Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 50

سورة آل عمران

وَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوۡرٰىۃِ وَ لِاُحِلَّ لَکُمۡ بَعۡضَ الَّذِیۡ حُرِّمَ عَلَیۡکُمۡ وَ جِئۡتُکُمۡ بِاٰیَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ ۟ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۵۰﴾

And [I have come] confirming what was before me of the Torah and to make lawful for you some of what was forbidden to you. And I have come to you with a sign from your Lord, so fear Allah and obey me.

اور میں تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں جو میرے سامنے ہے اور میں اس لئے آیا ہوں کہ تم پر بعض وہ چیزیں حلال کروں جو تم پر حرام کر دی گئی ہیں اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی لایا ہوں ، اس لئے تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو!

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمُصَدِّقًا
اور تصدیق کرنے والا ہوں
لِّمَا
اس کی جو
بَیۡنَ یَدَیَّ
میرے سامنے ہے
مِنَ التَّوۡرٰىۃِ
تورات میں سے
وَلِاُحِلَّ
اور تاکہ میں حلال کردوں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
بَعۡضَ
بعض
الَّذِیۡ
وہ چیز جو
حُرِّمَ
حرام کی گئی
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَجِئۡتُکُمۡ
اور لایا ہوں میں تمہارے پاس
بِاٰیَۃٍ
ایک نشانی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
فَاتَّقُوا
پس ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
وَاَطِیۡعُوۡنِ
اور اطاعت کرو میری
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمُصَدِّقًا
اورتصدیق کرنے والا ہوں
لِّمَا
اُس کے لئے جو
بَیۡنَ یَدَیَّ
مجھ سے پہلے ہے
مِنَ التَّوۡرٰىۃِ
تورات میں سے
وَلِاُحِلَّ
اور تاکہ میں حلال کروں
لَکُمۡ
تمہارے لئے
بَعۡضَ
بعض
الَّذِیۡ
وہ جو
حُرِّمَ
حرام کر دی گئی تھیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَجِئۡتُکُمۡ
اور میں لایا ہوں تمہارےپاس
بِاٰیَۃٍ
نشانی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی جانب سے
فَاتَّقُوا
چنانچہ تم ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَاَطِیۡعُوۡنِ
اور اطاعت کرو میری
Translated by

Juna Garhi

And [I have come] confirming what was before me of the Torah and to make lawful for you some of what was forbidden to you. And I have come to you with a sign from your Lord, so fear Allah and obey me.

اور میں تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں جو میرے سامنے ہے اور میں اس لئے آیا ہوں کہ تم پر بعض وہ چیزیں حلال کروں جو تم پر حرام کر دی گئی ہیں اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی لایا ہوں ، اس لئے تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو!

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تورات (کی ہدایت) جو میرے زمانہ میں موجود ہے میں اس کی تصدیق کرتا ہوں نیز (اس لیے) آیا ہوں کہ بعض باتیں جو تم پر حرام کردی گئی ہیں انہیں تمہارے لیے حلال کردوں۔ میں تمہارے پاس اپنے پروردگار کی نشانی لے کر آیا ہوں لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتصدیق کرنے والا ہوں اس کے لیے جومجھ سے پہلے تورات میں سے ہے اورتاکہ میں بعض وہ چیزیں تمہارے لئے حلال کر دوں جو تم پر حرام کردی گئی تھیں، اورمیں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں چنانچہ اللہ تعالیٰ سے ڈرجاؤ اورمیری اطاعت کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

|"And (I have come to you) confirming what is before me, the Torah, and to make permissible for you some of what was prohibited to you. And I have come to you with a sign from your Lord. So, fear Allah and obey me.

اور سچا بتاتا ہوں اپنے سے پہلی کتاب کو جو توریت ہے اور اس واسطے کہ حلال کردوں تم کو بعض وہ چیزیں جو حرام تھیں تم پر اور آیا ہوں تمہارے پاس نشانی لیکر تمہارے رب کی سو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میں تصدیق کرتے ہوئے آیا ہوں اس کی جو میرے سامنے موجود ہے تورات میں سے اور (اس لیے آیا ہوں ) تاکہ میں حلال ٹھہرا دوں تم پر ان میں سے بعض چیزیں جو تم پر حرام کردی گئی ہیں اور میں تمہارے پاس لے کر آیا ہوں نشانی تمہارے رب کی طرف سے پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And I have come to confirm the truth of whatever there still remains of the Torah, and to make lawful to you some of the things which had been forbidden to you. have come to you with a sign from your Lord; so have fear of Allah and obey me.

