Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 53

سورة آل عمران

رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ وَ اتَّبَعۡنَا الرَّسُوۡلَ فَاکۡتُبۡنَا مَعَ الشّٰہِدِیۡنَ ﴿۵۳﴾

Our Lord, we have believed in what You revealed and have followed the messenger Jesus, so register us among the witnesses [to truth]."

اے ہمارے پالنے والے معبود! ہم تیری اُتاری ہوئی وحی پر ایمان لائے اور ہم نے تیرے رسول کی اتباع کی پس تُو ہمیں گواہوں میں لکھ لے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِمَاۤ
اس پر جو
اَنۡزَلۡتَ
نازل کیا تو نے
وَاتَّبَعۡنَا
اور پیروی کی ہم نے
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
فَاکۡتُبۡنَا
پس لکھ لے ہمیں
مَعَ
ساتھ
الشّٰہِدِیۡنَ
گواہوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِمَاۤ
ساتھ اس کے جو
اَنۡزَلۡتَ
نازل کیا آپ نے
وَاتَّبَعۡنَا
اور پیروی کی ہم نے
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
فَاکۡتُبۡنَا
چنانچہ آپ لکھ لیجئے ہمیں
مَعَ الشّٰہِدِیۡنَ
ساتھ گواہی دینے والوں کے
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, we have believed in what You revealed and have followed the messenger Jesus, so register us among the witnesses [to truth]."

اے ہمارے پالنے والے معبود! ہم تیری اُتاری ہوئی وحی پر ایمان لائے اور ہم نے تیرے رسول کی اتباع کی پس تُو ہمیں گواہوں میں لکھ لے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ہمارے پروردگار ! جو کچھ تو نے نازل کیا ہے ہم نے اسے مان لیا اور رسول کی پیروی کی، لہذا ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب ! جو آپ نے نازل کیا ہے ہم اس پرایمان لائے ہیں اورہم نے رسول کی پیروی کی ہے چنانچہ ہمیں بھی گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لیجئے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

|"Our Lord, we have believed in what You have revealed, and we have followed the messenger. So, write us down with those who bear witness.|"

اے رب ہم نے یقین کیا اس چیز کا جو تو نے اتاری اور ہم تابع ہوئے رسول کے سو تو لکھ لے ہم کو ماننے والوں میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے رب ہمارے ! ہم ایمان لے آئے اس پر جو تو نے نازل فرمایا اور ہم اتباع کر رہے ہیں تیرے رسول کا پس تو ہمارا نام گواہوں میں لکھ لے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Our Lord! We believe in the com-mandment You have revealed and we obey the Messenger; make us, then, one of those who bear witness (to the Truth).'

مالک! جو فرمان تو نے نازل کیا ہے ہم نے اسے مان لیا اور رسول کی پیروی قبول کی ، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے ‘‘ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ہمارے رب ! آپ نے جو کچھ نازل کیا ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے رسول کی اتباع کی ہے ، لہذا ہمیں ان لوگوں میں لکھ لیجیے جو ( حق کی ) گواہی دینے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک ہمارے جو تو نے اتارا یعی نجیل شریف اس پر ہم ایمان لائے اور تیرے رسول یعنی حضرت عیسیٰ ٰ کے ہم تابع ہوئے تو ہم کو ان لوگوں میں لکھ لے جو گواہ ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! جو (کتاب) آپ نے نازل فرمائی ہم اس پر ایمان لائے اور ہم نے پیغمبر کی پیروی کی سو ہم کو تصدیق کرنے والوں میں لکھئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ہمارے پروردگار آپ نے جو کچھ نازل کیا اسے ہم نے مان لیا اور رسول کی اطاعت قبو ل کرلی ہے۔ ہمارا نام ماننے والوں لکھ لیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار جو (کتاب) تو نے نازل فرمائی ہے ہم اس پر ایمان لے آئے اور (تیرے) پیغمبر کے متبع ہو چکے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ رکھ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord! we believe in that which Thou hast sent down, and, follow the apostle; write us up wherefore with the witnesses.

