Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 45

سورة آل عمران

اِذۡ قَالَتِ الۡمَلٰٓئِکَۃُ یٰمَرۡیَمُ اِنَّ اللّٰہَ یُبَشِّرُکِ بِکَلِمَۃٍ مِّنۡہُ ٭ۖ اسۡمُہُ الۡمَسِیۡحُ عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ وَجِیۡہًا فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ وَ مِنَ الۡمُقَرَّبِیۡنَ ﴿ۙ۴۵﴾

[And mention] when the angels said, "O Mary, indeed Allah gives you good tidings of a word from Him, whose name will be the Messiah, Jesus, the son of Mary - distinguished in this world and the Hereafter and among those brought near [to Allah ].

جب فرشتوں نے کہا اے مریم! اللہ تعالٰی تجھے اپنے ایک کلمے کی خوشخبری دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہے جو دنیا اور آخرت میں ذِی عّزت ہے اور وہ میرے مُقّربِین میں سے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَتِ
کہا
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتوں نے
یٰمَرۡیَمُ
اے مریم
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یُبَشِّرُکِ
خوش خبری دیتا ہے تجھے
بِکَلِمَۃٍ
ایک کلمے کی
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
اسۡمُہُ
نام اس کا ہوگا
الۡمَسِیۡحُ
مسیح
عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابن مریم
وَجِیۡہًا
بہت مرتبے والا
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَ الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَ مِنَ الۡمُقَرَّبِیۡنَ
اور مقرب بندوں میں سے ہوگا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَتِ
کہا
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتوں نے
یٰمَرۡیَمُ
اے مریم
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُبَشِّرُکِ
خوشخبری دیتا ہے آپ کو
بِکَلِمَۃٍ
ایک کلمےکی
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
اسۡمُہُ
نام اس کا
الۡمَسِیۡحُ
مسیح
عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابنِ مریم ہو گا
وَجِیۡہًا
بہت مرتبے والا
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَ الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَ مِنَ الۡمُقَرَّبِیۡنَ
اورمقرب بندوں میں سے ہوگا
Translated by

Juna Garhi

[And mention] when the angels said, "O Mary, indeed Allah gives you good tidings of a word from Him, whose name will be the Messiah, Jesus, the son of Mary - distinguished in this world and the Hereafter and among those brought near [to Allah ].

جب فرشتوں نے کہا اے مریم! اللہ تعالٰی تجھے اپنے ایک کلمے کی خوشخبری دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہے جو دنیا اور آخرت میں ذِی عّزت ہے اور وہ میرے مُقّربِین میں سے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب فرشتوں نے مریم سے کہا : مریم ! اللہ تجھے اپنے ایک کلمہ کی بشارت دیتا ہے۔ اس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا۔ وہ دنیا اور آخرت میں معزز ہوگا اور اللہ کے مقرب بندوں میں شمار ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب فرشتوں نے کہا: ’’اے مریم! یقیناًاﷲ تعالیٰ آپ کواپنی طرف سے ایک کلمے کی خوش خبری دیتاہے،اس کا نام مسیح عیسیٰ ابنِ مریم ہوگا،وہ دنیاوآخرت میں بہت مرتبے والااورمقرب بندوں میں سے ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When the angels said: |"0 Maryam, Allah gives you the good news of a word from Him whose name is Masih &Isa, the son of Maryam (the Messiah Jesus, son of Mary) a man of status in this world and in the Hereafter and one of the nearest.

جب کہا فرشتوں نے اے مریم اللہ تجھ کو بشار دیتا ہے ایک اپنے حکم کی جس کا نام مسیح ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا مرتبہ والا دنیا میں اور آخرت میں اور اللہ کے معتربوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یاد کرو جبکہ فرشتوں نے کہا اے مریم ( علیہ السلام) ! یقیناً اللہ تعالیٰ تمہیں بشارت دے رہا ہے اپنی طرف سے ایک کلمہ کی اس کا نام ہوگا المسیح عیسیٰ مریم کا بیٹا مرتبے والا ہوگا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور اللہ کے بہت ہی مقربین بارگاہ میں سے ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when the angels said: 'O Mary! Allah gives you the glad tidings of a command from Him: his name shall be Messiah, Jesus, the son of Mary. He shall be highly honoured in this world and in the Next, and shall be one of those near stationed to Allah.

