Noun

عَاقِرٌ

(is) [a] barren?"

بانجھ ہے

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
عَقَرَ
يَعْقِرُ
اِعْقِرْ
عَاقِر
مَعْقُوْر
عَقْر
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْعُقْرُ کے معنی حوض یا مکان کے اصل اور وسط کے ہیں اور اسے عَقْرٌ بھی کہتے ہیں حدیث میں ہے۔(1) (۴۶) مَاغُزِیَ قَوْمٌ فِیْ عَقْرِ دَارِھِمْ قَطُّ اِلَّا ذَلُّوا کہ کسی قوم پر ان کے گھروں کے وسط میں حملہ نہیں کیا جاتا مگر وہ ذلیل ہوجاتی ہیں اور قَصْرٌ یعنی محل کو عُقْرَۃٌ کہا جاتا ہے۔ عَقَرْتُہٗ اس کی عُقَرْ یعنی جڑ پر مارا۔ جیساکہ رَأَسْتُہٗ کے معنی ہیں۔ میں نے اس کے سر پر مارا۔ اسی سے عَقَرْتُ النَّخْلَ ہے جس کے معنی ہیں: میں نے کھجور کے درخت کو جڑ سے کاٹ دیا۔ عَقَرْتُ الْبَعِْرَ: اونٹ کی کونچیں کاٹ دیں، اسے ہلاک کردیا۔ عَقَرْتُ ظَھْرَ الْبَعِیْرِ: اونٹ کی پشت کو زخمی کردیا اِنْعَقَرَ ظَھْرُہٗ: اس کی پیٹھ زخمی ہوگئی۔ قرآن پاک میں ہے: (فَعَقَرُوۡہَا فَقَالَ تَمَتَّعُوۡا فِیۡ دَارِکُمۡ ) (۱۱:۶۵) مگر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو صالح علیہ السلام(2) نے کہا کہ اپنے گھروں میں … فائدہ اٹھا لو۔ (فَتَعَاطٰی فَعَقَرَ) (۵۴:۲۹) تو اس نے جسارت کرکے اونٹنی کو پکڑا اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں اور اسی سے بطور استعارہ کہا جاتا ہے۔ سَرْجٌ مُعْقِرٌ: زخمی کردینے والی زین۔ کَلْبٌ عَقُوْرٌ: کاٹ کھانے والا کتا، درندہ جانور رَجُلٌ عَاقِرٌ: بانجھ مرد۔ اِمْرَئَ ۃٌ عَاقِرٌ: بانجھ عورت۔ گویا وہ مرد کے نطفہ کو قطع کردیتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ امۡرَاَتِیۡ عَاقِرٌ) (۳:۴۰) اور میری بیوی بانجھ ہے۔ (وَ کَانَتِ امۡرَاَتِیۡ عَاقِرًا ) (۱۹:۵) اور میری بیوی بانجھ ہے۔ قَدْ عَقِرَتْ: وہ بانجھ ہوگئی۔ اَلعَقْرُ: آخری بچہ بَیْضَۃُ الْعُقرِ: آخری انڈا۔ عِقَارٌ: (پرانی) شراب۔ کیونکہ وہ عقل کو قطع کردیتی ہے۔ اَلْمُعَاقَرَۃُ کے معنی ہیں: شراب نوشی کا عادی ہونا اور قَصْرٌ کے ساتھ تشبیہ دے کر بکریوں کی ٹکڑی کو بھی عُقْرٌ کہا جاتا ہے۔ رَفَعَ فُلَانٌ عَقِیْرَتَہٗ: فلاں نے آواز بلند کی مروی ہے کہ ایک آدمی کی ٹانگ کٹ گئی وہ چلایا تو اس وقت سے بطور استعارہ عَقْرٌ کا لفظ بلند آواز کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے۔ عَقَاقِیْرٌ جڑی بوٹیاں۔ اس کا واحد عَقَّارٌ ہے۔

Lemma/Derivative

3 Results
عاقِر