Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 55

سورة آل عمران

اِذۡ قَالَ اللّٰہُ یٰعِیۡسٰۤی اِنِّیۡ مُتَوَفِّیۡکَ وَ رَافِعُکَ اِلَیَّ وَ مُطَہِّرُکَ مِنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ جَاعِلُ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡکَ فَوۡقَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ ۚ ثُمَّ اِلَیَّ مَرۡجِعُکُمۡ فَاَحۡکُمُ بَیۡنَکُمۡ فِیۡمَا کُنۡتُمۡ فِیۡہِ تَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۵۵﴾

[Mention] when Allah said, "O Jesus, indeed I will take you and raise you to Myself and purify you from those who disbelieve and make those who follow you [in submission to Allah alone] superior to those who disbelieve until the Day of Resurrection. Then to Me is your return, and I will judge between you concerning that in which you used to differ.

جب اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ اے عیسیٰ! میں تجھے پورا لینے والا ہوں اور تجھے اپنی جانب اٹھانے والا ہوں اور تجھے کافروں سے پاک کرنے والا ہوں اور تیرے تابعداروں کو کافروں کے اوپر غالب کرنے والا ہوں قیامت کے دن تک ، پھر تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے میں ہی تمہارے آپس کے تمام تر اختلافات کا فیصلہ کرونگا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Meaning of "Take You" Allah tells, إِذْ قَالَ اللّهُ يَا عِيسَى ... And (remember) when Allah said: "O `Isa! ... إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ ... I will take you and raise you to Myself, while you are asleep. Allah said in a similar Ayat, وَهُوَ الَّذِى يَتَوَفَّـكُم بِالَّيْلِ It is He Who takes your souls by night (when you are asleep). (6:60) and, اللَّهُ يَتَوَفَّى الاٌّنفُسَ حِينَ مِوْتِـهَا وَالَّتِى لَمْ تَمُتْ فِى مَنَامِـهَا It is Allah Who takes away the souls at the time of their death, and those that die not during their sleep. (39:42) The Messenger of Allah used to recite the following words when he would awaken; الْحَمْدُ للهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُور All the thanks are due to Allah Who brought us back to life after He had caused us to die (sleep), and the Return is to Him. Allah said, وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللّهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَـكِن شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُواْ فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلاَّ اتِّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا بَل رَّفَعَهُ اللّهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا وَإِن مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلاَّ لَيُوْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا And because of their saying, "We killed Al-Masih `Isa, son of Maryam, the Messenger of Allah," but they killed him not, nor crucified him, but it appeared as that to them, and those who differ therein are full of doubts. They have no (certain) knowledge, they follow nothing but conjecture. For surely; they killed him not. But Allah raised him up unto Himself. And Allah is Ever All-Powerful, All-Wise. And there is none of the People of the Scripture, but must believe in him, before his death. And on the Day of Resurrection, he will be a witness against them. (4:156-159) `His death' refers to `Isa, and the Ayah means that; the People of the Book will believe in `Isa, before `Isa dies. This will occur when `Isa comes back to this world before the Day of Resurrection, as we will explain. By that time, all the People of the Book will believe in `Isa, for he will annul the Jizyah and he will only accept Islam from people. Ibn Abi Hatim recorded that Al-Hasan said that Allah's statement, إِنِّي مُتَوَفِّيكَ (I will take you), is in reference to sleep, for Allah raised `Isa while he was asleep. Altering the Religion of `Isa Allah said, ... وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُواْ ... And purify (save) you from those who disbelieve, by raising you to heaven, ... وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُواْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ... And I will make those who follow you superior to those who disbelieve, till the Day of Resurrection. This is what happened. When Allah raised `Isa to heaven, his followers divided into sects and groups. Some of them believed in what Allah sent `Isa as, a servant of Allah, His Messenger, and the son of His female-servant. However, some of them went to the extreme over `Isa, believing that he was the son of Allah. Some of them said that `Isa was Allah Himself, while others said that he was one of a Trinity. Allah mentioned these false creeds in the Qur'an and refuted them. The Christians remained like this until the third century CE, when a Greek king called, Constantine, became a Christian for the purpose of destroying Christianity. Constantine was either a philosopher, or he was just plain ignorant. Constantine changed the religion of `Isa by adding to it and deleting from it. He established the rituals of Christianity and the so-called Great Trust, which is in fact the Great Treachery. He also allowed them to eat the meat of swine, changed the direction of the prayer that `Isa established to the east, built churches for `Isa, and added ten days to the fast as compensation for a sin that he committed, as claimed. So the religion of `Isa became the religion of Constantine, who built more then twelve thousand churches, temples and monasteries for the Christians as well as the city that bears his name, Constantinople (Istanbul). Throughout this time, the Christians had the upper hand and dominated the Jews. Allah aided them against the Jews because they used to be closer to the truth than the Jews, even though both groups were and still are disbelievers, may Allah's curse descend on them. When Allah sent Muhammad, those who believed in him also believed in Allah, His Angels, Books and Messengers in the correct manner. So they were the true followers of every Prophet who came to earth. They believed in the unlettered Prophet, the Final Messenger and the master of all mankind, who called them to believe in the truth in its entirety. This is why they had more right to every Prophet than his own nation, especially those who claim to follow their Prophet's way and religion, yet change and alter his religion. Furthermore, Allah abrogated all the laws that were sent down to the Prophets with the Law. He sent Muhammad with, which consists of the true religion that shall never change or be altered until the commencement of the Last Hour. Muhammad's religion shall always be dominant and victorious over all other religions. This is why Allah allowed Muslims to conquer the eastern and western parts of the world and the kingdoms of the earth. Furthermore, all countries submitted to them; they demolished Kisra (king of Persia) and destroyed the Czar, ridding them of their treasures and spending these treasures for Allah's sake. All this occurred just as their Prophet told them it would, when he conveyed Allah's statement, وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ ءامَنُواْ مِنْكُمْ وَعَمِلُواْ الصَّـلِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِى الاْرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِى ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدّلَنَّهُمْ مّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْناً يَعْبُدُونَنِى لاَ يُشْرِكُونَ بِى شَيْياً Allah has promised those among you who believe and do righteous good deeds, that He will certainly grant them succession in the land, as He granted it to those before them, and that He will grant them the authority to practice their religion which He has chosen for them. And He will surely give them in exchange a safe security after their fear (provided) they worship Me and do not associate anything with Me. (24:55) Therefore, Muslims are the true believers in `Isa. The Muslims then acquired Ash-Sham from the Christians, causing them to evacuate to Asia Minor, to their fortified city in Constantinople. The Muslims will be above them until the Day of Resurrection. Indeed, he, Muhammad, who is truthful and who received the true news, has conveyed to Muslims that they will conquer Constantinople in the future, and seize its treasures. Threatening the Disbelievers with Torment in This Life and the Hereafter Allah said, ... وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُواْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ فَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُواْ فَأُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فِي الدُّنْيَا وَالاخِرَةِ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ

اظہارخو دمختاری قتادہ وغیرہ بعض مفسرین تو فرماتے ہیں مطلب یہ ہے کہ میں تجھے اپنی طرف اٹھا لوں گا پھر اس کے بعد تجھے فوت کروں گا ، ابن عباس فرماتے ہیں یعنی میں تجھے مارنے والا ہوں ، وہب بن منبہ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو اٹھاتے وقت دن کے شروع میں تین ساعت تک فوت کر دیا تھا ، ابن اسحاق کہتے ہیں نصاریٰ کا خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو سات ساعت تک فوت رکھا پھر زندہ کر دیا ، وہب فرماتے ہیں تین دن تک موت کے بعد پھر زندہ کر کے اٹھا لیا ، مطر وراق فرماتے ہیں یعنی میں تجھے دنیا میں پورا پورا کر دینے والا ہوں یہاں وفات موت مراد نہیں ، اسی طرح ابن جریر فرماتے ہیں تو فی سے یہاں مراد ان کا رفع ہے اور اکثر مفسرین کا قول ہے کہ وفات سے مراد یہاں نیند ہے ، جیسے اور جگہ قرآن حکیم میں ہے آیت ( وَهُوَ الَّذِيْ يَتَوَفّٰىكُمْ بِالَّيْلِ ) 6 ۔ الانعام:60 ) وہ اللہ ذوالمنن جو تمہیں رات کو فوت کر دیتا ہے یعنی سلا دیتا ہے اور جگہ ہے آیت ( اَللّٰهُ يَتَوَفَّى الْاَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَالَّتِيْ لَمْ تَمُتْ فِيْ مَنَامِهَا ) 39 ۔ الزمر:42 ) یعنی اللہ تعالیٰ ان کی موت کے وقت جانوں کو فوت کرتا ہے اور جو نہیں مرتیں انہیں ان کی نیند کے وقت ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نیند سے بیدار ہوتے تو فرماتے ( حدیث الحمد للہ الذی احیانا بعدما اماتنا ) یعنی اللہ عزوجل کا شکر ہے جس نے ہمیں مار ڈالنے کے بعد پھر زندہ کر دیا ، اور جگہ فرمان باری تعالیٰ وبکفرھم سے شیھدا تک پڑھو جہاں فرمایا گیا ہے ان کے کفر کی وجہ سے اور حضرت مریم پر بہتان عظیم باندھ لینے کی بنا پر اور اس باعث کہ وہ کہتے ہیں ہم نے مسیح عیسیٰ بن مریم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیا حالانکہ نہ قتل کیا ہے اور نہ صلیب دی لیکن ان کو شبہ میں ڈال دیا گیا موتہ کی ضمیر کا مرجع حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں یعنی تمام اہل کتاب حضرت عیسیٰ پر ایمان لائیں گے جبکہ وہ قیامت سے پہلے زمین پر اتریں گے اس کا تفصیلی بیان عنقریب آرہا ہے ۔ انشاء اللہ ، پس اس وقت تمام اہل کتاب ان پر ایمان لائیں گے کیونکہ نہ وہ جزیہ لیں گے نہ سوائے اسلام کے اور کوئی بات قبول کریں گے ، ابن ابی حاتم میں حضرت حسن سے ( آیت انی متوفیک ) کی تفسیر یہ مروی ہے کہ ان پر نیند ڈالی گئی اور نیند کی حالت میں ہی اللہ تعالیٰ نے انہیں اٹھا لیا ، حضرت حسن فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں سے فرمایا کہ حضرت عیسیٰ مرے نہیں وہ تمہاری طرف قیامت سے پہلے لوٹنے والے ہیں ۔ پھر فرماتا ہے میں تجھے اپنی طرف اٹھا کر کافروں کی گرفت سے آزاد کرنے والا ہوں ، اور تیرے تابعداروں کو کافروں پر غالب رکھنے والا ہوں قیامت تک ، چنانچہ ایسا ہی ہوا ، جب اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو آسمان پر چڑھا لیا تو ان کے بعد ان کے ساتھیوں کے کئی فریق ہوگئے ایک فرقہ تو آپ کی بعثت پر ایمان رکھنے والا تھا کہ آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور اس کی ایک بندی کے لڑکے ہیں بعض وہ تھے جنہوں نے غلو سے کام لیا اور بڑھ گئے اور آپ کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا کہنے لگے ، اوروں نے آپ کو اللہ کہا ، دوسروں نے تین میں کا ایک آپ کو بتایا ، اللہ تعالیٰ ان کے ان عقائد کا ذکر قرآن مجید میں فرماتا ہے پھر ان کی تردید بھی کر دی ہے تین سو سال تک تو یہ اسی طرح رہے ، پھر یونان کے بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ جو بڑا فیلسوف تھا جس کا نام اسطفلین تھا کہا جاتا ہے کہ صرف اس دین کو بگڑانے کے لئے منافقانہ انداز سے اس دین میں داخل ہوا یا جہالت سے داخل ہوا ہو ، بہر صورت اس نے دین مسیح کو بالکل بدل ڈالا اور بڑی تحریف اور تفسیر کی اس دین میں اور کمی زیادہ بھی کر ڈالی ، بہت سے قانون ایجاد کئے اور امانت کبریٰ بھی اسی کی ایجاد ہے جو دراصل کمینہ پن کی خیانت ہے ، اسی نے اپنے زمانہ میں سور کو حلال کیا اسی کے حکم سے عیسائی مشرق کی طرف نمازیں پڑھنے لگے اسی نے گرجاؤں اور کلیساؤں میں عبادت خانوں اور خانقاہوں میں تصویریں بنوائیں٠ اور اپنے ایک گناہ کے باعث دس روزے روزوں میں بڑھوا دئیے ، غرض اس کے زمانہ سے دین مسیح مسیحی دین نہ رہا بلکہ دین اسطفلین ہو گیا ، اس نے ظاہری رونق تو خوب دی بارہ ہزار سے زاید تو عبادت گاہیں بنوا دیں اور ایک شہر اپنے نام سے بسایا ، ملکیہ گروہ نے اس کی تمام باتیں مان لیں لیکن باوجود ان سب سیاہ کاریوں کے یہودی ان کے ہاتھ تلے رہے اور دراصل نسبتاً حق سے زیادہ قریب یہی تھے گو فی الواقع سارے کے سارے کفار تھے اللہ خالق کل کی ان پر پھٹکار ہو ، اب جبکہ ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اپنا برگزیدہ بنا کر دنیا میں بھیجا تو آپ پر جو لوگ ایمان لائے ان کا ایمان اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھی تھا اس کے فرشتوں پر بھی تھا اس کی کتابوں پر بھی تھا اور اس کے تمام رسولوں پر بھی تھا پس حقیقت میں نبیوں کے سچے تابع فرمان یہی لوگ تھے یعنی امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، اس لئے کہ یہ نبی امی عربی خاتم الرسول سید اولاد آدم کے ماننے والے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم برحق تعلیم کو سچا ماننے کی تھی ، لہذا دراصل ہر نبی کے سچے تابعدار اور صحیح معنی میں امتی کہلانے کے مستحق یہی لوگ تھے کیونکہ ان لوگوں نے جو اپنے تئیں عیسیٰ کی امت کہتے تھے تو دین عیسوی کو بالکل مسخ اور فسخ کر دیا تھا ، علاوہ ازیں پیغمبر آخرالزمان کا دین بھی اور تمام اگلی شریعتوں کا ناسخ تھا پھر محفوظ رہنے والا تھا جس کا ایک شوشہ بھی قیامت تک بدلنے والا نہیں اس لئے اس آیت کے وعدے کے مطابق اللہ تعالیٰ نے کافروں پر اس امت کو غالب کر اور یہ مشرق سے لے کر مغرب تک چھا گئے ملک کو اپنے پاؤں تلے روند دیا اور بڑے بڑے جابر اور کٹر کافروں کی گردنیں مروڑ دیں دولتیں ان کے پیروں میں آگئیں فتح و غنیمت ان کی رکابیں٠ چومنے لگی مدتوں کی پرانی سلطنتوں کے تحت انہوں نے الٹ دئیے ، کسریٰ کی عظیم الشان پر شان سلطنت اور ان کے بھڑکتے ہوئے آتش کدے ان کے ہاتھوں ویران اور سرد ہوگئے ، قیصر کا تاج و تخت ان اللہ والوں نے تاخت و تاراج کیا اور انہیں مسیح پرستی کا خوب مزا چکھایا اور ان کے خزانوں کو اللہ واحد کی رضامندی میں اور اس کے سچے نبی کے دین کی اشاعت میں دل کھول کر خرچ کئے اور اللہ کے لکھے اور نبی کے وعدے چڑھے ہوئے سورج اور چودھویں کے روشن چاند کی طرح سچے ہوئے لوگوں نے دیکھ لئے ، مسیح علیہ السلام کے نام کو بدنام کرنے والے مسیح کے نام شیطانوں کو پوجنے والے ان پاکباز اللہ پرستوں کے ہاتھوں مجبور ہو کر شام کے لہلہاتے ہوئے باغات اور آباد شہروں کو ان کے حوالے کر کے بدحواس بھاگتے ہوئے روم میں جا بسے پھر وہاں سے بھی یہ بےعزت کر کے نکالے گئے اور اپنے بادشاہ کے خاص شہر قسطنطنیہ میں پہنچے لیکن پھر وہاں سے بھی ذلیل خوار کر کے نکال دئیے گئے اور انشاء اللہ العزیز اسلام اور اہل اسلام قیامت تک ان پر غالب ہی رہیں گے ۔ سب سچوں کے سردار جن کی سچائی پر مہر الٰہی لگ چکی ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خبر دے چکے ہیں جو اٹل ہے نہ کاٹے کٹے نہ توڑے ٹوٹے ، نہ ٹالے ٹلے ، فرماتے ہیں کہ آپ کی امت کا آخری گروہ قسطنطنیہ کو فتح کرے گا اور وہاں کے تمام خزانے اپنے قبضے میں لے گا اور رومیوں سے ان کی گھمسان کی لڑائی ہو گی کہ اس کی نظیر سے دنیا خالی ہو ( ہماری دعا ہے کہ ہر زمانے میں اللہ قادر کل اس امت کا حامی و ناصر رہے اور روئے زمین کے کفار پر انہیں غالب رکھے اور انہیں سمجھ دے تاکہ یہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت کریں نہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی اور کی اطاعت کریں ، یہی اسلام کی اصل ہے اور یہی عروج دینوی کا گر ہے میں نے سب کو علیحدہ کتاب میں جمع کر دیا ہے ، آگے اللہ تعالیٰ کے قول پر نظر ڈالیے کہ مسیح علیہ السلام کے ساتھ کفر کرنے والے یہود اور آپ کی شان میں بڑھ چڑھ کر باتیں بنا کر بہکنے والے نصرانیوں کو قتل و قید کی مار اور سلطنت کے تباہ ہو جانے کی یہاں بھی سزا دی اور آخرت کا عذاب وہاں دیکھ لیں گے جہاں نہ کوئی بچا سکے نہ مدد کر سکے گا لیکن برخلاف ان کے ایمانداروں کو پورا اجر اللہ تعالیٰ عطا فرمائے گا دنیا میں بھی فتح اور نصرت عزت و حرمت عطا ہو گی اور آخرت میں بھی خاص رحمتیں اور نعمتیں ملیں گی ، اللہ تعالیٰ ظالموں کو ناپسند رکھتا ہے ۔ پھر فرمایا اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ تھی حقیقت حضرت عیسیٰ کی ابتداء پیدائش کی اور ان کے امر کی جو اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ سے آپ کی طرف بذریعہ اپنی خاص وحی کے اتار دی جس میں کوئی شک و شبہ نہیں جیسے سورۃ مریم میں فرمایا ، عیسیٰ بن مریم یہی ہیں یہی سچی حقیقت ہے جس میں تم شک و شبہ میں پڑے ہو ، اللہ تعالیٰ کو تو لائق ہی نہیں کہ اس کی اولاد ہو وہ اس سے بالکل پاک ہے وہ جو کرنا چاہے کہدیتا ہے ہو جا ، بس وہ ہو جاتا ہے ، اب یہاں بھی اس کے بعد بیان ہو رہا ہے ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