اور جب فرشتوں نے کہا ’’ اے مریم ! اللہ تجھے اپنے ایک فرمان کی خوش خبری دیتا ہے ۔ اس کا نام مسیح عیسٰی ابن مریم ہوگا ، دنیا اور آخرت میں معزّز ہوگا ، اللہ کے مقرب بندوں میں شمار کیا جائے گا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( وہ وقت بھی یاد کرو ) جب فرشتوں نے مریم سے کہا تھا کہ : اے مریم ! اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے ایک کلمے کی ( پیدائش ) کی خوشخبری دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگا ، ( ١٨ ) جو دنیا اور آخرت دونوں میں صاحب وجاہت ہوگا ، اور ( اللہ کے ) مقرب بندوں میں سے ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے بیغمبر وہ وقت یاد کر جب فرشتوں کہا اے مریم اللہ تجھ کو خو شخبری دیتا ہے اپنے ایک کلمہ کی اس کا نام مسیح ہوگا عیسیٰ ٰ بن مریم بڑے مرتبے ولا دنیا اور آخرت میں اور مقرب بندوں میں سے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب فرشتوں نے کہا اے مریم (علیہا السلام) ! بیشک اللہ آپ کو اپنی طرف سے ایک کلمہ کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام مسیح عیسیٰ (علیہ السلام) بیٹا مریم (علیہا السلام) کا ہوگا دنیاوآخرت میں باآبرو ہوں گے اور مقربین میں سے ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم اللہ تجھے ایک ایسے کلمہ کی (فیصلے کی ) خوشخبری دیتا ہے جس کا نام مسیح ابن مریم ہوگا۔ دنیا اور آخرت میں بڑے رتبہ والا اور اللہ کے مقرب بندوں میں شمار ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب فرشتوں نے (مریم سے کہا) کہ مریم خدا تم کو اپنی طرف سے ایک فیض کی بشارت دیتا ہے جس کا نام مسیح (اور مشہور) عیسیٰ ابن مریم ہوگا (اور) جو دنیا اور آخرت میں باآبرو اور (خدا کے) خاصوں میں سے ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Recall what time the angels said: Maryam! verily Allah announceth unto thee a word from Him: his name Shall be the Masih, Isa, son of Maryam, illustrious in the world and the Hereafter and one of those brought nigh.

(اور وہ وقت یاد کرو) جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم (علیہ السلام) ! اللہ آپ کو خوشخبری دے رہا ہے اپنی طرف سے ایک کلمہ کی ان کا نام (ولقب) مسیح (علیہ السلام) عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم (علیہ السلام) ہوگا ۔ دنیا وآخرت (دونوں) میں معزز اور مقربوں میں سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو ) جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! اللہ تمہیں اپنی طرف سے ایک کلمہ کی خوشخبری دیتا ہے ۔ اس کا نام مسیح ، عیسیٰ بن مریم ہوگا ۔ وہ دنیا اور آخرت ، دونوں میں ذی وجاہت اور اللہ کے مقرب بندوں میں سے ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم! اللہ ( تعالیٰ ) آپ کو ( اپنی طرف سے ) خوشخبری دے رہے ہیں ایک کلمہ کی جن کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگا وہ دنیا و آخرت میں معزز اور مقربین میں سے ہونگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب فرشتوں نے کہا : اے مریم ! اللہ تجھے اپنے ایک کلمے کی خوشخبری دیتا ہے اس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگا، دنیا و آخرت میں معزز ہوگا اور (اللہ کے) مقرب بندوں میں شمار کیا جائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب فرشتوں نے کہا اے مریم، بیشک اللہ تم کو خوشخبری دیتا ہے اپنی طرف سے صادر ہونے والے ایک ایسے عظیم الشان کلمے کی، جس کا نام (و لقب) مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا، جو کہ بڑی عزت (و آبرو) والا ہوگا دنیا میں بھی، اور وہ (اللہ کے خاص) مقرب بندوں میں سے ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب فرشتوں نے مریم سے کہا:’’بلا شبہ اے مریم!اللہ تجھے اپنے کلمہ کی خوشخبری دیتا ہے اس کانام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگاوہ دنیااور آخرت میں معزز ہوگااوراللہ کے مقرب بندوں میں سے ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب فرشتوں نے مریم سے کہا ، اے مریم! اللہ تجھے بشارت دیتا ہے اپنے پاس سے ایک کلمہ کی ( ف۹۳ ) جس کا نام ہے مسیح عیسیٰ مریم کا بیٹا رُو دار ( باعزت ) ہوگا ( ف۹٤ ) دنیا اور آخرت میں اور قرب والا ( ف۹۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اﷲ تمہیں اپنے پاس سے ایک کلمۂ ( خاص ) کی بشارت دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسٰی بن مریم ( علیھما السلام ) ہوگا وہ دنیا اور آخرت ( دونوں ) میں قدر و منزلت والا ہو گا اور اﷲ کے خاص قربت یافتہ بندوں میں سے ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بے شک خدا آپ کو اپنے کلمہ کی خوشخبری دیتا ہے ۔ جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا ۔ جو دنیا و آخرت میں عزت و آبرو والا ہوگا ۔ اور ( خدا کے ) مقرب بندوں میں سے ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! the angels said: "O Mary! Allah giveth thee glad tidings of a Word from Him: his name will be Christ Jesus, the son of Mary, held in honour in this world and the Hereafter and of (the company of) those nearest to Allah;

