Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 52

سورة آل عمران

فَلَمَّاۤ اَحَسَّ عِیۡسٰی مِنۡہُمُ الۡکُفۡرَ قَالَ مَنۡ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ ؕ قَالَ الۡحَوَارِیُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰہِ ۚ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ ۚ وَ اشۡہَدۡ بِاَنَّا مُسۡلِمُوۡنَ ﴿۵۲﴾

But when Jesus felt [persistence in] disbelief from them, he said, "Who are my supporters for [the cause of] Allah ?" The disciples said," We are supporters for Allah . We have believed in Allah and testify that we are Muslims [submitting to Him].

مگر جب حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام ) نے ان کا کفر محسوس کرلیا تو کہنے لگے اللہ تعالٰی کی راہ میں میری مدد کرنے والا کون کون ہے ؟حواریوں نے جواب دیا کہ ہم اللہ تعالٰی کی راہ کے مددگار ہیں ہم اللہ تعالٰی پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہئے کہ ہم تابعدار ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَحَسَّ
محسوس کیا
عِیۡسٰی
عیسیٰ نے
مِنۡہُمُ
ان سے
الۡکُفۡرَ
کفر کو
قَالَ
کہا
مَنۡ
کون ہیں
اَنۡصَارِیۡۤ
مددگار میرے
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
قَالَ
کہا
الۡحَوَارِیُّوۡنَ
حواریوں نے
نَحۡنُ
ہم ہیں
اَنۡصَارُ
مددگار
اللّٰہِ
اللہ کے
اٰمَنَّا
ہم ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَاشۡہَدۡ
اور گواہ رہ
بِاَنَّا
بےشک ہم
مُسۡلِمُوۡنَ
مسلمان ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَحَسَّ
محسوس کیا
عِیۡسٰی
عیسیٰ نے
مِنۡہُمُ
ان سے
الۡکُفۡرَ
کفر
قَالَ
اس نے کہا
مَنۡ
کون ہے
اَنۡصَارِیۡۤ
میرا مددگار
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف
قَالَ
کہا
الۡحَوَارِیُّوۡنَ
حواریوں نے
نَحۡنُ
ہم
اَنۡصَارُ
مدد گار ہیں
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَاشۡہَدۡ
اور آپ گواہ ہو جائیں
بِاَنَّا
کہ یقیناً ہم
مُسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Translated by

Juna Garhi

But when Jesus felt [persistence in] disbelief from them, he said, "Who are my supporters for [the cause of] Allah ?" The disciples said," We are supporters for Allah . We have believed in Allah and testify that we are Muslims [submitting to Him].

مگر جب حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام ) نے ان کا کفر محسوس کرلیا تو کہنے لگے اللہ تعالٰی کی راہ میں میری مدد کرنے والا کون کون ہے ؟حواریوں نے جواب دیا کہ ہم اللہ تعالٰی کی راہ کے مددگار ہیں ہم اللہ تعالٰی پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہئے کہ ہم تابعدار ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب عیسیٰ کو ان کے کفر و انکار کا پتہ چل گیا تو کہنے لگے : کوئی ہے جو اللہ (کے دین) کے لیے میری مدد کرے ؟ حواری کہنے لگے : ہم اللہ (کے دین) کے مددگار ہیں۔ ہم اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور گواہ رہئے کہ ہم مسلمان (اللہ کے فرمانبردار) ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جب عیسیٰ نے ان سے کفر محسوس کیا تو کہا : ’’کون اللہ تعالیٰ کی طرف میرا مددگارہے؟‘‘ حواریوں نے کہا: ’’ہم اللہ تعالیٰ کے مددگار ہیں ،ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے ہیں اور آپ گواہ ہو جائیں کہ یقیناًہم فرماں بردار ہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when ` Isa sensed disbelief in them, he said: |"Who are my helpers in the way of Allah?|" The disciples said: |"We are helpers of Allah. We believe in Allah; and be wit-ness that we are Muslims.|"

پھر جب معلوم کیا عیسیٰ نے بنی اسرائیل کا کفر، بولا کون ہے کہ میری مدد کرے اللہ کی راہ میں کہا حواریوں نے ہم ہیں مدد کرنے والے اللہ کے ہم یقین لائے اللہ پر اور تو گواہ رہ کہ ہم نے حکم قبول کیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس جب عیسیٰ ( علیہ السلام) نے ان کی طرف سے کفر کو بھانپ لیا تو انہوں نے پکار لگائی کہ کون ہے میرا مددگار اللہ کی راہ میں ؟ کہا حواریوں نے کہ ہم ہیں اللہ کے مددگار ہم ایمان لائے اللہ پر اور آپ ( علیہ السلام) بھی گواہ رہیے گا کہ ہم اللہ کے فرماں بردار ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when Jesus perceived their leaning towards unbelief, he asked: 'Who will be my helpers in the way of Allah?' The disciples said: 'We are the helpers of Allah. We believe in Allah, and be our witness that we have submitted ourselves exclusively to Allah.

