتا ہے حکومت عطا کرتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے۔ تو ہی جسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کرتا ہے۔ سب بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے (اور) تو یقینا ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اے اﷲ!بادشاہی کے مالک!توجس کوچاہتاہے بادشاہی دیتاہے اور جس سے چاہتاہے بادشاہی چھین لیتاہے اورتوجس کوچاہتاہے عزت دیتاہے اور جس کو چاہتا ہے ذلیل کر دیتا ہے،تیرے ہاتھ میں ہی سب بھلائی ہے، تو ہر چیز پر یقیناپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say: |"0 Allah, 0 Lord of the Kingdom, You give kingdom to whom You will, and take kingdom away from whom You will; and You bestow honour on whom You will, and bring disgrace to whom You will. In your hand lies the good. You are surely powerful over everything.

تو کہہ یا اللہ مالک سلطنت کے تو سلطنت دیوے جس کو چاہے اور سلطنت چھین لیوے جس سے چاہے اور عزت دیوے جسکو چاہے اور ذلیل کرے جسکو چاہے، تیرے ہاتھ ہے سب خوبی بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہو اے اللہ ! تمام بادشاہت کے مالک ! تو حکومت اور اختیار دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور سلطنت چھین لیتا ہے جس سے چاہتا ہے اور تو عزت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور تو ذلیل کردیتا ہے جس کو چاہتا ہے تیرے ہی ہاتھ میں سب خیر ہے یقیناً تو ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'O Allah, Lord of all dominion! You give dominion to whom You will, and take away dominion from whom You will, and You exalt whom You will, and abase whom You will. In Your Hand is all good. Surely You are All-Power-ful.

کہو! خدایا! ملک کے مالک! تو جسے چاہے ، حکومت دے اور جس سے چاہے ، چھین لے ۔ جسے چاہے ، عزّت بخشے اور جس کو چاہے ، ذلیل کر دے ۔ بھلائی تیرے اختیار میں ہے ۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : اے اللہ ! اے اقتدار کے مالک ! تو جس کو چاہتا ہے اقتدار بخشتا ہے ، اور جس سے چاہتا ہے اقتدار چھین لیتا ہے ، اور جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے رسوا کردیتا ہے ، تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے ۔ یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( اے پیمبر ( علیہ السلام) کہہ سے اے میرے خدا سارے ملک کے مالک تو جس کر چا ہے بادشاہ بنا دے اور جسے چاہے پادشات چھین لیوے اور تو جس کو چاہے عزت دیوے اور تو جس کو چاہے ذلت دیوے ساری بھلائی تیرے ہی مبارک ہاتھ میں بیشک تو سب کچھ کرسکتا ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہہ دیجئے اے اللہ ! آپ مالک ہیں بادشاہی کے جسے چاہیں بادشاہی دیں اور جس سے چاہیں بادشاہی چھین لیں اور آپ جسے چاہیں عزت دیں اور جسے چاہیں ذلت۔ (ہر طرح کی) بھلائی آپ کے ہاتھ میں ہے یقینا آپ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اے میرے اللہ سارے ملکوں کے مالک آپ جسے چاہیں حکومت دے دیں جس سے چاہیں چھین لیں۔ آپ جسے چاہیں عزت عطا کردیں اور جسے چاہیں ذلت دے دیں ہر طرح کی بھلائیاں آپ ہی کے ہاتھ میں ہیں۔ بلاشبہ آپ ہر چیز پر قادر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ اے خدا (اے) بادشاہی کے مالک تو جس کو چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: O Allah! sovereign of the dominion: Thou givest dominion unto whomsoever Thou wilt, and Thou takest away dominion from whomsoever Thou wilt; Thou honourest whomsoever Thou wilt, and Thou abasest whomsoever Thou wilt; and in Thine hand is good. And verily Thou art over every thing Potent.