اور میں اس تعلیم و ہدایت کی تصدیق کرنے والا بن کر آیا ہوں جو تورات میں سے اس وقت میرے زمانہ میں موجود ہے ۔ 46 اور اس لیے آیا ہوں کہ تمہارے لیے بعض ان چیزوں کو حلال کر دوں جو تم پر حرام کر دی گئی ہیں ۔ 47 دیکھو ، میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس نشانی لے کر آیا ہوں ، لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو کتاب مجھ سے پہلے آچکی ہے ، یعنی تورات ، میں اس کی تصدیق کرنے والا ہوں ، اور ( اس لیے بھیجا گیا ہوں ) تاکہ کچھ چیزیں جو تم پر حرام کی گئی تھیں ، اب تمہارے لیے حلال کردوں ۔ ( ٢١ ) اور میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں ، لہذا اللہ سے ڈرو اور میرا کہنا مانو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور سچ بتاتا ہو تورات کو جو مجھ سے پہلے اتری تھی اور میں اس لیے آیا ہوں کہ بعض چیزیں جو تمہاری شرارت کی وجہ سے تم پر حرام ہوگئی تھیں ان کو حلال کردو خدا کے حکم سے اور میں نشادنی لے کر آیا ہوں تمہارے پاس تمہارے مالک کی طرف سے میرا دعوی ٰ بید لیل نہیں ہے تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تصدیق کرتا ہوں اپنے سے پہلی کتاب تورات کی اور بعض چیزیں جو تم پر حرام کی گئی تھیں تمہارے لئے حلال کرتا ہوں اور تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس (بہت بڑی) دلیل لایا ہوں سو اللہ سے ڈرو اور میری بات مان لو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو اس میں تمہارے لئے نشانیاں موجود ہیں۔ اور میں تو ریت کی تصدیق کرنے والا ہوں اور اس لئے آیا ہوں کہ تمہارے لئے (اللہ کے حکم سے) بعض ان چیزوں کو حلال کر دوں جو تم پر حرام کردی گئی تھیں۔ میں تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانیاں لے کر آیا ہوں لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری پیروی کرو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مجھ سے پہلے جو تورات (نازل ہوئی) تھی اس کی تصدیق بھی کرتا ہوں اور (میں) اس لیے بھی (آیا ہوں) کہ بعض چیزیں جو تم پر حرام تھیں ان کو تمہارے لیے حلال کر دوں اور میں تو تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And I come confessing to the Taurat that was before me, and to allow unto you some of that which was forbidden unto you. So And I have come unto you with a sign from your Lord wherefore fear Allah and obey me.

اور میں تصدیق کرنے والا ہوں اپنے سے پیشتر آئی ہوئی توریت کی اور (اس لئے آیا ہوں) کہ تم پر جو کچھ حرام کردیا گیا تھا اس میں سے تم پر کچھ حلال کردوں ۔ اور میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان لے کر آیا ہوں ۔ سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میں مصداق ہوں اپنے سے پیشتر سے آئی ہوئی تورات کا اور اس لئے ( آیاہوں ) کہ بعض ان چیزوں کو تمہارے لئے حلال ٹھہراؤں جو تم پر حرام کردی گئی ہیں اور میں تمہارے پاس تمہارے خداوند کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور میں تصدیق کرنے والا ہوں اپنے سے پہلی کتاب تورات کی اور میں ( اس لیے آیا ہوں کہ ) تم پر بعض حرام کردہ چیزوں میں سے حلال کردوںاور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لایا ہوں لہٰذا تم اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرو اور میری فرمانبرداری اختیار کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنے سے پہلی کتاب تورات کو سچا بتاتا ہوں اور اس لئے کہ تم پر بعض وہ چیزیں حلال کر دوں گا جو تم پر حرام تھیں اور تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانیاں لے کر آیا ہوں سو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مجھے تصدیق کرنے والا بنا کر بھیجا گیا اس (آسمانی کتاب) کی جو مجھ سے پہلے آچکی ہے، یعنی تورات، اور (اس لئے بھیجا گیا) تاکہ میں حلت بیان کروں تمہارے لئے بعض ان چیزوں کی، جو تم پر حرام کردی گئی تھیں، اور میں تمہارے پاس آیا ہوں ایک عظیم الشان نشانی کے ساتھ، تمہارے رب کی جانب سے، پس اگر تم لوگ ڈرو اللہ سے (اور بچو میری تکذیب و مخالفت سے) اور (سچے دل سے) اطاعت (وفرمانبرداری) کرو میری،