55۔ 1 انسان کی موت پر جو وفات کا لفظ بولا جاتا ہے تو اس لئے کہ اس کے جسمانی اختیارات مکمل طور پر سلب کر لئے جاتے ہیں اس اعتبار سے موت اس کے معنی کی مختلف صورتوں میں سے محض ایک صورت ہے۔ نیند میں بھی چونکہ انسانی اختیارات عارضی طور پر معطل کردیئے جاتے ہیں اس لئے نیند پر بھی قرآن نے وفات کے لفظ کا اطلاق کیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس کے حقیقی اور اصل معنی پورا پورا لینے کے ہی ہیں۔ یعنی اے عیسیٰ تجھے میں یہودیوں کی سازش سے بچا کر پورا پورا اپنی طرف آسمانوں پر اٹھا لونگا۔ چناچہ ایسا ہی ہوا اور پھر جب دوبارہ دنیا میں نزول ہوگا تو اس وقت موت سے ہمکنار کروں گا۔ یعنی یہودیوں کے ہاتھوں تیرا قتل نہیں ہوگا بلکہ تجھے طبعی موت ہی آئے گی۔ (فتح القدیر) 55۔ 2 اس سے مراد ان الزامات سے پاکیزگی ہے جن سے یہودی آپ کو متہم کرتے تھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذریعے سے آپ کی صفائی دنیا میں پیش کردی جائے گی۔ 55۔ 3 اس سے مراد یا تو نصاریٰ کا دنیاوی غلبہ ہے جو یہودیوں پر قیامت تک رہے گا گو وہ اپنے غلط عقائد کی وجہ سے نجات اخروی سے محروم ہی رہیں گے یا امت محمدیہ کے افراد کا غلبہ ہے جو درحقیقت حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اور دیگر تمام انبیاء کی تصدیق کرتے اور ان کے صحیح دین کی پیروی کرتے ہیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٥٣۔ ا ] اس جملہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ سے دو باتوں کا وعدہ فرمایا اور انہیں یقین دلایا۔ پہلی بات یہ کہ اللہ تعالیٰ عیسیٰ (علیہ السلام) کو ان کافروں کے الزامات سے پاک کرے گا اور کافروں سے مراد اہل کتاب یعنی یہود اور نصاریٰ دونوں ہیں۔ یہود کا الزام یہ تھا کہ حضرت عیسیٰ معاذ اللہ ولدالحرام ہیں، اور عیسائیوں کا الزام یہ تھا کہ آپ فی الواقعہ مصلوب ہوئے تھے اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان پر ان دونوں الزاموں کی مدلل اور بھرپور تردید فرما کر عیسیٰ (علیہ السلام) کو ان الزامات سے پاک و بری قرار دیا۔ اور دوسرا وعدہ یہ تھا کہ میں (اے عیسیٰ ) تیرے تابعداروں کو تجھے نہ ماننے والے یعنی یہودیوں پر غالب رکھوں گا۔ پھر حضرت عیسیٰ کو ماننے والوں میں مسلمان بھی شامل ہوجاتے ہیں اور یہ پیشین گوئی یوں پوری ہوئی کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے قریباً چالیس سال بعد رومی قیصر طیطوس یہودیوں پر حملہ آور ہوا اور شہر یروشلم کو ڈھا کر تباہ کردیا۔ حتیٰ کہ بیت المقدس کو بھی مسمار کردیا۔ لاکھوں یہودیوں کو قتل کیا اور بہت سے پکڑ کر ساتھ لے گیا اور انہیں غلام بنایا۔ اس دن سے یہود کی رہی سہی عزت و شوکت بھی خاک میں مل گئی جو بعد کے ادوار میں بھی بحال نہ ہوسکی۔ [٥٤] یہ اختلاف صرف یہود اور نصاریٰ میں ہی نہیں مسلمانوں میں بھی ہے۔ قرآن و حدیث کے ان واضح ارشادات کے باوجود مسلمانوں کا ہی ایک فرقہ معجزات کا منکر ہے۔ یہ لوگ احادیث کو درخور اعتنا سمجھتے ہی نہیں اور قرآنی آیات کی ایسی دورازکار تاویلیں کرنے لگتے ہیں کہ ان سے عقل شرمانے لگتی ہے۔ عیسیٰ (علیہ السلام) کی پیدائش اور وفات کو بھی ان لوگوں نے تختہ مشق بنایا ہے ان حواشی میں تمام معجزات پر بحث ناممکن ہے۔ البتہ جو حضرات یہ تفصیلات دیکھنا چاہیں وہ میری تصانیف & عقل پرستی اور انکار معجزات & اور & آئینہ پرویزیت & ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ موقعہ کی مناسبت سے میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی پیدائش اور وفات کے متعلق کچھ عرض کروں گا۔ پیدائش کے متعلق قرآن پاک میں دو مقامات پر سورة آل عمران اور سورة مریم میں تفصیلی ذکر موجود ہے۔ جن سے صاف طور پر معلوم ہوجاتا ہے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کی پیدائش بن باپ معجزانہ طور پر ہوئی تھی۔ اب اگر بفرض محال منکرین معجزات کی بات تسلیم کرلیں اور سمجھیں کہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش بھی اللہ کے عام قانون کے مطابق ہوئی اور حضرت مریم کا (نعوذ باللہ) کوئی شوہر بھی تھا تو اس پر درج ذیل اعتراضات وارد ہوتے ہیں۔ ١۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جہاں بھی کسی پیغمبر یا کسی دوسرے شخص کا ذکر کیا ہے تو اس کی ابنیت کا کبھی ذکر نہیں کیا۔ آخر عیسیٰ میں کیا اختصاص ہے کہ جہاں بھی ان کا نام آیا توابنیت کا ذکر یعنی ابن مریم کا لاحقہ ضروری سمجھا گیا۔ ٢۔ اللہ تعالیٰ نسب کے بارے میں فرماتے ہیں ( اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَاۗىِٕهِمْ ۝) 33 ۔ الأحزاب :5) یعنی ہر شخص کو اس کے باپ کے نام سے منسوب کیا کرو۔ اگر عیسیٰ (علیہ السلام) کا واقعی کوئی باپ تھا تو اللہ تعالیٰ کو اپنے مقرر کردہ ضابطہ کے مطابق اس کا نام لینا چاہئے تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر ہر مقام پر عیسیٰ کی ماں ہی کا کیوں نام لے کر انہیں ماں سے منسوب کیا ہے۔ ؟ ٣۔ اس دور کے یہود نے حضرت مریم پر زنا کی تہمت لگائی۔ اگر انہیں حضرت مریم کا کوئی شوہر معلوم تھا تو تہمت لگانے کی کیا تک تھی۔ پھر اگر انہیں شوہر کا علم نہ ہوسکا تو آج کل کے لوگوں کو کیسے علم ہوگیا ؟ ٤۔ اگر عیسیٰ کی پیدائش بھی عام لوگوں کی طرح فطری طور پر ہوئی تھی تو اللہ تعالیٰ کو متعدد مقامات پر آپ کی پیدائش کے متعلق تفصیلات دینے کی کیا ضرورت تھی ؟ اللہ تعالیٰ یہود کو یہ جواب نہ دے سکتے تھے کہ عیسیٰ کا باپ تو فلاں ہے۔ پھر تم کیسے تہمت لگا رہے ہو اور یہ مضمون صرف ایک جملہ یا آیت میں ادا ہوسکتا تھا۔ ٥۔ حضرت عیسیٰ کی پیدائش کے متعلق سورة مریم کی آیت ٢١ میں (اٰيَةً لِّلنَّاسِ ) 19 ۔ مریم :21) فرمایا اور سورة مومنون کی آیت نمبر ٥٠ میں حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ دونوں کو (اٰيَةً لِّلنَّاسِ ) 19 ۔ مریم :21) فرمایا : اگر حضرت عیسیٰ عام دستور کے مطابق ہی پیدا ہوئے تھے تو وہ خود اور ان کی ماں لوگوں کے لیے نشانی کیسے بن گئے ؟۔ ٦۔ اگر حضرت عیسیٰ کی پیدائش عام دستور کے مطابق ہوئی تھی تو حضرت مریم اکیلی دور دراز مقام میں کیوں چلی گئی تھیں اور بچہ کی پیدائش کے وقت اپنے مرنے کی آرزو کیوں کی تھی ؟ اب آپ رفع عیسیٰ کے متعلق غور فرمائیے۔ منکرین کا سارا زور لفظ توفی پر ہوتا ہے جس کے لغوی معنی پورے کا پورا وصول کرلینا۔ اس لفظ کو قرآن ہی نے نیند اور موت کے موقع پر قبض روح کے لیے استعمال کیا۔ حالانکہ نیند کی حالت میں پوری روح قبض نہیں ہوتی بلکہ جسم میں بھی ہوتی ہے۔ پھر اگر اس لفظ کو روح اور بدن دونوں کو وصول کرنے کے لیے استعمال کیا جائے تو لغوی لحاظ سے یہ معنی اور بھی زیادہ درست ہے ( رَافِعُکَ اِلَیَّ ) کے الفاظ اس معنی کی تائید مزید کرتے ہیں اور دوسرے مقام پر تو اس سے بھی زیادہ واضح الفاظ میں فرمایا (وَمَا قَتَلُوْهُ وَمَا صَلَبُوْهُ وَلٰكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ ١٥٧؀ۙ ) 4 ۔ النسآء :157) (٤: ١٥٧) اس آیت میں آپ کی زندگی اور رفع پر تین دلائل دیئے گئے ہیں۔ ١۔ یہ یقینی بات ہے کہ یہود عیسیٰ (علیہ السلام) کو مار نہ سکے۔ ٢۔ پھر مزید صراحت یہ فرمائی کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی طرف اٹھا لیا۔ ٣۔ بعد میں (وَكَان اللّٰهُ عَزِيْزًا حَكِـيْمًا ١٥٨۔ ) 4 ۔ النسآء :158) کہہ کر یہ وضاحت فرما دی کہ یہ رفع روح مع الجسد تھا ورنہ یہاں لفظ (عَزِیْزا) لانے کی کوئی تک نہیں کیونکہ رفع روح تو ہر نیک و بد کا ہوتا ہے اور رفع درجات ہر صالح آدمی کا۔ لہذا لازماً روح مع الجسد کا رفع ہی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ شریعت کے مسلمہ امور کو تسلیم کرنے میں دو چیزیں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں۔ (١) فلسفیانہ یا سائنٹیفک نظریات سے مرعوبیت اور (٢) اتباع ہوائے نفس۔ منکرین معجزات خارق عادت امور کا انکار اور پھر ان کی تاویل اس لیے کرتے ہیں کہ یہ موجودہ زمانہ کے مادی معیاروں پر پوری نہیں اترتیں۔ لہذا سب عقل پرستوں نے حضرت عیسیٰ کے بن باپ پیدائش۔ ان کے دیگر سب معجزات اور آسمانوں پر اٹھائے جانے کی تاویل کر ڈالی۔ البتہ ان میں مرزا غلام احمد قادیانی متنبی منفرد ہیں جو باقی سب معجزات کے تو قائل ہیں۔ البتہ حضرت عیسیٰ کے آسمانوں پر اٹھائے جانے اور پھر قیامت سے پہلے اس دنیا میں آنے کے منکر ہیں وہ اس لیے کہ اس نے خود مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا، اور اگر یہ رفع عیسیٰ کو تسلیم کرلیتے تو ان کی اپنی بات نہیں بنتی تھی۔ گویا یہ کام اس نے دوسری وجہ یعنی اتباع ہوائے نفس کے تحت سرانجام دیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ اِلَیکَ : ” وَفَی یَفِیْ “ کا معنی پورا ہونا یا پورا کرنا ہے۔ ” اِسْتَوْفَی “ اور ” تَوَفّٰی “ کا معنی پورا لے لینا ہے۔ ” اِسْتَوْفَیْتُ مِنْہُ وَ تَوَفَّیْتُ “ کا معنی ہے ” میں نے اس سے پورا حق لے لیا۔ “ اس بنا پر ” مُتَوَفِّيْكَ “ کا معنی ہے ” میں تمہیں پورا لینے والا ہوں “ اور یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کو روح و بدن دونوں کے ساتھ اٹھا لیا جاتا۔ بعض نے اس کا معنی ”(وقت پر) فوت کرنے والا ہوں “ کیا ہے اور میں نے ترجمہ کیا ہے ” قبض کرنے والا ہوں۔ “ اس میں دونوں معنی آجاتے ہیں۔ یوں تو قرآن میں ” تَوَفِّیْ “ کا معنی سلا دینا بھی آیا ہے، جیسا کہ فرمایا : (وَهُوَ الَّذِيْ يَتَوَفّٰىكُمْ بالَّيْلِ ) [ الأنعام : ٦٠ ]” اور وہی ہے جو تمہیں رات کو قبض کرلیتا (سلا دیتا) ہے “ اور فرمایا : ( اَللّٰهُ يَتَوَفَّى الْاَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَالَّتِيْ لَمْ تَمُتْ فِيْ مَنَامِهَا ۚ ) [ الزمر : ٤٢ ] ” اللہ جانوں کو ان کی موت کے وقت قبض کرتا ہے اور ان کو بھی جو نہیں مریں ان کی نیند میں۔ “ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ (رض) نے ” اَلْجَوَاب الصَّحِیْحُ “ میں لکھا ہے کہ لغت عرب میں ” تَوَفِّیْ “ کے معنی ” اِسْتِیْفَاءٌ“ اور قبض کے آئے ہیں اور یہ نیند کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے اور موت کی صورت میں بھی اور یہ ” تَوَفِّی الرُّوْحِ مَعَ الْبَدَنِ جَمِیْعًا “ (روح اور بدن دونوں کو لے لینے) کے معنی میں بھی آتا ہے اور اس آیت میں یہی معنی مراد ہیں۔ خلاصہ یہ کہ اس آیت میں (مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ ) سے عیسیٰ (علیہ السلام) کا مع جسم آسمان کی طرف اٹھایا جانا مراد ہے۔ جیسا کہ فرمایا : ( وَرَافِعُكَ اِلَيَّ )” اور تجھے اپنی طرف اٹھانے والا ہوں۔ “ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ (علیہ السلام) کے قتل اور سولی کی نفی فرمائی اور ” تَوَفِّیْ “ کا لفظ استعمال کیے بغیر فرمایا : (بَلْ رَّفَعَهُ اللّٰهُ اِلَيْهِ ) [ النساء : ١٥٨] ” بلکہ اللہ نے اسے اپنی طرف اٹھا لیا۔ “ وَجَاعِلُ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا : عیسیٰ (علیہ السلام) کے اول تابع نصاریٰ تھے، ان کے بعد مسلمان ہیں، سو یہ ہمیشہ غالب رہے۔ (موضح) حافظ ابن کثیر (رض) لکھتے ہیں کہ ان سے مراد صرف نصاریٰ بھی ہوسکتے ہیں اور مطلب یہ ہے کہ یہود جو مسیح (علیہ السلام) کے منکر ہیں ان پر نصاریٰ ہمیشہ غالب رہیں گے۔ (ابن کثیر) اس سے مراد یہ بھی ہے کہ قیامت کے قریب جب مسیح (علیہ السلام) تشریف لائیں گے تو ان کے پیروکار مسلمان سب کفار پر غالب ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The word, مُتَوَفِّيكَ &Mutawaffi& in إِنِّي مُتَوَفِّيكَ takes &tawaffi& as its verbal noun with its root being &wafyun.& Lexically, the word means &to take in full&. This being its real meaning, its derivations wafa, ifa& and &istifa& are used to convey that sense. In fact, the real meaning of tawaffi is &to take in full& which is universally confirmed by all lexicons of the Arabic language. Since man completes his appointed time at the hour of death and the spirit or soul given by Allah is taken back fully and con¬clusively, it is in that context that this word is also used figuratively in the sense of death. A simple form of death is the daily sleep of human beings. For this too, the Holy Qur&an uses the same word when it says: اللَّـهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا &Allah takes away lives of the living at the time of their death and of those that do not die, in their sleep&. (39:42) Hafiz Ibn Taimiyyah says in al-Jawab al-Sahih التوفی فی لغۃ العرب معناھا القبض والا ستیفاء و ذلک ثلاثۃ انواع، احدھا التوفی فی النوم، والثانی توفی الموت، ولثالث توفی الروح والبدن جمیعا Al-tawaffi, in the Arabic language, means: to exact fully or take in full. It takes three forms; the first: to take in sleep; the second: to take in death; and the third: to take the soul and the body all together. In Kulliyat Abu al-Baqa&, it is said: التوفی الامانۃ و قبض الروح ، وعلیہ استعمال العامۃ او الاستیفاء، واخذ الحق وعلیہ استعمال البلغٓاء Al-tawaffi is putting to death and exacting of the soul in com¬mon usage while, in the classical usage, it is taking in full and the exacting of the due right. Therefore, the majority of scholars have translated the word, &mutawaffika& in the verse under study in the sense of &taking in full&. This means that Allah will not leave Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) in the hands of the Jews, rather He would take him away which would be in the form that he would be risen unto Him in the heavens. This is how the words &I am to take you in full& have been interpret¬ed by the majority of the scholars. However, some authentic commen¬tators of the Holy Qur&an have interpreted these words in the sense of &giving death& also, but they do not mean that the death of Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) will occur at the hands of his enemies. The true meaning of the verse, according to these commentators is as follows: Allah Almighty said two things to comfort Jesus at a time when the Jews were bent on killing him. One: That his death will come, not at their hands in the form of killing, but that it would be a natural death. Two: In order to rescue him from the evil designs of those peo¬ple, Allah Almighty will, at that time, raise Jesus towards Him. This explanation is exactly what has been reported from Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) as quoted by al-Suyuti in his al-Durr al-Manthur on the authority of several narrators. The gist of this tafsir or explanation is that tawaffi does mean giving death, but there is the element of precedence and sequence in the words used. The fact of وَرَ‌افِعُكَ (I shall raise you) will come first and that of مُتَوَفِّيكَ (I shall give you death) later. Now at this point, the wisdom behind mentioning the phenomenon of the earlier lies in the hint that it gives about the events which are to come later on. It means that rais¬ing towards Allah will not last forever; it would be temporary and then, he would return to the mortal world and prevail over enemies and later on, death will come to him in a natural way. Thus, the event of his return from heaven and his death after hav¬ing established his victory in the world was not only a miracle but a consummation of the honour and integrity of Jesus (علیہ السلام) . In addi¬tion to that, the unfounded Christian belief in the divinity of Jesus was also refuted. Had it not been so, the event of Jesus being raised towards the heavens alive would have further strengthened their false belief that he too was Living and Eternal like Allah. Therefore, by in¬troducing the word (pointing out to his death) first, all those mis-conceptions which might have arisen from &raising of Jesus& have been refuted in advance. The reality is that disbelievers and polytheists have always been vehemently opposed to prophets, And parallel to that there has been the customary practice of Allah - when a people unto whom a prophet has been sent stick to their own opinion, do not listen to the prophet and do not believe in him even after having witnessed the mir¬acles, then, one of the following two counter-actions were taken: Either those people were annihilated through some natural calamity as was done with ` Ad and Thamud and the peoples of Prophets لوط Lut and صالح Salih (علیہما السلام) or, alternatively Allah would instruct His prophet to migrate from the habitat of disbelievers and go to some other place. It was there that they were provided with such power and glory that they fi¬nally achieved victory against the people whom they were sent to. For example Prophet Ibrahim, (علیہ السلام) migrated from Iraq and sought refuge in Syria. Similarly, Prophet Musa (علیہ السلام) (Moses) migrated from Egypt and came to Madyan. Finally, the Last prophet, Muhammad (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) migrated from Makkah and came to Madinah. It was from there that he finally attacked Makkah and conquered it. This raising of Jesus to the heavens to outmaneuver the threatening designs of the Jews was, in fact, an act of emigration in its own way following which he would return to this world and achieve total victory over the Jews. Now comes the question as to why this emigration of his, quite sep¬arate from the rest, has the heavens as the destination? So, for that matter, Allah Almighty has Himself said about him that his case is like that of Adam (علیہ السلام) . The way in which Adam&s birth differs from the normal birth of the rest of creation, (i.e., without a father and a mother) so it is that the birth of Jesus (علیہ السلام) took a miraculous form different from the normal birth of human beings; and his death too, taking a unique and unmatched form, will materialize after hundreds of years following his return to the world -- unprecedented indeed. Why then, should one be surprised if his emigration too follows some such unique pattern? These marvels of nature led the ignorant among Christians into believing and declaring that he was God, while deliberation into the various aspects of these very marvels, are clear proofs of his servitude as a human being to God, obedience to the Divine will and the demon¬stration of human traits. It is for this reason that the Holy Qur&an has made a pointed reference to the refutation of belief in the Godhood of Jesus (علیہ السلام) on all such occasions. The raising towards the heavens would have made this doubt all the more strong. Therefore, by bringing the word mutawaffika (I am to take you in full) earlier, this doubt was totally eliminated. Thus we come to realize that this verse, no doubt, aims at negating the Jewish plans since they were all set to crucify and kill Jesus, and that Allah Almighty made their plans come to nothing. Moreover, this precedence and sequence of words became the mode of refuting the Christians as well, that Jesus (علیہ السلام) was no God who was never to die but that a time will come when he too will meet his death. In his Tafsir Imam al-Razi (رح) has said that such precedence and se¬quence occurs frequently in the noble Qur&an in order to cover similar expedient considerations under which an event due later has been mentioned first while an event due earlier has been placed after that. (al-Tafsir al-Kabir, v. 2, p. 48) As for رَ‌افِعُكَ إِلَيَّ (And I shall raise you towards Me), the meaning is clear. Addressing Jesus (علیہ السلام) here, it has been said: &I shall raise you towards Me&. Everyone knows that Jesus is not the name of just the spirit but that of the spirit and the body of Jesus. Now taking the rais¬ing of Jesus (علیہ السلام) in the sense that the act of raising was spiritual only, and not physical, is all wrong. As far as the word, raf رَ‌فِعُ raising) is con¬cerned, there are occasions when it is also used to indicate raising of &ranks as it appears in the following verses of the noble Qur&an: وَرَ‌فَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَ‌جَاتٍ And raised some of you in ranks over others (6:165). يَرْ‌فَعِ اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ ... and Allah will raise up in rank those of you who believe and those who have been given knowledge (58:11). So, it is obvious that the word, رَ‌فِعُ raf: raising; in the sense of the raising of rank or status has been used figuratively in view of the context of the aforementioned verses. There is no reason here to ignore the real meaning and go by that which is figurative. Moreover, by us¬ing the word, إِلَيَّ ila: (towards) alongwith the word, raf (رَ‌فِعُ : raising), at this particular place, the possibility of such a figurative meaning has been totally eliminated. What is said in this verse is رَ‌افِعُكَ إِلَيَّ : rafi` uka ilaiyya: I shall raise you towards Me. Then there is the verse from Surah al-Nis-a& (4:158), which refutes the belief of Jews; there too, what was said وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا بَل رَّ‌فَعَهُ اللَّـهُ إِلَيْهِ ; that is, the Jews certainly did not kill Jesus (علیہ السلام) ، instead, Allah raised him towards Himself. This later expres¬sion is used for nothing but the raising alive of the spirit and the body. Explained this far were the words of the verse. Allah Almighty&s Five Promises to Jesus In the verse under reference, Allah Almighty made five promises to ` (علیہ السلام) vis-a-vis the Jews: 1. The first promise was that his death will not come at the hands of the Jews through killing. It will be a natural death coming at its ap¬pointed time and that appointed time will come close to the Day of Doom, when ` Isa (علیہ السلام) will come down from the heavens onto the earth as reported in details in sound ahadith transmitted through un¬broken chains, part of which will appear later. 2. The second promise was to raise him towards the heavens in the existing situation. This was fulfilled right then. The report of this ful¬fillment was given in Surah al-Nisa& (4:158) by saying: وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا ﴿١٥٧﴾ بَل رَّ‌فَعَهُ اللَّـهُ إِلَيْهِ Certainly, the Jews did not kill him, instead; Allah Almighty raised him towards Himself. 1. The third promise was: وَمُطَهِّرُ‌كَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا ، that is, to have him cleansed of false accusations brought on him by his enemies. That promise was fulfilled when the last of the prophets (علیہم السلام) came and refuted all false accusations of the Jews. For instance, the Jews threw slanders on the parentage of Sayyidna lsa (علیہ السلام) because of his having been born without a father. The noble Qur&an refuted this slander by declaring that he was born without a father because such was the power and will of Allah. And that too does not call for much of a surprise. More surprising is the birth of Adam (علیہ السلام) since he was born without both a father and a mother. 2. The Jews accused Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) of claiming to be God. There are many verses in the noble Qur&an in which, contrary to this accusation, Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) has been reported to have& publicly confessed his being human and a servant and bondsman of Allah. The fourth promise appears in وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا (and placed those who follow you above those who disbelieve) which means that his followers will be made to overcome those who deny and oppose him. This promise was fulfilled in the sense that following here means the belief in and confession of the prophethood of Sayyidna ` Isa۔ (علیہ السلام) The belief in and the practice of all injunctions ascribed to him is not a pre-condition. Thus the Christians and the Muslims both fall in this category as they believe in the prophethood and messenger-ship of Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) . However, this is a different matter that holding this much of belief is not enough to bring forth salvation in the Hereafter. Instead, the salvation in the Hereafter depends on believing in all injunctions brought by Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) . One of the instruc¬tions given by Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) was that his followers should be¬lieve and have faith in the last of the Prophets ((صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)), who would come after Jesus departs. The Christians did not follow this in¬struction in matters of faith and belief, therefore, they deprived themselves of salvation in the Hereafter while Muslims acted in accordance with that too, therefore, they became deserving of salvation in the Hereafter۔ But, part of the promise which relates to having dominant authority over Jews was dependent on the prophethood of Sayyidna ` tsa (علیہ السلام) only. That dominance in the world has always been the &fate of Christians and Muslims vis-a-vis the Jews, and surely, so shall it be through the Day of Judgment. From the time when Allah Almighty made this promise right upto now, it has always been the case that the Christians and Muslims have dominated the Jews. The world has seen the establishment of their empires. The existence of the present state of Israel cannot make the truth of this position doubtful for several reasons. To begin with, and in reality, this state is no more than a manifestation of the mili¬tary might of Russia and the Christians of Euro-American origin which they have established and maintained against Muslims. As soon as Russia, America and countries of Europe withdraw their patronage, the world will itself witness the instant collapse of this state and its disappearance from the map of the world. Therefore, people who can see the reality do realise the actual position of Israel or the Govern¬ment of the Jews. It is by no means a manifestation of the domination of Jews. If, just for the sake of argument, it is taken to be their own state, even then, who would - in his right frame of mind - deny that, given the totality of Christians and Muslims, they are wielders of less¬er influence and are much subjugated with fear. Even if we were to leave this aspect aside, we know that a temporary domination by the Jews close to the Day of Judgment has been reported in the authentic reports of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) Now if this world is destined to exist for any considerable period of time and if the Day of Judgment is close, that domination too is not contrary to the reports which Mus¬lims consider authentic. Moreover, such short-lived occupation cannot be given the name of a state or government especially when it is based on -a conspiracy hatched by the Christians and the communists. 5. The fifth promise, that of giving a decision in respect of such con¬flicts in faith on the Day of Judgment will certainly be fulfilled on its appointed time as it has been indicated in the verse: وَمَا صَلَبُوهُ وَلَـٰكِن شُبِّهَ لَهُمْ Then, to Me is your return, whereupon I shall judge between you. (3:55) JESUS: The question of his life and second coming: The Jews are the only people in the world who say that Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) was crucified, killed and buried following which he never returned to life. What happened really and truly has been clarified in verse 158 of Surah al-Nis-a& in the Holy Qur&an. Then, in وَمَكَرُ‌وا وَمَكَرَ‌ اللَّـهُ (And they made a move, and Allah made a move.) of the present verse, it has been pointed out that Allah Almighty made the sinister move of the enemies of ` Isa recoil upon those who had gone into the house to kill Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) . It was one of them that Allah Almighty changed to look exactly like Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) and then He raised Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) alive onto the heavens. The words of the verse are as follows: وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَـٰكِن شُبِّهَ لَهُمْ And they did not kill him and they did not crucify him, but they were deluded by resemblance (4:157). Details regarding this will appear under the commentary on Surah al-Nis-a&. The Christians said that Jesus was, no doubt, killed on the cross but was brought back to life once again and raised onto the heavens. The verse under reference has refuted this false notion as well. It is stressed here that similar to the Jews who were rejoicing after killing their own man, the Christians fell a victim to the same mistaken iden¬tity by believing that it was Jesus who got killed on the Cross, and as such, the Christians too became the victims of mistaken identity. This is obvious from the Qur&anic statement شُبِّهَ لَهُمْ (they were deluded by re-semblance) just like the Jews were deceived by mistaken identity. As opposed to the view of these two groups, there is the Islamic belief, stated here in this verse and in several other verses clearly, which says that Allah Almighty raised him alive onto the heavens in order to rescue him from the Jews. He was not to be killed and he was not to be crucified. He is in the heavens alive and it will be close to the Day of Judgment when he shall come down from the heavens, lead the Muslims to victory over the Jews, and finally, he will die a natural death. There is a consensus of the entire Muslim community on this belief. Hafiz ibn Hajr, in his Talkhis al-Habir, has reported this consen¬sus (page 319). This belief, and the consensus of the community on it, stands proved on the authority of several verses of the Holy Qur&an and reports from متواتر mutawatir ahadith transmitted through an unbroken chain of reporting. However, this is not the place for its detailed dis¬cussion, and not necessary either. The reason being that scholars of the community have already taken up this question in special books with full clarity giving detailed answers to those who dispute in the Ascension of the Christ. For instance, the Arabic work, ` Aqidatul islam fi Hayati ` Isa (علیہ السلام) by Hujjatu l&Is1am Maulana Sayyid Muhammad Anwar Shah al-Kashmiri, Hayat-e-` Isa (علیہ السلام) (the Life of Jesus) in Urdu by Hadrat Maulana Badr ` Alam Muhajir Madani, Hayat-e-Masih (علیہ السلام) in Urdu by Maulana Sayyid Muhammad Idris and hundreds of other books or essays dealing with this question have been widely pub¬lished and circulated. While carrying out the orders of his respected teacher, Maulana Sayyid Muhammad Anwar Shah al-Kashmiri, this writer had collected more than one hundred متواتر mutawatir ahadith identified by him which prove in an undeniable manner that Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) was raised alive and that he will return close to the Day of Judgment. This collection in book form and entitled, Al-Tasrih bima Tawatara fi Nuzul al-Masih has been recently published from Beirut with marginal notes and commentary by ` Allama ` Abd al-Fattah Abu Ghuddah, a revered scholar of Allepo, Syria. Hafiz ibn Kathir while explaining the verse وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ of Surah Al-Zukhruf (43:61) has said: و قد توارت الاحادیث عم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہ اخبر بنزول عیسیٰ (علیہ السلام) قبل یوم القیامۃ اماما عادلاً الخ There are ahadith from the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) nar¬rated in an uninterrupted succession, that he proclaimed the coming of ` Isa (علیہ السلام) ، before the Day of Judgment as a just leader. At this stage I would like to draw the attention of the reader to a point which, if noticed even with a small measure of sanity and justice would leave no room for any doubt regarding this question. The point is that in the eleventh section of Surah &Al-` Imran, Allah Almighty while referring to past prophets deemed it sufficient to refer to prophets Adam, Nuh, &Al-Ibrahim and &Al-` Imran (علیہم السلام) briefly in one single verse. After that, it was in nearly three sections and twenty two verses that refer-ence was made to Sayyidna &Isa (علیہ السلام) and his family with meticulous detail something which has not been made in that manner even in re¬spect of the Last of the prophets (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) to whom the Qur&an was revealed. Note the detailed mention of the grandmother of Jesus (علیہ السلام) ، her pledge, the birth of his mother, her name, her upbringing, the conceiv¬ing of Jesus by his mother then the detailed narrative of his birth, fol¬lowed by the description of what his mother ate and drank, after child birth, her return to the family with the newborn child, their blames and curses, first the gift of eloquence to the newborn as his miracle, then his growing up and call to his people, opposition faced and the help of disciples, the hostile attempts by the Jews to trap and kill him, his being raised alive onto the heavens - then complete details of his additional traits, his looks, physique, dress and its likes - these are accounts which have not been taken up in the whole spectrum of the Qur&an and Hadith in respect of any prophet or messenger with that much of detail. This point is an open invitation to everyone to think as to why did this happen and what was the wisdom behind it. Even a moment&s reflection here makes it clear that the Last of the prophets (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) being the final prophet and messenger with no apostle to come after him, took special care to guide his community about conditions that it was going to face right through the Day of Judgment. He therefore, took upon himself to identify those who would be worthy of the community&s following. He, as a matter of prin¬ciple, described them with a profile of their general qualities. There were other blessed people whom he identified by name and emphati¬cally asked the community to follow them. Other than these, he also marked out the astray and the deviating who posed a danger to the faith of the community. Of the mischief-makers who were to come after the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) the most notorious was Dajjal (the anti-Christ) the imposter of the Messiah, whose disturbing wickedness was terribly deviation-prone. Therefore, the Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) related many details of his profile, attending conditions and distinguishing traits, so that there remains no room for the community to doubt about his being a mischief monger whenever he appears. Similarly, among the lat¬er day religious reformers and power-worthy elders, Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) is the most distinguished whom Allah Almighty blessed with the station of prophethood, kept him alive in the heavens to come to the rescue of the Muslim community during the wicked period of Dajjal (anti-Christ) and appointed him to kill Dajjal close to the Day of Judgment. This is why it was deemed necessary that the community should be given the most clear indications of his person and qualities as well, so that no human being remains in doubt while identifying Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) when he comes, the second time. There are many elements of wisdom in this treatment. Firstly, should the community find it difficult to identify ` Isa (Jesus Christ) (علیہ السلام) the very purpose of his coming will be negated. If the Muslim community will not identify and cooperate with him, how could he help and support them? Secondary, although Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) will not come into the world at that time designated as Prophet (علیہ السلام) ، but he would come to lead the Muslim community as the Khalifa (vice-regent) the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، the personal station of prophethood that he has will not be taken from him. Instead, he would be like the governor of a province or state who continues to hold that position even if he has gone out to visit some other province or state for some reason. Therefore, even though he is not as a governor in that province, the office of the governorship has not been ipso facto taken away from him. Similarly, Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) will not be without his attribute of prophethood at that time, and the way the rejection of his prophethood was infidelity earlier, so infidelity it shall be at that time. Now the Muslim community which has already nursed and shown its faith in his prophethood as based on the guidance of the Qur&an would fall into the grievous error of rejection, if it fails to recognize him when he comes. So, clarifying his signs and attributes in a greater measure was extremely necessary. Thirdly, since the event of the coming of Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) will take place towards the later years of this mortal world, chances were - given the ambiguity in his marks of identification that some other person could come up with the claim of being Messiah, the son of Mary, in which case, these indicators will serve well to refute and reject any such claim. This is what happened in pre-partition India where Mirza Ghulam Ahmad of Qadian claimed that he was the promised Messiah. The scholars of the Muslim community refuted his claim on the basis of these very much cited indicators. In short, here and at other places, the very fact of such detailed description concerning Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) is in itself indicating that his reappearance is due close to the Day of Judgment and that he would return to the world. This humble writer has taken up this subject in full details in his Urdu treatise entitled مسیح موعود کی پہچان Masih Maw` ud ki pah¬chan (Identifying the Promised Messiah) which may be consulted for these details.

(انی متوفیک) لفظ |" متوفی |" کا مصدر |" توفی |" اور مادہ |" وفی |" ہے۔ اس کے اصل معنی عربی لغت کے اعتبار سے پورا پورا لینے کے ہیں، وفاء، ایفاء، استیفاء، اسی معنی کے لئے بولے جاتے ہیں، توفی کے بھی اصلی معنی پورا پورا لینے کے ہیں، تمام کتب لغت عربی زبان کی اس پر شاہد ہیں۔ اور چونکہ موت کے وقت انسان اپنی اجل مقدر پوری کرلیتا ہے، اور خدا کی دی ہوئی روح پوری لے لی جاتی ہے، اس کی مناسبت سے یہ لفظ بطور کنایہ موت کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے، اور موت کا ایک ہلکا سا نمونہ روزانہ انسان کی نیند ہے، اس کے لئے بھی قرآن کریم میں اس لفظ کا استعمال ہوا ہے ( اللہ یتوفی الانفس حین موتھا والتی لم تمت فی منامھا۔ ٣٩: ٤٢) جس کا ترجمہ یہ ہے کہ |" اللہ لے لیتا ہے جانوں کو ان کی موت کے وقت، اور جن کی موت نہیں آتی ان کی نیند کے وقت |"۔ حافظ ابن تیمیہ (رح) نے الجواب الصحیح صفحہ ٨٣ جلد ٢ میں فرمایا : (التوفی فی لغۃ العرب معنھا القبض والاستیفاع و ذلک ثلاثۃ انواع، احدھا التوفی فی النوم و الثانی توفی الموت والثالث توفی الروح والبدن جمیعا) ۔ اور کلیات ابو البقاء میں ہے : ( التوفی الاماتۃ وقبض الروح وعلیہ استعمال العامۃ او الاستیفاء واخذ الحق وعلیہ استعمال البلغاء) اسی لئے آیت مذکورہ میں لفظ متوفیک کا ترجمہ اکثر حضرات نے پورا لینے سے کیا ہے، جیسا کہ ترجمہ شیخ الہند میں مذکور ہے، اس ترجمہ کے لحاظ سے مطلب واضح ہے کہ ہم آپ کو یہودیوں کے ہاتھ میں نہ چھوڑیں گے، بلکہ خود آپ کو لے لیں گے، جس کی صورت یہ ہوگی کہ اپنی طرف آسمان پر چڑھا لیں گے۔ اور بعض حضرات نے اس کا ترجمہ موت دینے سے کیا ہے، جیسا کہ بیان القرآن کے خلاصہ میں اوپر مذکور ہے، اور یہی ترجمہ مفسر القرآن حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے اسانید صحیحہ کے ساتھ منقول ہے، مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی منقول ہے کہ معنی آیت کے ہیں کہ حق تعالیٰ نے اس وقت جبکہ یہودی آپ کے قتل کے درپے تھے آپ کی تسلی کے لئے دو لفظ ارشاد فرمائے، ایک یہ کہ آپ کی موت ان کے ہاتھوں قتل کی صورت میں نہیں بلکہ طبعی موت کی صورت میں ہوگی۔ دوسرا یہ کہ اس وقت ان لوگوں کے نرغہ سے نجات دینے کی ہم یہ صورت کریں گے کہ آپ کو اپنی طرف اٹھالیں گے، یہی تفسیر حضرت ابن عباس (رض) سے منقول ہے۔ تفسیر در منثور میں حضرت ابن عباس (رض) کی یہ روایت اس طرح منقول ہے : (اخرج اسحاق بن بشر وابن عساکر من طریق جوھر عن الضحاک عن ابن عباس فی قولہ تعالیٰ انی متوفیک ورافعک الی یعنی رافعک ثم متوفیک فی اخرالزمان۔ (درمنثور صفحہ : ٣٦ جلد ٢) |" اسحاق بن بشر اور ابن عساکر نے بروایت جوہر عن الضحاک حضرت ابن عباس (رض) سے آیت انی متوفیک وافعک الی کی تفسیر میں یہ لفظ نقل کئے ہیں کہ میں آپ کو اپنی طرف اٹھا لوں گا، پھر آخر زمانہ میں آپ کو طبعی طور پر وفات دوں گا |"۔ اس تفسیر کا خلاصہ یہ ہے کہ توفی کے معنی موت ہی کے ہیں، مگر الفاظ میں تقدیم و تاخیر ہے (رافعک) کا پہلے اور (متوفیک) کا وقوع بعد میں ہوگا، اور اس موقع پر متوفیک کو مقدم ذکر کرنے کی حکمت و مصلحت اس پورے معاملے کی طرف اشارہ کرنا ہے جو آگے ہونے والا ہے یعنی یہ اپنی طرف بلا لینا ہمیشہ کے لئے نہیں، چند روزہ ہوگا اور پھر آپ اس دنیا میں آئیں گے اور دشمنوں پر فتح پائیں گے، اور بعد میں طبعی طور پر آپ کی موت واقع ہوگی، اس طرح دوبارہ آسمان سے نازل ہونے اور دنیا پر فتح پانے کے بعد موت آنے کا واقعہ ایک معجزہ بھی تھا اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے اعزازو اکرام کی تکمیل بھی، نیز اس میں عیسائیوں کے عقیدہ الوہیت کا ابطال بھی تھا، ورنہ ان کے زندہ آسمان پر چلے جانے کے واقعہ سے ان کا یہ عقیدہ باطل اور پختہ ہوجاتا کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرح حی وقیوم ہے، اس لئے پہلے متوفیک کا لفظ ارشاد فرما کر ان تمام خیالات کا ابطال کردیا پھر اپنی طرف بلانے کا ذکر فرمایا۔ اور حقیقت یہ ہے کہ کفار و مشرکین کی مخالفت و عداوت تو انبیاء (علیہم السلام) سے ہمیشہ ہی ہوتی چلی آئی ہے، اور عادۃ اللہ یہ رہی ہے کہ جب کسی نبی کی قوم اپنے انکار اور ضد پر جمی رہی پیغمبر کی بات نہ مانی، ان کے معجزات دیکھنے کے بعد بھی ایمان نہ لائی، تو دو صورتوں میں سے ایک صورت کی گئی ہے۔ یا تو اس قوم پر آسمانی عذاب بھیج کر سب کو فنا کردیا گیا، جیسے عاد و ثمون اور قوم لوط (علیہ السلام) کے ساتھ معاملہ کیا گیا۔ یا پھر یہ صورت ہوتی کہ اپنے پیغمبر کو اس دار الکفر سے ہجرت کرا کے کسی دوسری طرف منتقل کیا گیا اور وہاں ان کو وہ قوت و شوکت دی گئی کہ پھر اپنی قوم پر فتح پائی۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے عراق سے ہجرت کر کے شام میں پناہ لی اسی طرح حضرت موسیٰ (علیہ السلام) مصر سے ہجرت کر کے علاقہ شام میں تشریف لائے، اور آخر میں خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ طیبہ تشریف لائے۔ پھر وہاں سے حملہ آور ہو کر مکہ فتح کیا۔ یہودیوں کے نرغہ سے بچانے کے لئے یہ آسمان پر بلالینا بھی درحقیقت ایک قسم کی ہجرت تھی، جس کے بعد وہ پھر دنیا میں واپس آکر یہودیوں پر مکمل فتح حاصل کریں گے۔ رہا یہ معاملہ کہ ان کی یہ ہجرت سب سے الگ آسمان کی طرف کیوں ہے ؟ تو حق تعالیٰ نے ان کے بارے میں خود فرمادیا ہے کہ ان کی مثال آدم (علیہ السلام) کی سی ہے، جس طرح آدم (علیہ السلام) کی پیدائش عام مخلوقات کے طریق پیدائش سے مختلف بغیر ماں باپ کے ہے، اسی طرح ان کی پیدائش عام انسانوں کی پیدائش سے مختلف صورت سے ہوئی اور موت بھی عجیب و غریب طریقہ سے صدہا سال کے بعد دنیا میں آکر عجیب ہوگی۔ تو اس میں کیا تعجب ہے کہ ان کی ہجرت بھی کسی ایسے عجیب طریقہ سے ہو۔ یہی عجائبات قدرت تو جاہل نصاری کے لئے اس عقیدہ میں مبتلا ہونے کا سبب بن گئے، کہ ان کو خدا کہنے لگے، حالانکہ انہی عجائب کے ہر قدم اور ہر چیز پر غور کیا جائے تو ہر ایک واقعہ میں ان کی عبدیت و بندگی اور تابع فرمان الہی ہونے اور بشری خصائص سے متصف ہونے کے دلائل ہیں، اور اسی لئے ہر ایسے موقع پر قرآن حکیم نے عقیدہ الوہیت کے ابطال کی طرف اشارہ کردیا ہے۔ آسمان پر اٹھانے سے یہ شبہ بہت قوی ہوجاتا، اس لئے متوفیک کو پہلے بیان کر کے شبہ کا قلع قمع کردیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس آیت میں یہود کی تردید تو مقصود ہی ہے کہ یہود جو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کرنے اور سولی دینے کا عزم کر رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اس تقدیم و تاخیر الفاظ کے ذریعہ اسی کے ساتھ نصاری کی بھی تردید ہوگئی کہ وہ خدا نہیں جو موت سے بری ہوں، ایک وقت آئے گا جب ان کو بھی موت آئے گی۔ امام رازی (رح) نے تفسیر کبیر میں فرمایا کہ قرآن کریم میں اس طرح کہ تقدیم و تاخیر اسی طرح کے مصالح کے ماتحت بکثرت آئی ہے کہ جو واقعہ بعد میں ہونے والا تھا اس کو پہلے اور پہلے ہونے والے واقعہ کو بعد میں بیان فرمایا (تفسیر کبیر، صفحہ ٤٨١، جلد ٢) (ورافعک الی) اس کا مفہوم ظاہر ہے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کو خطاب کر کے کہا گیا ہے کہ آپ کو اپنی طرف اٹھا لوں گا، اور سب جانتے ہیں کہ عیسیٰ نام صرف روح کا نہیں بلکہ روح مع جسم کا ہے، تو رفع عیسیٰ کا یہ مفہوم لینا کہ صرف رفع روحانی ہوا جسمانی نہیں اٹھا یا گیا بالکل غلط ہے، رہا یہ کہ لفظ رفع کبھی بلندی مرتبہ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جیسا کہ قرآن کریم میں رفع بعضکم فوق بعض درجات۔ (٦: ١٦٦) اور یرفع اللہ الذین امنوا منکم والذین اوتوا العلم۔ (٥٨: ١١) وغیرہ آیات میں مذکور ہے۔ تویہ ظاہر ہے کہ لفظ رفع کو رفع درجہ کے معنی میں استعمال کرنا ایک مجاز ہے جو قرائن کی بنا پر مذکورہ آیات میں ہوا ہے، یہاں حقیقی معنی چھوڑ کر مجازی لینے کی کوئی وجہ نہیں، اس کے علاوہ اس جگہ لفظ رفع کے ساتھ لفظ الی استعمال فرما کر اس مجازی معنی کا احتمال بالکل ختم کردیا گیا ہے، اس آیت میں رافعک الی فرمایا، اور سورة نساء کی آیت میں بھی جہاں یہودیوں کے عقیدہ کا رد کیا گیا وہاں بھی یہی فرمایا وما قتلوہ یقینا بل رفع اللہ الیہ۔ (٤: ١٥٨) یعنی یہودیوں نے یقینا حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو قتل نہیں کیا، بلکہ ان کو تو اللہ نے اپنی طرف اٹھا لیا، اپنی طرف اٹھا لینا روح مع جسد کے زندہ اٹھالینے ہی کے لئے بولا جاتا ہے۔ (یہاں تک الفاظ آیت کی تشریح ہوئی) آیت مذکورہ میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے اللہ تعالیٰ کے پانچ وعدے : اس آیت میں حق تعالیٰ نے یہودیوں کے مقابلہ میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے پانچ وعدے فرمائے : سب سے پہلا وعدہ یہ تھا کہ ان کی موت یہودیوں کے ہاتھوں قتل کے ذریعہ نہیں ہوگی، طبعی طور سے وقت موعود پر ہوگی، اور وہ وقت موعود قرب قیامت میں آئے گا، جب عیسیٰ (علیہ السلام) آسمان سے زمین پر نازل ہوں گے، جیسا کہ احادیث صحیحہ متواترہ میں اس کی تفصیل موجود ہے، اور اس کا کچھ حصہ آگے آئے گا۔ دوسرا وعدہ : فی الحال عالم بالا کی طرف اٹھا لینے کا تھا، یہ اسی وقت پورا کردیا گیا جس کے پورا کرنے کی خبر سورة نساء کی آیت میں اس طرح دے دیگئی۔ (وما قتلوہ یقینا بل رفعہ اللہ الیہ۔ (٤: ١٥٨) |" یقینا ان کو یہودیوں نے قتل نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف اٹھا لیا |"۔ تیسرا وعدہ : ان کو دشمنوں کی تہمتوں سے پاک کرنے کا تھا (ومطھرک من الذین کفروا) میں وہ اس طرح پورا ہوا کہ خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے، اور یہود کے سب غلط الزامات کو صاف کردیا۔ مثلا یہود حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بغیر باپ کے پیدا ہونے کی وجہ سے ان کے نسب کو مطعون کرتے تھے، قرآن کریم نے اس الزام کو یہ فرما کر صاف کردیا کہ وہ محض اللہ کی قدرت اور اس کے حکم سے بلا باپ کے پیدا ہوئے، اور یہ کوئی تعجب کی چیز نہیں۔ حضرت آدم (علیہ السلام) کی پیدائش اس سے زیادہ تعجب کی چیز ہے کہ ماں اور باپ دونوں کے بغیر پیدا ہوئے۔ یہودی حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پر خدائی کے دعوے کا الزام لگاتے تھے، قرآن کریم کی بہت سی آیات میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا اس کے خلاف اپنی عبدیت اور بندگی اور بشریت کا اقرار نقل فرمایا۔ چوتھا وعدہ : (وجاعل الذین اتبعوک) میں ہے کہ آپ کے متبعین کو آپ کے منکرین پر قیامت تک غالب رکھا جائے گا، یہ وعدہ اس طرح پورا ہوا کہ یہاں اتباع سے مراد حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی نبوت کا اعتقاد اور اقرار مراد ہے۔ ان کے سب احکام پر ایمان و اعتقاد کی شرط نہیں، تو اس طرح نصاری اور اہل اسلام دونوں اس میں داخل ہوگئے کہ وہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی نبوت و رسالت کے معتقد ہیں، یہ دوسری بات ہے کہ صرف اتنا اعتقاد نجات آخرت کے لئے کافی نہیں، بلکہ نجات آخرت اس پر موقوف ہے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے تمام احکام پر اعتقاد و ایمان رکھے، اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے قطعی اور ضروری احکام میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ان کے بعد خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بھی ایمان لائیں، نصاری نے اس پر اعتقاد و ایمان اختیار نہ کیا، اس لئے نجات آخرت سے محروم رہے، مسلمانوں نے اس پر بھی عمل کیا، اس لئے نجات آخرت کے مستحق ہوگئے۔ لیکن دنیا میں یہودیوں پر غالب رہنے کا وعدہ صرف عیسیٰ (علیہ السلام) کی نبوت پر موقوف تھا، وہ دنیا کا غلبہ نصاری اور مسلمانوں کو بمقابلہ یہود ہمیشہ حاصل رہا اور یقینا قیامت تک رہے گا۔ جب سے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا تھا اس وقت سے آج تک ہمیشہ مشاہدہ یہی ہوتا چلا آیا ہے کہ بمقابلہ یہود ہمیشہ نصاری اور مسلمان غالب رہے، انہیں کی حکومتیں دنیا میں قائم ہوئیں اور رہیں۔ اسرائیل کی موجودہ حکومت سے اس پر کوئی شبہ نہیں ہوسکتا : کیونکہ اول تو اس حکومت کی حقیقت اس کے سوا نہیں کہ وہ روس اور یورپ کے نصاری کی مشترکہ چھاؤ نی ہے جو انہوں نے مسلمانوں کے خلاف قائم کر رکھی ہے، ایک دن کے لئے بھی اگر حکومت روس و امریکہ و دیگر ممالک یورپ اپنا ہاتھ اس کے سر سے ہٹالیں تو دنیا کے نقشہ سے اس کا وجود مٹتا ہوا ساری دنیا مشاہدہ کرلے، اس لئے یہود یا اسرائیل کی یہ حکومت حقیقت شناس لوگوں کی نظر میں ایک مجاز تو ہوسکتا ہے اس سے زیادہ کوئی حقیقت نہیں اور بالفرض اس کو ان کی اپنی ہی حکومت تسلیم کرلیا جائے تو بھی نصاری اور اہل اسلام کے مجموعہ کے مقابلہ میں اس کے مغلوب و مقہور ہونے سے کون سا صحیح العقل انسان انکار کرسکتا ہے، اس سے بھی قطع نظر کرو تو قریب قیامت میں چند روزہ یہود کے غلبہ کی خبر تو خود اسلام کی متواتر روایات میں موجود ہے، اگر اس دنیا کو اب زیادہ باقی رہنا نہیں، اور قیامت قریب آچکی ہے تو اس کا ہونا بھی اسلامی روایات کے منافی نہیں اور ایسی چند روزہ شورش کو سلطنت یا حکومت نہیں کہہ سکتے۔ پانچواں وعدہ : قیامت کے روز ان مذہبی اختلافات کا فیصلہ فرمانے کا تو وہ وعدہ بھی اپنے وقت پر ضرور پورا ہوگا، جیسا کہ آیت میں ارشاد ہے (ثم الی مرجعکم فاحکم بینکم) ۔ مسئلہ حیات و نزول عیسیٰ (علیہ السلام) : دنیا میں صرف یہودیوں کا یہ کہنا ہے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) مقتول و مصلوب ہو کر دفن ہوگئے اور پھر زندہ نہیں ہوئے، اور ان کے اس خیال کی حقیقت قرآن کریم نے سورة نساء کی آیت میں واضح کردی ہے، اور اس آیت میں بھی ( ومکروا ومکر اللہ) میں اس کی طرف اشارہ کردیا گیا ہے کہ حق تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے دشمنوں کے کید اور تدبیر کو خود انہی کی طرف لوٹا دیا کہ جو یہودی حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے قتل کے لئے مکان کے اندر گئے تھے، اللہ تعالیٰ نے انہی میں سے ایک شخص کی شکل و صورت تبدیل کر کے بالکل عیسیٰ (علیہ السلام) کی صورت میں ڈھال دیا، اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو زندہ آسمان پر اٹھا لیا۔ آیت کے الفاظ یہ ہیں : ( وما قتلوہ وماصلبوہ ولکن شبہ لھم۔ ٤: ١٥٧) |" نہ انہوں نے عیسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کیا نہ سولی چڑھایا لیکن تدبیر حق نے ان کو شبہ میں ڈال دیا (کہ اپنے ہی آدمی کو قتل کر کے خوش ہولئے) |"۔ اس کی مزید تفصیل سورة نساء میں آئے گی۔ نصاری کا کہنا یہ تھا کہ عیسیٰ (علیہ السلام) مقتول ومصلوب تو ہوگئے مگر پھر دوبارہ زندہ کر کے آسمان پر اٹھا لئے گئے، مذکورہ آیت نے ان کے اس غلط خیال کی بھی تردید کردی، اور بتلادیا کہ جیسے یہودی اپنے ہی آدمی کو قتل کر کے خوشیاں منا رہے تھے اس سے یہ دھوکہ عیسائیوں کو بھی لگ گیا کہ قتل ہونے والے عیسیٰ (علیہ السلام) ہیں اس لئے شبہ لھم کے مصداق یہود کی طرح نصاری بھی ہوگئے۔ ان دونوں گروہوں کے بالمقابل اسلام کا وہ عقیدہ ہے جو اس آیت اور دوسری کئی آیتوں میں وضاحت سے بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہودیوں کے ہاتھ سے نجات دینے کے لئے آسمان پر زندہ اٹھا لیا نہ ان کو قتل کیا جاسکا نہ سولی پر چڑھا یا جاسکا، وہ زندہ آسمان پر موجود ہیں اور قرب قیامت میں آسمان سے نازل ہو کر یہودیوں پر فتح پائیں گے اور آخر میں طبعی موت سے وفات پائیں گے۔ اسی عقیدہ پر تمام امت مسلمہ کا اجماع و اتفاق ہے، حافظ ابن حجر (رح) نے تلخیص الجیر صفحہ ٣١٩ میں یہ اجماع نقل کیا ہے۔ قرآن مجید کی متعدد آیات اور حدیث کی متواتر روایات سے یہ عقیدہ اور اس پر اجماع امت سے ثابت ہے، یہاں اس کی پوری تفصیل کا موقع بھی نہیں اور ضرورت نہیں، کیونکہ علماء امت نے اس مسئلہ کو مستقل کتابوں اور رسالوں میں پورا پورا واضح فرمادیا ہے، اور منکرین کے جوابات تفصیل سے دیئے ہیں، ان کا مطالعہ کافی ہے۔ مثلا حضرت حجۃ الاسلام مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری (رح) کی تصنیف بزبان عربی عقیدۃ الاسلام فی حیات عیسیٰ (علیہ السلام) ، حضرت مولانا بدر عالم صاحب مہاجر مدنی (رح) کی تصنیف بزبان اردو حیات عیسیٰ (علیہ السلام) ، مولانا سید محمد ادریس صاحب (رح) کی تصنیف حیات مسیح (علیہ السلام) ، اور بھی سینکڑوں چھوٹے بڑے رسائل اس مسئلہ پر مطبوع و مشتہر ہوچکے ہیں، احقر نے بامر استاذ محترم حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب کشمیری (رح) سو سے زائد احادیث جن سے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا زندہ اٹھایا جانا اور پھر قرب قیامت میں نازل ہونا بتواتر ثابت ہوتا ہے ایک مستقل کتاب التصریح بما تواتر فی نزول المسیح میں جمع کردیا ہے، جس کو حال میں حواشی و شرح کے ساتھ حلب شام کے ایک بزرگ علامہ عبدالفتاح ابو غدہ (رح) نے بیروت میں چھپوا کر شائع کیا ہے۔ اور حافظ ابن کثیر (رح) نے سورة زخرف کی آیت وانہ لعلم للساعۃ (٤٣: ٦١) کی تفسیر میں لکھا ہے : ( وقد تواترت الاحادیث عن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہ اخبر بنزول عیسیٰ (علیہ السلام) قبل یوم القیامۃ اماما عادلا الخ۔ ) |" یعنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی احایث اس معاملے میں متواتر ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے قبل قیامت نازل ہونے کی خبردی ہے |"۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے زندہ آسمان پر اٹھائے جانے اور زندہ رہنے پھر قرب قیامت میں نازل ہونے کا عقیدہ قرآن کریم کی نصوص قطعیہ اور احادیث متواترہ سے ثابت ہے جن کو علماء امت نے مستقل کتابوں، رسالوں کی صورت میں شائع کردیا ہے جن میں سے بعض کے نام اوپر درج ہیں، مسئلہ کی مکمل تحقیق کے لئے تو انہی کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔ یہاں صرف ایک بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں جس پر نظر کرنے سے ذرا بھی عقل و انصاف ہو تو اس مسئلہ میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہتی، وہ یہ ہے کہ سورة آل عمران کے چوتھے رکوع میں حق تعالیٰ نے انبیاء سابقین (علیہم السلام) کا ذکر فرمایا تو حضرت آدم، حضرت نوح، آل ابراہیم، آل عمران علیہم السلام۔ سب کا ذکر ایک ہی آیت میں اجمالا کرنے پر اکتفا فرمایا۔ اس کے بعد تقریبا تین رکوع اور بائیس آیتوں میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے خاندان کا ذکر اس بسط و تفصیل کے ساتھ کیا گیا کہ خود خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جن پر قرآن نازل ہوا ان کا ذکر بھی اتنی تفصیل کے ساتھ نہیں آیا، حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی نانی کا ذکر، ان کی نذر کا بیان، والدہ کی پیدائش، ان کا نام، ان کی تربیت کا تفصیلی ذکر، حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا بطن مادر میں آنا، پھر ولادت کا مفصل حال، ولادت کے بعد ماں نے کیا کھایا پیا اس کا ذکر، اپنے خاندان میں بچے کو لے کر آنا، ان کے طعن وتشنیع، اولا ولادت میں ان کو بطور معجزہ گویائی عطا ہونا، پھر جوان ہونا اور قوم کو دعوت دینا، ان کی مخالفت، حواریین کی امداد، یہودیوں کا نرغہ، ان کو زندہ آسمان پر اٹھایا جانا وغیرہ۔ پھر احادیث متواترہ میں ان کی مزید صفات، شکل و صورت، ہیئت، لباس وغیرہ کی پوری تفصیلات، یہ ایسے حالات ہیں کہ پورے قرآن و حدیث میں کسی نبی و رسول کے حالات اس تفصیل سے بیان نہیں کئے گئے۔ یہ بات ہر انسان کو دعوت فکر دیتی ہے کہ ایسا کیوں اور کس حکمت سے ہوا۔ ذرا بھی غور کیا جائے تو بات صاف ہوجاتی ہے کہ حضرت خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چونکہ آخری نبی و رسول ہیں کوئی دوسرا نبی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد آنے والا نہیں، اس لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی تعلیمات میں اس کا بڑا اہتمام فرمایا کہ قیامت تک جو جو مراحل امت کو پیش آنے والے ہیں ان کے متعلق ہدایات دیدیں، اس لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک طرف تو اس کا اہتمام فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد قابل اتباع کون لوگ ہوں گے، ان کا تذکرہ اصولی طور پر عام اوصاف کے ساتھ بھی بیان فرمایا، بہت سے حضرات کے نام متعین کر کے بھی امت کو ان کے اتباع کی تاکید فرمائی، اس کے بالمقابل ان گمراہ لوگوں کا بھی پتہ دیا جن سے امت کے دن کو خطرہ تھا۔ بعد کے آنے والے گمراہوں میں سب سے بڑا شخص مسیح دجال تھا، جس کا فتنہ گمراہ کن تھا اس کے اتنے حالات وصفات بیان فرمادیئے کہ اس کے آنے کے وقت امت کو اس کے گمراہ ہونے میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہ رہے، اسی طرح بعد کے آنے والے مصلحین اور قابل اقتداء بزرگوں میں سب سے زیادہ بڑے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ہیں، جن کو حق تعالیٰ نے نبوت و رسالت سے نوازا، اور فتنہ دجال میں امت مسلمہ کی امداد کے لئے ان کو آسمان میں زندہ رکھا اور قرب قیامت میں ان کو قتل دجال کے لئے مامور فرمایا، اس لئے ضرورت تھی کہ ان کے حالات وصفات بھی امت کو ایسے واشگاف بتلائے جائیں جن کے بعد نزول عیسیٰ (علیہ السلام) کے وقت کسی انسان کو ان کے پہچاننے میں کوئی شک و شبہ نہ رہ جائے۔ اس میں بہت سی حکم و مصالح ہیں۔ اول یہ کہ اگر امت کو ان کے پہچاننے ہی میں اشکال پیش آیا تو ان کے نزول کا مقصد ہی فوت ہوجائے گا، امت مسلمہ ان کے ساتھ نہ لگے گی تو وہ امت کی امداد و نصرت کس طرح فرمائیں گے۔ دوسرے یہ کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اگرچہ اس وقت فرائض نبوت و رسالت پر مامور ہو کر دنیا میں نہ آئیں گے، بلکہ امت محمدیہ کی قیادت و امامت کے لئے بحیثیت خلیفہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائیں گے۔ مگر ذاتی طور پر جو ان کو منصب نبوت و رسالت حاصل ہے اس سے معزول بھی نہ ہوں گے، بلکہ اس وقت ان کی مثال اس گورنر کی سی ہوگی جو اپنے صوبہ کا گورنر ہے، مگر کسی ضرورت سے دوسرے صوبہ میں چلا گیا ہے، تو وہ اگرچہ صوبے میں گورنر کی حیثیت پر نہیں مگر اپنے عہدہ گورنری سے معزول بھی نہیں، خلاصہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اس وقت بھی صفت نبوت و رسالت سے الگ نہیں ہوں گے، اور جس طرح ان کی نبوت سے انکار پہلے کفر تھا اس وقت بھی کفر ہوگا، تو امت مسلمہ جو پہلے سے ان کی نبوت پر قرآنی ارشادات کی بناء پر ایمان لائے ہوئے ہے، اگر نزول کے وقت ان کو نہ پہچانے تو انکار میں مبتلا ہوجائے گی، اس لئے ان کی علامات وصفات کو بہت زیادہ واضح کرنے کی ضرورت تھی تیسرے یہ کہ نزول عیسیٰ (علیہ السلام) کا واقعہ تو دنیا کی آخری عمر میں پیش آئے گا، اگر ان کی علامات و حالات مبہم ہوتے تو بہت ممکن ہے کہ کوئی دوسرا آدمی دعوی کر بیٹھے کہ میں مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوں، ان علامات کے ذریعہ اس کی تردید کی جاسکے گی، جیسا کہ ہندوستان میں مرزا قادیانی نے دعوی کیا کہ میں مسیح موعود ہوں، اور علماء امت نے انہی علامات کی بناء پر اس کے قول کو رد کیا۔ خلاصہ یہ ہے کہ اس جگہ اور دوسرے مواقع میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے حالات وصفات کا اتنی تفصیل کے ساتھ بیان ہونا خود ان کے قرب قیامت میں نازل ہونے اور دوبارہ دنیا میں تشریف لانے ہی کی خبر دے رہا ہے۔ احقر نے اس مضمون کو پوری وضاحت کے ساتھ اپنے رسالہ مسیح موعود کی پہچان میں بیان کردیا ہے اس کو دیکھ لیا جائے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِذْ قَالَ اللہُ يٰعِيْسٰٓى اِنِّىْ مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ اِلَيَّ وَمُطَہِّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَجَاعِلُ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ۝ ٠ ۚ ثُمَّ اِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَاَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيْمَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ۝ ٥٥ قول القَوْلُ والقِيلُ واحد . قال تعالی: وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] ( ق و ل ) القول القول اور القیل کے معنی بات کے ہیں قرآن میں ہے : ۔ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] اور خدا سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے ۔ الله الله : قيل : أصله إله فحذفت همزته، وأدخل عليها الألف واللام، فخصّ بالباري تعالی، ولتخصصه به قال تعالی: هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا [ مریم/ 65] . ( ا ل ہ ) اللہ (1) بعض کا قول ہے کہ اللہ کا لفظ اصل میں الہ ہے ہمزہ ( تخفیفا) حذف کردیا گیا ہے اور اس پر الف لام ( تعریف) لاکر باری تعالیٰ کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے اسی تخصیص کی بناء پر فرمایا :۔ { هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا } ( سورة مریم 65) کیا تمہیں اس کے کسی ہمنام کا علم ہے ۔ عيسی عِيسَى اسم علم، وإذا جعل عربيّا أمكن أن يكون من قولهم : بعیر أَعْيَسُ ، وناقة عَيْسَاءُ ، وجمعها عِيسٌ ، وهي إبل بيض يعتري بياضها ظلمة، أو من الْعَيْسِ وهو ماء الفحل يقال : عَاسَهَا يَعِيسُهَا ( ع ی س ) یہ ایک پیغمبر کا نام اور اسم علم ہے اگر یہ لفظ عربی الاصل مان لیا جائے تو ہوسکتا ہے کہ یہ اس عیس سے ماخوذ ہو جو کہ اعیس کی جمع ہے اور اس کی مؤنث عیساء ہے اور عیس کے معنی ہیں سفید اونٹ جن کی سفیدی میں قدرے سیاہی کی آمیزش ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے عیس سے مشتق ہو جس کے معنی سانڈ کے مادہ منو یہ کے ہیں اور بعیر اعیس وناقۃ عیساء جمع عیس اور عاسھا یعسھا کے معنی ہیں نر کا مادہ سے جفتی کھانا ۔ وفی ( موت) وتَوْفِيَةُ الشیءِ : بذله وَافِياً ، وقد عبّر عن الموت والنوم بالتَّوَفِّي، قال تعالی: اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِها[ الزمر/ 42] ، وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِ [ الأنعام/ 60] يا عِيسى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرافِعُكَ إِلَيَ [ آل عمران/ 55] ، وقدقیل : تَوَفِّيَ رفعةٍ واختصاص لا تَوَفِّيَ موتٍ. قال ابن عباس : تَوَفِّي موتٍ ، لأنّه أماته ثمّ أحياه اور توفیتہ الشیئ کے معنی بلا کسی قسم کی کمی پورا پورادینے کے ہیں اور کبھی توفی کے معنی موت اور نیند کے بھی آتے ہیں ۔ چناچہ قرآن پاک میں ہے : ۔ اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِها[ الزمر/ 42] خدا لوگوں کی مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے ۔ وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِ [ الأنعام/ 60] اور وہی تو ہے جو رات کو ( سونے کی حالت میں ) تمہاری روح قبض کرلیتا ہے ۔ اور آیت : ۔ يا عِيسى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرافِعُكَ إِلَيَ [ آل عمران/ 55] عیسٰی (علیہ السلام) میں تمہاری دنیا میں رہنے کی مدت پوری کرکے تم کو اپنی طرف اٹھا لوں گا ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ توفی بمعنی موت نہیں ہے ۔ بلکہ اس سے مدراج کو بلند کرنا مراد ہے ۔ مگر حضرت ابن عباس رضہ نے توفی کے معنی موت کئے ہیں چناچہ ان کا قول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسٰی (علیہ السلام) کو فوت کر کے پھر زندہ کردیا تھا ۔ رفع الرَّفْعُ في الأجسام الموضوعة إذا أعلیتها عن مقرّها، نحو : وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 93] ، قال تعالی: اللَّهُ الَّذِي رَفَعَ السَّماواتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَها[ الرعد/ 2] ( ر ف ع ) الرفع ( ف ) کے معنی اٹھانے اور بلند کرنے کے ہیں یہ مادی چیز جو اپنی جگہ پر پڑی ہوئی ہو اسے اس کی جگہ سے اٹھا کر بلند کرنے پر بولا جاتا ہے ۔ جیسے فرمایا : وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 93] اور ہم نے طو ر پہاڑ کو تمہارے اوپر لاکر کھڑا کیا ۔ اللَّهُ الَّذِي رَفَعَ السَّماواتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَها[ الرعد/ 2] وہ قادر مطلق ہے جس نے آسمان کو بدوں کسی سہارے کے اونچا بناکر کھڑا کیا ۔ طهر والطَّهَارَةُ ضربان : طَهَارَةُ جسمٍ ، وطَهَارَةُ نفسٍ ، وحمل عليهما عامّة الآیات . يقال : طَهَّرْتُهُ فَطَهُرَ ، وتَطَهَّرَ ، وَاطَّهَّرَ فهو طَاهِرٌ ومُتَطَهِّرٌ. قال تعالی: وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُباً فَاطَّهَّرُوا[ المائدة/ 6] ، أي : استعملوا الماء، أو ما يقوم مقامه، قال : وَلا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ فَإِذا تَطَهَّرْنَ [ البقرة/ 222] ، ( ط ھ ر ) طھرت طہارت دو قسم پر ہے ۔ طہارت جسمانی اور طہارت قلبی اور قرآن پاک میں جہاں کہیں طہارت کا لفظ استعمال ہوا ہے وہاں بالعموم دونوں قسم کی طہارت مراد ہے کہا جاتا ہے : ۔ طھرتہ فطھروتطھر واطھر فھو طاھر ومتطھر میں نے اسے پاک کیا چناچہ وہ پاک ہوگیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُباً فَاطَّهَّرُوا[ المائدة/ 6] اور اگر نہانے کی حاجت ہو تو نہاکر پاک ہوجایا کرو ۔ یعنی یا جو چیز اس کے قائم مقام ہو اس کے ذریعہ طہارت کرلیا کرو ۔ اور آیت کریمہ : ۔ وَلا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ فَإِذا تَطَهَّرْنَ [ البقرة/ 222] اور جب تک پاک نہ ہوجائیں ان سے مقاربت نہ کرو ۔ كفر الكُفْرُ في اللّغة : ستر الشیء، ووصف اللیل بِالْكَافِرِ لستره الأشخاص، والزّرّاع لستره البذر في الأرض، وأعظم الكُفْرِ : جحود الوحدانيّة أو الشریعة أو النّبوّة، والکُفْرَانُ في جحود النّعمة أكثر استعمالا، والکُفْرُ في الدّين أكثر، والکُفُورُ فيهما جمیعا قال : فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] ( ک ف ر ) الکفر اصل میں کفر کے معنی کیس چیز کو چھپانے کے ہیں ۔ اور رات کو کافر کہا جاتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزوں کو چھپا لیتی ہے ۔ اسی طرح کا شتکار چونکہ زمین کے اندر بیچ کو چھپاتا ہے ۔ اس لئے اسے بھی کافر کہا جاتا ہے ۔ اور سب سے بڑا کفر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت یا شریعت حقہ یا نبوات کا انکار ہے ۔ پھر کفران کا لفظ زیادہ نعمت کا انکار کرنے کے معنی ہیں استعمال ہوتا ہے ۔ اور کفر کا لفظ انکار یہ دین کے معنی میں اور کفور کا لفظ دونوں قسم کے انکار پر بولا جاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا اسے قبول نہ کیا ۔ جعل جَعَلَ : لفظ عام في الأفعال کلها، وهو أعمّ من فعل وصنع وسائر أخواتها، ( ج ع ل ) جعل ( ف ) یہ لفظ ہر کام کرنے کے لئے بولا جاسکتا ہے اور فعل وصنع وغیرہ افعال کی بنسبت عام ہے ۔ تبع يقال : تَبِعَهُ واتَّبَعَهُ : قفا أثره، وذلک تارة بالجسم، وتارة بالارتسام والائتمار، وعلی ذلک قوله تعالی: فَمَنْ تَبِعَ هُدايَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ البقرة/ 38] ( ت ب ع) تبعہ واتبعہ کے معنی کے نقش قدم پر چلنا کے ہیں یہ کبھی اطاعت اور فرمانبرداری سے ہوتا ہے جیسے فرمایا ؛ فَمَنْ تَبِعَ هُدايَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ البقرة/ 38] تو جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ غمناک ہونگے فوق فَوْقُ يستعمل في المکان، والزمان، والجسم، والعدد، والمنزلة، وذلک أضرب : الأول : باعتبار العلوّ. نحو : وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 63] ، مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ [ الزمر/ 16] ، وَجَعَلَ فِيها رَواسِيَ مِنْ فَوْقِها [ فصلت/ 10] ، ويقابله تحت . قال : قُلْ هُوَ الْقادِرُ عَلى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذاباً مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ [ الأنعام/ 65] الثاني : باعتبار الصّعود والحدور . نحو قوله :إِذْ جاؤُكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ [ الأحزاب/ 10] . الثالث : يقال في العدد . نحو قوله : فَإِنْ كُنَّ نِساءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ [ النساء/ 11] . الرابع : في الکبر والصّغر مَثَلًا ما بَعُوضَةً فَما فَوْقَها[ البقرة/ 26] . الخامس : باعتبار الفضیلة الدّنيويّة . نحو : وَرَفَعْنا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجاتٍ [ الزخرف/ 32] ، أو الأخرويّة : وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيامَةِ [ البقرة/ 212] ، فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا [ آل عمران/ 55] . السادس : باعتبار القهر والغلبة . نحو قوله : وَهُوَ الْقاهِرُ فَوْقَ عِبادِهِ [ الأنعام/ 18] ، وقوله عن فرعون : وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قاهِرُونَ [ الأعراف/ 127] ( ف و ق ) فوق یہ مکان ازمان جسم عدد اور مرتبہ کے متعلق استعمال ہوتا ہے اور کئی معنوں میں بولا جاتا ہے اوپر جیسے فرمایا ۔ وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 63] اور کوہ طور کو تم پر اٹھا کھڑا کیا ۔ مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ [ الزمر/ 16] کے اوپر تو آگ کے سائبان ہوں گے ۔ وَجَعَلَ فِيها رَواسِيَ مِنْ فَوْقِها [ فصلت/ 10] اور اسی نے زمین میں اس کے پہاڑ بنائے ۔ اس کی ضد تحت ہے جس کے معنی نیچے کے ہیں چناچہ فرمایا ۔ قُلْ هُوَ الْقادِرُ عَلى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذاباً مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ [ الأنعام/ 65] کہ وہ اس پر بھی قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے ۔ 2 صعود یعنی بلند ی کی جانب کے معنی میں اس کی ضدا سفل ہے جس کے معنی پستی کی جانب کے ہیں چناچہ فرمایا : ۔ إِذْ جاؤُكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ [ الأحزاب/ 10] جب وہ تمہارے اوپر اور نیچے کی جانب سے تم پر چڑھ آئے ۔ 3 کسی عدد پر زیادتی کے معنی ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے جیسے فرمایا : ۔ فَإِنْ كُنَّ نِساءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ [ النساء/ 11] اگر اولاد صرف لڑکیاں ہی ہوں ( یعنی دو یا ) دو سے زیادہ ۔ 4 جسمانیت کے لحاظ سے بڑا یا چھوٹا ہونے کے معنی دیتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : مَثَلًا ما بَعُوضَةً فَما فَوْقَها[ البقرة/ 26] مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز مثلا مکھی ۔ مکڑی کی مثال بیان فرمائے ۔ 5 بلحاظ فضیلت دنیوی کے استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا ۔ وَرَفَعْنا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجاتٍ [ الزخرف/ 32] اور ایک دوسرے پر درجے بلند کئے ۔ اور کبھی فضلیت اخروی کے لحاظ سے آتا ہے جیسے فرمایا : ۔ وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيامَةِ [ البقرة/ 212] لیکن جو پرہیز گار ہیں وہ قیامت کے دن ان پر پر فائق ہوں گے ۔ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا [ آل عمران/ 55] کافروں پر فائق ۔ 6 فوقیت معنی غلبہ اور تسلط کے جیسے فرمایا : ۔ وَهُوَ الْقاهِرُ فَوْقَ عِبادِهِ [ الأنعام/ 18] اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے ۔ وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قاهِرُونَ [ الأعراف/ 127] فرعون سے اور بےشبہ ہم ان پر غالب ہیں ۔ إلى إلى: حرف يحدّ به النهاية من الجوانب الست، الیٰ ۔ حرف ( جر ) ہے اور جہات ستہ میں سے کسی جہت کی نہایتہ حدبیان کرنے کے لئے آتا ہے القیامتہ سے مراد وہ ساعت ( گھڑی ) ہے جس کا ذکر کہ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ [ الروم/ 12] اور جس روز قیامت برپا ہوگی ۔ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعالَمِينَ [ المطففین/ 6] جس دن لوگ رب العلمین کے سامنے کھڑے ہوں گے ۔ وَما أَظُنُّ السَّاعَةَ قائِمَةً [ الكهف/ 36] اور نہ خیال کرتا ہوں کہ قیامت برپا ہو۔ وغیرہ آیات میں پایاجاتا ہے ۔ اصل میں قیامتہ کے معنی انسان یکبارگی قیام یعنی کھڑا ہونے کے ہیں اور قیامت کے یکبارگی وقوع پذیر ہونے پر تنبیہ کرنے کے لئے لفظ قیام کے آخر میں ھاء ( ۃ ) کا اضافہ کیا گیا ہے رجع الرُّجُوعُ : العود إلى ما کان منه البدء، أو تقدیر البدء مکانا کان أو فعلا، أو قولا، وبذاته کان رجوعه، أو بجزء من أجزائه، أو بفعل من أفعاله . فَالرُّجُوعُ : العود، ( ر ج ع ) الرجوع اس کے اصل معنی کسی چیز کے اپنے میدا حقیقی یا تقدیر ی کی طرف لوٹنے کے ہیں خواہ وہ کوئی مکان ہو یا فعل ہو یا قول اور خواہ وہ رجوع بذاتہ ہو یا باعتبار جز کے اور یا باعتبار فعل کے ہو الغرض رجوع کے معنی عود کرنے اور لوٹنے کے ہیں اور رجع کے معنی لوٹا نے کے حكم والحُكْم بالشیء : أن تقضي بأنّه كذا، أو ليس بکذا، سواء ألزمت ذلک غيره أو لم تلزمه، قال تعالی: وَإِذا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ [ النساء/ 58] ( ح ک م ) حکم الحکم کسی چیز کے متعلق فیصلہ کرنے کا نام حکم ہے یعنی وہ اس طرح ہے یا اس طرح نہیں ہے خواہ وہ فیصلہ دوسرے پر لازم کردیا جائے یا لازم نہ کیا جائے ۔ قرآں میں ہے :۔ وَإِذا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ [ النساء/ 58] اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو ۔ بين بَيْن موضوع للخلالة بين الشيئين ووسطهما . قال تعالی: وَجَعَلْنا بَيْنَهُما زَرْعاً «1» [ الكهف/ 32] ، يقال : بَانَ كذا أي : انفصل وظهر ما کان مستترا منه، ولمّا اعتبر فيه معنی الانفصال والظهور استعمل في كلّ واحد منفردا، فقیل للبئر البعیدة القعر : بَيُون، لبعد ما بين الشفیر والقعر لانفصال حبلها من يد صاحبها . ( ب ی ن ) البین کے معنی دو چیزوں کا درمیان اور وسط کے ہیں : ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَجَعَلْنا بَيْنَهُما زَرْعاً «1» [ الكهف/ 32] اور ان کے درمیان کھیتی پیدا کردی تھی ۔ محاورہ ہے بان کذا کسی چیز کا الگ ہوجانا اور جو کچھ اس کے تحت پوشیدہ ہو ، اس کا ظاہر ہوجانا ۔ چونکہ اس میں ظہور اور انفصال کے معنی ملحوظ ہیں اس لئے یہ کبھی ظہور اور کبھی انفصال کے معنی میں استعمال ہوتا ہے الاختلافُ والمخالفة والاختلافُ والمخالفة : أن يأخذ کلّ واحد طریقا غير طریق الآخر في حاله أو قوله، والخِلَاف أعمّ من الضّدّ ، لأنّ كلّ ضدّين مختلفان، ولیس کلّ مختلفین ضدّين، ولمّا کان الاختلاف بين النّاس في القول قد يقتضي التّنازع استعیر ذلک للمنازعة والمجادلة، قال : فَاخْتَلَفَ الْأَحْزابُ [ مریم/ 37] ( خ ل ف ) الاختلاف والمخالفۃ الاختلاف والمخالفۃ کے معنی کسی حالت یا قول میں ایک دوسرے کے خلاف کا لفظ ان دونوں سے اعم ہے کیونکہ ضدین کا مختلف ہونا تو ضروری ہوتا ہے مگر مختلفین کا ضدین ہونا ضروری نہیں ہوتا ۔ پھر لوگوں کا باہم کسی بات میں اختلاف کرنا عموما نزاع کا سبب بنتا ہے ۔ اس لئے استعارۃ اختلاف کا لفظ نزاع اور جدال کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے ۔ قرآن میں ہے : فَاخْتَلَفَ الْأَحْزابُ [ مریم/ 37] پھر کتنے فرقے پھٹ گئے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٥٥) اللہ تعالیٰ نے اس وقت جب کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) گرفتاری کے وقت پریشان ہوئے، فرمایا کچھ فکر نہ کرو میں تمہیں عالم بالا کی طرف اٹھانے والا ہوں اور تمہارے منکرین سے تمہیں پاک کرنے والا ہوں اور تمہارے پیروکاروں کو منکرین پر مدد اور حجت کے ساتھ غلبہ دینے والا ہوں اور پھر قیامت کے قریب آسمان سے اترنے کے بعد تمہیں فطری طریقہ کے مطابق موت دوں گا اور مرنے کے بعد سب کی واپسی میرے سامنے ہوگی، اس وقت میں سب کے درمیان ان امور دین میں جس میں تم باہم جھگڑتے تھے فیصلہ کردوں گا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٥٥ (اِذْ قَال اللّٰہُ یٰعِیْسٰٓی اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکَ اِلَیَّ ) لفظ مُتَوَفِّیْکَکو قادیانیوں نے اپنے اس غلط عقیدے کے لیے بہت بڑی بنیاد بنایا ہے کہ حضرت مسیح ( علیہ السلام) کی وفات ہوچکی ہے۔ لہٰذا اس لفظ کو اچھی طرح سمجھ لیجیے۔ وَفٰی کے معنی ہیں پورا کرنا۔ اردو میں بھی کہا جاتا ہے وعدہ وفا کرو۔ اسی سے باب تفعیل میں وَفّٰی۔ یُوَفِّیْ ۔ تَوْفِیَۃً کا مطلب ہے کسی کو پورا دینا۔ جیسا کہ آیت ٢٥ میں ہم پڑھ آئے ہیں : (فَکَیْفَ اِذَا جَمَعْنٰہُمْ لِیَوْمٍ لاَّ رَیْبَ فِیْہِقف وَوُفِّیَتْ کُلُّ نَفْسٍ مَّا کَسَبَتْ وَہُمْ لاَ یُظْلَمُوْنَ ) تو کیا حال ہوگا جب ہم انہیں اکٹھا کریں گے اس دن جس کے بارے میں کوئی شک نہیں ! اور ہر جان کو پورا پورا بدلہ اس کے اعمال کا دے دیا جائے گا اور ان پر کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔ باب تفعّل میں تَوَفّٰی۔ یَتَوَفّٰیکا معنی ہوگا کسی کو پورا پورا لے لینا۔ اور یہ لفظ گویا بتمام و کمال منطبق ہوتا ہے حضرت مسیح ( علیہ السلام) پر کہ جن کو اللہ تعالیٰ ان کے جسم اور جان سمیت دنیا سے لے گیا۔ ہم جب کہتے ہیں کہ کوئی شخص وفات پا گیا تو یہ استعارتاً کہتے ہیں۔ اس لیے کہ اس کا جسم تو یہیں رہ گیا صرف جان گئی ہے۔ اور یہی لفظ قرآن میں نیند کے لیے بھی آیا ہے : (اَللّٰہُ یَتَوَفَّی الْاَنْفُسَ حِیْنَ مَوْتِہَا وَالَّتِیْ لَمْ تَمُتْ فِیْ مَنَامِہَا ج) (الزمر : ٤٢) وہ اللہ ہی ہے جو موت کے وقت روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو ابھی نہیں مرا اس کی روح نیند میں قبض کرلیتا ہے۔ اس لیے کہ نیند میں بھی انسان سے خود شعوری نکل جاتی ہے ‘ اگرچہ وہ زندہ ہوتا ہے۔ روح کا تعلق خود شعوری کے ساتھ ہے۔ پھر جب انسان مرتا ہے تو روح اور جان دونوں چلی جاتی ہیں اور صرف جسم رہ جاتا ہے۔ قرآن حکیم نے ان دونوں حالتوں (نیند اور موت) کے لیے توفّی کا لفظ استعمال کیا ہے۔ اور سب سے زیادہ مکمل تَوَفّی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح ( علیہ السلام) کو ان کے جسم ‘ جان اور روح تینوں سمیت ‘ جوں کا توں ‘ زندہ سلامت لے گیا۔ حضرت مسیح ( علیہ السلام) کے رفع سماوی کا یہ عقیدہ مسلمانوں کا ہے ‘ اور جہاں تک لفظ تَوَفّی کا تعلق ہے اس میں قطعاً کوئی ایسی پیچیدہ بات نہیں ہے جس سے کوئی شخص آپ ( علیہ السلام) کی موت کی دلیل پکڑ سکے ‘ سوائے اس کے کہ ان لوگوں کو بہکانا آسان ہے جنہیں عربی زبان کی گرامر سے واقفیت نہیں ہے اور وہ ایک ہی وفات جانتے ہیں ‘ جبکہ ازروئے قرآن تین قسم کی وفات ثابت ہوتی ہے ‘ جس کی میں نے وضاحت کی ہے۔ آیت زیر مطالعہ کے متذکرہ بالا ٹکڑے کا ترجمہ پھر کر لیجیے : یاد کرو جب اللہ نے کہا کہ اے عیسیٰ ( علیہ السلام) میں تمہیں لے جانے والا ہوں اور تمہیں اپنی طرف اٹھا لینے والا ہوں۔ (وَمُطَہِّرُکَ مِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا) (وَجَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ فَوْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْآ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ ج) یہود جنہوں نے حضرت مسیح ( علیہ السلام) کا انکار کیا تھا اس وقت سے لے کر موجودہ زمانے تک حضرت مسیح ( علیہ السلام) کے پیروکاروں سے مار کھاتے رہے ہیں۔ حضرت مسیح ( علیہ السلام) ٣٠ ء یا ٣٣ ء میں آسمان پر اٹھا لیے گئے تھے اور اس کے بعد سے یہود پر عیسائیوں کے ہاتھوں مسلسل عذاب کے کوڑے برستے رہے ہیں۔ حضرت مسیح ( علیہ السلام) کے رفع سماوی کے چالیس برس بعد ٧٠ ء میں ٹائٹس رومی کے ہاتھوں ہیکل سلیمانی مسمار ہوا اور یروشلم میں ایک لاکھ بیس ہزار یا ایک لاکھ تینتیس ہزار یہودی ایک دن میں قتل کیے گئے۔ گویا دو ہزار برس ہونے کو ہیں کہ ان کا کعبہ گرا پڑا ہے۔ اس کی صرف ایک دیوار (دیوار گریہ) باقی ہے جس پر جا کر یہ رو دھو لیتے ہیں۔ ہیکل سلیمانی اوّلاً بخت نصر نے چھٹی صدی قبل مسیح میں مسمار کیا تھا اور پورے یروشلم کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی۔ اس نے لاکھوں یہودی تہ تیغ کردیے تھے اور لاکھوں کو قیدی بنا کر اپنے ساتھ بابل لے گیا تھا۔ یہ ان کا اسارت (Captivity) کا دور کہلاتا ہے۔ حضرت عزیر (علیہ السلام) کے زمانے میں یہ فلسطین واپس آئے تھے اور معبد ثانیتعمیر کیا تھا ‘ جو ٧٠ ء میں منہدم کردیا گیا اور انہیں فلسطین سے نکال دیا گیا۔ چناچہ یہ مختلف ملکوں میں منتشر ہوگئے۔ کوئی روس ‘ کوئی ہندوستان ‘ کوئی مصر اور کوئی یورپ چلا گیا۔ اس طرح یہ پوری دنیا میں پھیل گئے۔ یہ ان کا دور انتشار (Diaspora) کہلاتا ہے۔ حضرت عمر فاروق (رض) کے دور میں جب عیسائیوں نے ایک معاہدے کے تحت یروشلم مسلمانوں کے حوالے کردیا تو حضرت عمر (رض) نے اسے کھلا شہر (open city) قرار دے دیا کہ یہاں مسلمان ‘ عیسائی اور یہودی سب آسکتے ہیں۔ اس طرح ان کی یروشلم میں آمد و رفت شروع ہوگئی۔ البتہ عیسائیوں نے اس معاہدے میں یہ شرط لکھوائی تھی کہ یہودیوں کو یہاں آباد ہونے یا جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چناچہ حضرت عمر (رض) کے زمانے سے خلافت عثمانیہ کے دور تک اس معاہدے پر عمل درآمد ہوتا رہا اور یہودیوں کو فلسطین میں آباد ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہودیوں نے عثمانی خلفاء کو بڑی سے بڑی رشوتوں کی پیشکش کی ‘ لیکن انہیں اس میں کامیابی نہ ہوئی۔ چناچہ انہوں نے سازشیں کیں اور خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کروا دیا۔ اس لیے کہ انہیں یہ نظر آتا تھا کہ اس خلافت کے ہوتے ہوئے یہ ممکن نہیں ہوگا کہ ہم کسی طرح بھی فلسطین میں دوبارہ آباد ہو سکیں۔ انہوں نے ١٩١٧ ء میں برطانوی وزیر بالفور (Balfor) کے ذریعے بالفور ڈیکلریشن منظور کرایا ‘ جس میں ان کو یہ حق دیا گیا کہ وہ فلسطین میں آکر جائیداد بھی خرید سکتے ہیں اور آباد بھی ہوسکتے ہیں۔ اس ڈیکلریشن کی منظوری کے ٣١ برس بعد اسرائیل کی ریاست وجود میں آگئی۔ یہ تاریخ ذہن میں رہنی چاہیے۔ اب ایک طرح سے محسوس ہوتا ہے کہ یہودی دنیا بھر میں سیاست اور اقتدار پر چھائے ہوئے ہیں ‘ تعداد میں ڈیڑھ کروڑ سے بھی کم ہونے کے باوجود اس وقت دنیا کی معیشت کا بڑا حصہ ان کے کنٹرول میں ہے۔ لیکن معلوم ہونا چاہیے کہ یہ سب کچھ عیسائیوں کی پشت پناہی کی وجہ سے ہے۔ اگر عیسائی ان کی مدد نہ کریں تو عرب ایک دن میں ان کے ٹکڑے اڑا کر رکھ دیں۔ اس وقت پوری امریکی حکومت ان کی پشت پر ہے ‘ بلکہ White Anglo Saxon Protestants یعنی امریکہ اور برطانیہ تو گویا ان کے زرخرید ہیں۔ دوسرے عیسائی ممالک بھی ان کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ بہرحال اب بھی صورت حال یہ ہے کہ اوپر تو عیسائی ہی ہیں اور یہ معنوی طور پر سازشی انداز میں نیچے سے انہیں کنٹرول کر رہے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

51. The expression used is mutawaffika. The original meaning of tawaffa is to take and receive. To 'seize a person's sou!' constitutes the figurative rather than the literal meaning of the word. Here the word is used in the sense of 'recall', for example, the recall of an official from his work. The Israelites had persisted in their disobedience, and despite repeated warnings and admonitions their collective behaviour had become increasingly corrupt. They had killed a succession of Prophets and were out to shed the blood of all those who invited them to righteousness and moral rectitude. In order to complete His argument against them, and to give them a last chance to reform themselves, God sent to them two great Prophets, Jesus and John the Baptist. These Prophets carried with them such overwhelming proof of their designation by God that no ground was left for anyone to disbelieve in them, except those who were obstinately hostile to the Truth and who had become exceedingly bold in their opposition to it. Yet the Israelites let this last opportunity slip away. They not only spurned the message of the Prophets but also brazenly indulged in many other atrocious crimes. One of their chiefs had John beheaded at the behest of a dancing girl, and their priests and scribes conspired to have Jesus put to death by the Roman authorities. Further admonition would have been a sheer waste of time. God, therefore, decided to recall His Prophet and condemned the Israelites to perpetual disgrace. It should be noted that this whole discourse (verses 3: 33 ff.) is devoted to repudiating the Christian belief in the godhead of Jesus, and to reforming their beliefs. The main reasons for the spread of these false beliefs were: (i) the miraculous birth of Jesus; (ii) the miracles which he performed; and (iii) his ascension into heaven (which is mentioned categorically in the Christian scriptures) . The Qur'an confirms the miraculous birth of Jesus and asserts that this fatherless birth is a manifestation of God's omnipotence. God creates whomsoever He wills and in the manner He chooses. This extraordinary birth neither proves that Jesus was God nor that he had any share in God's godhead. The miracles of Jesus are also verified by the Qur'an; in fact it enumerates them one by one. The Qur'an, however, makes it clear that Jesus performed these miracles in accordance with God's will, and not of his own innate power. Had the traditions cherished by the Christians regarding Jesus' ascension into heaven been without foundation, they would have been told that he whom they regarded as either God or the son of God had died long ago and become part of the earth, and that if they wanted to satisfy themselves on that score they could go and witness for themselves his grave at a certain place. But not only does the Qur'an not make any categorical statement that Jesus died, it employs an expression which, to say the least, contains the possibility of being interpreted as meaning that he had been raised into heaven alive. Further, the Qur'an tells the Christians that Jesus, contrary to their belief, was not crucified. This means that the man who cried out at the end of his life: 'Eli, Eli, lama sabach-thani?', that is, 'My God, my God, why hast thou forsaken me?' (Matthew 27: 46) , and the one whose image was seen on the cross was not Christ; God had already raised Christ into heaven. As for those who try to interpret these Qur'anic verses as indicating the death of Jesus, they actually prove only that God is incapable of expressing His ideas in clear, lucid terms. 52. The words 'those who disbelieve' here refer to the Jews whom Jesus had invited to believe, and who had refused that invitation. The expression: 'your followers', if it denotes the true followers of Jesus, can only mean Muslims. Should 'followers' signify all those who profess allegiance to Jesus, it would include both Christians and Muslims.