اے ہمارے پروردگار ہم ایامن لے آئے ہیں اس پر جو کچھ تو نے نازل کیا ہے اور ہم نے پیروی (اختیار) کرلی رسول کی سو ہم کو بھی گواہوں کے ساتھ لکھ لے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے اس چیز پر جو تونے اتاری اور ہم نے رسول کی پیروی کی ، سو تو ہم کو گواہی دینے والوں میں لکھ ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ہمارے رب! ہم اس پر ایمان لائے جو آپ نے نازل فرمایا اور ہم نے رسول کی اتباع کی آپ ہمیں ان لوگوں کے ساتھ لکھ دیجئے جو حق کی گواہی دینے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ہمارے مالک ! جو فرمان تو نے نازل کیا ہے ہم نے اسے مان لیا اور رسول کی پیروی قبول کی، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ دے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ہمارے رب، ہم (سچے دل سے) ایمان لائے اس سب پر جو کہ نازل فرمایا تو نے، اور ہم نے پیروی کی آپ کے رسول کی، پس تو (اے ہمارے مالک ! ) لکھ دے ہمیں گواہی دینے والوں کے ساتھ،

Translated by

Noor ul Amin

اے ہمارے رب!ہم نے مان لیاجو تونے نازل کیا ہے اور ہم نے رسول کی پیروی کی ، لہٰذاہمارانام گواہی دینے والوں میں لکھ لے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے رب ہمارے! ہم اس پر ایمان لائے جو تو نے اتارا اور رسول کے تابع ہوئے تو ہمیں حق پر گواہی دینے والوں میں لکھ لے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! ہم اس کتاب پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمائی اور ہم نے اس رسول کی اتباع کی سو ہمیں ( حق کی ) گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لے

Translated by

Hussain Najfi

اور کہا اے ہمارے پروردگار جو کچھ تو نے نازل کیا ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے رسول ( عیسیٰ ) کی پیروی اختیار کی ۔ لہٰذا ہمیں ( حق کی ) گواہی دینے والوں ( کے دفتر ) میں درج فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Our Lord! we believe in what Thou hast revealed, and we follow the Messenger; then write us down among those who bear witness."

Translated by

Muhammad Sarwar

They prayed, "Lord, we have believed in what You have revealed to Your Messenger and we have followed him. Write down our names with those who testify in support of the Truth."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Our Lord! We believe in what You have sent down, and we follow the Messenger [`Isa]; so write us down among those who bear witness."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our Lord! we believe in what Thou hast revealed and we follow the apostle, so write us down with those who bear witness.

Translated by

William Pickthall

Our Lord! We believe in that which Thou hast revealed and we follow him whom Thou hast sent. Enrol us among those who witness (to the truth).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे रब! हम ईमान लाए उस पर जो आपने उतारा और हमने रसूल की पैरवी की, पस आप हमें लिख दें गवाही देने वालों में से।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے رب ہم ایمان لے آئے ان چیزوں (یعنی احکام) پر جو آپ نے نازل فرمائیں اور پیروی اختیار کی ہم نے (ان) رسول کی سو ہم کو ان لوگوں کے ساتھ لکھ دیجئیے جو تصدیق کرتے ہیں۔ (53)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے رب ! ہم تیری اتاری ہوئی کتاب پر ایمان لائے اور ہم نے تیرے رسول کی اتباع کی پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مالک جو فرمان تو نے نازل کیا ہے ‘ ہم نے اسے مان لیا ہے اور رسول کی پیروی قبول کی ‘ ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ دے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے رب ہم اس پر ایمان لائے جو آپ نے نازل فرمایا اور ہم رسول کا اتباع کیا آپ ہمیں ان لوگوں کے ساتھ لکھ دیجیے جو تصدیق کرنے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب ہم نے یقین کیا اس چیز کا جو تو نے اتاری اور ہم تابع ہوئے رسول کے سو تو لکھ لے ہم کو ماننے والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے پروردگار جو کچھ تو نے نازل کیا ہم اس پر ایمان لائے اور ہم نے رسول کی پیروی اختیار کی لہٰذا ہم کو بھی ان لوگوں کے ساتھ لکھ دے جو حق کی شہادت دینے والے ہیں