Translated by

Noor ul Amin

اور تورات میرے زمانہ میں ہے میں اس کی تصدیق کرتاہوں نیزبعض باتیںجو تم پر حرام کردی گئی ہیں انہیں تمہارے لئے حلال کردوں اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی لے کرآیاہوں لہٰذااللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تصدیق کرتا آیا ہوں اپنے سے پہلے کتاب توریت کی اور اس لئے کہ حلال کروں تمہارے لئے کچھ وہ چیزیں جو تم پر حرام تھیں ( ف۱۰٤ ) اور میں تمہارے پاس پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لایا ہوں ، تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور میں اپنے سے پہلے اتری ہوئی ( کتاب ) تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں اور یہ اس لئے کہ تمہاری خاطر بعض ایسی چیزیں حلال کر دوں جو تم پر حرام کر دی گئی تھیں اور تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں ، سو اﷲ سے ڈرو اور میری اطاعت اختیار کر لو

Translated by

Hussain Najfi

اور جو مجھ سے پہلے ( توراۃ ) موجود ہے میں اس کی تصدیق کرتا ہوں اور ( میرے آنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ) میں تمہارے لئے ان چیزوں میں سے بعض کو حلال کروں جو تم پر حرام تھیں ۔ اور میں تمہارے پروردگار کی طرف سے اعجاز کے ساتھ تمہارے پاس آیا ہوں ۔ لہٰذا اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ اور میری اطاعت کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"'(I have come to you), to attest the Law which was before me. And to make lawful to you part of what was (Before) forbidden to you; I have come to you with a Sign from your Lord. So fear Allah, and obey me.

Translated by

Muhammad Sarwar

"I testify to what is true in the Torah and make lawful for you some of the things that were made unlawful. I have brought you a miracle from your Lord. Have fear of God and obey me.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"(And I have come) confirming that which was before me of the Tawrah, and to make lawful to you part of what was forbidden to you, and I have come to you with a proof from your Lord. So have Taqwa of Allah and obey me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And a verifier of that which is before me of the Taurat and that I may allow you part of that which has been forbidden t you, and I have come to you with a sign from your Lord therefore be careful of (your duty to) Allah and obey me.

Translated by

William Pickthall

And (I come) confirming that which was before me of the Torah, and to make lawful some of that which was forbidden unto you. I come unto you with a sign from your Lord, so keep your duty to Allah and obey me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मैं तस्दीक़ करने वाला हूँ मुझसे पहले आने वाली किताब तौरात की, और ताकि उन बअज़ चीज़ों को तुम्हारे लिए हलाल ठहराऊँ जो तुम पर हराम कर दी गई हैं, और मैं तुम्हारे पास तुम्हारे रब की तरफ़ से निशानी लेकर आया हूँ, पस तुम अल्लाह से डरो और मेरी इताअत करो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( میں اس طور پر آیا ہوں کہ) تصدیق کرتا ہوں اس کتاب کی جو مجھ سے پہلے تھی یعنی توراة کی اور اس لیے آیا ہوں کہ تم لوگوں کے واسطے بعضی ایسی چیزیں حلال کردوں جو تم پر حرام کردی گئی تھیں اور میں تمہارے پاس دلیل (نبوت) لے کر آیا ہوں تمہارے رب کے پاس سے سو تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میرا کہنا مانو۔ (50)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور میں تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں جو مجھ سے پہلے ہے اور میں اس لیے آیا ہوں کہ تم پر بعض وہ چیزیں حلال کر دوں جو تم پر حرام کردی گئی ہیں اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی لایا ہوں اس لیے تم اللہ سے ڈرو اور میری تابعداری کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور میں تعلیم وہدایت کی تصدیق کرنیوالا بن کر آیا ہوں جو تورات میں سے اس وقت میرے زمانہ میں موجود ہے ۔ اور اس لیے آیا ہوں کہ تمہارے لئے بعض ان چیزوں کو حلال کردو جو تم پر حرام کی گئیں ہیں ۔ دیکھو ‘ میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس نشانیاں لیکر آیا ہوں۔ لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور سچا بتاتا ہوں اپنے سے پہلی کتاب کو جو تورات ہے تاکہ میں حلال کروں تمہارے لیے بعض وہ چیزیں جو تم پر حرام کی گئیں، اور میں لایا ہوں تمہارے پاس نشانی تمہارے رب کی طرف سے لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سچا بتاتا ہوں اپنے سے پہلی کتاب کو جو تورات ہے اور اس واسطے کہ حلال کر دوں تم کو بعضی وہ چیزیں جو حرام تھیں تم پر اور آیا ہوں تمہارے پاس نشانی لے کر تمہارے رب کی سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں اس توریت کی تصدیق کرنیوالا بن کر آیا ہوں جو مجھ سے پہلے نازل ہوئی تھی اور میں اس لئے آیا ہوں کہ بعض وہ چیزیں جو تم پر حرام کردی گئیں تھیں ان کو تمہارے لئے حلال کر دوں اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی دلیل لے کر آیا ہوں لہٰذا تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کروف