جب عیسٰی نے محسوس کیا کہ بنی اسرائیل کفر و انکار پر آمادہ ہیں تو اس نے کہا ’’ کون اللہ کی راہ میں میرا مددگار ہو تا ہے‘‘ ؟ حواریوں 49 نے جواب دیا’’ ہم اللہ کے مددگار ہیں ، 50 ہم اللہ پر ایمان لائے ، گواہ رہو کہ ہم مسلم﴿اللہ کے آگے سرِ اطاعت جھکا دینے والے﴾ ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب عیسیٰ نے محسوس کیا کہ وہ کفر پر آمادہ ہیں ، تو انہوں نے ( اپنے پیرووں سے ) کہا : کون کون لوگ ہیں جو اللہ کی راہ میں میرے مددگار ہوں؟ حواریوں ( ٢٢ ) نے کہا : ہم اللہ ( کے دین ) کے مددگار ہیں ، ہم اللہ پر ایمان لاچکے ہیں ، اور آپ گواہ رہیے کہ ہم فرمانبردار ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب عیسیٰ ٰ نے دیکھا یہودی نہیں مانتے اور ان کے قتل پر مستعدد ہیں تو کہا اللہ راہ میں کون میرا مددگار ہوتا ہے 6 حواری کہنے لگے ہم اللہ کے مددگار ہیں 7 اللہ پر ایمان لائے اور تو گواہ رہو کہ ہم اس کے تابعدار ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب عیسیٰ (علیہ السلام) نے ان سے انکار دیکھا تو فرمایا کون ہیں جو اللہ کی راہ میں میرے معاون ہیں ؟ (تو) حواریوں نے کہا ہم اللہ کے لئے مدد دینے والے ہیں ہم اللہ پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہیے کہ ہم فرمانبردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب عیسیٰ (علیہ السلام) نے محسوس کیا کہ بنی اسرائیل کفر و انکار کی طرف مائل ہیں تو انہوں نے کہا۔ اللہ کے لئے میرا مدد گار کون ہے ۔ حواریوں نے کہا ہم اللہ کے مددگار ہیں اللہ پر ایمان لائے اور گواہ رہیے کہ ہم اللہ کے آگے سر تسلیم خم کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب عیسیٰؑ نے ان کی طرف سے نافرمانی اور (نیت قتل) دیکھی تو کہنے لگے کہ کوئی ہے جو خدا کا طرف دار اور میرا مددگار ہو حواری بولے کہ ہم خدا کے (طرفدار اور آپ کے) مددگار ہیں ہم خدا پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہیں کہ ہم فرمانبردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when 'Isa perceived in them infidelity, he said: who will be my helpers unto Allah! The disciples said; we are helpers of Allah; we believe in Allah and bear thou witness that verily we are Muslims.

پھر جب عیسیٰ (علیہ السلام) نے ان کی طرف سے انکار ہی پایا ۔ تو بولے میرا کون مددگار ہوگا اللہ کے لئے حواری بولے ہم ہیں اللہ کے مددگار ۔ ہم ایمان لائے ہیں اللہ پر اور آپ گواہ رہیے گا کا ہم فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب عیسیٰ نے ان کی طرف سے کفر کو بھانپ لیا تو اس نے دعوت دی کہ کون میرا مددگار بنتا ہے اللہ کی راہ میں؟ حواریوں نے جواب دیا کہ ہم ہیں اللہ کے مددگار! ہم اللہ پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہیے کہ ہم مسلم ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب عیسیٰ ( علیہ السلام ) نے ان کی طرف سے کفر ہی پایا تو فرمایا کون ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) کی راہ میں میرا مددگار ہوگا؟ حواریوں نے کہا ہم اللہ ( تعالیٰ ) کے مددگار ہیں ۔ ہم اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے اور آپ گواہ ہو جائیے کہ ہم فرمانبردار ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب عیسیٰ نے محسوس کیا کہ بنی اسرائیل کفر و انکار پر آمادہ ہیں تو اس نے کہا کون اللہ کی راہ میں میرا مددگار ہوگا حواریوں نے جواب دیا ہم اللہ کے مددگار ہیں، ہم اللہ پر ایمان لائے گواہ رہو کہ ہم مسلمان ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب عیسیٰ نے ان کی طرف سے کفر ہی محسوس کیا، تو کہا کون ہے جو میرا مددگار ہو اللہ کی راہ میں ؟ تو آپ کے حواریوں نے (جو کی آپ کے خاص ساتھی تھے، انہوں نے) کہا کہ ہم ہیں مددگار اللہ (کے دین) کے، ہم (سچے دل سے) ایمان لائے اللہ پر، اور آپ گواہ رہیے کہ ہم پکے فرمانبردار ہیں