Translated by

Muhammad Sarwar

"Behold," the angels told Mary, "God has given you the glad news of the coming birth of a son whom He calls His Word, whose name will be Messiah, Jesus, son of Mary, who will be a man of honor in this life and the life to come, and who will be one of the ones nearest to God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Remember) when the angels said: "O Maryam! Verily, Allah gives you the glad tidings of a Word from Him, his name will be Al-Masih, `Isa, the son of Maryam, held in honor in this world and in the Hereafter, and he will be one of those who are near to Allah."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When the angels said: O Marium, surely Allah gives you good news with a Word from Him (of one) whose name is the '. Messiah, Isa son of Marium, worthy of regard in this world and the hereafter and of those who are made near (to Allah).

Translated by

William Pickthall

(And remember) when the angels said: O Mary! Lo! Allah giveth thee glad tidings of a word from him, whose name is the Messiah, Jesus, son of Mary, illustrious in the world and the Hereafter, and one of those brought near (unto Allah).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब फ़रिश्तों ने कहाः ऐ मरियम! अल्लाह तुम्हें ख़ुश-ख़बरी देते हैं अपनी तरफ़ से एक कलिमे की, उसका नाम मसीह ईसा बिन मरियम होगा, वह दुनिया और आख़िरत में मर्तबे वाला होगा और अल्लाह के क़रीबी बंदों में से होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اس وقت کو یاد کرو) جب کہ فرشتوں نے (یہ بھی) کہا کہ اے مریم بیشک اللہ تعالیٰ تم کو بشارت دیتے ہیں ایک کلمہ کی جو منجانب اللہ ہوگا۔ اس کا نام (ولقب) مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا باآبرو ہونگے دنیا میں اور آخرت میں اور منجملہ مقرربین کے ہونگے۔ (45)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب فرشتوں نے کہا اے مریم ! بیشک اللہ تعالیٰ تجھے ایک کلمے کی خوشخبری دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہے جو دنیا اور آخرت میں عزت والا ہے اور وہ مقر بین میں سے ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم ! اللہ تجھے ایک فرمان کی خوشخبری دیتا ہے ۔ اس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا۔ دنیا وآخرت میں معزز ہوگا ‘ اللہ کے مقرب بندوں میں شمار کیا جائے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب کہا فرشتوں نے کہ اے مریم بیشک اللہ تمہیں خوشخبری دیتا ہے ایک کلمہ کی جو منجانب اللہ ہوگا اس کا نام مسیح ہوگا وہ عیسیٰ بن مریم ہوگا۔ وہ دنیا اور آخرت میں باو جاہت ہوگا اور مقربین میں سے ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب کہا فرشتوں نے اے مریم اللہ تجھ کو بشارت دیتا ہے ایک اپنے حکم کی جس کا نام مسیح ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا مرتبہ والا دنیا میں اور آخرت میں اور اللہ کے مقربوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جبکہ فرشتوں نے کہا اے مریم اللہ تعالیٰ تجھ کو ایک ایسے کلمہ کی بشارت دیتا ہے جو خدا کی جانب سے ہوگا یعنی اس کے لفظ کن کا ظہورہو گا اس کا نام مسیح عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم ہوگا وہ دنیا اور آخرت میں ذی مرتبت ہوگا اور مقرب بارگاہ لوگوں میں سے ہوگا