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

23: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مخالفین نے انہیں سولی پر چڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اﷲ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر اُٹھا لیا اور جو لوگ آپ کو گرفتار کرنے آئے تھے ان میں سے ایک شخص کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ہم شکل بنا دیا، اور مخالفین نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دھوکے میں اسے سولی پر چڑھا دیا۔ آیت کا جو ترجمہ یہاں کیا گیا ہے وہ عربی لفظ ’’توفی‘‘ کے لغوی معنیٰ پر مبنی ہے، اور مفسرین کی ایک بڑی جماعت نے یہاں یہی معنیٰ مراد لئے ہیں۔ اس لفظ کی ایک اور تشریح بھی ممکن ہے جو حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے بھی مروی ہے۔ اس کے لئے ملاحظہ ہو معارف القرآن ص :74 ج :2۔ 24: یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ماننے والے (خواہ انہیں صحیح طور پر مانتے ہوں جیسے مسلمان، یا غلو کے ساتھ مانتے ہوں جیسے عیسائی) ان کے مخالفین پر ہمیشہ غالب رہیں گے۔ چنانچہ تاریخ میں یسا ہی ہوتا رہا ہے، البتہ صدیوں کی تاریخ میں اگر کچھ مختصر عرصے کے لئے جزوی طور پر کہیں ان کے مخالفین کا غلبہ ہوگیا ہو تو وہ اس کے منافی نہیں ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

(55 ۔ 58) ۔ مفسرین میں اختلاف ہے کہ مراد فی متوفیک ورافعک الی سے کیا ہے۔ لیکن ابوہریرہ (رض) کی متفق علیہ حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آخر زمانہ میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پھر دنیا میں آئیں گے ٣۔ اور اس باب میں اور بہت سی حدیثیں ہیں اسی طرح ابو داود اور حاکم کی ابوہریرہ (رض) کی صحیح حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے دنیا میں دوبارہ آنے کے بعد پھر ان کی وفات ہوگی اور اس وقت کے مسلمان ان کی جنازہ کی نماز پڑھیں گے ٤۔ اور آیت اللہ الذی خلقکم ثم رزقکم ثم یمتکم ثم یحییکم (٣٠۔ ٤٠) سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر شخص کی موت دنیا میں ایک ہی دفعہ اللہ تعالیٰ نے قرار دی ہے۔ اسی سبب سے آیت وھو الذی یتوفاکم باللیل کے قرینہ سے انی متوفیک کے معنی جن مفسروں نے یہ لئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو آسمان پر اٹھایا تو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی حالت نیند کی سی تھی انہی مفسروں کا قول صحیح معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے جو وعدہ فرمایا ہے کہ تمہارے تابع قیامت تک یہود پر غالب رہیں گے۔ اس کا ظہور اب موجود ہے کہ ہر شہر میں یہود بالکل بلا حکومت اور عیسائی یا مسلمانوں کے زیر حکومت ہیں ١۔ آیت میں قیامت کے دن جس اختلاف کے فیصلہ کا ذکر ہے اس میں وہ بھی داخل ہے جو قسطنطین بادشاہ نے اصلی عیسائی دین میں طرح طرح کا اختلاف ڈالا ہے آخر آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کی نبوت کی تصدیق اسی طرح کی ہے جس کا ذکر اوپر کی آیتوں میں گذرا۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(3:55) متوفیک۔ متوفی۔ اسم فاعل واحد مذکر۔ مضاف ک ضمیر واحد مذکر مضاف الیہ۔ میں تجھے وفات دینے والا ہوں۔ میں تجھے اپنی گرفت میں لے کر اٹھانیوالا ہوں۔ میں تجھے نیند میں سلانے والا ہوں ۔ اور (اس حالت نیند میں) آسمان کی طرف اٹھانے والا ہوں۔ اس کا مصدر توفی ہے۔ جس کا معنی پورا پورا لینا۔ تمام حق گرفتن۔ توفیت الشیء ای اخذتہ وقبضتہ تاما۔ سو آیۃ میں متوفیک کا مطلب یہ ہوا۔ میں تجھے سارے کے سارے کو یعنی روح بمعہ جسم قبضہ میں لینے والا ہوں۔ ورا فعک الی۔ اور اپنی طرف اٹھا لیجانے والا ہوں۔ اگرچہ توفی کے اور معانی بھی ہیں جیسا کہ اوپر مندرج ہے لیکن آیت کا مطلب متذکرہ بالا جمہور علماء کے نزدیک مقصود ہے اور متعدد احادیث نبوی سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ مطھرک۔ مطھر۔ اسم فاعل واحد مذکر۔ ک ضمیر واحد مذکر حاضر مفعول ۔ تجھ کو پاکیزہ کرنے والا ہوں۔ ومطھرک من الذین کفروا اور تجھ کو ان لوگوں (کی تہمتوں) سے پاک کرنے والا ہوں۔ جنہوں نے (تیرا) انکار کیا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 التوفی کے معنی کسی چیز کو پورا پورا لینے اور وصول کرلینے کے ہیں، اور یہ اس لفظ کے اصل معنی ہیں۔ اس بنا پر آیت میں متوفیک کے معنی ہیں میں تمہیں پورا پورا لینے والا ہوں۔ اور یہ اس صوت میں ہوسکتا ہے کہ عیسیٰ ( علیہ السلام) کے روح مع البدن اٹھا لیا جاتا۔ دہلوی متراجم ثلاثہ میں بھی توفی کے اس مفہوم کو ملحوظ رکھ کر ترجمہ کیا گیا ہے اور اس کی ایک توجیہ وہ ہے جو متراجم (رح) نے اختیار کی ہے یوں تو قرآن میں اس کے معنی سلادینا بھی آئے ہیں۔ جیسا کہ آیت وھو الذی یتو فٰفکم بالفبل (الف م آیت 60) اور آیت والتی لم تمت فی منا مہا (الذمر 42) میں مذ کور ہے شیخ الا سلام ابن تیمہ نے الجواب الصحیح میں لکھا ہے کہ لغت عرب توفی کے معنی استیفا اور قبض کے آئے ہیں اور یہ نیند کی صورت میں ہوسکتا ہے اور موت کی صورت میں بھی۔ اور یہ توفی الروح مع البدب جمیعا کے لیے بی آتا ہے۔ اور اس آیت میں یہی معنی مراد ہیں حضرت ابن عباس سے بھی اصح روایت منقول ہے کہ حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) آّسمان پر زندہ اٹھائے گئے۔ روح) پھر قریب قیامت کے زمانہ میں حضرت عیسیٰ السلام کا نزول اور دجال کو باب لد میں قتل کرنا متواتر احادیث سے ثابت ہے اور امت مسلمہ کا اس پر اجماع ہے۔ (ابن کثیر) تخصیص) آج تک کوئی مسلمان اس کا قاتل نہیں ہوا کہ عیسیٰ ٰ ( علیہ السلام) مرگئے ہیں اور دوبارہ آسمان سے نزول نہیں فرمائیں گے۔ (وحیدی) اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہود کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ان عیسیٰ لم یمت وانہ راجع الیکم۔ کہ عیسیٰ ( علیہ السلام) نے وفات نہیں پائی اور وہ لوٹ کر آئیں گے۔ (ابن کثیر، ابن جریر) بقیہ بحث کے لیے دیکھئے۔ (النسا آیت 58)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیات 55 63 اسرارومعارف اذقال اللہ یا عیسیٰ انی متوفیک…………والذکرالحکیم۔ اب خفیہ تدبیر کیا تھی ؟ کہ یہود نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کرنا چاہا اور اللہ نہ صرف انہیں بچانا چاہتا تھا ، بلکہ اپنی عظمت کا ایک نشان اور اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کے نشان کے طور پر باقی بھی رکھنا چاہتا تھا جس طرح ان کی پیدائش عجیب تھی ، ایسے ہی پرورش بھی نرالی کہ پالنے میں باتیں کیں پھر معجزات بھی عجیب تر۔ قدرت باری کے مظاہر : اور اس کے بعد رفع یعنی آسمانوں پر اٹھایا جانا اور پھر دنیا میں نزول ، اس کے بعد موت یہ سب امور قدرت باری کے مظاہر ہیں۔ ارشاد ہوا کہ اے عیسیٰ میں تمہیں لے لوں گا اور اٹھالوں گا۔ یہ معنی اس صورت میں ہے کہ جب متوفیک کے معنی پورا پورا لے لیا جائے۔ لیکن اگر اس کا معنی موت ہی کیا جائے تو معنی یوں ہوگا کہ یہود آپ کو قتل نہیں کرسکتے بلکہ ہم تمہیں طبعی موت سے دوچار کردیں گے۔ فی الحال تمہیں اپنی طرف اٹھالیں گے ۔ کیونکہ کتاب اللہ کی دوسری آیات عدم قتل پہ شاہد ہیں۔ جیسے وماقتلوہ یقینا بل رفعہ اللہ الیہ ، کہ یہودیوں نے یقینا حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کیا بلکہ اللہ نے اپنی طرف اٹھالیا۔ رفع عیسیٰ (علیہ السلام) : اور اگر رفع روحانی مراد لیا جائے تو پھر قتل سے موت ہی واقع ہوتی ہے ، انہوں نے نہ کیا خدا نے خود موت دے دی تو اٹھالے جانے میں کیا فضیلت مذکور ہے ہر نیک آدمی کی روح بعد مرگ اٹھائی جاتی ہے لیکن یہاں عیسیٰ (علیہ السلام) کو اٹھانے کا ذکر ہے اور عیسیٰ صرف روح کا نام نہیں بلکہ روح مع الجسد کا نام ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جب معلم قرآن (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی معانی کی تعین فرمادی کہ عیسیٰ (علیہ السلام) آسمانوں پہ اٹھائے گئے وہاں رہیں گے ، آخرزمانے میں نازل ہوں گے ، جہاد کریں گے ، شادی کریں گے اور اولاد ہوگی ، فوت ہو کر میرے روضہ میں دفن ہوں گے اور ابوبکر (رض) ، عمر (رض) میرے اور عیسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ اٹھیں گے۔ تو اب کسی مسلمان کو اس میں ایچ پیچ کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ رہے کذاب اور جھوٹے مدعیان نبوت تو انہیں قرآن کی شرح کا حق کس نے دیا ہے۔ جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ختم نبوت پر اجماع امت ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ختم نبوت پر اجماع امت ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے لا نبی بعدی جو روز روشن کی طرح واضح ہے اور احد ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دجال تک کی خبر دی اور اس کے فتنے سے بچنے کا حکم دیا۔ نزول عیسیٰ (علیہ السلام) کی اطلاع تلقون دجالون کذابون۔ فرما کر نبوت کے جھوٹے دعویداروں سے خبردار فرمایا۔ اگر کوئی ظلی یا بروزی قسم کا نبی باقی تھا تو بھلا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی اطلاع کیوں نہ دی۔ اور پھر خواہ مخواہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی موت کا اس قدر شوق ہے اگر وہ فوت بھی ہوچکے ہوں تو قادیانی تو شریف انسان ثابت نہیں ہوسکتا چہ جائیکہ کوئی اسے نبی تسلیم کرکے۔ نبوت کا تعلق اس عقیدہ سے ہے جس کی تعلیم محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دی نہ کہ وفات عیسیٰ سے بلکہ حیات عیسیٰ اور نزول عیسیٰ (علیہ السلام) پہ اس قدر ارشادات نبوی موجود ہیں کہ جن سے بجز کافر کوئی روگردانی نہیں کرسکتا۔ ارشاد ہوا کہ کافروں کی برائی سے آپ کو پاک کردوں گا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مبعوث ہو کر دونوں طرح کے کفار سے جو آپ پر تہمت لگائے ہوئے تھے ان سے بھی اور جو خدا کا بیٹا کہتے تھے ان سے بھی آپ کی برات ثابت فرمادی۔ نیز فرمایا آپ کے متبعین کو کافروں پر قیامت تک فوقیت عطا کروں گا۔ یہاں اگر صرف نبوت کا اقرار ہی مراد ہے تو نصاریٰ اور مسلمان دونوں شریک ہوگئے اور اگر کامل اتباع مراد ہے تو پھر صرف مسلمان مراد ہوں گے اور بعثت عیسیٰ (علیہ السلام) سے لے کر آج تک عیسائی یہودیوں سے زیر نہیں ہوئے چہ جائیکہ مسلمان۔ رہی اسرائیل کی موجودہ حکومت ، تو یہ بھی سوشلسٹوں اور نصاریٰ کی مشترکہ چھائونی ہے اور کچھ نہیں ، یہود اس روز سے ذلیل آرہے ہیں اور انشاء اللہ قیامت تک ذلیل ہی رہیں گے اور پھر ان سب واقعات و معاملات کے بعد سب کو میری بارگاہ میں حاضر ہونا ہے ۔ متبعین ومنکرین کے درمیان اختلاف کو میں سلجھا دوں گا۔ ان کا فیصلہ کردیا جائے گا جس کا اصول یہ ہوگا کہ منکرین کو یا کفار کو دنیا میں بھی سخت عذاب دوں گا اور آخرت میں بھی عذاب سے چھڑانے والا کوئی حمایتی نہ ہوگا۔ دنیا میں کفار کی حالت قابل دید اور جائے عبرت ہے۔ آج کا نیم جان مسلمان اپنی عزت تو لے بیٹھا ہے ان کی جو ان بیٹیاں ہپی بنی پھرتی ہیں۔ گھریلو زندگی دوزخ کا نمونہ ہے ۔ قتل و غارت اور بدامنی انتہا کو چھو رہی ہے ان کی روزانہ زندگی کے واقعات دیکھے جائیں تو درندے بھی شرم سے سر جھکا لیں اور آخرت کی سخت ان کی منتظر ہے۔ ان کے مقابل جنہیں ایمان کی دولت نصیب ہوئی اور انہوں نے نیک کام کئے تو ان کی نیکیوں کا بدلہ پورا پورا دیا جائے گا کہ انعام تو پسندیہ لوگوں ہی کے لئے ہوتا ہے اور کفار بوجہ ظلم کے یعنی حق کو قبول نہ کرنے کے غضب الٰہی کے سزاوار ٹھہرے۔ ایسے ظالموں کو اللہ کبھی پسند نہیں فرماتا۔ یہ جملہ اخبار ہم آپ ک وبتاتے ہیں اور تحقیقی بیانات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کی واضح دلیل بھی ہیں۔ معجزات عموماً مروجہ کمالات کے مطابق عطا ہوتے ہیں : ہر دور میں انبیاء (علیہ السلام) کو اس دور کے مروجہ کمالات کے مطابق معجزات عطا ہوئے۔ عہد موسوی جادوگروں کا دور تھا۔ انہیں ایسا معجزہ بخشا کہ جادوگر عاجز آگئے۔ عہد عیسوی حکیموں اور طبیبوں کا دور تھا۔ ان کے معجزات اپنے اہل زمانہ کے مقابل تھے۔ اور عہد نبوی فصاحت وبلاغت کا دور تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بہت بڑا معجزہ اور زندہ معجزہ قرآن حکیم تھا اور ہے اور رہے گا۔ جس کے سامنے فصحائے عرب کی فصاحت بھی نہ جم سکی۔ ان مثل عیسیٰ عنداللہ…………فان اللہ علیم بالمفسدین۔ عیسیٰ (علیہ السلام) اللہ کے نزدیک (علیہ السلام) کی طرح ہیں۔ ان کی پیدائش بغیر ماں باپ کے ہیں۔ اللہ نے مٹی سے بنایا اور فرمایا ہوجا ! وہ فوراً ہوگیا۔ ایسے عیسیٰ (علیہ السلام) بحکم الٰہی بغیر باپ کے پیدا ہوئے۔ یہ مکالمہ نجران کے عیسائیوں کے ساتھ ہوا جب انہوں نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی الوہیت ثابت کرنا چاہی تو اس دلیل پر بڑا زور دیا گیا کہ اگر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) خدا کے بیٹے نہیں تو پھر ان کا باپ کون تھا ؟ یہ تک نہ سوچا کہ کبھی آدمی کے ہاں بکری کا بچہ یا بھینس میں سے انسان کا بچہ پیدا نہیں ہوتا حالانکہ دونوں حیوان ہیں۔ صرف نوع علیحدہ ہے جنس کا اشتراک موجود۔ خدا اور انسان میں نہ جنسی اشتراک ہے نہ نوعی ۔ بلکہ اللہ ہر چیز سے بےنیاز اور قدیر ہے۔ انسان محتاج اور حادث۔ بھلا خدا سے انسان کیوں پیدا ہونے لگا جو کھاتا تھا ، پیتا تھا ، سوتا تھا اور اس کو موت بھی آئے گی تمام احتیاجات انسانی لئے ہوا تھا۔ اللہ تو اس سے وراء الورا ہے نہ کسی کا والد ہے نو مولود ، نہ کوئی اس کا ہمسر۔ ارشاد ہوا کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کا صرف بغیر باپ کے پیدا ہونا حیران کن ہے یا آدم (علیہ السلام) کا بغیر باپ اور بغیر ماں کے ، اللہ قادر ہے جیسے چاہے کرسکتا ہے۔ قیاس حجت شرعی ہے : یہاں سے علماء نے قیاس کو حجت شرعی قرار دیا ہے آدم (علیہ السلام) کی تخلیق پر قیاس کرتے ہوئے عیسیٰ (علیہ السلام) کی بغیر باپ کے پیدائش کا جواز پیش کیا گیا ہے۔ فرمایا ، یہی حق ہے تو تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس آچکا کہ علوم روح کی غذائیں خصوصاً کتاب اللہ۔ اس لئے یہاں اللہ کا صفائی نام ” رب “ ارشاد ہوا کہ تربیت کے لئے ضروری تھا کہ مادی غذا کے ساتھ روحانی غذا کا اہتمام بھی کیا جاتا اور اے مخاطب ! اس میں شبہ کرنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ یہاں سے پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خطاب فرماتے ہوئے ارشاد ہوتا ہے ، مباہلہ : اللہ کی شہادت اور واضح دلائل کے بعد بھی اگر کوئی آپ سے جھگڑا کرے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشادات کو تسلیم نہ کرے حالانکہ دلائل عقلی اور نقلی دونوں طرح کے موجود ہیں۔ تو اس سے فرمادیجئے کہ آئو ! اپنے اپنے بچوں کو ، اپنی اپنی عورتوں کو اور اپنی اپنی جانوں کو جمع کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ جو گروہ جھوٹا ہے اللہ اس پر لعنت کرے یعنی اپنی رحمت سے محروم کردے اور اپنا غضب اس پر نازل کرے۔ یہاں شیعہ حضرات کی دسیسہ کاریوں سے مفسرین کرام نے عجیب ٹھوکریں کھائی ہیں فرماتے ہیں کہ جونہی یہ آیت نازل ہوئی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی ، حضرت فاطمہ ، حضرت حسن اور حضرت حسین (رض) کو طلب فرمایا اور اس حالت میں کہ حضرت حسین آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گود میں تھے حضرت حسن کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے اور پیچھے حضرت فاطمہ اور حضرت علی تھے (رض) گھر سے میدان کو تشریف لے چلے۔ یہاں ذرا سا رکئے ، اور دیکھئے ! نجران کا وفد تین اشخاص پہ مشتمل تھا جن کے نام شرجیل ، عبداللہ بن شرجیل اور جبار بن فیض۔ یہ پوری قوم کے نمائندہ تھے ان کے بیوی بچے نجران میں تھے جو آج بھی مدینہ منورہ سے ہوائی جہاز کے ذریعے آٹھ سو کلومیٹر دور ہے۔ رہا زمینی راستہ وہ ممکن ہے بارہ سو بھی ہو۔ پھر اس پہ بھی سب متفق ہیں کہ انہوں نے مباہلہ سے انکار کردیا اور جذیہ دینا قبول کرلیا۔ پھر کیا وجہ تھی کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مائی صاحبہ اور حسنین کریمین اور حضرت علی (رض) کو لے کر میدان کو چل کر گئے۔ ایسی حرکت تو کسی عام آدمی سے بھی متوقع نہیں کہ ایک شخص کے بیوی بچے ہزاروں میل دور ہوں اور وہ اسے کہہ رہا ہو کہ میں اپنے بچے میدان میں لے آیا ہوں تم بھی لے آئو ، چہ جائیکہ اس بات کی نسبت آقائے نامدار (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف کی جائے اور پھر حضرت فاطمہ (رض) کو نساء نا کا مصداق گردانا گیا کہ ابناء ناونساء نا سے مراد تو بیوی بچے ہوئے۔ اب یہ جملہ حضرات بچوں کی فہرست میں تو آگئے کہ حضرت علی (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بچے ہی تھے بحیثیت داماد اور ویسے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پروردہ تھے۔ تو بیوی کی جگہ کون بلایا گیا نساء نا سے مراد کون ہیں ؟ اس سے بھی عجیب تر استدلال شیعہ کا یہ ہے کہ انفسنا سے مراد حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہیں اور حضرت علی (رض) نفس نبی ہیں اس لئے خلافت وامارت حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا حق تھا کہ امارت کا حق حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سب سے زیادہ تھا اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ نفس نبی ہو کر فضائل میں برابر ہوگئے۔ لیکن یہاں یہ بات بھول جاتے ہیں کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے داماد بھی تھے بھلا نفس نبی کا بنت نبی سے نکاح کیسے ہوگیا ؟ ؎ بریں عقل و دانش بباید گریست دراصل یہاں مراد جملہ مومنین ، متبعین ، ان کی ازدواج اور اولاد ہے کہ تم نصاریٰ کی طرف سے دعا کرو ، اور میں مسلمانوں کی طرف سے دعا کرتا ہوں۔ اس پر یہ حدیث پاک بھی شاہد ہے کہ قسم ہے اس کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اہل نجران کے سروں پر عذاب آہی گیا تھا اگر وہ مباہلہ کرتے تو ان کی صورتیں مسخ ہو کر بندروں اور سوروں کی بن جاتیں ساری وادی بھڑکتی ہوئی آگ سے بھر جاتی۔ یہاں تک کہ درختوں پہ پرندے بھی بیخ وبن سے تباہ ہوجاتے اور سال پلٹنے نہ پاتا کہ سارے عیسائی ہلاک ہوجاتے۔ (مظہری) یہ سارے عیسائی کے ۔۔۔۔ ظاہر کرتے ہیں کہ ابناء نا ونساء نا وانفسنا سے مراد جملہ متبعین اور سب کے بیوی بچے ہیں کہ جو حق ہے باقی رہے اور جو غلط ہے مٹ جائے مگر عیسائی اس سے خوفزدہ ہوگئے وہ تو جانتے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) برحق رسول ہیں۔ صرف اپنی سرداری وامارت اور قوم پر تسلط قائم رکھنے کے لئے انکار کر رہے تھے۔ انہوں نے جزیہ دے کر امان حاصل کی اور صلح کرلی مباہلہ کی نوبت ہی نہ آئی۔ یہ جملہ واقعات جو اللہ کی کتاب میں ارشاد ہوئے سب حق ہیں اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ، نہ ولی ، نہ نبی ، نہ کوئی فرشتہ اور نہ کوئی علاوہ ان کے۔ یعنی عقیدہ تثلیث کا ابطال دوبارہ ارشاد ہوا ہے ، اور اللہ ہی غالب ہے اور اسی کی حکمت سب کو محیط ہے۔ یعنی کمال قدرت احاطہ حکمت میں بھی اس کا کوئی شریک نہیں۔ پھر الوہیت بھی شرکت کی بات کیسے بن سکتی ہے مگر اس کے بعد بھی اعتراض ہی کریں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کردیں کہ وہ فساد کرنے والوں کو خوب جانتا ہے ، یعنی ایمان سے روکنا یا برائی کرنا صرف گناہ ہی نہیں بلکہ ایک عالم میں بگاڑ پیدا کرنا اور دنیا کو تباہی کی طرف لے جانے کے برابر ہے کہ عالم رنگ وبو ایمان و اطاعت سے قائم ہے برائی اس کا بگاڑ ہے اور جب کوئی اللہ ! اللہ ! کرنے والا نہ رہا سب کافر ہی رہ گئے تو کلی طور پر تباہ ہوجائے گا۔ کفار نہ صرف ناشکرے ہیں بلکہ اللہ کے بنائے ہوئے جہان کو تباہی سے دو چار کرنے کے ذمہ دار بھی ہیں اور اللہ چھپ نہیں سکتے اللہ ان سب کو خوب جانتا ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن آیت نمبر 55 تا 60 انی متوفیک (میں تجھے پوراپورا لے لوں گا لفظ متوفی کا مصدر توفی ہے اور مادہ فئ اس کے اصل معنی عربی لغت کے اعتبار سے پورا پورا لینے کے ہیں) رافعک (تجھے اٹھالوں گا) الی (اپنی طرف) مطھرک (تجھے پاک کردوں گا) اتبعوک (جنہوں نے تیری اتباع کی) فوق (اوپر) مرجعکم (تمہیں لوٹنا ہے) احکم میں فیصلہ کروں گا) مختلفون (اختلاف کرنے والے) اعذب (میں عذاب دوں گا) یوفی (پورا بدلہ دیا جائے گا) اجور (بدلے، (اجر کی جمع ہے) نتلو (ہم پڑھتے ہیں) الذکر الحکیم (حکمت والا ذکر) تراب (مٹی) ۔ تشریح : آیت نمبر 55 تا 60 سورة آل عمران کی آیت 55 تا 60 کا خلاصہ یہ ہے کہ ان تمام یہودیوں نے قوم بنی اسرائیل میں سے حضرت عیسیٰ کی نبوت کا انکار کرکے آپ کو نقصان پہنچانے اور مار ڈالنے کے لئے طرح طرح کی سازشیں کررہے تھے۔ ان پر طرح طرح کے الزمات لگا رہے تھے انہوں نے بادشاہ وقت کو اس بات پر تیار کرلیا کہ عیسیٰ ابن مریم کو گرفتار کرلیا جائے ۔ چناچہ بادشاہ نے حضرت عیسیٰ کو گرفتار کرنے کے لئے اپنے کارندے بھیجے تاکہ ان کو گرفتار کرکے پھانسی پر چڑھادیا جائے۔ یہ صورت حال انتہائی کربناک تھی اس وقت اللہ تعالیی نے آپ کی تسکین اور تسلی کے لئے فرمایا کہ آج جب کہ بادشاہ کے لوگ تمہیں گرفتار کرنے کے لئے پہنچنے والے ہیں تمہیں اس کا یقین ہوجانا چاہئے کہ جس کو اللہ تعالیٰ محفوظ رکھنا چاہے اس کو ساری دنیا مل کر بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ اللہ ورسول کے دشمن تمہیں پھانسی پر لٹکا دیں میں تمہیں آسمانوں کی طرف اٹھالیتا ہوں اور ان دشمنوں کے بجائے تمہیں وقت مقررہ پر یعنی قیامت کے قریب دوبارہ زمین پر بھیج کر طبعی موت دوں گا۔ چناچہ اللہ نے اپنے وعدے کو پورا کیا اور حضرت عیسیٰ کو آسمانوں پر اٹھا لیا گیا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے صحیح حدیثوں میں ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ آج بھی آسمان پر زندہ موجود ہیں۔ قیامت کے قریب دمشق میں آسمان سے آنضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلیفہ بن کر نزول فرمائیں گے۔ آنضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی لائی ہوئی شریعت اور آپ کی نبوت پر ایمان لائیں گے۔ آپ کی پیروی اور اتباع کرتے ہوئے دجال اور خنزیر کو قتل فرمائیں گے۔ صلیب کو توڑ دیں گے۔ جزیہ کو منسوخ فرمائیں گے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ آپ نزول کے بعد تقریباً سات سال تک قیام فرمائیں گے۔ بعض روایتوں میں چالیس سال کے قیام کا بھی ذکر آیا ہے۔ پھر آپ کی طبعی وفات ہوگی اور آپ کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔ پھر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پہلو میں روضہ مبارک میں دفن کیا جائے گا۔ قرآن کریم کی واضح آیات اور احادیث متواترہ سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ حضرت عیسیٰ آج بھی آسمانوں پر زندہ موجود ہیں اور قرب قیامت دوبارہ تشریف لائیں گے۔ یہی عقیدہ ہم سب اہل سنت والجماعت کا ہے۔ یقیناً وہ لوگ جو اس بات کو ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ کی وفات ہوچکی ہے وہ ایک ایسے غلط عقیدے پر چل رہے ہیں جس پر یہودی اور عیسائی چل کر گمراہ ہوچکے ہیں۔ بہرحال آج بھی حضرت عیسیٰ کو ماننے والے وہی کہلائیں گے جو تمام نبیوں کو بھی مانتے ہیں اور نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ختم نبوت میں کسی طرح کا کوئی شبہ نہیں کرتے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ یعنی اپنے وقت موعود پر طبعی موت سے وفات دینے والا ہوں، اس سے مقصود بشارت دینا تھا حفاظت من الاعداء کی، یہ وقت موعود اس وقت آوے گا جب قرب قیامت کے زمانہ میں عیسیٰ (علیہ السلام) آسمان سے زمین پر تشریف لاویں گے، جیسا کہ احادیث صحیحہ میں آیا ہے۔ 4۔ یہ وعدہ عالم بالا کی طرف فی الحال اٹھالینے کا ہے۔ چناچہ یہ وعدہ ساتھ کے ساتھ پورا کیا گیا جس کے ایفاء کی خبر سورة نساء میں دی گئی ہے رفعہ اللہ الیہ اب زندہ آسمان پر موجود ہیں۔ اگرچہ پہلا وعدہ پیچھے پورا ہوگا، لیکن مذکور پہلے ہے، کیونکہ یہ مثل دلیل کے ہے وعدہ روم کے لئے اور دلیل رتبة مقدم ہوتی ہے اور داود چونکہ ترتیب کے لئے موضوع نہیں، لہذا اس تقدیم و تاخیر میں کوئی اشکال نہیں۔ 5۔ اس وعدہ کا ایفاء اس طرح ہوا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور یہود کے سب بےجا الزامات اور افتراوں کو جو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے ذمہ لگاتے تھے صاف کردیا۔ 6۔ یہاں اتباع سے مراد خاص اتباع ہے، یعنی اعتقاد نبوت، پس مصداق متبعین کے وہ لوگ ہیں جو آپ کی نبوت کے معتقد ہیں، سو اس میں نصاری اور اہل اسلام دونوں شامل ہیں۔ اور منکرین سے مراد یہود ہیں جو منکرنبوت عیسویہ تھے، پس حاصل یہ ہوا کہ امت محمدیہ اور نصاری ہمیشہ یہود پر غالب رہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آپ کی وفات کیسے تھی ‘ آپ کا آسمانوں پر اٹھایاجانا کیسے تھا ۔ یہ غیبی امور ہیں اور یہ متشابہات میں داخل ہیں ۔ جن کی تاویل صرف اللہ جانتا ہے۔ اس لئے اس بارے میں بحث سے کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ نہ عقیدہ میں فائدہ ہے اور نہ شریعت میں فائدہ ہے ۔ جو لوگ اس کے پیچھے پڑتے ہیں اور اسے بحث ومجادلہ کا موضوع بناتے ہیں تو وہ آخر کار ایسے حالات تک پہنچتے ہیں جو ظاہری اور سطحی باتیں ہوتی ہیں۔ مزید التباس اور پیچیدگی میں پھنس جاتے ہیں اور وہ کوئی قطعی حقیقت سامنے نہیں لاسکتے ۔ نہ دل کو کوئی تسلی ہوتی ہے ۔ اس لئے کہ یہ ایسا امر ہے جس کی تاویل اللہ ہی جانتاہے……………رہی یہ بات کہ اللہ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے پیروکاروں کو قیامت تک ان لوگوں سے برتر کردیا ہے جنہوں نے ان کا انکار کیا ہے ۔ تو اس کا مفہوم بہت ہی سہل ہے ۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے متبعین وہی لوگ ہیں جو اللہ کے صحیح دین کو ماننے والے ہیں اور وہ اسلام ہے ۔ اور اسلام وہ دین ہے جس کی حقیقت ہر نبی کے علم میں تھی ۔ اور ہر رسول نے اسلام ہی کی تبلیغ کی ۔ اور جب بھی کسی نے دین حقہ پر ایمان لایا تو وہ اسلام ہی تھا ‘ جب وہ لوگ جو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لائے ۔ ان لوگوں کے مقابلے میں آتے ہیں جو ان کا انکار کرتے ہیں تو اپنی ایمانی قوت کی وجہ سے وہ لوگ جو ایمان لائے برتر ثابت ہوتے ہیں ۔ اس لئے وہ حضرت عیسیٰ کے متبعین ہیں ۔ اللہ کا دین ایک ہے ۔ اسی دین کو لے کر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) آئے تھے ۔ جس طرح ان سے پہلے اور ان کے رسول سب کے سب اسی دین کو لے کر آئے اور جو لوگ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اتباع کرتے ہیں وہ آدم (علیہ السلام) سے لے کر حضرت محمد نبی آخرالزمان تک تمام رسولوں پر ایمان لاتے ہیں …………یہی عام مفہوم ہے جو اس سورت کے سیاق وسابق سے منطبق ہے ۔ اور یہی مفہوم حقیقت دین اور حقیقت ایمان کے ساتھ مطابق ہے ۔ اور اہل ایمان اور اہل کفر کا انجام کار یہی ہے کہ وہ سب اللہ کے سامنے جائیں گے ۔ اس آیت میں اس بات کا فیصلہ کردیا گیا ہے کہ ہر کسی کو کئے کی جزاء ملے گی اور اس قدر انصاف ہوگا کہ بال برابر بےانصافی بھی نہ ہوگی ۔ اس سلسلے میں لوگوں کی تمنائیں جو بھی ہوں یا انہوں نے جو افتراء باندھا ہو …………اللہ کی طرف لوٹنا اٹل ہے ۔ اس سے کوئی چھٹکارا نہیں اور دنیا وآخرت میں اہل کفر کے لئے عذاب طے ہوچکا ہے ‘ کوئی نہیں ہے کہ اسے رد کرسکے ۔ اور جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور اس کے بعدنیک کام کئے انہیں پورا پورا اجرملنا ہے ۔ اس میں کوئی کمی بیشی ممکن ہی نہیں اور اللہ کبھی ظلم نہیں کرے گا اور وہ کیسے کرے گا جب وہ خود ظالموں کو پسند نہیں کرتا ۔ اور اہل کتاب کا یہ گمان کہ وہ محض چنددن ہی آگ میں داخل ہوں گے اور اپنے اس گمان پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کے عدل و انصاف کے بارے میں جو صغریٰ کبریٰ ملایا وہ سب ان کی نفسانی خواہشات ہیں وہ فاسد ہیں ‘ وہ باطل ہیں اور ان کی کوئی اصل و اساس نہیں ہے۔ جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا یہ قصہ اس مقام تک پہنچ جاتا ہے ‘ جس کے بارے میں اس وقت تک رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ان لوگوں کے ساتھ مناظرہ ہورہا تھا تو اس کے بعد اس قصے پر ایک اختتامیہ آجاتا ہے اور اس اختتامیہ میں وہ تمام حقائق کھول دیئے جاتے ہیں جو اس قصے کے واقعات سے اخذ ہوتے ہیں ۔ اور اب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وہ بات بتادی جاتی ہے جسے اب اہل کتاب کے سامنے اس مباحثے کو ختم کرنے کے لئے پیش کردیں ‘ یہ ایک فیصلہ کن بات ہے جس کے ذریعہ یہ تمام مباحثہ اور مذاکرہ ختم ہوجاتا ہے ۔ اور اس میں وہ حقیقت بھی آجاتی ہے جسے لے کر آپ آئے ہیں ۔ جس کی طرف آپ دعوت دیتے ہیں اور یہ نتیجہ مکمل یقین اور مکمل وضاحت کے ساتھ سامنے آتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مُتَوَفِّیْکَ اور رافِعُکَ کی تفسیر : اللہ جل شانہٗ نے یہ جو فرمایا کہ (یٰعِیْسٰٓی اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَ رَافِعُکَ اِلَیَّ وَ مُطَھِّرُکَ مِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا) صاحب روح المعانی لکھتے ہیں کہ لفظ اذ لفظ مَکَرَکا ظرف ہے یا یہاں اذکر مقدر ہے جیسا کہ اس قسم کے مواقع میں مانا جاتا ہے۔ اگر مکر سے متعلق کیا جائے تو معنی یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے اس وقت عیسیٰ (علیہ السلام) سے فرمایا جب اللہ نے خفیہ تدبیر فرمائی اور یہ فرمایا کہ اے عیسیٰ میں تمہیں وفات دینے والا ہوں اور تمہیں اوپر اٹھا لینے والا ہوں اور تمہیں ان لوگوں سے پاک کرنے والا ہوں جنہوں نے کفر کیا۔ چونکہ آسمان پر اٹھانا پہلے ہوا اور احادیث کی تصریح کے مطابق حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) دو بارہ دنیا میں تشریف لائیں گے اور ایک عرصہ تک زندہ رہ کر پھر ان کو طبعی موت آئے گی اس لیے بعض علماء نے فرمایا ہے کہ مُتَوَفِّیْکَ ذکر میں مقدم ہے اور وقوع کے اعتبار سے مؤخر ہے چونکہ اللہ تعالیٰ نے تسلی دیتے ہوئے اس وقت حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے خطاب فرمایا تھا جبکہ یہودی ان کے قتل کے درپے ہوچکے تھے اس لیے مُتَوَفِّیْکَ کا یہ معنی لینا (کہ میں تم کو طبعی موت دوں گا یہ تمہیں قتل نہ کرسکیں گے اور ابھی تو تم کو اوپر اٹھانے والا ہوں) سیاق کلام سے بعید نہیں ہے اور اس میں یہ اسم فاعل کا صیغہ ہے جو لفظ تو فی سے لیا گیا ہے تو فی کا اصل معنی موت کا نہیں ہے بلکہ کسی چیز کو پورا پورا لے لینے اور اٹھانے کا ہے۔ قرآن مجید میں یہ لفظ نیند کے لیے بھی استعمال فرمایا ہے۔ جیسا کہ سورة انعام میں فرمایا : (وَ ھُوَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰکُمْ بالَّیْلِ وَ یَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بالنَّھَارِ ) (اللہ وہ ہے جو تمہیں اٹھا لیتا ہے رات کو اور جانتا ہے جو تم کرتے ہو دن میں) اگر مُتَوَفِّیْکَ کا یہ معنی لیا جائے کہ تمہیں پورا پورا اٹھانے والا ہوں تو اس میں بھی تقدیم و تاخیر کا قول اختیار کرنے کی ضرورت نہیں رہتی اور رافِعُکَ اس صورت میں متوفی کا عطف تفسیری ہوگا۔ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو آسمان پر اٹھا لیا تو کافروں سے ان کی جان چھڑا دی کیونکہ وہ لوگ ان کے دشمن بنے ہوئے تھے۔ قرآن مجید میں صاف صاف فرما دیا ہے۔ (وَمَا قَتَلُوْہُ یَقِیْناً بَلْ رَّفَعَہُ اللّٰہُ اِلَیْہِ ) ( سورة نساء ع ٢٢) (اور یہ یقینی بات ہے کہ ان لوگوں نے ان کو قتل نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا) اس تصریح سے واضح ہوا کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) مقتول نہیں ہوئے بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو عالم بالا کی طرف اٹھا لیا۔ قیامت سے پہلے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا دنیا میں تشریف لانا : احادیث کثیرہ متواترہ سے یہ ثابت ہے کہ قیامت سے پہلے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) آسمان سے اتریں گے اور عدل و انصاف قائم کریں گے۔ حافظ ابن کثیر صفحہ ١٣٢: ج ٤ میں لکھتے ہیں : و قد تواترت الاحادیث عن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہ اخبر بنزول عیسیٰ (علیہ السلام) قبل یوم القیامۃ اماماً عادلاً و حکماً مقسطاً ۔ ” تواتر کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی احادیث میں یہ وارد ہوا ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قیامت سے پہلے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے آسمان سے اترنے کی خبر دی وہ امام عادل ہوں گے اور انصاف کے فیصلے کریں گے) ۔ سیدنا محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لے کر آج تک مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) مقتول نہیں ہوئے ان کو آسمان پر اٹھا لیا گیا اور وہ وہاں زندہ ہیں اور اسی لیے ان کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں شمار کیا ہے۔ (شب معراج میں دیگر انبیاء (علیہ السلام) سے جو ملاقات ہوئی وہ ان حضرات کی برزخی زندگی میں تھی اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی چونکہ ابھی وفات نہیں ہوئی اس لیے ان سے جو وہاں ملاقات ہوئی وہ موت سے قبل والی زندگی میں تھی لہٰذا وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں شمار ہیں) حیات مسیح کا انکار کرنے والے قرآن کے منکر ہیں : حیات مسیح (علیہ السلام) کے عقیدہ کا انکار ایک جاہل جھوٹے شخص نے کیا جس نے خود اپنے کو ان کی جگہ مسیح موعود کے نام سے پیش کیا اس شخص کے ماننے والے آج تک اسی لکیر کو پیٹ رہے ہیں۔ سورة نساء میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (وَ مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْھُدٰی وَ یَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّہٖ مَاتَوَلّٰی وَ نُصْلِہٖ جَھَنَّمَ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا) اور جو شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت اختیار کرے اس کے بعد کہ اس کے لیے ہدایت واضح ہوگئی اور مومنین کی راہ کے علاوہ دوسری راہ اختیار کرے تو ہم اس کو وہ کچھ کرنے دیں گے جو وہ کرتا ہے اس کو جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بری جگہ ہے) ۔ اس آیت کریمہ میں واضح طور پر بتادیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کرنا اور مومنین کی راہ کے علاوہ دوسری راہ اختیار کرنا دوزخ میں جانے کا سبب ہے۔ قرآن مجید کی اس آیت میں مسلمین کی راہ کو بھی معیار حق بتایا اور ارشاد فرمایا کہ اس کے خلاف راہ اختیار کرنے والا دوزخ میں جائے گا اور وجہ اس کی یہ ہے کہ حضرات صحابہ کرام (رض) نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عقائد و اعمال سیکھے اور ان سے تابعین نے اور ان سے تبع تابعین نے اور ان کے بعد سلفا عن خلف تمام مسلمانوں نے وہی عقائد و اعمال سیکھے جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بتائے تھے لہٰذا اس دین کے خلاف جو کچھ ہو وہ سراسر گمراہی ہے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی وفات ہوگئی وہ لوگ دوزخ میں جانے کو تیار ہیں لیکن حق ماننے کو تیار نہیں، جب ان کے سامنے (رَافِعُکَ اِلَیَّ ) اور (رَّفَعَہُ اللّٰہُ اِلَیْہِ ) پیش کیا جاتا ہے جس میں اس بات کی تصریح ہے کہ اللہ نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا تو کہتے ہیں کہ اس سے رفع درجات مراد ہے جب یہ جاہلانہ تاویل کرتے ہیں تو لفظ الیّ اور الیہ کا ترجمہ کھا جاتے ہیں۔ جاہلوں کے سامنے ادھورا ترجمہ کرتے ہیں، قرآن مجید میں جہاں رفع درجات کا ذکر ہے وہاں الیّ نہیں ہے۔ جیسا کہ سورة بقرہ میں فرمایا (وَ رَفَعَ بَعْضَھُمْ دَرَجٰتٍ ) ان کافروں ملحدوں کو قرآن ماننا نہیں ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو فرمایا ہے کہ ابن مریم قیامت سے پہلے نازل ہوں گے اس بات کے ماننے کو تیار نہیں ہیں، جھوٹے شخص پر ایمان لے آئے تو اب جھوٹ ہی کو پھیلا رہے ہیں قبحھم اللّٰہ تعالیٰ ۔ مُطَھِّرُکَ کی دوسری تفسیر : مُطَھِّرُکَکی ایک تفسیر تو وہی ہے جو ہم نے دو صفحے پہلے بیان کی کہ اللہ تم کو گندے لوگوں کے ماحول سے دور کرکے پاک کرنے والا ہے۔ قال روح المعانی صفحہ ١٨٣: ج ٣ یحتمل ان یکون تطھیرہ (علیہ السلام) بتبعیدہ منھم بالرفع و یحتمل ان یکون بنجاتہ مما قصد و افعلہ بہ من القتل اور ایک تفسیر یہ ہے کہ یہود نے تم پر جو الزامات لگائے ہیں اور جو تمہارے نسب کو مطعون کیا ہے اللہ تعالیٰ حضرت خاتم النّبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذریعے ان سب چیزوں سے تمہاری تطہیر فرمائے گا اور تم کو ان سب سے بری کر دے گا۔ وَ جَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ فَوْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا : اللہ جل شانہ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو خطاب فرماتے ہوئے یہ بھی فرمایا (وَ جَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ فَوْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ ) (الآیۃ) (جن لوگوں نے تمہاری اتباع کی ان کو قیامت تک ان لوگوں پر غالب رکھوں گا جنہوں نے کفر کیا) حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا اتباع کرنے والوں میں نصاریٰ تھے پھر مسلمان بھی ان کی رسالت اور نبوت کے ماننے والے ہوگئے ان دونوں قوموں کو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے منکرین یعنی یہودیوں پر قیامت تک کے لیے غلبہ عطا فرمایا یہ غلبہ دنیادی ہے۔ رہا مسئلہ آخرت کی نجات کا تو وہ اس ایمان پر موقوف ہے جو ایمان اللہ کے ہاں معتبر ہے۔ نصاریٰ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے اپنی دعوت کے مطابق کسی نہ کسی قسم کا تعلق رکھتے ہیں لیکن سیدنا خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے آپ پر ایمان لانے کے لیے ان سے فرما دیا تھا (وَمُبَشِّرًام بِرَسُوْلٍ یَّاْتِیْ مِنْ بَعْدِی اسْمُہٗ اَحْمَدُ ) اور مسلمانوں نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو بھی مانا کہ وہ اللہ کے رسول تھے اور سیدنا محمد رسول اللہ خاتم النّبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بھی ایمان لائے اور ان باتوں کا بھی عقیدہ رکھا جو قرآن و حدیث میں ان کے بارے میں بیان کی گئی ہیں اس لیے وہ نجات آخرت کے بھی مستحق ہوئے بہر حال یہودیوں پر مسلمین اور نصاریٰ دونوں قوموں کو برتری اس دنیا میں حاصل ہے۔ قال صاحب الروح صفحہ ١٨٣: ج ٣ و ھذا الاتباع یصح ان یراد بالمتبعین ما تشمل المسلمین والنصاری مطلقا من آمن بہ قبل مجئ نبینا و من آمن بزعمہ بعد ذلک۔ فلسطین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے میں اولاً انگریزوں کے تسلط دینے سے اور اب امریکہ کی سر پرستی میں جو یہودیوں کی نام نہاد حکومت قائم ہے اس کی وجہ سے آیت کے مضمون پر کوئی اشکال نہ کیا جائے۔ چونکہ یہ حکومت انہیں نصاریٰ نے ہی دی ہے اور نصاریٰ ہی ان کی سر پرستی کر رہے ہیں اور پورے عالم کے مسلمان اور نصاریٰ مل کر ان پر تعداد اور اموال اور ہتھیاروں کے اعتبار سے غالب ہی ہیں اس لیے ان کی حکومت قائم ہونے سے آیت قرآنی کے مضمون پر کوئی اشکال نہیں ہوتا۔ اگر نصاریٰ ان کی سر پرستی سے ہاتھ اٹھا لیں تو ان کی نام نہاد حکومت ذرا دیر بھی باقی نہیں رہ سکتی۔ پھر فرمایا (ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُکُمْ ) (الآیۃ) اس میں یہ ارشاد فرمایا کہ دنیا میں تو غالب اور مغلوب کافر اور مومن سب ہی زندگی گزاریں گے پھر سب کو میری طرف لوٹناہو گا اور میدان قیامت میں ان سب باتوں کے بارے میں فیصلے کر دوں گا جن کے بارے میں اختلاف رکھتے ہو اس اختلاف میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی شخصیت بھی ہے ان کو یہودیوں نے اللہ کا رسول نہیں مانا اور نصاریٰ میں سے کسی نے خدا مانا کسی نے خدا کا بیٹا اور مسلمانوں نے قرآن حکیم اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعلیمات کی وجہ سے ان کے بارے میں صحیح عقائد رکھے۔ قیامت کے دن غلط عقائد رکھنے والوں کو صحیح بات کا پتہ چل جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

78 حضرت شیخ فرماتے ہیں کہ اس واقعہ سے بھی عیسائیوں کے عقیدہ الوہیت مسیح کی تردید ہوتی ہے۔ کیونکہ اگر حضرت مسیح (علیہ السلام) الہ اور متصرف ومختار ہوتے تو یہودیوں کے مکر سے خود بخود بچ جاتے۔ لیکن اس میں وہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے محتاج تھے۔ متوفی توفی سے اسم فاعل ہے۔ اور توفی کے معنی کسی چیز کو پورے طور پر لینے اور وصول کرنے کے ہیں۔ التوفی اخذا لشی ٗ وافیا (کبیر ج 2 ص 689) اور رَافِعُکَ ماقبل کی تفسیر ہے اور اذ ظرف مکروا کے متعلق ہے۔ یعنی یہودی جب حضرت مسیح (علیہ السلام) کو قتل کرنے کی خفیہ تدبیریں سوچ رہے تھے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ خوشخبری سنا دی کہ میں تم کو پورا پورا یعنی روح مع الجسد آسمانوں پر اٹھا لوں گا۔ اور ان کافروں کے ناپاک منصوبوں سے تم کو بچا لوں گا۔ المراد آخذک وافیا بروحک وبدنک فیکوان ورافعک الی کالمفسر لما قبلہ (روح۔ ج 3 ص 179) اللہ تعالیٰ نے رافعک کے ساتھ اس سے پہلے مُتَوَفِّیْک کا اضافہ فرمایا ہے۔ حالانکہ رفع الی السماء پر دلالت کرنے کے لیے رافعک الی ہی کافی تھا۔ امام رازی (رح) اسکی وجہ بیان فرماتے ہیں کہ اگر صرف رافعک الی پر ہی اکتفا کیا جاتا تو اس سے شبہ ہوسکتا تھا کہ شاید حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی روح کا رفع ہوا ہے جسد کا نہیں ہوا۔ اس لیے متوفیک لا کر صراحت فرما دی کہ رفع روح مع الجسد ہوا ہے نہ کہ صرف روح کا۔ وَلما علم اللہ ان من الناس من یخطر ببالہ ان الذی رفعہ اللہ ھو روحہ لا جسدہ ذکر ھذا الکلام لیدل علی انہ (علیہ الصلوۃ والسلام) رفع بتمامہ الی السماء بوحہ وبجسدہ الخ (کبیر ج 2 ص 689) ۔ یہ آیت حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے زندہ آسمانوں پر اٹھائے جانے کی صریح اور واضح دلیل ہے اس کے علاوہ اور کئی آیتوں میں بھی اس کی صراحت ہے اور نزول مسیح کے بارے میں حدیثیں تو درجہ تواتر کو پہنچ چکی ہیں۔ جیسا کہ امام ابن جریر اور دیگر مفسرین نے کہا ہے۔ قال ابو جعفر والی ھذہ الاقوال بالصحۃ عندنا قول من قال معنی ذالک انی قابضک من الارض ورافعک الی التواتر الجساد عن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہ قال ینزل عیسیٰ بن مریم فیقتل الدجال ثم یمکث فی الارض۔ الخ (ابن جریر ج 3 ص 184) چناچہ ایک مرفوع روایت میں ہے جسے حضرت ابوہریرۃ روایت کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ حضرت عیسیٰ بن مریم ضرور بالضرور تم میں حاکم عادل بن کر نازل ہوں گے الخ۔ الفاظ ملاحظہ ہوں۔ ان سعید بن المسیب سمع ابا ہریرہ قال قال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) والذی نفسی بیدہ لیوشکن ان ینزل فیکم ابن مریم حکما عدلا فیکسر الصلیب ویقتل الخنزیر ویضع الجزیۃ الخ (صحیح بخاری ج 1 ص 296، ج 1 ص 336، ج 1 ص 490) یہ روایت حدیث کی تمام متداول کتابوں میں موجد ہے۔ نزول کے بارے میں کتب حدیث میں جتنی بھی روایتیں موجود ہیں ان سب میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی شخصیت کی صراحت موجود ہے۔ کسی ایک روایت میں بھی مثیل عیسیٰ کا لفظ نہیں آیا اور نہ ہی کسی مرفوع حدیث میں اور نہ ہی صحابہ کرام، تابعین اور اتباع تابعین کے کسی اثر میں حضرت مسیح (علیہ السلام) کی وفات کا ذکر آیا ہے۔ بلکہ صحابہ اور تابعین سے حیات مسیح تواتر کے ساتھ ثابت ہے۔ حضرت ابن عباس سے جو متوفی کہ کا معنی ممیتک بخاری میں منقول ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اولاً تو یہ روایت منقطع ہے اور اس کے مقابلہ میں حضرت ابن عباس سے جو روایت صحت کے ساتھ منقول ہے وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح زندہ آسمان پر اٹھائے گئے۔ چناچہ علامہ قرطبی رقمطراز ہیں۔ والصحیح ان اللہ تعالیٰ رفعہ الی السماء من غیروفاۃ ولا نوم کما قال الحسن وابن زید وھو اختیار الطبری وھو الصحیح عن ابن عباس وقالہ الضحاک (قرطبی ج 4 ص 100) ثانیاً اگر روایت صحیح بھی ہو تو بھی اس کا مفہوم یہ نہیں کہ حضرت مسیح فوت ہوچکے ہیں بلکہ اس صورت میں آیت میں تقدیم وتاخیر ہوگی کیونکہ واو مطلق جمع کے لیے آتی ہے ترتیب لازم نہیں اور مطلب یہ ہوگا کہ تجھے اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور پھر آخر زمانہ میں زمین پر اتار کر تجھے موت دینے والا ہوں۔ جیسا کہ حضرت قتادہ سے منقول ہے۔ عن قتادۃ قال ھذا من المقدم والمؤخر ای رافعک الی ومتوفیک (روح ج 3 ص 179) ۔ لفظ توفی کے معنی تمام اہل لغت کے نزدیک اخذا الشیٗ وافیا کے ہیں اور قرآن مجید میں یہ لفظ حیات کے مقابلہ میں کہیں استعمال نہیں ہواحیات کے مقابلہ میں لفظ موت آیا ہے۔ مثلاً کُنْتُمْ اَمْوَاتاً فَاَحْیَاکُمْ چُمَّ یُمِیْتُکُمْ ثُمَّ یُحْیِیْکُمْ (بقرہ رکوع 3) اَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ کِفَاتاً اَحْیَاءً وَّاَمْوَاتاً (مرسلات رکوع 1) بلکہ توفی کے مقابلہ میں ہونا آیا ہ۔ جیسا کہ ارشاد ہے۔ کُنْتُ عَلَیْھِمْ شَھِیْداً مَّا دُمْتُ فِیْھِمْ فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ کُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْھِمْ (مائدہ رکوع 6) البتہ اس لفظ کا اطلاق موت پر بھی ہوسکتا ہے۔ کیونکہ وہاں بھی اخذ الشیٗ وافیا ہوتا ہے تو موت بھی توفی کا ایک فرد ہے۔ جس طرح بدن کے ساتھ اٹھالینا بھی اس کا فرد ہے۔ مگر اس آیت میں رفع روح مع الجسد مراد ہے نہ کہ موت۔ مرزائیوں کی طرف سے ایک قاعدہ بیان کیا جاتا ہے کہ جب توفی سے باب تفعل ہو اور فاعل اللہ ہو اور مفعول روح ہو تو وہاں قبض روح کے سوا کوئی معنی نہیں ہوتا۔ یعنی رفع مع الجسد مراد نہیں ہوتا۔ یہ امت مرزائیہ کی طرف سے سراسر فریب اور دھوکہ ہے اول تو اس لیے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے سوا کسی کا رفع روح مع الجسد ثابت نہیں اس لیے یہ الفاظ کسی دوسرے کے لیے وارد نہیں ہوئے۔ ثانیاً یہ قاعدہ من گھڑت اور جعلی ہے۔ کسی لغت کی کتاب میں اس کا کوئی مذکور نہیں۔ بلکہ ہم کہتے ہیں کہ جب رفع کا فاعل اللہ ہو اور مفعول ذی جسد ہو اور اس کا صلی الی ہو تو وہاں رفع جسد کے سوا کوئی معنی نہیں ہوسکتا۔ قرآن سے حدیث اور محاورات عرب سے اس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکتا۔ والتفصیل فی رسالۃ عقیدۃ الاسلام للسید انور شاہ (رح)۔ 79 ۔ پہلے تین وعدے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی ذات سے مخصوص تھے اور یہ وعدہ ان کے متبعین اور ان پر ایمان لانے والوں کے ساتھ ہے۔ اَلَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ سے مسلمان اور سچے عیسائی مراد ہیں اور اَلَّذِیْنَ کَفَرُوْا سے مراد یہود ہیں۔ جنہوں نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا انکار کیا اور ان کے قتل کے درپے ہوئے۔ فوقیت اور غلبہ سے معنوی اور قوت دلائل کے اعتبار سے غلبہ مراد ہے۔ چناچہ اس حیثیت سے یہودی ہمیشہ مغلوب رہے ہیں۔ اگر مادی اور سیاسی حیثیت سے فوقیت مراد ہو تو اس اعتبار سے بھی یہودی ہمیشہ ذلیل و خوار اور مقہور و محکوم ہی رہے ہیں۔ ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُکُمْ فَاَحْکُمُ بَیْنَکُمْ اور جب تم سب میدان حشر میں میرے سامنے حاضر آؤ گے تو عملی اور حتمی فیصلہ تمہارے اختلافات کا میں خود کروں گا۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 3۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے فرمایا۔ اے عیسیٰ (علیہ السلام) ! تم یقین رکھو کہ میں تمہاری موت وحیات پوری کروں گا ۔ یعنی دنیاوی زندگی کو پورا کرنے والا ہوں اور میں تجھ کو اپنی طرف اٹھا لینے والا ہوں اور میں تم کو ان کافروں کے اتہامات سے جو تمہارے منکر ہیں پاک کرنے والا ہوں اور جو لوگ تیرے تابع اور تیرا کہنا ماننے والے ہیں ان کو میں قیامت تک ان لوگوں پر جو تیرے منکر ہیں غالب اور بالا دست رکھنے والا ہوں پھر تم سب کی واپسی قیامت کے روز میری ہی طرف ہوگی ، لہٰذا ! اس وقت میں تم سب کے درمیان ان امور کا فیصلہ کر دوں گا جن امور میں تم باہم اختلاف کیا کرتے تھے۔ ( تیسیر) اس آیت میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے ان کی گرفتاری کے وقت چند وعدے فرمائے ایک وعدہ تو یہ تھا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ تمہاری مدت حیات جس قدر مقرر ہے اس کو پورا کروں گا اس سے پہلے تم کو کوئی نہیں مار سکتا ۔ دوسرا وعدہ اپنی جانب اٹھا لینے کا ، یعنی یہ سب تدبیریں ختم ہوئی جاتی ہیں اور میں تم کو اپنی جانب یعنی عالم بالا کی جانب اٹھائے لیتا ہوں ۔ تیسرا وعدہ ان سے تطہیر کا کیا گیا کہ تم کو ان تمام اتہامات سے بری کر دوں گا ۔ جو تم پر تمہارے منکر وقتاً فوقتاً لگاتے رہے ہیں اور تم کو ان کی صحبت اور ان کی معیت سے پاک کر دوں گا ۔ چوتھا وعدہ منکروں پر متبعین کی بالا دستی کا کیا گیا اور آخر میں اس فیصلے کا ذکر فرمایا جو حقیقی اور عملی طور پر قیامت میں ہوگا ، اور چونکہ وہ فیصلہ محض دلائل سے نہ ہوگا کیونکہ دلائل کا فیصلہ تو اب بھی موجود ہے بلکہ وہ فیصلہ عمل سے ہوگا ۔ اس لئے آگے کی آیت میں اس کی تفصیل مذکور ہے ان وعدوں میں ترتیب نہیں ہے کیونکہ دائو کا مقتضا ترتیب نہیں ہے ۔ خواہ کوئی پہلے پورا ہو یا کوئی پیچھے پورا ہو ۔ بہر حال وعدے سب پورے ہوں گے اتباع سے مراد یہاں کامل اتباع نہیں ہے اس لئے یہ پیشین گوئی مسلمان اور نصاریٰ دونوں پر صادق آتی ہے اور آج تک یہود کا یہی حشر دیکھنے میں آتا ہے کہ یا وہ نصاریٰ کے ماتحت ہیں یا مسلمانوں کے ما تحت ہیں اور اگر کوئی معمولی ریاست جمہوری اصول پر بنا بھی دی جائے اور کسی بڑی حکومت کے زیر انتداب اس کا وجود مستحق بھی ہوجائے تو وہ ناقابل اعتبار ہے اور ایسی حکومت کو مستقل حکومت نہیں کہا جاسکتا ۔ میں نے جو کہا کامل اتباع مراد نہیں ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان ان کی نبوت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن فروع میں ان کا اتباع نہیں کرتے۔ اسی طرح نصاریٰ ان کے تمام احکام کو نہیں مانتے ، لہٰذا برتری اور بالا دستی کی شرط صرف اس قدر ہے کہ اتباع کرنے والے ہوں خواہ من کل وجہ متبع نہ ہوں۔ توفی کا اصلی معنی پورا لینے کے ہیں عام طور پر حق کے وصول کرنے پر بولا جاتا ہے۔ اہل عرب اسی معنی میں بولا کرتے تھے۔ قرآن نے اس کا استعمال قبض روح کے معنی میں بھی کیا ہے ورنہ عرب کو یہ معلوم ہی نہ تھا کہ موت کے وقت یا نیند کے وقت اللہ تعالیٰ کوئی چیز قبض کرلیتا ہے ، چونکہ لفظ کے اصلی معنی قبضہ کرنے اور حق کے پورا لینے اور پورا لینے کے ہیں ۔ اسی معنی کے لحاظ سے موت اور نیند میں بھی استعمال ہوا ۔ جیساکہ فرمایا وھو الذی یتوفکم بالیل اور فرمایا اللہ یتوفی الانفس حین موتھا التی لم تمت فی ما مھا نیند کی حالت میں بھی چیز قبض کی جاتی ہے اور موت کے وقت بھی کوئی چیز قبض کی جاتی ہے ۔ بہر حال روح حیات کا قبض ہو یا روح منام کا قبض ہو ، یا روح مع الجد کا قبض ہو سب پر تو فی کا استعمال جائز اور صحیح ہے۔ توفی کے معنی صرف قبض روح کرنا لغت میں ایک ایسی قید لگانا ہے جیسے کوئی اہل علم نہیں کرسکتا اور اس سے زیادہ گمراہی اور کج روی یہ ہے کہ یوں کہا جائے جب فاعل خدا ہو اور مفعول ذی روح ہو تب معنی قبض روح کے ہوں گے یہ بھی لغت میں اپنی طرف سے ایک قید بڑھاتا ہے حالانکہ اس قید کے بعد بھی وہ منشاپورا نہیں ہوتا ۔ جیسا کہ قرآن نے اس قید کے ساتھ بھی نیند کے معنی لئے ہیں ۔ بلکہ والتی لم تمت فی منا مھا کے ساتھ تصریح کردی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فاعل اور ذی روح کے مفعول ہونے کے باوجود موت مراد نہیں ہے بلکہ نیند مراد ہے ہم نے صاحب مدارک کے معنی کو ترجیح دی ہے اور اسی بناء پر یہ عرض کیا ہے کہ لفظ متوفی سے یہاں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو اطمینان دلایا گیا ہے کہ تمہارے خلاف قتل کی جو تدابیر ہو رہی ہیں ۔ تم اطمینان رکھو کہ اس میں تمہارے دشمن کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ تمہاری اجل کا جو وقت مقرر ہے اس میعاد مقررہ کو پورا کرو گا اب اگر یہ ترجمہ نہ بھی کیا جائے کہ میں تم کو بھولوں گا یا تم کو سلا دوں گا اور نیند کی حالت میں اٹھا لوں گا تو بھی مضائقہ نہیں ۔ اور جب یہ ثابت ہے کہ ان کی وفات طبعی ہوگی اور وہ اس زمین پر اپنی طبع موت سے مریں گے تو وہ تمام باتیں جو ان کے متعلق آج کل کہی جاتی ہے سب بےکار اور اختراعی ہیں اور چونکہ ان کی پیدائش ایک غیر عادی طور پر ہوئی تھی اور ان کے معجزات میں بھی ایک انوکھا ڈھنگ تھا اس لئے ان کی موت میں بھی ایک خصوصی رنگ اختیار کیا گیا کہ ان کو ایک عرصہ تک آسمان پر رکھا گیا اور قیامت کے قریب ان کو زمین پر بھیجا جائے گا ، اور نزول کے بعد ان کی وفات ہوگی اور مدینہ کی سر زمین میں مدفون ہوں گے۔ اس آیت میں متوفیک بالکل اس طرح استعمال ہوا ہے جس طرح ایک ذمہ دار آفیسر کو واپس بلا لیا جائے۔ گویا یہ اطلاع دی گئی ہ اے عیسیٰ ! گھبرائو نہیں میں تم کو واپس بلا لوں گا ، اور تم کو عالم بالا کی جانب اٹھالوں گا ۔ ایک سیدھی سادھی بات کو آج کل لوگوں نے اپنی اغراض کے ماتحت ایک افسانہ بنا لیا ہے اگر ایساہو تاکہ عیسیٰ (علیہ السلام) کی وفات ہوچکی ہوتی تو قرآن کو اتنی بات کہنے میں کیا تکلیف تھا کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) جن کے متعلق بنی اسرائیل میں اس قدر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں وہ مرچکے اور فلاں جگہ مدفون ہیں ۔ جائو اور جا کر دیکھ لو۔ قرآنے بجائے اس کہنے کے یوں فرمایا وما قتلوہ وما صلبوہ ولکن شبہ لھو اور فرمایا وما قتلوہ یقینائل دفعہ اللہ الیہ رہی یہ بات کہ سلف میں سے کسی نے متوفی کا ترجمہ موت کیا ہے تو تفسیر ہمارے مقصد کے منافی نہیں ۔ ہم تو خود ہی کہہ رہے ہیں کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی طبعی موت سے مرنے کی اطلاع دی گئی ہے اور زندگی کی معیاد کو پورا کرنے کا وعدہ فرمایا گیا ہے۔ پھر یہ کہ حضرت عبد اللہ بن عباس جن کی طرف اس تفسیر کی نسبت ہے وہ خود حضر ت عیسیٰ (علیہ السلام) کے متعلق رفع الی السماء کا عقیدہ رکھتے ہیں اور وہ بھی اس کے قائل ہیں کہ قرب قیامت میں ان کا نزول ہوگا اور وہ دجال کو قتل کریں گے اور ان کی وفات ہوگی اور وہ مدینہ منورہ میں دفن ہوں گے۔ خلاصہ یہ ہے کہ آیت سے یہ ثابت نہیں کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی وفات ہوچکی ہے اور وہ اپنی طبعی موت سے مرکر زمین میں دفن ہوچکے اور وہ قیامت کے قریب تشریف نہیں لائیں گے اور جس عیسیٰ بن مریم کے ترشیف لانے کی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اطلاع دی ہے ، وہ آسمان سے نہیں آئے گا بلکہ ماں کے پیٹ سے پیداہو گا ۔ یہ تمام باتیں اس زمانہ کی پیداوار ہیں جو اہل باطل نے اپنی اغراض نفسانی کو پورا کرنے کے لئے گھڑی ہیں اور حکومت کافرہ کی خوشنودی کے لئے گھڑی گئیں ہیں۔ نعوذ باللہ من ھذا الخرفات حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے تابع اول نصاریٰ تھے پیچھے مسلمان ہیں جو ہمیشہ غالب رہے۔ ( موضح القرآن) اب آگے وہ تفصیل مذکور ہے جو قیامت میں عملی فیصلے کے وقت ظاہرہو گی (تسہیل)