Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 31

سورة آل عمران

قُلۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحۡبِبۡکُمُ اللّٰہُ وَ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ذُنُوۡبَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۱﴾

Say, [O Muhammad], "If you should love Allah , then follow me, [so] Allah will love you and forgive you your sins. And Allah is Forgiving and Merciful."

کہہ دیجئے! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالٰی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تُحِبُّوۡنَ
تم محبت رکھتے۔ کرتے
اللّٰہَ
اللہ سے
فَاتَّبِعُوۡنِیۡ
تو پیروی کرو میری
یُحۡبِبۡکُمُ
محبت کرے گا تم سے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
وَیَغۡفِرۡ
اور بخش دے گا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
ذُنُوۡبَکُمۡ
تمہارے گناہوں کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تُحِبُّوۡنَ
تم محبت کرتے ہو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
فَاتَّبِعُوۡنِیۡ
تو تم پیروی کرو میری
یُحۡبِبۡکُمُ
محبت کرے گا تم سے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَیَغۡفِرۡ لَکُمۡ
اور معاف کردے گا تمہارے لئے
ذُنُوۡبَکُمۡ
تمہارے گناہ
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشے والا
رَّحِیۡمٌ
بے حد رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "If you should love Allah , then follow me, [so] Allah will love you and forgive you your sins. And Allah is Forgiving and Merciful."

کہہ دیجئے! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالٰی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کہہ دیجئے : کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو۔ اللہ خود تم سے محبت کرنے لگے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اگرتم اﷲ تعالیٰ سے محبت کرتے ہوتومیری پیروی کرو،اﷲ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اورتمہارے گناہ معاف کرے گا،اوراﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،بے حدرحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say (0 Prophet): &If you do love Allah, follow me; Allah shall love you and forgive you your sins. And Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.|"

تو کہہ اگر تم محبت رکھتے ہو اللہ کی تو میری راہ چلو تاکہ محبت کرے تم سے اللہ اور بخشے گناہ تمہارے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Messenger!) Tell people: 'If you indeed love Allah, follow me, and Allah will love you and will forgive you your sins. Allah is All-Forgiving, All-Compassionate.'

اے نبی ! لوگوں سے کہہ دو کہ اگر تم حقیقت میں اللہ سے محبت رکھتے ہو ، تو میری پیروی اختیار کرو ، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں کو در گزر فرمائے گا ۔ وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! لوگوں سے ) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو ، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا ۔ اور اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب تو نے انکو خبردار کر یدا) اے پیغمبر کہ دے سن مشرکوں یا یہود یا نصاریٰ یا مسلمان سے اگر تم کو اللہ کی محبت ہے تو میری راہ پر چلو اللہ بھی تم سے سے محبت رکھے گا اور تمہارے گناہ بخشنے والا مہربان ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہہ دیجئے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کریں گے اور تمہارے گناہ معاف کردیں گے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو۔ اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا۔ وہ اللہ بڑا معاف کرنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو خدا بھی تمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: if ye, are wont to love Allah, then follow me, and Allah shall rove you and forgive you your sins; and Allah is Forgiving, Merciful.

آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو ۔ تو میری پیروی کرو ۔ اللہ تم سے محبت کرنے لگے گا ۔ اور تمہارے گناہ بخش دے گا اللہ بڑا بخشنے والا ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو ، اللہ تم کو دوست رکھے گا اور تمہارے گناہوں کو بخشے گا اور اللہ بخشنے والا ، رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ اگر تم اللہ ( تعالیٰ ) سے محبت رکھتے ہو تومیری اتباع کرو تب اللہ ( تعالیٰ ) ( بھی ) تم سے محبت فرمانے لگیں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے گناہ معاف فرما دیں اور اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے مہربان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے بنی لوگوں سے کہہ دو کہ اگر تم حقیقت میں اللہ سے محبت رکھتے ہو، تو میری پیروی اختیار کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں سے درگزر کرے گا، وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو (ان سے کہ اے لوگو ! ) اگر تم محبت رکھتے ہو اللہ سے (اس کی بےانتہاء رحمتوں اور عنایتوں کی بنا پر) تو تم میری پیروی کرو، اس پر اللہ تم سے محبت بھی فرمائے گا، اور تمہارے گناہوں کی بخشش بھی فرما دے گا، اور اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے اگرتم اللہ سے محبت رکھتے ہوتومیری پیروی کرواللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا ہے رحیم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب! تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہوجاؤ اللہ تمہیں دوست رکھے گا ( ف٦٤ ) اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) آپ فرما دیں: اگر تم اﷲ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو تب اﷲ تمہیں ( اپنا ) محبوب بنا لے گا اور تمہارے لئے تمہارے گناہ معاف فرما دے گا ، اور اﷲ نہایت بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول! میری محبت کے دعویداروں سے ) کہہ دیں کہ اگر تم خدا سے ( سچی ) محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو خدا بھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "If ye do love Allah, Follow me: Allah will love you and forgive you your sins: For Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "If you love God, follow me. God will love you and forgive your sins. God is All-forgiving and All-merciful."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say (O Muhammad to mankind): "If you (really) love Allah, then follow me (i.e. Muhammad), Allah will love you and forgive you your sins. And Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: If you love Allah, then follow me, Allah will love you and forgive you your faults, and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Say, (O Muhammad, to mankind): If ye love Allah, follow me; Allah will love you and forgive you your sins. Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) कहिए कि अगर तुम अल्लाह से मुहब्बत करते हो तो मेरी पैरवी करो, अल्लाह भी तुमसे मुहब्बत करेगा और तुम्हारे गुनाहों को माफ़ कर देगा, और अल्लाह बड़ा माफ़ करने वाला है, बड़ा मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمادیجئیے کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو تم لوگ میرا اتباع کرو خدا تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگیں گے اور تمہارے سب گناہوں کو معاف کردیں گے اور اللہ تعالیٰ بڑے معاف کرنے والے بڑے عنایت فرمانے والے ہیں۔ (31)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیجیے ! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا۔ اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی لوگوں سے کہہ دو کہ اگر تم حقیقت میں اللہ سے محبت رکھتے ہو ‘ تو میری پیروی اختیار کرو ‘ اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں سے درگزر فرمائے گا۔ وہ بڑامعاف کرنے والا اور رحیم ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میرا اتباع کرو اللہ تم سے محبت کرے گا، اور تمہارے گناہوں کو معاف فرما دے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اگر تم محبت رکھتے ہو اللہ کی تو میری راہ چلو تاکہ محبت کرے تم سے اللہ اور بخشے گناہ تمہارے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی آپ لوگوں سے کہہ دیجئے اگر تم واقعی اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی اختیار کرو اس پر اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف فرما دے گا ، اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے