Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 30

سورة آل عمران

یَوۡمَ تَجِدُ کُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ مِنۡ خَیۡرٍ مُّحۡضَرًا ۚ ۖ ۛ وَّ مَا عَمِلَتۡ مِنۡ سُوۡٓءٍ ۚ ۛ تَوَدُّ لَوۡ اَنَّ بَیۡنَہَا وَ بَیۡنَہٗۤ اَمَدًۢا بَعِیۡدًا ؕ وَ یُحَذِّرُکُمُ اللّٰہُ نَفۡسَہٗ ؕ وَ اللّٰہُ رَءُوۡفٌۢ بِالۡعِبَادِ ﴿٪۳۰﴾  11

The Day every soul will find what it has done of good present [before it] and what it has done of evil, it will wish that between itself and that [evil] was a great distance. And Allah warns you of Himself, and Allah is Kind to [His] servants."

جس دن ہر نفس ( شخص ) اپنی کی ہوئی نیکیوں کو اور اپنی کی ہوئی برائیوں کو موجود پالے گا ، آرزو کرے گا کہ کاش! اس کے اور برائیوں کے درمیان بہت ہی دوری ہوتی ۔ اللہ تعالٰی تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر بڑا ہی مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
تَجِدُ
پالے گا
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
نفس
مَّا
جو
عَمِلَتۡ
اس نے عمل کیا
مِنۡ خَیۡرٍ
نیکی میں سے
مُّحۡضَرًا
حاضر کیا ہوا
وَّمَا
اور جو
عَمِلَتۡ
اس نے عمل کیا
مِنۡ سُوۡٓءٍ
برائی میں سے
تَوَدُّ
وہ چاہے گا
لَوۡ
کاش
اَنَّ
بےشک
بَیۡنَہَا
درمیان اس کے
وَبَیۡنَہٗۤ
اور درمیان اس کی (برائی )کے
اَمَدًۢا
فاصلہ ہوتا
بَعِیۡدًا
دور کا
وَیُحَذِّرُکُمُ
اور وہ ڈراتا ہے تمہیں
اللّٰہُ
اللہ
نَفۡسَہٗ
اپنی ذات سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
رَءُوۡفٌۢ
بہت شفیق ہیں
بِالۡعِبَادِ
بندوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
تَجِدُ
پائے گا
کُلُّ نَفۡسٍ
ہر نفس
مَّا
جو کچھ
عَمِلَتۡ
اس نے کیا
مِنۡ خَیۡرٍ
نیکی میں سے
مُّحۡضَرًا
موجود
وَّمَا
اور جو
عَمِلَتۡ
اُس نے کیا
مِنۡ سُوۡٓءٍ
برائی میں سے
تَوَدُّ
وہ تمنا کرے گا
لَوۡ
کاش
اَنَّ
یقیناً
بَیۡنَہَا
اس (کی برائیوں) کے درمیان
وَبَیۡنَہٗۤ
اور اس کے درمیان
اَمَدًۢا
فاصلہ ہوتا
بَعِیۡدًا
دور کا
وَیُحَذِّرُکُمُ
اور ڈرا رہا ہے تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
نَفۡسَہٗ
اپنی ذات سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
رَءُوۡفٌۢ
بے حد نرمی کرنے والا ہے
بِالۡعِبَادِ
اپنے بندوں پر
Translated by

Juna Garhi

The Day every soul will find what it has done of good present [before it] and what it has done of evil, it will wish that between itself and that [evil] was a great distance. And Allah warns you of Himself, and Allah is Kind to [His] servants."

جس دن ہر نفس ( شخص ) اپنی کی ہوئی نیکیوں کو اور اپنی کی ہوئی برائیوں کو موجود پالے گا ، آرزو کرے گا کہ کاش! اس کے اور برائیوں کے درمیان بہت ہی دوری ہوتی ۔ اللہ تعالٰی تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر بڑا ہی مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ دن (آنے والا ہے) جب ہر شخص اپنے اعمال کو اپنے سامنے موجود دیکھ لے گا اور (اسی طرح) اپنے برے اعمال کو بھی۔ وہ یہ تمنا کرے گا کہ کاش اس کے اور اس کے برے اعمال کے درمیان دور دراز کا فاصلہ ہوتا۔ اور اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور اللہ بندوں پر نہایت ترس کھانے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن ہرنفس اس کوموجودپائے گاجواس نے نیکی کی اورجواس نے برائی کی،اُس دن آدمی تمنا کرے گاکاش!اس کے اوراس کی برائیوں کے درمیان میں بہت دورکافاصلہ ہوتا، اوراﷲ تعالیٰ تمہیں اپنی ذات سے ڈرارہاہے،اوراﷲ تعالیٰ بندوں پربے حدنرمی کرنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

On the day, when everybody shall find brought before him whatever good he did and whatever evil he did, he will wish that there were a long distance between him and that (day). And Allah warns you of Himself. And Allah is compassionate to (His) servants.

جس دن موجود پاوے گا ہر شخص جو کچھ کہ کی ہے اس نے نیکی اپنے سامنے اور جو کچھ کہ کی ہے اس نے برائی آرزو کرے گا کہ مجھ میں اور اس میں پڑجائے فرق دور کا اور اللہ ڈراتا ہے تم کو اپنے سے اور اللہ بہت مہربان ہے بندوں پر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اس دن کا تصور کرو) جس دن ہر جان اپنے سامنے موجود پائے گی ہر نیکی جو اس نے کی ہوگی اور ہر برائی جو اس نے کمائی ہوگی اور (ہر جان ) یہ چاہے گی کہ کاش اس کے اور اس (کے نامۂ اعمال) کے درمیان ایک زمانۂ دراز حائل ہوتا اور اللہ ڈرا رہا ہے تمہیں اپنے آپ سے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حق میں بہت شفیق ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Day is approaching when every soul shall find itself confronted with whatever good it has done and whatever evil it has wrought. It will then wish there is a wide space between it and the Day! Allah warns you to beware of Him; He is most tender towards His servants.

وہ دن آنے والا ہے ، جب ہر نفس اپنے کیے کا پھل حاضر پائے گا خواہ اس نے بھلائی کی ہو یا برائی ۔ اس روز آدمی یہ تمنا کرے گا کہ کاش ابھی یہ دن اس سے بہت دور ہوتا! اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور وہ اپنے بندوں کا نہایت خیر خواہ ہے ۔ ؏۳ 27

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ دن یاد رکھو جس دن کسی بھی شخص نے نیکی کا جو کام کیا ہوگا ، اسے اپنے سامنے موجود پائے گا ، اور برائی کا جو کام کیا ہوگا اس کو بھی ( اپنے سامنے دیکھ کر ) یہ تمنا کرے گا کہ کاش اس کے اور اس کی بدی کے درمیان بہت دور کا فاصلہ ہوتا ۔ اور اللہ تمہیں اپنے ( عذاب ) سے بچاتا ہے ، اور اللہ بندوں پر بہت شفقت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن ہر شخص جو بھلائی یا برائی اس نے کی ہے اپنے سامنے موجود پائے گا یا پوری نہ کم نہ زیادہ آرزو کرے گا کاش یہ دن اس سے بہت دور ہوتا اور اللہ تم کو اپنی ذات مقدس سے ڈراتا ہے اور اللہ اپنے بندون پر سفقت رکھتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن ہر کوئی اپنے کیے گئے اچھے کام کو اپنے سامنے حاضر کیا گیا پائے گا اور کی گئی (ہر) برائی کو بھی ۔ خواہش کرے گا کہ (کاش ! ) اس کے اور اس (برے کام) کے درمیان بہت بڑا فاصلہ ہو اور اللہ تم کو اپنی ذات سے ڈراتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں کے ساتھ شفقت کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ دن جب کہ ہر شخص اپنے بھلے اور برے کئے ہوئے کاموں کو اپنے سامنے پائے گا تو اس دن ہر شخص اس بات کی تمنا کرے گا کاش ابھی یہ دن اس سے بہت دور ہوتا۔ اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے۔ وہ اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن ہر شخص اپنے اعمال کی نیکی کو موجود پالے گا اور ان کی برائی کو بھی (دیکھ لے گا) تو آرزو کرے گا کہ اے کاش اس میں اور اس برائی میں دور کی مسافت ہو جاتی اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Day whereon each soul shall find presented whatsoever it hath worked of good and whatsoever it hath worked of evil, it would fain that there were betwixt it and that Day a wide space. And Allah maketh you beware of Himself: Allah is Tender unto His bondsmen.

جس روز ہر شخص اپنے ہر نیک عمل کو سامنے لایا ہوا پائے گا ۔ اور (اسی طرح) ہر برے کام کو بھی (اس روز) تمنا کرے گا کہ کاش اس شخص اور اس دن کے درمیان مسافت بعید ہوتی ۔ اور اللہ تم کو اپنی ذات سے ڈراتا ہے ۔ اور اللہ اپنے پر بڑا شفقت کرنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس دن ہر جان اپنی کی ہوئی نیکی کو اپنے سامنے موجود پائے گی اور جو برائی کی ہوگی ( اس کو بھی موجود پائے گی ) اور وہ آرزو کرے گی کہ کاش! اس کے اور اس کے درمیان ایک زمانۂ دراز حائل ہوتا اور اللہ اپنی ذات سے تمہیں ہوشیار کرتا ہے ۔ اللہ اپنے بندوں کے ساتھ بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس دن ہر شخص اپنے سامنے موجود پائے گااپنی کی ہوئی نیکی کو اور اپنی کی ہوئی برائی کو ( اس روز ) تمناکریگا کہ کاش اس کے اور اس دن کے درمیان بہت لمبا فاصلہ ہوتا ۔ اور اللہ ( تعالیٰ ) تم کو اپنے سے ڈراتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں پر بہت ( ہی ) مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ دن آنے والا ہے جب ہر نفس اچھے عمل کو اور اپنے برے عمل کو سامنے پائے گا (اس روز) آدمی یہ تمنا کرے گا کہ کاش ابھی یہ دن اس سے بہت دور ہوتا اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور وہ اپنے بندوں سے بڑی شفقت کرتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ہمیشہ یاد رکھو اس بڑے دن کو کہ) جس دن ہر شخص اپنے (زندگی بھر کے) کئے کرائے کو اپنے سامنے حاضر (و موجود) پائے گا، نیکی کو بھی، اور بدی کو بھی، (اور اس وقت) یہ تمنا کرے گا کہ کاش اس کے درمیان اور اس کے ان برے اعمال کے درمیان بڑی دور کی مسافت حائل ہوتی، اللہ ڈراتا ہے تم لوگوں کو اپنے آپ سے، اور اللہ بڑا ہی مہربان (و شفیق) ہے اپنے بندوں پر،

Translated by

Noor ul Amin

وہ دن ( آنے والا ہے ) جب ہرشخص اپنے اچھے اعمال کو اپنے سامنے موجوددیکھ لے گااوراپنے برے اعمال کو بھی ، وہ تمنا کرے گا کاش اُس کی بداعمالیوں اور اُس کے درمیان طویل فاصلہ ہوتااوراللہ تمہیں اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور اللہ بندوں پر ترس کھانے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن ہر جان نے جو بھلا کیا حاضر پائے گی ( ف٦۲ ) اور جو برا کام کیا ، امید کرے گی کاش مجھ میں اور اس میں دور کا فاصلہ ہوتا ( ف٦۳ ) اور اللہ تمہیں اپنے عذاب سے ڈراتا ہے ، اور اللہ بندوں پر مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن ہر جان ہر اس نیکی کو بھی ( اپنے سامنے ) حاضر پا لے گی جو اس نے کی تھی اور ہر برائی کو بھی جو اس نے کی تھی ، تو وہ آرزو کرے گی: کاش! میرے اور اس برائی ( یا اس دن ) کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہوتا ، اور اﷲ تمہیں اپنی ذات ( کے غضب ) سے ڈراتا ہے ، اور اﷲ بندوں پر بہت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس دن کو یاد کرو جب ہر شخص اس بھلائی کو اپنے سامنے پائے گا جو اس نے کی ہوگی ۔ اور برائی کو بھی ( جنہیں دیکھ کر ) خواہش کرے گا کہ کاش اس کے اور اس کے برے اعمال کے درمیان بڑا فاصلہ ہوتا ۔ اور خدا تمہیں اپنی ذات ( اپنے عذاب ) سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"On the Day when every soul will be confronted with all the good it has done, and all the evil it has done, it will wish there were a great distance between it and its evil. But Allah cautions you (To remember) Himself. And Allah is full of kindness to those that serve Him."

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when every soul will see its good and bad deeds right before its very eyes, it will wish for the longest period of time to separate it from its bad deeds. God warns you about Himself. God is Compassionate to His servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On the Day when every person will be confronted with the good he has done, and all the evil he has done, he will wish that there were a great distance between him and his evil. And Allah warns you against Himself and Allah is full of kindness with the servants.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day that every soul shall find present what it has done of good and what it has done of evil, it shall wish that between it and that (evil) there were a long duration of time; and Allah makes you to be cautious of (retribution from) Himself; and Allah is Compassionate to the servants.

Translated by

William Pickthall

On the Day when every soul will find itself confronted with all that it hath done of good and all that it hath done of evil (every soul) will long that there might be a mighty space of distance between it and that (evil). Allah biddeth you beware of Him. And Allah is Full of Pity for (His) bondmen.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन हर शख़्स अपनी की हुई नेकी को अपने सामने मौजूद पाएगा, और जो बुराई की होगी उसको भी, उस दिन हर शख़्स यह तमन्ना करेगा कि काश! अभी यह दिन उससे बहुत दूर होता, और अल्लाह तुमको डराता है अपनी ज़ात से, और अल्लाह अपने बंदों पर बहुत मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس روز (ایسا ہوگا) کہ ہر شخص اپنے اچھے کیے ہوئے کاموں کو سامنے لایا ہوا پائے گا۔ اور اپنے برے کیے ہوئے کاموں کو بھی ( اور) اس بات کی تمنا کرے گا کہ کیا خوب ہوتا کہ اس شخص کے اور اس روز کے درمیان میں دور دراز کی مسافت (حائل) ہوتی۔ اور خدا تعالیٰ تم کو اپنی ذات (عظیم الشان) سے ڈراتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نہایت مہربان ہیں بندوں پر۔ (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن ہر نفس اپنی کی ہوئی نیکیوں اور برائیوں کو موجود پائے گا اور آرزو کرے گا کہ کاش اس کے اور اس کی برائیوں کے درمیان بہت ہی دوری ہوتی۔ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑا ہی شفقت کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ دن آنے والا ہے جب ہر نفس اپنے کئے کا پھل پائے گا ۔ خواہ اس نے بھلائی کی ہو یا برائی ‘ اسی روز آدمی یہ تمنا کرے گا کہ کاش ابھی یہ دن اس سے دور ہوتا ‘ اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور اپنے بندوں کا نہایت خیر خواہ ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن ہر شخص اپنے نیک عمل کو حاضر پائے گا اور ان کاموں کو بھی پالے گا جو برے تھے اس کی خواہش ہوگی کہ کاش اس کے اور اس دن کے درمیان بہت دور کی مسافت ہوتی، اور اللہ تم کو اپنے سے ڈراتا ہے اور اللہ بندوں پر مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن موجود پاویگا ہر شخص جو کچھ کہ کی ہے اس نے نیکی اپنے سامنے اور جو کچھ کہ کی ہے اس نے برائی آرزو کریگا کہ مجھ میں اور اس میں فرق پڑجاوے دور کا اور اللہ ڈراتا ہے تم کو اپنے سے اور اللہ بہت مہربان ہے بندوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ دن یاد رکھو جس دن ہر شخص اس بھلائی کو جو اس نے کی ، اپنے روبرو موجود پائے گا اور جو اس نے برائی کی تھی اس کی بھی اپنے سامنے موجود پائے گا یہ حالت دیکھ کر آرزو کرے گا کہ کیا اچھا ہوتا جو اس شخص کے اور اس دن کے بلین بہت دور کا فاصلہ ہوجاتا اور اللہ تعالیٰ تم کو اپنے سے ڈراتا ہے اور اللہ تعالیٰ بندوں پر بڑی شفقت کرنیوالا ہے