Translated by

Noor ul Amin

پھر جب عیسیٰ کو ان کے کفرو انکار کاپتہ چل گیاتوکہنے لگا:کوئی ہےجو اللہ ( کے دین ) کے لئے میری مدد کرے گا؟‘‘ حواری ( یعنی ساتھی ) کہنے لگے: ہم اللہ کے مدد گارہیں ہم اللہ پر ایمان لا تے ہیں اور گواہ رہیے کہ ہم مسلمان ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب عیسیٰ نے ان سے کفر پایا ( ف۱۰٦ ) بولا کون میرے مددگار ہوتے ہیں اللہ کی طرف ، حواریوں نے کہا ( ف۱۰۷ ) ہم دین خدا کے مددگار ہیں ہم اللہ پر ایمان لائے ، اور آپ گواہ ہوجائیں کہ ہم مسلمان ہیں ( ف۱۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب عیسٰی ( علیہ السلام ) نے ان کا کفر محسوس کیا تو اس نے کہا: اﷲ کی طرف کون لوگ میرے مددگار ہیں؟ تو اس کے مخلص ساتھیوں نے عرض کیا: ہم اﷲ ( کے دین ) کے مددگار ہیں ، ہم اﷲ پر ایمان لائے ہیں ، اور آپ گواہ رہیں کہ ہم یقیناً مسلمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب عیسیٰ نے ان ( بنی اسرائیل ) کی طرف سے کفر و انکار محسوس کیا ۔ تو کہا کون ہے جو اللہ کی راہ میں میرا مددگار ہو؟ حواریوں نے کہا ہم اللہ کے مددگار ہیں ۔ ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں اور آپ گواہ رہیں کہ ہم مسلمان ( فرمانبردار ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Jesus found Unbelief on their part He said: "Who will be My helpers to (the work of) Allah?" Said the disciples: "We are Allah's helpers: We believe in Allah, and do thou bear witness that we are Muslims.

Translated by

Muhammad Sarwar

When Jesus found them denying the truth, he said, "Who will help me in the cause of God?" The disciples replied, "We are the helpers of God. We believe in Him. Jesus, bear witness that we have submitted ourselves to His will."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then when `Isa came to know of their disbelief, he said: "Who will be my helpers in Allah's cause" Al-Hawariyyun said: "We are the helpers of Allah; we believe in Allah, and bear witness that we are Muslims."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when Isa perceived unbelief on their part, he said Who will be my helpers in Allah's way? The disciples said: We are helpers (in the way) of Allah: We believe in Allah and bear witness that we are submitting ones.

Translated by

William Pickthall

But when Jesus became conscious of their disbelief, he cried: Who will be my helpers in the cause of Allah? The disciples said: We will be Allah's helpers. We believe in Allah, and bear thou witness that we have surrendered (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब ईसा (अलै॰) ने महसूस किया उनकी जानिब से कुफ़्र को तो कहा कि कौन मेरा मददगार बनता है अल्लाह की राह में, हवारियों ने कहाः हम हैं अल्लाह के मददगार, हम ईमान लाए अल्लाह पर और आप गवाह रहिए कि हम फ़रमाँबरदार हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) نے ان سے انکار دیکھا تو آپ نے فرمایا کوئی ایسے آدمی بھی ہیں جو میرے مددگار ہوجاویں اللہ کے واسطے حواریین بولے کہ ہم ہیں مددگار اللہ (کے دین) کے ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور آپ اس کے گواہ رہئیے کہ ہم فرمابردار ہیں۔ (52)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے ان کی طرف سے کفر محسوس کیا تو کہنے لگے اللہ تعالیٰ کی راہ میں میری مدد کرنے والا کون ہوگا ؟ حواریوں نے جواب دیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے مددگار ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور گواہ رہیے کہ ہم تابعدار ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب عیسیٰ (علیہ السلام) نے محسوس کیا کہ بنی اسرائیل کفر و انکار پر آمادہ ہیں تو اس نے کہا : کون ہے اللہ کی راہ میں میرا مددگار ہوتا ہے۔ حواریوں نے جواب دیا ہم اللہ کے مددگار ہیں ‘ ہم اللہ پر ایمان لائے ۔ گواہ رہو کہ ہم مسلم ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب عیسیٰ نے ان کی طرف سے انکار دیکھا تو کہنے لگے کہ کون ہیں جو میرے مددگار ہوجائیں اللہ کی طرف، حواریوں نے کہا ہم اللہ کے مددگار ہیں، ہم اللہ پر ایمان لائے اور آپ گواہ ہوجائیے کہ ہم فرمانبر دار ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب معلوم کیا عیسیٰ نے بنی اسرائیل کا کفر بولا کون ہے کہ میری مدد کرے اللہ کی راہ میں کہا حواریوں نے ہم ہیں مدد کرنے والے اللہ کے ہم یقین لائے اللہ پر اور تو گواہ رہ کہ ہم نے حکم قبول کیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب عیسیٰ کو بنی اسرائیل کی جانب سے کفر کا یقین ہوا تو اس نے کہا کون ہے جو اللہ کے کام میں میرا مدد گار ہو حواری بولے اللہ کے مدد گار ہم ہیں ہم اللہ پر ایمان لائے اور اے عیسیٰ (علیہ السلام) تم اس پر گواہ رہو کہ ہم فرمانبردار ہیں