Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 32

سورة آل عمران

قُلۡ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ الرَّسُوۡلَ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۳۲﴾

Say, "Obey Allah and the Messenger." But if they turn away - then indeed, Allah does not like the disbelievers.

کہہ دیجئے! کہ اللہ تعالٰی اور رسول کی اطاعت کرو ، اگر یہ منہ پھیر لیں تو بیشک اللہ تعالٰی کافروں سے محبت نہیں کرتا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَطِیۡعُوا
اطاعت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
وَالرَّسُوۡلَ
اور رسول کی
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ پھیر جائیں
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ محبت کرتا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَطِیۡعُوا
تم اطاعت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَالرَّسُوۡلَ
اور رسول کی
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑ جائیں
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُحِبُّ
نہیں پسند کرتا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
Translated by

Juna Garhi

Say, "Obey Allah and the Messenger." But if they turn away - then indeed, Allah does not like the disbelievers.

کہہ دیجئے! کہ اللہ تعالٰی اور رسول کی اطاعت کرو ، اگر یہ منہ پھیر لیں تو بیشک اللہ تعالٰی کافروں سے محبت نہیں کرتا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ : اللہ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرو پھر اگر وہ یہ دعوت قبول نہ کریں تو اللہ ایسے کافروں کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ کی اوراس کے رسول کی اطاعت کرو،پھراگروہ منہ موڑجائیں تو اﷲ تعالیٰ کافروں کویقیناپسند نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say: |"Obey Allah and the Messenger.|" Then, should they turn back, Allah does not love the disbelievers.|"

تو کہہ حکم مانو اللہ کا اور رسول کا پھر اگر اعراض کریں تو اللہ کو محبت ہے نہیں کافروں سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے اطاعت کرو اللہ کی اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پھر اگر وہ پیٹھ موڑ لیں تو (یاد رکھیں کہ) اللہ کو ایسے کافر پسند نہیں ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'Obey Allah and obey the Messenger.' If they turn away from this then know that Allah does not love those who refuse to obey Him and His Messenger.

ان سے کہو کہ ’’اللہ اور رسول کی اطاعت قبول کر لو‘‘ پھر اگر وہ تمہاری یہ دعوت قبول نہ کریں ، تو یقیناً یہ ممکن نہیں ہے کہ اللہ ایسے لوگوں سے محبت کرے ، جو اس کی اور اس کے رسول کی اطاعت سے انکار کرتے ہوں ۔ 28

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو ، پھر بھی اگر منہ موڑو گے تو اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( اے پیغمبر کہ دے اللہ اور اس کے رسول کی بات مانوں ہر معاملے میں دن کا ہو یا دنیا کا پھر اگر وہ نامانیں تو اللہ کافروں سے محبت نہیں کرتا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہہ دیجئے اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو پھر اگر وہ اعراض کریں تو بیشک اللہ کافروں کو دوست نہیں رکھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سے کہہ دیجئے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ پھر بھی وہ منہ پھیر لیں تو بلاشبہ اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ خدا اور اس کے رسول کا حکم مانو اگر نہ مانیں تو خدا بھی کافروں کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: obey Allah and the apostle if thereafter they turn away. then verily Allah loveth not the infidels.

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو ۔ اس پر بھی اگر وہ رو گردان رہیں تو اللہ کافروں سے (ذرا) محبت نہیں رکھتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اور اگر یہ اعراض کریں تو یاد رکھیں کہ اللہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ تم اللہ ( تعالیٰ ) اور رسول ( ﷺ ) کی فرمانبرداری کرو پھر اگر وہ منہ پھیر لیں تو بیشک اللہ ( تعالیٰ ) کافروں سے محبت نہیں رکھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے کہو کہ اللہ اور رسول کی اطاعت قبول کرلو، پھر اگر وہ منہ پھیر بیٹھیں تو یقین رکھو کہ اللہ (اس طرح) انکار کرنے والوں سے محبت نہیں کرتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو، تم لوگ سچے دل سے فرمانبرداری کرو اللہ کی، اور اس کے رسول کی، پھر اگر یہ لوگ منہ موڑیں (حق و ہدایت کی اس راہ سے) تو یقینا یہ اپنا ہی نقصان کریں گے کہ) بیشک اللہ پسند نہیں فرماتا ایسے کافروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے:’’اللہ کی اور رسول کی اطاعت کرو‘‘پھراگر وہ یہ دعوت قبول نہ کریں تواللہ ایسے کافروں کو پسندنہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرمادو کہ حکم مانو اللہ اور رسول کا ( ف٦۵ ) پھر اگر وہ منہ پھیریں تو اللہ کو خوش نہیں آتے کافر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں کہ اﷲ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو پھر اگر وہ روگردانی کریں تو اﷲ کافروں کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیں خدا اور رسول ( ص ) کی اطاعت و فرماں برداری کرو اور اگر روگردانی کریں تو بے شک خدا کافروں ( نافرمانوں ) کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Obey Allah and His Messenger": But if they turn back, Allah loveth not those who reject Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

Tell them, "Obey God and the Messenger." If they turn away (let it be known) that God does not love the unbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Obey Allah and the Messenger." But if they turn away, then Allah does not like the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Obey Allah and the Apostle; but if they turn back, then surely Allah does not love the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

Say: Obey Allah and the messenger. But if they turn away, lo! Allah loveth not the disbelievers (in His guidance).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दें कि अल्लाह की इताअत करो और रसूल की, फिर अगर वे मुँह फेर लें तो अल्लाह भी काफ़िरों को दोस्त नहीं रखता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

( اور) آپ (یہ بھی) فرمادیجیئے کہ تم اطاعت کیا کرو اللہ کی اور اسکے رسول کی۔ پھر (اس پر بھی) اگر وہ لوگ اعراض کریں سو (سن رکھیں کہ) اللہ تعالیٰ کافروں سے محبت نہیں کرتے۔ (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیجیے ! کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اگر یہ منہ پھیرلیں تو بیشک اللہ تعالیٰ کافروں کو دوست نہیں رکھتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو کہ اللہ اور رسول کی اطاعت قبول کرلو۔ پھر اگر وہ تمہاری یہ دعوت قبول نہ کریں تو یقیناً یہ ممکن نہیں ہے کہ اللہ ایسے لوگوں سے محبت کرے جو اس کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرنے سے انکار کرتے ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ غفور ہے رحیم ہے، آپ فرما دیجیے کہ اطاعت کرو اللہ کی اور رسول کی، سو اگر وہ اعراض کریں تو بلاشبہ اللہ دوست نہیں رکھتا کافروں کو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ حکم مانو اللہ کا اور رسول کا پھر اگر اعراض کریں تو اللہ کو محبت نہیں ہے کافروں سے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجئے تم اللہ اور رسول کی فرمانبرداری کرو پھر اگر وہ لوگ روگردانی کریں تو یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ ایسے منکروں کو پسند نہیں کرتا