آپ کہیے اے سارے ملکوں کے مالک تو جسے چاہے حکومت دے دے اور تو جس سے چاہے حکومت چھین لے ۔ تو جسے چاہے عزت دے ۔ اور تو جسے ذلت دے ۔ تیرے ہی ہاتھ میں بھلائی ہے بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دعا کرو: اے اللہ ، بادشاہی کے مالک! تو ہی جس کو چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے بادشاہی چھینے اور تو ہی جس کو چاہے عزت بخشے اور جس کو چاہے ذلّت دے ، تیرے ہی ہاتھ میں خیر ہے ۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے اے اللہ! جو تمام سلطنت کے مالک ہیں آپ بادشاہی دیتے ہیں جس کو چاہیں اور جس سے چاہیں بادشاہی چھین لیتے ہیں اورآپ جسے چاہیں عزت عطا کرتے اورآپ جسے چاہیں ذلیل کر دیتے ہیںآپ کے ہی ہاتھ میں ( تمام ) بھلائی ہے بیشک آپ ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دیجئے : اے سلطنت کے مالک ! تو جسے چاہے، حکومت دے اور جس سے چاہے چھین لے، جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کر دے۔ بھلائی تیرے اختیار میں ہے، بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو اے اللہ، مالک اس (ساری سلطنت و) بادشاہی کے، تو (اپنی حکمت بالغہ اور قدرت کاملہ سے) جس کو چاہتا ہے (حکومت و) بادشاہی سے نوازتا ہے، اور جس کو چاہتا ہے ذلت (و خواری) سے ہم کنار کردیتا ہے، تیرے ہی ہاتھ میں ہے سب (خوبی و) بھلائی، بیشک تو (اے ہمارے مالک ! ) ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ اے میرے اللہ حقیقی بادشاہی کے مالک! توجسے چاہتا ہے بادشاہی عطاکرتا ہے اور جس سے چاہتا ہے بادشاہی چھین لیتا ہے توجسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کردیتا ہے سب بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے بلاشبہ توہرچیزپرقادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یوں عرض کر ، اے اللہ ! ملک کے مالک تو جسے چاہے سلطنت دے اور جس سے چاہے چھین لے ، اور جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ، ساری بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے ، بیشک تو سب کچھ کرسکتا ہے ( ف۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! یوں ) عرض کیجئے: اے اﷲ ، سلطنت کے مالک! تُو جسے چاہے سلطنت عطا فرما دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تُو جسے چاہے عزت عطا فرما دے اور جسے چاہے ذلّت دے ، ساری بھلائی تیرے ہی دستِ قدرت میں ہے ، بیشک تُو ہر چیز پر بڑی قدرت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ! ) کہو: اے خدا تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہتا ہے حکومت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے حکومت چھین لیتا ہے ۔ تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلیل کرتا ہے ، ہر قسم کی بھلائی تیرے قبضہ میں ہے ۔ بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O Allah! Lord of Power (And Rule), Thou givest power to whom Thou pleasest, and Thou strippest off power from whom Thou pleasest: Thou enduest with honour whom Thou pleasest, and Thou bringest low whom Thou pleasest: In Thy hand is all good. Verily, over all things Thou hast power.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "Lord, Owner of the Kingdom, You give authority to whomever You want and take it away from whomever You want. You give honor to whomever You want and humiliate whomever You want. In Your hands is all virtue and You have power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O Allah! Possessor of the power, You give power to whom You will, and You take power from whom You will, and You endue with honor whom You will, and You humiliate whom You will. In Your Hand is the good. Verily, You are able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O Allah, Master of the Kingdom! Thou givest the kingdom to whomsoever Thou pleasest and takest away the kingdom from whomsoever Thou pleasest, and Thou exaltest whom Thou pleasest and abasest whom Thou pleasest in Thine hand is the good; surety, Thou hast power over all things.

Translated by

William Pickthall

Say: O Allah! Owner of Sovereignty! Thou givest sovereignty unto whom Thou wilt, and Thou withdrawest sovereignty from whom Thou wilt. Thou exaltest whom Thou wilt, and Thou abasest whom Thou wilt. In Thy hand is the good. Lo! Thou art Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) आप कहिए कि ऐ अल्लाह! आप सलतनत के मालिक हैं, आप जिसे चाहें सलतनत से नवाज़ें और जिससे चाहें सल्तनत छीन लें, और आप जिसे चाहें इज़्ज़त दें और जिसे चाहें ज़लील कर दें, आप ही के हाथ में हैं सब भलाई, बेशक आप हर चीज़ पर क़ादिर हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ (الله تعالیٰ سے) یوں کہئے کہ اے اللہ مالک تمام ملک کے آپ ملک جس کو چاہیں دیدیتے ہیں اور جس سے چاہے ملک لے لیتے ہیں اور جس کو آپ چاہیں غالب کردیتے ہیں اور جس کو آپ چاہیں پست کردیتے ہیں آپ ہی کے اختیار میں ہے سب بھلائی۔ بلاشبہ آپ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔ (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم کہہ دو اے اللہ ! ساری کائنات کے مالک ! تو جسے چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت عطا فرمائے اور جسے چاہے ذلت دے تیرے ہی ہاتھ میں ہر قسم کی خیر ہے یقیناً تو ہی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو خدایا ‘ ملک کے مالک ! تو جسے چاہے ‘ حکومت دے اور جس سے چاہے ‘ حکومت چھین لے ‘ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کردے ‘ بھلائی تیرے اختیار میں ہے ۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ یوں کہیے کہ اے اللہ جو ملک کا مالک ہے تو ملک دیتا ہے جس کو چاہے اور ملک چھین لیتا ہے جس سے چاہے اور تو عزت دیتا ہے جس کو چاہے اور ذلت دیتا ہے جس کو چاہے تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائی ہے۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ یا اللہ مالک سلطنت کے تو سلطنت دیوے جس کو چاہے اور سلطنت چھین لیوے جس سے چاہے اور عزت دیوے جس کو چاہے اور ذلیل کرے جس کو چاہے تیرے ہاتھ ہے سب خوبی بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ! آپ یوں کہا کیجئے اے اللہ اے تمام سلطنت کے مالک تو جسے چاہے حکومت دے اور تو جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جس کو چاہے عزت عطا کرے اور تو جس کو چاہے ذلیل کر دے ہر قسم کی بھلائی تیرے ہی اختیار میں ہے بلا شبہ تو ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے